Baaghi TV

Tag: خطے میں کشیدگی

  • مودی بڑا کمینہ، بارڈر پر ٹینک اور ڈرون پروازیں،انڈین سازش ایکسپوز

    مودی بڑا کمینہ، بارڈر پر ٹینک اور ڈرون پروازیں،انڈین سازش ایکسپوز

    معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے تازہ ولاگ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق بھارت ریلیف آپریشن کے نام پر ایل او سی کے قریب ٹینک اور بھاری اسلحہ منتقل کر رہا ہے۔

    مبشر لقمان کے مطابق مودی کا حالیہ دورہ چین بری طرح ناکام رہا۔ نہ کوئی معاہدہ ہوا، نہ کسی نئے تعاون کا اعلان۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کر کے سخت پیغام دیا، جبکہ چینی میڈیا نے مودی کی کوئی تصویر شائع نہ کر کے بھارت کی سفارتی حیثیت کو مزید کمزور کر دیا۔ولاگ میں بتایا گیا کہ بھارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے بہانے فوجی نقل و حرکت تیز کر رہا ہے۔ مبشر لقمان نے خبردار کیا کہ ٹینک اور توپوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کسی بڑے منصوبے کی تیاری کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت ڈیموں کے ذریعے پانی چھوڑ کر پاکستان میں مصنوعی سیلاب لارہا ہے۔ مبشر لقمان کے مطابق یہ "واٹر وار” دراصل پاکستان کے خلاف ایک خطرناک ہتھیار کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ولاگ میں مزید بتایا گیا کہ بھارتی پنجاب کے عوام اور سیاسی رہنماؤں نے بھی دہلی حکومت کو زمہ دار ٹھہرایا ہے کہ جان بوجھ کر ان کے علاقوں کو سیلاب میں ڈبویا گیا۔ ان کے مطابق دہلی حکومت کا یہ رویہ نہ صرف کسانوں کی معاشی تباہی کا باعث بن رہا ہے بلکہ مرکز کے خلاف غم و غصہ بھی بڑھا رہا ہے۔

    مبشر لقمان نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میں دو پائلٹس سمیت تین اہلکار شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ افغانستان میں ہولناک زلزلے کے باعث سات سو سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے، جس پر مبشر لقمان نے افسوس کا اظہار کیا۔

    یورپی یونین کا سیلاب متاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان

  • خطے میں کشیدگی، بھارت کا بحری بیڑا پاکستان کے قریب تعینات،  برطانوی اخبار

    خطے میں کشیدگی، بھارت کا بحری بیڑا پاکستان کے قریب تعینات، برطانوی اخبار

    بھارت نے اپنے جنگی بحری بیڑے کو پاکستان کے قریب شمالی بحیرہ عرب میں تعینات کر دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نےاپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کےقریب تعینات کردیا، بیڑےمیں ایئرکرافٹ کیریئر، ڈاسٹرائرز، فریگیٹس، اینٹی سب میرین جہازشامل ہیں،بیڑےکےکچھ جہازوں پربراہموس سپرسونک کروزمیززائل نصب ہے،بھارت کےاس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہردوڑگئی ہے، بھارت کا اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں میں کشیدگی کو نئی بلندویوں تک لےگیا ہے،

    پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلسل سرحدی جھڑپوں کے بعد بھارت نے اپنے جنگی جہازوں کو پاکستان کی طرف روانہ کر دیا ہے، بھارتی دفاعی ذرائع کے مطابق، نئی دہلی نے اپنی مغربی بحریہ کو شمالی بحیرہ عرب کے قریب منتقل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں یہ جہاز کراچی، پاکستان کے سب سے بڑے بندرگاہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یہ جنگی گروپ ایک ایئر کرافٹ کیریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہازوں پر مشتمل ہے اور یہ تقریباً 300-400 میل کے فاصلے پر پاکستانی ساحل سے موجود ہیں۔

    جمعہ کے روز بھارتی زیر انتظام کشمیر کے شہر جموں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور شہر میں ایمرجنسی الارمز کی آوازیں گئیں، جس کے بعد شہر کی بجلی منقطع ہو گئی۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلیٰ، عمر عبداللہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ جہاں موجود ہیں، وہاں سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور ممکنہ طور پر یہ بھاری توپ خانے کی آوازیں ہیں۔

    پاکستان نے دعویٰ کیا کہ اس نے بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے مار گرائے، جن میں تین فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارے شامل ہیں۔ بھارتی فضائیہ نے 7 مئی کو پاکستان کے مختلف مقامات پر فضائی حملے کیے تھے، جن کا مقصد 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کا جواب تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    بھارتی بحریہ کی موجودگی اور حملوں میں استعمال ہونے والے روسی ساختہ برہمس کروز میزائل پاکستان کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔ یہ میزائل 500 میل تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس میں 300 کلوگرام کا وار ہیڈ ہوتا ہے۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارتی حملہ کراچی پر ہوتا ہے تو اس کے پاکستان پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں، کیونکہ کراچی پاکستان کی 60 فیصد تجارت کا مرکز ہے اور یہاں پاکستان کی بحریہ کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

    کھاریاں کے قریب دراندازی کرنے والے تین بھارتی ڈرونز تباہ

    پاکستانی جھنڈے پر تنقید کرنے والوں کو بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا دو ٹوک جواب

    بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی

    پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3,647 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