Baaghi TV

Tag: خلا باز

  • اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں  کی واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے

    اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں کی واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے

    امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور تکنیکی مسائل کے باعث نو ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں دونوں خلا باز 8 روزہ مشن پر روانہ ہوئے تھے تاہم ان کی واپسی تاحال نہ ہوسکی،اب ان کی واپسی کیلئے حال ہی میں ایک خلائی طیارہ کریو-10 بھیج دیا گیا ہے جس کی امید ظاہر کی جا رہی ہے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور زمین پر واپس آجائیں گے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اتنے ماہ تک خلا میں وقت گزارنے کے بعد دونوں خلابازوں کی زمین پر واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ کئی مہینوں خلا میں رہنے کے بعد خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور میں ”بیبی فٹ“ (Baby Feet) نامی حالت پیدا ہو سکتی ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کے پیروں کے تلوے چھوٹے بچے کی طرح نرم اور حساس ہو جائیں گے جس سے چہل قدمی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    جب ہم زمین پر چلتے ہیں تو ہمارے پیروں کو کشش ثقل اور رگڑ کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے ہمارے پیروں کے تلووں کی جلد موٹی ہو جاتی ہے، جو ایک حفاظتی تہہ کے طور پر کام کرتی ہے یہ ہمیں درد اور تکلیف سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اور ہمار ے پیروں کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچاتا ہے۔

    کراچی: سرنگ کھود کر تیل کی لائن سے چوری ، 6 ملزمان گرفتار

    بیبی فٹ کے علاوہ کشش ثقل کے بغیر خلا میں رہنا بھی ہڈیوں کے شدید نقصان کا سبب بن سکتا ہے جسے ٹھیک نہیں کیا جا سکتاناسا کے مطابق ہر ماہ خلاباز خلا میں جاتے ہیں اور اگر وہ انہیں روکنے کے لیے کچھ نہ کریں تو انکی ہڈیاں اپنی کثافت کا تقریباً 1 فیصد کھو دیں، پٹھے، جو عام طور پر زمین پر گھومنے پھرنے سے متحرک ہوتے ہیں، وہ بھی کمزور پڑجاتے ہیں کیونکہ ان میں مزید کام کرنے کی صلاحیت باقی نہیں رہتی۔

    زندہ رہنا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ملک میں رہیں، جدید تحقیق

    اس کے علاوہ خلا میں جسم کے خون کا volume کم ہو جاتا ہے کیونکہ دل کو کشش ثقل کے بغیر خون پمپ کرنے کے لیے اتنی محنت نہیں کرنی پڑتی، خون کا بہاؤ بھی بدل جاتا ہے، کچھ حصوں میں سست ہو جاتا ہے، جو خون کے جمنے کا باعث بن سکتا ہے۔

  • امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

    امریکی انتخابات میں خلائی اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی ووٹ کاسٹ کریں گے؟

