Baaghi TV

Tag: خواتین

  • پاکستان کے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں خواتین پولیس کونسلز کے قیام کا اعلان

    پاکستان کے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں خواتین پولیس کونسلز کے قیام کا اعلان

    اسلام آباد:پاکستان کے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں خواتین پولیس کونسلز کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔یہ اعلامیہ اسلام آباد میں تین روزہ نیشنل فیلو شپ فار ویمن پولیس کونسل کانفرنس کے اختتام پہ جاری کیا گیا ۔

    کانفرنس کاانعقاد پارلیمنٹرین کمیشن فار ہیومن راٸٹس اورپولیس عوام ساتھ ساتھ نے یو ایس آٸی پی اورآٸی این ایل کے تعاون سےکیا۔کانفرنس میں وویمن پولیس کونسلز کو فعال بنانے اور ان اہداف کی تکمیل کے لیے تجاویز بھی مرتب کی گیٸں ۔

    اس تین روزہ پروگرام کا مقصد محکمے میں نامزد کردہ ویمن پولیس کونسلز کے ممبران کی تربیت سازی اور کونسلز کے سالانہ منصوبے کی تیاری تھی ۔ وویمن پولیس کونسلز اپنی مجوزہ محکموں میں خواتین پولیس افسران کی فلاح و بہبود ، پیشہ ورانہ استعدادکار اور یکساں وساٸل اور مواقعوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پولیس میں خواتین کی بھرپور شمولیت کے لیے کام کریں گی ۔

    کانفرنس میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار، آئی جی آزاد کشمیر امیر احمد شیخ ، ڈپٹی ڈی جی آنٹی نارکوٹکس عامر ذوالفقار ، سابق آئی جی اسلام آباد کلیم امام ، ڈی آئی جی انوسٹیگیشن کامران عادل ، سابق ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان غنی ، وفاقی محتسب کی سربراہ کشمالہ خان ، مسلم لیگ نون کی رہنما شائشہ پرویز ملک ، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ریاض فتیانہ، یو ایس آئی پی کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان رفیق ، پی سی ایچ آر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد شفیق چوہدری سمیت ملک بھر سے خواتین و مرد پولیس افسران ، قانونی و آٸینی ماہرین ، انسانی حقوق کے نماٸندوں اور سماجی کارکنوں نے کانفرنس میں اظہار خیال کیا ۔

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے کانفرنس کے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ وویمن پولیس کونسلز کے لیے ان کی خدمات ہر طرح سے حاضر ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین پولیس اہلکاروں کو محکمے میں اعلی سطح پہ ترقیاں ملیں اور انہیں پالیسی سازی میں شامل کیا جائے

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    ڈپٹی ڈی جی انٹی نارکوٹکس فورس عامر ذوالفقار نے کہا پولیس فورس میں خواتین پولیس اہلکاروں کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی اداٸیگی میں مشکلات کا سامنا تھا ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کے مساٸل حل ہوں گے جس سے ان کی کرکردگی میں نمایاں تبدیلی آۓ گی

    آئی جی آزاد کشمیر امیر احمد شیخ نے کہا کہ وویمن پولیس کونسل کا قیام وقت کی اشد ضرورت تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین ملکی آبادی کو نصف ہیں اور ان کے مساٸل حل کیے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن کرنا ممکن نہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ریاض فتیانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وویمن پولیس کونسلز کا قیام خوش آئند ہے لیکن ہمیں اس منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے وقت مقرر کرنا ہو گا تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وویمن پولیس کونسلز کے قیام کے بعد اس پہلو پہ بھی سوچنا ہو گا کہ اس منصوبے کو طویل عرصے کے لیے کیسے پائئیدار بنایا جا سکتا ہے کیونکہ ماضی میں کئی منصوبے ایسے تھے جو شخصیات کے گرد گھومتے رہے اور افسران کے تبادلوں کے ساتھ ان منصوبوں کو بھی سرد خانوں میں ڈال دیا گیا۔

