Baaghi TV

Tag: خواتین

  • نو مئی سانحہ،138 مقدمات میں  500 سے زائد خواتین مطلوب

    نو مئی سانحہ،138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین مطلوب

    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مرد پولیس کو خواتین کی حراست سے روک دیا

    پنجاب بھر میں 9 مئی کو 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں ،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔ ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ خواتین پولیس سٹیشن میں رکھا جائے اے ٹی سی(انسداد دہشت گردی) کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔فوجی مقامات پر حملوں خاص طور پر جناح ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین سے لیڈیز پولیس سٹیشن میں آکر خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

    دوسری جانب پولیس کی اہم کامیابی، جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ،حملے کے بعد سے یہ مفرور تھا اور خفیہ اطلاعات پر آج گرفتار ہوا ہے ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں ہنگامہ آرائی ہوئی، شرپسند عناصر نے کینٹ میں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگائی، سامان کو لوٹا، جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جناح ہاوس توڑ پھوڑ میں ایک اور اہم شرپسند کو پولیس نے حراست میں لے لیا ، عمران محبوب پی ٹی آئی کے ان چند شرپسند عناصر میں شامل ہے جو سب سے پہلے جناح ہاوس میں داخل ہوا ،ان شرپسند کے داخلے بعد جلاو گھیراو کا سلسلہ شروع ہوا عمران محبوب نے گیٹ پر افسران سے بدتمیزی بھی کی شرپسند عمران محبوب پی ٹی آئی کا کارکن اور اسلام آباد کا رہائشی ہے شر پسند عمران محبوب کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا

  • اسلام آباد میں ملازمت پیشہ خواتین بھی غیر محفوظ

    اسلام آباد میں ملازمت پیشہ خواتین بھی غیر محفوظ

    اسلام آباد میں ملازمت پیشہ خواتین بھی غیر محفوظ ہو ئیں
    تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں خاتون کو جنسی طور پر حراساں کرنے کا کیس سامنے آ گیا۔ بنی گالہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون کے مطابق نجی کمپنی میں بطور منیجر کام کر رہی ہوں .تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ کمپنی کے سی ای او محمد رفیع نے مجھے پکڑ لیا اور حراساں کیا۔ میری دو ماہ کی تنخواہ بھی ادا نہیں کی مطالبہ کیا تو ملزم نے حراساں کرنا شروع کر دیا۔ملزم حراساں کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے

    درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ پنڈی کی رہائشی ہوں اور الرحمان ایسوسی ایٹ میں ڈیوٹی سرانجام دیتی ہوں،کمپنی کے سی ای او نے مجھے دفتر میں پکڑ کر جسمانی ہراسمنٹ شروع کر دی،راجہ رفیع نے دو ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی،جب تنخواہ کا مطالبہ کیا تو کہتا ہے کہ ریٹائر کرنل ہوں جس کو بتانا ہے بتا لو،اقصیٰ جلیل کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،خواتین پر گرفتاری کے بعد تشدد،وائرل ویڈیو پرانی نکلی

    ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،خواتین پر گرفتاری کے بعد تشدد،وائرل ویڈیو پرانی نکلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور گرفتاریاں شروع کر دیں، اسکے بعد تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرکی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ کہا جا رہا تھا کہ خواتین پر تشدد کیا جا رہا ہے اور انہیں جنسی ہراساں کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں ایک ویڈیو بھی وائرل کی جا رہی تھی تا ہم اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ہے

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو حال ہی میں پرتشدد مظاہروں میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ جوڑا گیا حالانکہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور خاتون کو اپنے ہی شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اس حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایکسپوز پراپیگنڈہ نامی پیج نے اس پوسٹ کی کھوج لگائی اور معلومات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عرین نامی خاتون جس نے اپنے شوہر کو فروری 2022 میں قتل کیا تھا اور اس نے بیان دیا تھا کہ پولیس نے ننگا کر کے ویڈیو بنائی ہے ،باغی ٹی وی پر بھی اس واقعہ کی خبر شائع ہو چکی ہے، باغی ٹی وی پر خبر 23 فروری 2022 کو شائع ہوئی جس کے مطابق انسٹاگرام کی دوستی پر آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والی گرفتار ملزمہ عرین جنت نے کراچی کے تھانے میں برہنہ کرکے تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ملزمہ عرین جنت کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ رضوان تفتیشی افسر کے پاس تھانے آتا تھا اور میرے پاؤں پر پاؤں رکھ کر سگریٹ پیتا رہتا تھا، مدعی رضوان شیخ اقرار جرم کا کہتا تھا، رضوان کہتا رہا کہ ایک دفعہ بول دو میں تمہیں معاف کر دوں گا۔ملزمہ عرین جنت نے لیاقت آباد میں واقع ویمن ویسٹ زون تھانے میں بھی بدسلوکی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن میں انہیں مدعی کے سامنے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عرین جنت کے مطابق 2 پولیس والیاں دوپٹہ اتار کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے رضوان کے پاس لے گئیں، تھانے میں کپڑے اتار کر تشدد کیا گیااور برہنہ ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے پر تشدد اور جلاو گھیراو کے واقعات میں ملوث زیر حراست خواتین کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آیا گیا ہے۔ ٹھوس شواہد کی بنا پر حراست میں لی گئی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی پھیلائی جانے والی افواہیں قطعی من گھڑت اور بے بنیاد ہیں

