Baaghi TV

Tag: خزانہ

  • بھارتی مزدوروں کو برطانوی دور کا ملنے والا خزانہ افسران نے چوری کر لیا

    بھارتی مزدوروں کو برطانوی دور کا ملنے والا خزانہ افسران نے چوری کر لیا

    مدھیہ پردیش کے مزدوروں کو گجرات میں ایک پرانی جائیداد کو توڑتے ہوئے برطانوی دور کے 240 سونے کے سکے ملے جن میں سے ہر ایک کی قیمت 3-4 لاکھ روپے ہے وہ سکے اپنے گاؤں لے آئے اور انہیں دفن کر دیا لیکن 4 پولیس اہلکار مبینہ طور پر انہیں لے گئے۔

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹو ڈے کے مطابق گجرات کے ایک پرانے گھر سے برطانوی دور کے 240 سونے کے سکے برآمد ہوئے ، جسے غریب مزدور مدھیہ پردیش لائے تھے اور پھر چار پولیس اہلکاروں نے چوری کر لیا، یہ سکے جن کی قیمت 3، 4 لاکھ روپے ہے اور تمام پولیس والے لاپتہ ہیں مدھیہ پردیش پولیس نے اس معاملے کی جانچ کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے۔

    مدھیہ پردیش کے علی راج پور ضلع کی رہنے والی رام کو بائی نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ انہیں اور ان کی فیملی کو گجرات کے نوساری ضلع میں ایک پرانے گھر کو منہدم کرتے ہوئے سونے کے سکے ملے، وہ چوری سے بچ جانے والے سکوں میں سے ایک کو اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئی۔

    کھیتوں میں مزدوری کرنے والی نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

    اس کی شناخت 1922 میں برطانوی ٹکسال میں بنائے گئے ایک محدود ایڈیشن کے سکے کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کا وزن 7.08 گرام ہے اور اس پر کنگ جارج ششم کی تصویر ہے، سکے میں 90 فیصد سونا ہے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے حکام کا ماننا ہے کہ لاٹ کے سبھی سکے ایک ہی زمرے کے ہونے کا امکان ہے۔

    رام کو بائی نے بتایا کہ وہ سونے کے 240 سکے واپس اپنے گاؤں باجڈا لے آئے اور انہیں اپنے گھر کے اندر دفن کر دیا۔ انہوں نے 240 سکے اس وقت برآمد کیے جب وہ گجرات کے بلیمورا میں ایک پرانے گھر کو توڑنے کا کام کر رہے تھے لندن میں رہنے والے گھر کے مالک امتیاز بلیا نے پرانے گھر کو منہدم کرنے کا کام ایک ٹھیکیدار کو دیا تھا جس نے رام کوبائی اور اس کے خاندان کے افراد کو اس کام کے لیے لگایا تھا رام کو بائی اور ان کے گھر والوں نے ان کے گھر کے اندر سونا دفن کر دیا تھا لیکن لیکن پولیس اہلکاروں کو اس کا پتہ چل گیا۔

    19 جولائی کی صبح سونڈوا پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر وجے دیودا، کانسٹیبل راکیش، ویریندر اور سریندر کے ساتھ مبینہ طور پر سادہ کپڑوں میں اور ایک نجی گاڑی میں پہنچے، اہل خانہ کے ساتھ بدسلوکی کی اور سکے لے کر فرار ہو گئےچاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرے گا،وزیراعظم

    شکایت 20 جولائی کو درج کی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے چوری کے الزام میں تعزیرات ہند کی دفعہ 379 کے تحت ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

    ایس آئی ٹی سربراہ ایس ایس سینگر نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی، ایک ٹیم رامک بائی اور ان کی فیملی کے ساتھ گجرات روانہ ہوگئی اور دوسری ٹیم لاپتہ پولیس اہلکاروں کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہےرام کو بائی اور ان کی فیملی کو گجرات لے جانے والی ایس آئی ٹی ٹیم گھر کے مالک اور گھر کو منہدم کرنے کا ٹھیکہ پانے والے شخص سے تفتیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    امتیاز بلیا اور شبیر بھائی بلیہ اس جائیداد کے مالک ہیں جو بیلیمورہ میں بازار مسجد کے سامنے واقع ہے۔ یہ گھر، جو دراصل ایک دوسرے سے منسلک دو جائیدادیں تھیں، دونوں مالکان کے درمیان تقسیم کی گئی تھیں امتیاز بلیا، جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں، انہوں نے جائیداد کے خستہ حال حصے کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں خزانے کا انکشاف ہوا۔

    ڈریپ کی غفلت کے باعث عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے،آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا …

    بیلیمورا میں مقامی پولیس اور ریونیو ڈپارٹمنٹ سے بھی معلومات اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ گم شدہ سونے کے سکوں کے بارے میں کوئی شکایت تو نہیں کی گئی تھی۔

