Baaghi TV

Tag: خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی

  • وزیراعظم کا سعودی سفیر سے رابطہ،  امن کی بحالی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

    وزیراعظم کا سعودی سفیر سے رابطہ، امن کی بحالی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف نے مملکتِ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے سے متعلق تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ فوری طور پر کشیدگی میں کمی لانے اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔وزیراعظم نے اس حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    سعودی سفیر نواف المالکی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم اور نازک موقع پر پاکستان کی فوری توجہ اور رابطہ قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کو خطے میں جاری تنازع کے پُرامن حل کے لیے قریبی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔

  • خطے کی کشیدگی: قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی

    خطے کی کشیدگی: قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی

    خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر قطر نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے موجودہ علاقائی تناؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم شہریوں اور ملک میں مقیم افراد کی سلامتی کے لیے اٹھایا ہے۔قطری وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں اپنی جوہری تنصیبات پر ممکنہ جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور برطانیہ نے قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو گھروں یا محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

    ایران پر امریکی حملہ عالمی امن کے خلاف ہے، مسلم ممالک متحد ہوں: ثاقب مجید