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

  • نوجوان سے زیادتی کے الزام میں 2 خواتین گرفتار

    نوجوان سے زیادتی کے الزام میں 2 خواتین گرفتار

    نوجوان سے زیادتی کے الزام میں2 خواتین گرفتار،

    پنجاب کے شہر بہاولپور میں نوجوان سے زیادتی کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے، خواتین پر مرد سے زیادتی کی کوشش اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جلالپور پیروالا کے رہائشی نوجوان نے تھانہ میں درخواست دی کہ بستی ودھنور کی2 خواتین نے اسکے ساتھ دوستی کی پھرزیادتی کرنے کی کوشش کی، ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق نوجوان نے اپنی درخواست میں کہا کہ دونوں خواتین نے گینگ بنا رکھا ہے، وہ غیر مردوں سے دوستی کے بہانے ان کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں بلیک میل کرتی ہیں اورلاکھوں روپے بٹورتی ہیں اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بہانے اپنے گروہ کے مردوں کو بلا کر لاکھوں روپے لوٹنے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    https://twitter.com/Asifpti007/status/1653474114491826183

    درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شبانہ بی بی اور زرینہ بی بی کے ساتھ دوستی ہوئی،نجی کمپنی میں کام کرتا ہون، ایک خاتون نے کہا کہ پیسے نہیں ہیں، انہیں کھانا کھلایا پھر نمبر مانگنے پر دے دیا، اس کے بعد خاتون کی کال آئی اور کہا کہ ہمیں احمد پور شرقیہ پہنچا دو ،موٹر سائیکل پر انکے کسی جاننے والے کے گھر احمد پور شرقیہ پہنچا دیا، رات کے کھانے کے بعد دونوں خواتین میرے دائیں بائیں بیٹھ گئیں اور مجھ سے زیادتی کی کوشش کی،میں نے اپنے آپ کو مشکل سے بچایا اور انکے ساتھ کوئی غلط حرکت نہیں کی، صبح پھر انکی کال آئی اور معافی مانگی اور پھر کہا کہ ہمیں ودھنور پہنچا دو ، میں لے کر گیا تو راستے میں چند لوگ جو انہوں نے کھڑے کئے ہوئے تھے انہوں نے مجھے ڈیرہ پر لے جا کر باندھ دیا اور زنا کا مقدمہ درج کروانے کی دھمکی دی، حالانکہ میں نے تو خواتین کی مدد کی تھی اور انکے کہنے کے باوجود بھی انکی کوشش کے باوجود بھی انکے ساتھ زنا نہیں کیا تھا،مجھ سے پہلے پانچ لاکھ ،پھر تین لاکھ پھر ڈیڑھ لاکھ منگوانے کا کہا گیا میں نے دوست کو بلوایا اور جان چھڑوائی،واقعہ کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ہے

    گلی کے پانچ بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

    مسجد کا خادم گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کر کے فرار

    گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں

  • یوتھ اور خواتین ونگزکا اجلاس، مریم نواز نے کی حنا پرویز بٹ کی تعریف

    یوتھ اور خواتین ونگزکا اجلاس، مریم نواز نے کی حنا پرویز بٹ کی تعریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں پنجاب بھر میں یوتھ اور خواتین ونگز کی جاری مہم کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں کیوآر کوڈ کے ذریعے نوجوانوں اور خواتین کی پارٹی میں شمولیت کے عمل کی پیش رفت پر غور ہوا ،مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں نوجوانوں اور خواتین کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے عمل پراطمینان کا اظہار کیا، مریم نواز شریف نے رجسٹریشن میں بھرپور شرکت پر خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ کیا

    مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان اور خواتین معاشرے میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے طبقات ہیں،نوجوان اور خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت بڑی تبدیلی لاسکتی ہے، نوجوان اور خواتین آبادی کو اپنے بہتر مستقبل کے لئے درست سیاسی فیصلے کرنے ہوں گے، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا مقصد اُن کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کرنے کی منظم سازش ناکام بنائیں گے، نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں، انہیں قوم کا معمار، بااختیار بنائیں گے، نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف کرنے کی فارن فنڈڈ مہم چلائی جارہی ہے، خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت سے استحصال کا خاتمہ ہوگا،

    مریم نواز شریف نے تمام یوتھ کوآرڈینیٹرز کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا .مریم نواز شریف نے عاشق حسین، اور حنا بٹ کی کارکردگی کی تعریف کی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ف عمران خان نہیں پورا ٹولہ ہے جو ملک کو نوچ نوچ کر کھا رہا ہے

     کس طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے

  • روٹی چُرانے کا الزام، کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں پر غیر انسانی تشدد

    روٹی چُرانے کا الزام، کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں پر غیر انسانی تشدد

    روٹی چُرانے کا الزام، کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں پر غیر انسانی تشدد
    فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں پر روٹی چرانے کے الزام میں مبینہ طور پر غیر انسانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں گھریلو ملازمہ دو بہنوں 12 سالہ ایمان فاطمہ اور 8 سالہ زہرہ اویس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    دونوں بہنوں پر روٹی چرانے کا الزام عائد کرکے مالکان نے مرغا بنا کر چمٹوں اور پائپ سے تشدد کیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے گھریلو تشدد کا شکار ملازمہ بہنوں ایمان فاطمہ اور زہرہ اویس کو تحویل میں لے لیا ہے۔ تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ بہنوں کو مالکان نے تھپڑ، مکوں، چھری، پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچیوں کے جسم کو گرم چھریوں سے داغا جاتا رہا۔

    دونوں گھریلو ملازمہ بہنوں کو مالکان چھوٹی چھوٹی باتوں پر بلاوجہ اکثر تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ دونوں ملازمہ بہنوں کےچہرے، بازو، کمر اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی جانب سے آفیسر روبینہ اقبال کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، جس کے بعد خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

  • خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان خان

    خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان خان

    اداکار سلمان خان نے اپنی فلم کے سیٹ پر خواتین ساتھی اداکاروں کو مختصرلباس پہننے دینے کے اپنے موقف کی وضاحت دی ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھارتی ٹی وی شو ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کا جواب دیا پروگرام کے دوران سلمان خان نے خواتین کے لباس سے متعلق بھی گفتگو کی-

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    انہوں نے اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اچھی فلم بنتی ہے تو ہر کوئی اپنی فیملی کے ساتھ وہ فلم دیکھنے جاتا ہے، اس میں کوئی دہرا معیار نہیں ہے خواتین کا جسم ’زیادہ قیمتی‘ ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انہیں جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس میں خواتین کا قصور نہیں بلکہ صرف مردوں کا ہے۔

    سلمان خان نے کہا کہ جس طرح لڑکے لڑکیوں کو دیکھتے ہیں وہ مجھے اچھا نہیں لگتامیں نہیں چاہتاکہ کوئی لڑکی اس سےگزرے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جب ہم کوئی فلم بنائیں تو ہم یہ موقع نہ دیں کہ لڑکے ہماری ہیروئن اور خواتین کو اس نگاہ سے دیکھیں۔

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان …

    سلمان خان نے پلک تیواری کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’پلک کے بیان کو بہت سے لوگوں نے غلط سمجھا، میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ خواتین مناسب لباس پہنیں، میں خواتین کا بہت احترام کرتا ہوں، میں نہیں چاہتا کہ خواتین پر سوال اٹھایا جائے

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان” سے بولی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ پلک تیواری نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان کی جانب سے فلم کے سیٹ پر لڑکیوں کے لباس سے متعلق کچھ اُصول ترتیب دیے گئے تھےاس اصول پر سختی سے عمل کروایا گیا، سیٹ پر کوئی لڑکی نامناسب لباس نہیں پہنے گی، نہ ہی ایسے کپڑے پہنے جائیں گے جس سے بہت زیادہ جسم ظاہر ہو-

    سلمان کوخود سلمان ہی نقصان پہنچا سکتا ہے کوئی اور نہیں والد سلیم خان

    پلک نے مزید کہا کہ وہ ایک روایت پسند انسان ہیں، ویسے تو لڑکیاں جو چاہے ان کے سیٹ پر پہن سکتی ہیں لیکن سلمان خان کو لگتا ہے کہ لڑکیوں کو ہمیشہ محفوظ رہنا چاہیے اور کوئی انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے۔