    اتوار کے روز علی راج پور کے سابق ایم ایل اے اور مدھیہ پردیش بی جے پی کے نائب صدر ناگر سنگھ چوہان اور دیگر نے سونڈوا پولیس اسٹیشن کا 2 گھنٹے تک گھیراؤ کیا ناگر سنگھ چوہان نے مطالبہ کیا کہ چاروں پولیس اہلکاروں پر چوری کے بجائے لوٹ مار کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے اور سونے کے سکے برآمد کیے جائیں۔

    جاری تحقیقات اور شور شرابے کے درمیان معطل ملزم افسر وجے دیودا اور کانسٹیبل ویریندر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں الزامات کی تردید کی گئی ہے اور ضلع کے باہر کے پولیس افسروں سے جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خبروں میں ماہرین شماریات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ برطانوی دور کے سکوں پر ’ایک مہر‘ یا ’دو مہر‘ کی مہر لگی ہوئی ہے ان کی قیمت عام طور پر 3 سے 4 لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔

    بہاولپورسےایک اور رہنما کا پی ٹی آئی سے الگ ہونے کا اعلان

  • پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ

    پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ

    نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ لیا گیا،پی اے سی نے ریلوے افسران کی جانب سے کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے پر اظہار تشویش کیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پشاور سرکل میں بزنس مینوں سے حصہ مانگنے کی شکایات ملی ہیں،پی اے سی نے متعلقہ افسر کیخلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی ،قصور ثابت ہونے پر انضباطی کاروائی یا نوکری سے ہٹانے کی سفارش کر دی ،ریلوے اراضی پر قبضہ کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا،رمیش کمار نے کہا کہ ریلوے اپنی اراضی واگزار کروانے کیلئے کیا کر رہی ہے۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ریلوے میں سب مادر پدر آزاد ہیں۔ جی ایم ریلوے ایسا شخص ہے جو فون تک نہیں اٹھاتا۔ ریلوے انتظامیہ کا ادارے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ قابضین کا کوئی قصور نہیں، قصور ریلوے حکام کا ہے جن کی وجہ سے قبضہ ہوتا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ آپ سب سول سرونٹ ہیں، ایم این اے عوام کی آواز ہوتا ہے۔ایم این اے کا فون اٹینڈ کرنا آپ پر فرض ہے۔افسر شاہی نہیں چلے گی۔ چیئرمین پی اے سی نے ریلوے حکام کو ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات سننے کی ہدایت کر دی، نور عالم خان نے کہا کہ پی اے سی کا کوئی رکن فون کرے تو اس کی بات خاص طور پر سنی جائے،

    پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ کیا گیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہورہا ہے، میں لوگوں کی گالیاں سنتا ہوں، سول سرونٹس کو بھی اس صورت حال کا سامنا کرنا چاہئے،

    آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان پی اے سی کے طلب کرنے پر پیش ہوئے، نور عالم خان نے کہا کہ آئی جی صاحب کیا آپ کو ملک میں تھرییٹ کا علم ہے؟ ایم این اے ہاسٹل، پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے۔ کوئی معلوم نہیں کون لاجز میں آتا اور جاتا ہے۔ میریٹ ہوٹل کے سامنے پارکنگ سیکورٹی تھریٹ ہے۔پی اے سی نے میریٹ ہوٹل کے سامنے پارکنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کر دی ،پی اے سی نے ریڈ زون کی عمارتوں میں مستقل آنے والوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی، پی اے سی نے وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک سگنلز بند نہ کرنے کی ہدایت کر دی، پی اے سی نے آئی جی اسلام آباد کو شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن کی ہدایت بھی کی،اجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گرد گداگروں کے روپ میں بھی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے پی اے سی کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی،

    آئوٹ سورس کی گئی ٹرینوں کی انتظامیہ سے ٹیکس وصول نہ کرنے کا معاملہ پی اے سی نے معاملہ سیکرٹری خزانہ کو بھجوا دیا، پی اے سی نے کہا کہ ایک ماہ میں سیکریٹری خزانہ اس معاملہ کو حل کریں۔ سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے آؤٹ سورس کی گئی ٹرینوں سے ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصول نہ کرنے پر ریلوے کا اکائونٹ منجمد کر کے ایک ارب 39 کروڑ روپے خود ہی لے لیے۔

    عقیل کریم ڈھیڈی سیکیورٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی پاکستان ریلوے کی نادہندہ نکلی ، آڈٹ حکام نے کہا کہ اے کے ڈی سیکورٹیز نے 2004 میں کراچی میں ریلوے کی ملکیت 10 ہزار 207 مربع گز زمین 99 سالہ لیز پر لی،زمین کی مالیت 61 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، زمین کی سالانہ لیز 5 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر کی گئی، صرف پہلے سال ادائیگی کی گئی، 18 سال سے کوئی رقم ادا نہیں کی،لیز کے تحت ریلوے اراضی تاحال اے کے ڈی کے زیر قبضہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا، پی اے سی نے لیز فوری طور پر منسوخ کرنے، قبضہ واگزار کرانے کی ہدایت کر دی،کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ بے شک فورس استعمال کریں، زمین واپس لی جائے،صدر یا وزیراعظم سے تعلق کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مزے کرتے رہیں،پی اے سی نے اے کے ڈی سیکیورٹیز کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی سفارش کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے