Baaghi TV

Tag: خلیج تعاون کونسل

  • ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری

    ایرانی حملے پر خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا مشترکا اعلامیہ جاری

    خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک نے ایرانی جارحیت کے تناظر میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کریں گے اور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرے، یہ مطالبہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کیا گیا۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے رکن ممالک اپنی علاقائی خودمختاری، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

    ایران کا اسرائیل پر میزائل حملوں کا نیا سلسلہ شروع ، تل ابیب، یروشلم دھماکوں سے گونج اٹھے

    بیان میں ایران کی جانب سے مبینہ جارحانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ خطے کے امن و استحکام کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گاسپلائی چین کے تحفظ اور عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام کو یقینی بنانا ناگزیر ہے کیونکہ موجودہ صورتحال سے خطے اور دنیا کی معیشت متاثر ہو سکتی ہے،کونسل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں استحکام اور امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

    انٹیلی جنس کا تہلکہ خیز دعویٰ: ایرانی قیادت میں ‘ڈاکٹرز’ کے روپ میں موساد کے ایجنٹوں کی دراندازی

  • ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر

    ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر

    خلیج تعاون کونسل نے اہم فیصلہ کر لیا۔

    خلیج تعاون کونسل نے اعلان کیا تھا کہ وہ شنجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، اب جی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا اور بعد میں اس ویزے کو مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔

    جی سی سی سیکرٹری جنرل جاسم البدوائی نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی، اس ویزا کے ذریعے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، قطر، بحرین اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔

    اس سے ویزے سے جہاں ان چھ خلیجی ممالک کے رہائشیوں کو فائدہ ہوگا وہیں یہاں مقیم غیر ملکیوں کو بھی بڑی سہولت حاصل ہو جائے گی، وہ ہر ملک کا الگ الگ ویزا لینے کی بجائے ایک ہی ویزے پر چھ ممالک کا سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور اخراجات کی بچت ہو گی،اس ویزے کی مدت 30 سے 90 دن تک ہونے کا امکان ہے جس سے سیاحت، کاروبار، ثقافت و تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں آسانی پیدا ہو گی۔ اس اقدام سے خطے کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

  • اسرائیلی حملے ، جی سی سی کا مشترکہ فضائی دفاع مزید مضبوط کرنے کا اعلان

    اسرائیلی حملے ، جی سی سی کا مشترکہ فضائی دفاع مزید مضبوط کرنے کا اعلان

    خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد مشترکہ فضائی دفاعی نظام کو مزید مستحکم کرنے اور 6 نکاتی دفاعی ایجنڈے پر اتفاق کرلیا۔

    9 ستمبر کے فضائی حملے کے بعد ہونے والے ہنگامی سربراہی اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان نے علاقائی سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی ایک رکن ملک پر حملہ تمام ممالک پر حملہ تصور ہوگا اور کسی بھی جارحیت کا سخت اور مشترکہ جواب دیا جائے گا۔

    اجلاس میں کیے گئے فیصلے:

    دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق۔
    بیلسٹک میزائل دفاع کے لیے پیشگی وارننگ سسٹم کی فوری تنصیب۔
    آئندہ تین ماہ میں فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں۔
    مشترکہ کمانڈ ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے اور نئے دفاعی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ فیصلے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اجتماعی پیغام اور مزاحمت کا اظہار ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں حماس رہنماؤں کے اجلاس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 5 افراد شہید ہوئے تھے۔

    غزہ جنگ بندی قرارداد امریکا نے چھٹی بار ویٹو کردی

    پاک سعودی معاہدہ،عرب ممالک کی شمولیت کے ‘دروازے بند نہیں،خواجہ آصف

    امریکا اور برطانیہ کے درمیان ٹیکنالوجی شراکت داری کا معاہدہ

    یمن سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملہ، کئی شہروں میں سائرن

  • خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم  کرنے کا مشورہ

    خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کا مشورہ

    خلیج تعاون کونسل نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی ختم کرکے مذاکرات شروع کرنے کا مشورہ دے دیا –

    خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے جنوبی ایشیا میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر کونسل کے رکن ممالک کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت مسلمانوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائے، اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات کرے۔

    انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے اسی دوران سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی جس میں درجنوں بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

    بھارتی فوجی تنصیبات کی معلومات پاکستان کو دینے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

    جاسم البدیوی نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق اختلافات کے حل کے لیے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے، انہوں نے دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے ثابت قدم اور اصولی موقف کا بھی اعادہ کیا۔

    خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے اپنی کوششیں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

    لندن: بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاک فوج زندہ باد،مودی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے

    دوسری جانب تنظیم کے آزاد ہیومن رائٹس کمیشن جدہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں اجتماعی سزاؤں کی پالیسی ترک کرے ، بھارتی انتہاپسند مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کو ہوا دے رہے ہیں، 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کا تحفظ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے او آئی سی کمیشن نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر زور ڈالے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے باز رہے اور تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کرے۔

    بھارت نے بلاول اور عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا