Baaghi TV

Tag: خرگوش کھڑا مصالحہ بنانے کی ترکیب

  • خرگوش کھڑا مصالحہ بنانے کی ترکیب

    خرگوش کھڑا مصالحہ بنانے کی ترکیب

    خرگوش کھڑا مصالحہ

    وقت : 60 سے 70منٹ

    4 سے 5 افراد کے لئے

    اجزائے ترکیبی مقدار
    خرگوش 1پورا (تقریباً 1½ کلو کا)
    تیل ½کپ
    دہی 2کپ
    پیاز(قتلے) 1کپ
    نمک حسب ذائقہ
    خشک ثابت لال مرچ 6 سے8 عدد
    زیرہ ثابت 1چائے کا چمچ
    کالی مرچ ثابت 1چائے کا چمچ
    لانگ ثابت 8عدد
    ثابت موٹی الائچی 2عدد
    ثابت چھوٹی الائچی 4عدد
    دارچینی 2ٹکڑے (2½ سینٹی میٹر لمبا)
    تیزپات 1عدد

    سجاوٹ کے لئے :
    سرخ مرچ ثابت (تیل میں تلی ہوئی) 5 سے 6 عدد

    طریقہ کار :
    خرگوش کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ برتن میں تیل گرم کریں پیاز ڈال کر 4سے 5منٹ تک پکائیں لیکن براؤن نہ کریں۔ اب تمام مصالحے ڈال کر مزید 1سے 2 منٹ تک پکائیں۔ اب خرگوش کے ٹکڑے ڈال کر 4سے 5 منٹ تک تیز آنچ پر بھونیں۔ دہی اور 2 کپ پانی شامل کریں 40سے 45 منٹ تک ڈھکن دے کر ہلکی آنچ پر خرگوش کے تیار ہونے تک پکائیں۔ اب 5سے 6 منٹ تک تیل چھوڑنے تک بھونیں۔ ہلکی فرائی کی ہوئی سرخ مرچوں سے سجائیں نان یا خمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ پورا خرگوش بھی اسی طریقے سے پکایا جاسکتا ہے۔