Baaghi TV

Tag: خضدار

  • خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

    خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی: بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار کے شمال 45 کلومیٹر کی دوری پرتھا زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹرریکارڈ ہوئی اور اس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.2 ریکارڈ ہوئی۔

  • خضدار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    خضدار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    خضدار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :پولیس کےمطابق خضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب گشت کے دوران پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس وین کے ڈرائیور سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا
    گیا ہے۔

  • نئی نویلی دلہن نے بڑی مہارت سے اپنےشوہر کو قتل کردیا

    نئی نویلی دلہن نے بڑی مہارت سے اپنےشوہر کو قتل کردیا

    کوئٹہ:خضدار کے علاقے باغبانہ میں نئی نویلی دلہن نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق لیویز فورس نے کارروائی کرکے ملزمہ کو سہولت کار سمیت گرفتارکرلیا اور انکے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، مقتول اور ملزمہ دعوت پررشتہ داروں کے گھر جارہے تھے، ویرانے کے قریب ملزمہ نے شوہرکوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 16نومبر2022 کو ایک نوجوان عرفان زہری خضدار کے علاقہ باغبانہ میں فائرنگ سے پہلے زخمی اور بعد ازاں علاج کیلئے کراچی لیجاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

    لیویز انچارج نوراحمد زہری نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عرفان زہری ولد محمد ہاشم سکنہ علیزئی باغبانہ کی شادی 20 روز قبل باغبانہ علیزئی کے رہائشی عبدالرسول کی بیٹی نجمہ سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد شوہر اپنی بیوی اور اس کی بہن کو لیکر باغبانہ کے قریبی علاقے میں دعوت کھانے جارہے تھے کہ اس دوران راستے میں عرفان پر فائر ہوا جس سے وہ زخمی ہوا جسے علاج کے لئے پہلے خضدار اور بعد ازاں کراچی منتقل کردیا گیا تاہم و ہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

    شک ہونے پر لیویز فورس نے مقتول کی نئی نویلی بیوی کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے آشنا کے کہنے پر اپنے شوہر کو قتل کیا ہے تاکہ وہ اس سے شادی کرلے اورقتل کے بعد انہوں نے آلہ قتل اپنے گھر کے پاس کنویں میں پھیک دیا، ملزمہ کی نشاندہی پر اسکے آشنا سعید احمد ولد عبدالخالق قوم بارانزئی ساکن سنی خضدار کو بھی گرفتار اور کنویں سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

    لڑکی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا اپنے آشنا سعید احمد بارانزئی کیساتھ 4 سال سے افیئر چل رہا تھا اور میں اسکے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • بلوچستان:خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان:خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    خضدار:بلوچستان میں ایک طرف سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے تو دوسری طرف اس دوران دہشت گردوں نے محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرنی شروع کردی ہیں ، اس سلسلے میں سیکورٹی ادارے بھی بڑے متحرک نظرآتے ہیں ، بلوچستان کے علاقے خضدار میں محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن خضدار کے علاقے سورگز میں خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گرد اور اس کے ساتھیوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے، اس دوران دیگر تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلےمیں مارے گئے دو مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہداد کوٹ سندھ سے خضدار میں حساس تنصیب پر حملہ کرنے کے لیے داخل ہو رہے تھے۔

    ہلاک ہونے والے مبینہ دہشتگرد کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ مارے گئے دہشت گردوں کے زیر استعمال جدید اسلحہ اور حساس دستاویزات بھی قبضے میں لے لیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے چند روز قبل لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکا آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے تھے۔دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان خضدارکےمقام پرٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق

    کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان خضدارکےمقام پرٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق

    خضدار:کراچی سےکوئٹہ کےدرمیان خضدارکےمقام پرٹریفک حادثہ،7افرادجاں بحق،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ خضدار جو ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے ، اسی علاقے میں ایک خوفناک اور دلوں کو دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے

    خضدار سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ قومی شاہراہ پر خضدار کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ مسافر وین اور پک اپ گاڑی کے درمیان خضدار میں کورک کے مقام پر پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مرنے والوں میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ حادثے میں 10 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے۔ان میں سے بعض مسافروں کی حالت بھی بہت زیادہ خراب ہے ،

    خضدار سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اور ایم پی اے میر یونس عزیز زہری بھی زخمیوں کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے زخمیوں کو بہترین سہولت اور طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی۔

  • سیکورٹی اداروں کی زبردست کارروائی :صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل بلوچستان سے گرفتار

    سیکورٹی اداروں کی زبردست کارروائی :صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل بلوچستان سے گرفتار

    کراچی :سیکورٹی اداروں کی زبردست کارروائی :صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل بلوچستان سے گرفتار،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس و حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں قتل ہونے والے صحافی اطہرمتین کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی پولیس اور حساس اداروں نے خضدار کے علاقے کھنڈ اور کھٹان میں چھاپےمارے اور خاتون کے لباس میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مبینہ قاتل عابدامین کو پکڑ لیا۔

    کراچی پولیس اور حساس اداروں نےعابدامین سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا ہے جب کہ قاتل گینگ کا سرغنہ کھنڈ کے علاقے میں پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔

    اس سے قبل صحافی اطہر متین کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے جیو فینسنگ کے عمل کا آغاز کیا تھا، پولیس نے واقعے کے قریب لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کے فرار کا روٹ میپ تیارکیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی پولیس ٹیم ایک ایس پی کی سربراہی میں آج چھاپہ مار کارروائی کیلیے خضدار پہنچی تھی، ملزم عابد خاتون کے روپ میں فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

    کراچی پولیس ٹیم نے بلوچستان کی مقامی پولیس کے تعاون سے چار مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جن میں کنڈھ، کٹھان اور سول کالونی کے علاقے شامل ہیں۔

    دوسرے مبینہ ملزم کی گرفتاری کیلیے جب پولیس کٹھان پہنچی تو وہ فرار ہوگیا جبکہ عابد ولد امین کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقتول سینئر صحافی کے قتل میں براہ راست ملوث ہے۔

    خضدار کے مختلف علاقوں سے تین مزید ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔تینوں گرفتار ملزمان اور ملزم عابد کو کراچی پولیس اپنی تحویل میں لے چکی ہے۔

    خیال رہے کہ صحافی اطہر متین کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اطہر متین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے تھے۔

    بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