Baaghi TV

Tag: خلیج عمان

  • ایرانی بحریہ کا  خلیج عمان میں’اوشن کوئی‘ نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ

    ایرانی بحریہ کا خلیج عمان میں’اوشن کوئی‘ نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کا دعویٰ

    ایران کی بحریہ نے خلیج عمان میں ایک کارروائی کے دوران ’اوشن کوئی‘ نامی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا-

    ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی قرارداد اور عدالتی حکم کے تحت خلیج عمان میں خصوصی آپریشن کیا گیا۔

    بیان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے خلیج عمان میں خصوصی آپریشن کرتے ہوئے ’اوشن کوئے‘ نامی ٹینکر کو قبضے میں لیا، جو ایرانی تیل کی کھیپ لے جا رہا تھا مذکورہ ٹینکر خطے کی صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کی تیل برآمدات اور ایرانی قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے اور ان میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہا تھا۔

    ایرانی بحریہ کے مطابق آپریشن میں بحری کمانڈوز اور میرین اہلکاروں نے حصہ لیا اور ٹینکر کو ایران کے جنوبی ساحلوں تک منتقل کرکے عدالتی حکام کے حوا لے کردیا، ایرانی بحریہ ملک کے علاقائی پانیوں میں ایران کے مفادات اور اثاثوں کے دفاع کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی اور کسی بھی خلا ف ورزی یا جارحیت پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی-

  • ایرانی حملے کی زد میں آنے والے بھارتی بحری جہاز کے کپتان کی آڈیو وائرل

    ایرانی حملے کی زد میں آنے والے بھارتی بحری جہاز کے کپتان کی آڈیو وائرل

    خلیج عمان کے شمال میں ایرانی بحریہ کی جانب سے دو بھارتی بحری جہازوں پر براہِ راست فائرنگ کے واقعے کے بعد ایک آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے-

    آڈیو میں جہاز کے کپتان کو پاسدارانِ انقلاب کی نیوی سے حملہ روکنے اور جہاز واپس موڑنے کی اجازت کے لیے منتیں کرتے سُنا جاسکتا ہے، مبینہ آڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بھارتی خام تیل بردار جہاز ’سنمار ہیرالڈ‘ سے موصول ہوئی ہے اس آڈیو میں جہاز پر موجود ایک اہلکار کو ایرانی بحریہ سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آپ نے ہمیں خود گزرنے کی اجازت دی تھی، میرا نام آپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، لیکن اب آپ ہم پر فائرنگ کر رہے ہیں، ہمیں واپس مڑنے دیں۔

    بھارتی جہاز سنمار ہیرالڈ عراق سے تقریباً بیس لاکھ بیرل خام تیل لے کر بھارت جا رہا تھا، جبکہ دوسرا جہاز ’جگ آرنَو‘ سعودی عرب سے بھارت کی جانب گامزن تھا،بھارتی بحری جہازوں پر حملوں کی خبر کے بعدبھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایرانی سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی کو طلب کیا اور اس واقعے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    بھارتی دفترِ خارجہ نے ایرانی سفیر پر زور دیا کہ وہ بھارت کے تحفظات سے تہران کے حکام کو فوری آگاہ کریں اور بھارت جانے والے جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے عمل کو دوبارہ سہل بنائیں۔

    آبنائے ہرمز اس وقت عالمی سیاست اور جنگی صورتحال کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں سے دنیا کی کل ضرورت کا بیس فیصد خام تیل گزرتا ہےیہ بحران 28 فروری کو ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد شروع ہوا تھا۔

    ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت سے بنیادی نکات پر بڑے اختلافات موجود ہیں اور ہم حتمی معاہدے سے ابھی کافی دور ہیں۔

  • خلیجِ عمان میں دو آئل ٹینکرز آپس میں ٹکرا گئے، آگ بھڑک اُٹھی

    خلیجِ عمان میں دو آئل ٹینکرز آپس میں ٹکرا گئے، آگ بھڑک اُٹھی

    خلیجِ عمان میں دو بڑے آئل ٹینکرز کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق روسی آئل ٹینکر "ایڈلین سوئزمیکس” اور لائبیرین بحری جہاز "فرنٹ ایگل” متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کے قریب آپس میں ٹکرا گئے۔ واقعے کے بعد اماراتی ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہازوں سے 24 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔دونوں ٹینکرز پر مجموعی طور پر 70 ہزار ٹن خام تیل موجود تھا۔ اماراتی عملے کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق تصادم کی بنیادی وجہ نیویگیشن میں خرابی بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے سبب خطے میں نیویگیشن کے الیکٹرانک نظام پر خلل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    صدر پاکستان کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک بحریہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

    پاکستان کی ایران، عراق، لبنان اور شام کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

    اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت بند کی جائے،یورپی یونین کے 9 ممالک کا مطالبہ

    کراچی میں فائرنگ،بچی اور خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 ڈاکو ہلاک

  • پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کی خلیج عمان میں مشترکہ مشق

    پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کی خلیج عمان میں مشترکہ مشق

    پاکستان بحریہ کے بادبانی تربیتی جہاز راہ نورد نے خلیج عمان میں اطالوی بحریہ کے بادبانی جہاز امریگو ویسپوچی (AMERIGO VESPUCCI) کے ساتھ مشترکہ سیلنگ آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز راہ نورد پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی تربیت اور عمان کےخیر سگالی دورے کے سلسلے میں بیرون ملک تعیناتی پر ہے۔ اطالوی بحریہ کے جہاز AMERIGO VESPUCCI کے ساتھ کی گئی اس مشترکہ مشق کا مقصد کیڈٹس کو جوائنٹ سیلنگ آپریشنز میں تربیت کا موقع فراہم کرنا تھا۔ بین الاقوامی سیلنگ ریگاٹا کے علاوہ، بادبانی جہازوں کی اس طرح کی مشقیں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔ پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کے دونوں بادبانی جہازوں کے مابین ان مشقوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد، دونوں بحری افواج کے درمیان اعلیٰ سطحی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔

    اطالوی بحریہ کے جہاز کے ساتھ مشترکہ جہازرانی نے کیڈٹس کو سیکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا ہے۔ یہ مشترکہ مشق عالمی بحری افواج کے ساتھ باہمی اور مسلسل تعاون کو بڑھانے کے لیے پاک بحریہ کی عملی کوششوں کی مظہر ہے۔

    فلسطینی طلبا کی فیسیں معاف ،وظیفے دینے کا اعلان

    نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا، 60 افراد ہلاک

    اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے، حافظ نعیم الرحمان