    امریکا میں 5 نومبر کو ملک کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

    امریکا میں جہاں اکثر لوگ 5 نومبر کو ہی ووٹ کاسٹ کریں گے وہیں ایک بڑی تعداد قبل از وقت بھی ووٹ کاسٹ کرچکی ہے اور کچھ ڈاک کے ذریعے بھی اپنے بیلٹ پُر کرکے متعلقہ اتھارٹی کو بھیج چکے ہیں۔لیکن کیا زمین سے سیکڑوں میل اوپر خلا میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود امریکی خلا باز ان صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے؟اس سوال کا جواب ہے ’ہاں‘، امریکی خلا باز بھی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اور ایسا پہلی بار بھی نہیں ہوگا بلکہ خلاز باز پہلے بھی خلائی اسٹیشن سے اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔امریکا میں سال 1997 سے خلا بازوں کے لیے خلا سے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار موجود ہے اور سال 2004 سے اب تمام امریکی صدارتی انتخابات میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود امریکی خلا بازوں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔سال 2012 میں ہونے والے انتخابات میں ایسا نہیں ہوسکا تھا کیونکہ اس وقت خلائی اسٹیشن پر جانے والے خلاباز قبل از وقت ووٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روانگی سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے تھے۔خلا سے ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ عام الیکٹرانک ووٹنگ کی نسبت کافی پیچیدہ ہے۔خلائی اسٹیشن اور ناسا کے درمیان رابطہ نیئر اسپیس نیٹ ورک کے ذریعے ہوتا ہے اور خلابازوں کے الیکٹرانک بیلٹ بھی یہیں سے ہوکر گزرتے ہیں۔خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں اپنے الیکٹرانک بیلٹ کو پُر کرتے ہیں جسے ناسا کی جانب سے انکرپٹ کرکے خلائی اسٹیشن کے کمپیوٹر میں فیڈ کردیا جاتا ہے۔یہ کمپیوٹر بیلٹ کو ناسا کے ٹریکنگ اینڈ ڈیٹا ریلے سیٹلائیٹ سسٹم (ٹی ڈی آر ایس ایس) کے ذریعے نیو میکسیکو میں ناسا کی وائٹ سینڈز ٹیسٹ فیسلیٹی کو بھیجتا ہے۔ نیو میکسیکو سے یہ بیلٹ ہیوسٹن میں ناسا کے مشن کنٹرول کو بھیجاجاتا ہے۔مشن کنٹرول اس بیلٹ کو الیکٹرانک ذریعے سے ہی خلا باز کے کاؤنٹی کلرک کے دفتر کو بھیج دیتا ہے۔ خلا باز اور ان کے کاؤنٹی کلرک کے دفتر کے علاوہ بیلٹ کو کوئی اور نہیں دیکھ سکتا۔خیال رہے کہ اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود 4 امریکی خلابازوں میں بَچ وِلمور اور سنیتا وِلیمز بھی شامل ہیں جو جون میں 8 روزہ مشن پر خلائی اسٹیشن گئے تھے لیکن اپنے بوئنگ اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ میں خرابی کے باعث اب تک وہیں پھنسے ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر سندھ ہائیکورٹ جج کے گن مین سےمتعلق خبریں جھوٹی ہیں، پولیس

    سوشل میڈیا پر لوگ جھوٹ بیچ رہے ،ملک میں انارکی اور انتشار کی کیفیت پیدا ہورہی ہے، مصطفیٰ کمال

  • روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    ماسکو: روس سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : Oleg Kononenko نے 5 جون کو خلا میں ایک ہزار دن گزارنے والے پہلے انسان ہونے کا اعزاز اپنے نام کیااس سے قبل فروری میں انہوں نے خلا میں سب سے زیادہ 878 دن گزارنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، جو اس سے پہلے روس کے ہی Gennady Padalka کے پاس تھا دونوں خلا بازوں نے یہ ریکارڈ کسی ایک مشن میں قائم نہیں کیا تھا بلکہ 5 مشنز میں ایسا ممکن ہوا۔

    مگر Oleg Kononenko کے مشنز کا دورانیہ زیادہ طویل تھا اور وہ مستقبل میں بھی کافی وقت خلا میں گزارنے والے ہیں اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ستمبر 2024 کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے ان کی زمین پر واپسی ہوگی اور اس وقت تک خلا میں ان کے قیام کی مدت 1110 دن ہو جائے گی۔

    افریقی ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہو گیا

    انہوں نے روسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ نیا اور اہم حاصل کر سکتے ہیں اور نامعلوم چیزوں کو چھو سکتے ہیں، اس سے آپ کو اعتماد ملتا ہے مگر ابھی بھی وہ ایک مشن میں سب سے زیادہ دن خلا میں گزارنے کا ریکارڈ اپنے نام نہیں کرسکے ہیں، یہ ریکارڈ Valeri Polyakov کے نام ہے جنہوں نے 1990 کی دہائی میں 434 دن 18 گھنٹے خلا میں گزارے۔

    9 مئی: میانوالی ائربیس پر حملے کے تمام ملزمان باعزت بری

  • خلائی مشن مکمل؛ سلطان النیادی کی زمین پر کامیاب واپسی

    خلائی مشن مکمل؛ سلطان النیادی کی زمین پر کامیاب واپسی

    متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی اور ان کے عملے کے ساتھی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کےکے بعد متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8:19 پر کامیابی کے ساتھ زمین پر اتر گئے ہیں جبکہ ناسا نے اعلان کیا کہ اسپیس ایکس ڈریگن کیپسول پر سوار عملہ 17 گھنٹے کا خلائی سفر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد فلوریڈا کے جیکسن ویل کے ساحل پر بحر اوقیانوس میں اتر گیا ہے.

