Baaghi TV

Tag: خلاء

  • خلائی سیاحت؛ پہلی پرواز مکمل، سیاح واپس آگئے

    خلائی سیاحت؛ پہلی پرواز مکمل، سیاح واپس آگئے

    خلاء میں جانے والی سیاحوں کی پہلی پرواز اپنا سفر مکمل کرکے 6 افراد سمیت واپس آگئی ہے جبکہ ۔ رچرڈ برانسن کی ورجن گیلیکٹک نے خلا کے کنارے پر اپنی پہلی پرواز کی جبکہ نرچرڈ برانسن کی خلائی کمپنی نے اب ایلون مسک کے اسپیس ایکس اور جیف بیزوس کے بلیو اوریجن کے ساتھ کمپنیوں کے ایک چھوٹے سے کلب میں شمولیت اختیار کی ہے، جو رقم کی ادائیگی کرنے والے افراد کو خلا تک لے جاسکتی ہے۔


    وی ایس ایس یونٹی ایک راکٹ سے چلنے والا خلائی جہاز ہے، جس کو نیو میکسیکو میں ٹیک آف کے لیے ایک کیریئر ہوائی جہاز سے باندھا گیا تھا اور Galactic 01 نامی اس مشن میں خلائی سیاح نہیں تھے بلکہ اطالوی فضائیہ کے دو ارکان اور ایک ریسرچ انجینئر تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈبلیو ایچ او نے بھی سویٹنر کو کینسر کے خطرے کا باعث قرار دے دیا
    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
    چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
    بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
    وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

    ان تینوں نے پرواز کا استعمال مائیکرو گریوٹی میں سائنسی معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا، جس میں بائیو میٹرک ڈیٹا اور حیاتیاتی لحاظ سے متعلقہ مائعات (liquids) اور ٹھوس (solid) مرکبات کتنی اچھی طرح سے مکس ہوتے ہیں۔ جبکہ انہوں نے اس تجربے کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ممکنہ مستقبل کے مشنوں کی تربیت کے طور پر بھی استعمال کیا ہے، جبکہ مسافروں میں ورجن گیلیکٹک کے دو پائلٹ اور ایک فلائٹ انجینئر شامل تھے۔

  • چینی سائنسدانوں کا خلاء میں چاول اگانے کا کامیاب تجربہ

    چینی سائنسدانوں کا خلاء میں چاول اگانے کا کامیاب تجربہ

    برف کے پودوں کو پہلی بار ایک تجربے میں خلا میں بیجوں سے کاشت کیا گیا ہے تجربے کے مستقبل کے طویل مدتی مشنز پر اہم اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: چینی خلاء نوردوں جن کو ٹائیکونوٹس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے یہ تجربہ وینٹیئن اسپیس لیبارٹری پر کیا اس لیبارٹری کو 24 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا جو ابھی ٹیانگونگ اسپیس اسٹیشن کے مرکزی موڈیول سے جُڑی ہے۔

    نظامِ شمسی سے باہر موجود سیارے میں زندگی کے آثار دریافت

    ایسا پہلی بارہوا ہے کہ سائنس دانوں نے چاول کے اگنے کا مکمل عمل، یعنی بیج سے ایک ایسا پودا بننا جو خود بیج پیدا کر سکے، عدم کششِ ثقل کے ماحول میں کرنے کی کوشش کی ہے۔

    ٹائیکوناٹس یعنی چینی خلانورد خلا میں عربائیڈوپسِس تھالیانا نامی ایک پودےکا بھی تجربہ کررہےہیں یہ پودا سرسوں کے گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور اکثرموسمیاتی تغیرات کے مطالعے کے استعمال کیا جاتا ہے۔

    چائینیز اکیڈمی آف سائنسز کے سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیکیولر پلانٹ سائنسز کے ایک محقق پروفیسر ہوئی قیونگ ژینگ کا کہنا تھا کہ چاولوں کی اچھی نمو ہو رہی ہے۔

    سرخ سیارے پر پانی کے ممکنہ ذخائر کا تفصیلی نقشہ تیار

    انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں کہ مالیکیولر سطح پر مائیکرو گریویٹی کس طرح پودے کے پھول دینے کے وقت کو متاثر کر سکتی ہے اور آیامتعلقہ عمل کو قابو کرنے کے لیے مائیکرو گریویٹی ماحول کااستعمال ممکن ہے۔

    بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سب سے مقبول غذاؤں میں سے ایک غذا چاول ہے اور اپولو مشنز کے بعد سے یہ خلاء بازوں کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

    ناسا کے خلاء باز نیل آرمسٹرونگ، مائیکل کولنس اور بز آلڈرِن اپولو 11 مشن کے دوران خشک جمی ہوئی چکن اور چاول کی غذا کھاتے تھے۔

    تب سے، خلابازوں نے زمین پر اگائی اور کاشت کی جانے والی خوراک پر انحصار کیا ہے، تاہم مریخ اور اس سے آگے طویل مشنوں کی امیدیں خلا میں پودوں اور فصلوں کو اگانے کی صلاحیت پر منحصر ہو سکتی ہیں۔

    پروفیسرژینگ نے کہا کہ اگر ہم مریخ پر جانا اور دریافت کرنا چاہتے ہیں، تو زمین سے خوراک لانا خلابازوں کے طویل سفر اور خلا میں مشن کے لیے کافی نہیں ہے ہمیں طویل مدتی خلائی تحقیق کے لیے ایک پائیدار خوراک کا ذریعہ تلاش کرنا ہوگا-

    ماہرین فلکیات نے نیپچون جیسا سیارہ دریافت کر لیا