  • جاپانی وزیراعظم  کا صنفی امتیاز میں کمی کیلئے بڑی کمپنیوں میں خواتین سربراہان کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

    جاپانی وزیراعظم کا صنفی امتیاز میں کمی کیلئے بڑی کمپنیوں میں خواتین سربراہان کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

    جاپان نے صنفی امتیاز میں کمی کیلئے 2030 تک بڑی کمپنیوں میں خواتین ایگزیکٹوز کی تعداد 30 فیصد سے زائد کرنے کا ہدف مقرر کر لیا۔

    باغی ٹی وی : جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے خواتین ایگزیکٹوز کی تعداد بڑھانے سے مارکیٹ میں مقابلے اور جدت کے ساتھ معیشت کو بھی فروغ ملے گا سال 2022 میں جاپان کی بڑی کمپنیوں میں خواتین ایگزیکٹوز کی تعداد صرف گیارہ فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا

    کابینہ کے دفتر کے سروے کے مطابق، 2022 میں جاپان کی بڑی لسٹڈ کمپنیوں میں خواتین نے صرف 11.4 فیصد ایگزیکٹوز کی نمائندگی کی، حالانکہ حالیہ برسوں میں یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔

    فومیو کشیدا نے صنفی مساوات سے متعلق ایک میٹنگ میں عہدیداروں کو بتایا کہ "ہم 2030 تک ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کی پرائم مارکیٹ میں درج کمپنیوں میں خواتین کا تناسب 30 فیصد یا اس سے زیادہ رکھنا چاہتے ہیں۔ تنوع کو یقینی بنانے سے اختراع کے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

    پرائم مارکیٹ اسٹاک ایکسچینج کا اہم شعبہ ہے۔

    ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح

    میٹنگ میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ خواتین کو مزید مستقل ملازمتوں کی پیشکش کیسے کی جائے، جن میں سے اکثر پارٹ ٹائم ورکرز ہیں کیونکہ وہ بچوں کی دیکھ بھال اور ملازمت میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    جاپان قائدانہ عہدوں پر صنفی فرق کو بہتر کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، خاص طور پر سیاست اور کاروبار کے اوپری حصے میں، نیز مرد اور خواتین کارکنوں کے درمیان اجرت کے فرق کو دور کرنے کے لیے جاپان میں خواتین کو اعلیٰ تعلیم اور اور ورک فورس میں بہتر نمائندگی تک مکمل رسائی حاصل ہونے کے باجود وہ ورلڈ اکنامک فورم کی صنفی امتیاز سے متعلق عالمی درجہ بندی میں 146 ممالک میں سے 116 ویں نمبر پر موجود ہے۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ختم

    کارپوریٹ قیادت میں صنفی فرق ایک عالمی رجحان ہے، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ صرف مٹھی بھر ممالک میں ایسی کمپنیاں ہیں جہاں خواتین سینئر مینجمنٹ میں ایک چوتھائی سے زیادہ ہیں حالیہ فیصلہ سیاست اور کاروباری شعبے میں اعلیٰ عہدوں پر مرد اور عورت ورکرز کے درمیان صنفی امتیاز کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

  • خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام متحدہ

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام متحدہ

    کابل: اقوامِ متحدہ نے طالبان حکومت کو وارننگ دی ہےکہ اگر خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں تمام آپریشن بند کرکے افغانستان سے واپس چلے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ نے اپنا مشن جاری رکھنے پر نظرِثانی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امدادی کام خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت ملنے سے مشروط ہے۔

    میڈیا کے سامنے عتیق ،اشرف کو قتل کرنیوالے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    اقوامِ متحدہ نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت دی جائے خواتین عملہ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں امدادی کاموں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان نے رواں ماہ کے آغاز میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی خواتین پر پابندی عائد کردی تھیں۔ 600 خواتین عملے میں سے اکثریت مقامی خواتین کی تھی جو اقوام متحدہ کے امدادی مشن میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

    گوگل نے اے آئی ٹیکنالوجی پر کام شروع کر دیا

    اقوامِ متحدہ کا افغانستان میں مشن کی میعاد 5 مئی کو ختم ہورہی ہے جس میں توسیع کا امکان تھا تاہم طالبان کی جانب سے خواتین عملے پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ نے مشن جاری رکھنے کو خواتین کو کام کرنے کی اجازت سے مشروط کردیا۔