    عالمی میڈیا کے مطابق ناسا نے مزید کہا کہ اس کے بعد اسپیس ایکس کے عملے نے کیپسول کے عملے کو بازیافت کیا، جبکہ کیپسول کو پانی سے اٹھا کر ایک ریکوری برتن میں رکھا گیا جس کے بعد خلابازوں کو ایک ایک کر کے کیپسول سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ توقع ہے کہ انہیں فلوریڈا میں ناسا کی سہولت پر لے جایا جائے گا جہاں ان کے خاندان بے صبری سے ان کا انتظار کر رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں عملے کے ارکان اپنے گھروں کو جانے سے پہلے فلوریڈا میں طبی ٹیسٹ کرائیں گے، خلائی اسٹیشن پر 184 دن گزارنے کے بعد، سلطان النیادی نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق دوپہر 3:05 بجے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن چھوڑا اور خلا میں اپنے آخری دن، النیادی نے کیپسول کے ہیچ بند ہونے سے پہلے خلائی اسٹیشن میں موجود اپنے دوستوں کو الوداع کہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    جبکہ اس مشن کے دوران اماراتی خلانورد سلطان النیادی نے خلائی چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب بن کے تاریخ رقم کی۔ توقع ہے کہ جب وہ امریکہ میں طبی معائنے کے بعد متحدہ عرب امارات واپس آئیں گے تو انہیں ہیرو کا اعزاز ملے گا اور جمعے کے روز متحدہ عرب امارات میں شاہراہوں پر نصب الیکٹرانک بل بورڈز پر النیادی کی آمد کی الٹی گنتی دکھائی گئی، جس میں لکھا تھا کہ ” سفر بخیر، سلطان”

  • اسپیس کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ریانا برناوی

    اسپیس کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون ریانا برناوی

    سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا باز ریانا برناوی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئیں۔

    باغی ٹی وی: اتوار کو ناسا، سپیس ایکس، ایکسیم سپیس اور سعودی سپیس اتھارٹی نے مشترکہ طور پر ایک خصوصی مشن پر ایک راکٹ کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی طرف روانہ کردیا جو مجموعی طور پر 4 افراد پر مشتمل ہے۔اس تاریخی مشن میں سعودی عرب کے دو خلا بازی ریانہ برناوی اور علی القرنی بھی موجود تھےمشن فلوریڈامیں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔

    موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کی اہم ترین وجہ دریافت

    سپیس ایکس کی طرف سے تیار کردہ "فالکن 9” میزائل امریکہ کے فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ میزائل میں ناسا کے سابق خلا باز پیگی وائٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر بھی تھے۔

    اس مشن کے ساتھ ریسرچر ریانا برناوی خلائی سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں، نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرایک ہفتہ گزارےگا۔

    سعودی سپیس اتھارٹی کے نامزد سی ای او محمد بن سعود التمیمی نے انکشاف کیا کہ مملکت میں اب 3 خلاباز موجود ہیں جو خلا میں جا چکے ہیں سعودی عرب 3 خلاباز بھیجنے والے عرب دنیا کے پہلا ملک بن گیا۔

    ناسا، کمپنی سپیس ا یکس، کمپنی ایکسیم سپیس اور سعودی سپیس اتھارٹی نےاتوار کی صبح فلوریڈا کےشہر اورلینڈو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ خلائی مشن ‘‘ ایکس ٹو ’’ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ چاروں خلا میں مائیکرو گریویٹی میں 14اہم سائنسی تحقیقی تجربات کریں گے۔

    نیو یارک میں موجود بلند و بالا عمارتیں شہر کے ڈوبنے کی وجہ بن رہی …

    خلا میں پرواز کے دوران بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے دونوں خلابازوں نے اپنی محفوظ آمد کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو واپس بھیجی ہے،دونوں خلاباز ویڈیو میں نظر آئے جس میں ریانہ برناوی نے خلا میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلمان خاتون کے طور پر اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ خلا سے السلام علیکم ۔۔ ہمارے لیے یہ بے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔


    یہ ویڈیو سپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 کے بعد آئی۔ فالکن 9 ریانہ برناوی اور علی القرنی کو لے کر اتوار کی شام فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر سے لانچ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ناسا کے سابق خلا باز پیگی وائٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر بھی تھے۔

    سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کریں گے