    پارلیمنٹری کمیشن فار ہیومن راٸٹس کے ایگزیکٹو ڈاٸریکٹر محمد شفیق چوہدری نے وویمن پولیس کونسلز کے قیام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا اس کامیابی میں تمام پارٹنرز ، سول سوساٸٹی اور سینٸر پولیس افسران نے بھرپور کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وویمن پولیس کونسلز کے قیام سے جراٸم میں کمی آۓ گی اور عدلیہ کے سامنے خواتین سے متعلق کیسوں کی انتہاٸی جامع اور مکمل انکواٸری رپورٹ پیش ہوگی جس سے انہیں فیصلہ کرنے میں بہت مدد ملے گی ۔

    یو ایس آٸی پی کے کنٹری ڈاٸریکٹر ڈاکٹر عدنان رفیق نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اگرچہ تبدیلی کی رفتار سست ہے لیکن ہم درست میں گامزن ہیں اور وویمن پولیس کونسلز کا قیام کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی پولیس کو بین الاقوامی معیار کی فورس بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور مستقبل میں چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوۓ ایسی مزید اصلاحات تجویز کریں گے جس سے پولیس کے محکمے میں بہتری آۓ اور پولیس اپنی کارکردگی اور عویے سے حقیقی معنوں میں عوام دوست پولیس ثابت ہو۔

    مسلم لیگ نون کی سینئر رہنما شائسہ پرویز ملک نے کہا کہ اب اس تاثر کو ختم ہونا چاہیے کہ خواتین کسی مجبوری کے تحت پولیس فورس میں نوکری کرتی ہیں ۔ خواتین کو اللہ تعالی نے خداداد صلاحیتوں سے نوازا ہے اور یہ کسی بھی شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔

    وفاقی محتسب کی سربراہ کشمالہ خان نے خواتین پولیس اہلکاروں کو تاکید کی اب اگر ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی ہوتی ہے تو انہیں چپ نہیں رہنا چاہیے کیونکہ زمانہ بدل چکا ہے اور خواتین کو اپنے حقوق کی جنگ خود لڑنا ہو گی ۔

    کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ لاہور ہاٸیکورٹ کی سابق جج جسٹس ناصرہ جاوید ملک نے وویمن پولیس کانسلز کے قیام کو خوش آٸند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کونسلز کے ذریعے ملک میں نہ صرف خواتین شہریوں کے پیچیدہ مساٸل کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ خواتین پولیس افسران بھی بااختیار ہوں گی ۔

    اس موقع پہ ڈی جی لیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی ڈاکٹر رحیم اعوان کا کہنا تھا کہ اسلامی اور برصغیر دونوں کی تاریخ میں خواتین نے بہترین حکمرانی کی مثالیں قاٸم کی ہیں ۔ ہماری خواتین پولیس افسران کو بھی چاہیے کہ اپنے آٸینی و قانونی حقوق سے آگاہی حاصل کریں جو انہیں بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔ ڈاکٹر رحیم اعوان نے کہا پولیس کانسلز کے قیام کے بعد تفتیش کے دوران تھانوں میں آنیوالی خواتین شہریوں کو تحفظ کا احساس ہو گا اور شفاف انکواٸری ہو گی ۔

    سابق آٸی جی اسلام آباد کلیم امام نے کہا کہ اگر ملک نے آگے بڑھنا ہے تو معاشرے کو خواتین کے حوالے سے رویے میں تبدیلی لانا ہو گی اور خواتین ہولیس افسران کو بھی اپنی کارکردگی اور کردار سے منفرد کام کرتے ہوۓ آگے بڑھنا ہو گا ۔ خواتین افسران کو اپنے کام سے محبت کرتے ہوۓ اپنی استعداد کو بڑھاٸیں تاکہ پولیس محکمے میں نٸی آنیوالی خواتین کے لیے مثالی نمونہ بنیں ۔

    تقریب کے اختتام پہ شرکاء کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دئے گئے ۔

  • بھارتی دارالحکومت دہلی میں ببانگ دہل خواتین کی عزتیں تار تارہونے لگیں :خواتین کیلیے’خطرناک ترین‘ شہر قرار

    بھارتی دارالحکومت دہلی میں ببانگ دہل خواتین کی عزتیں تار تارہونے لگیں :خواتین کیلیے’خطرناک ترین‘ شہر قرار

    دہلی : دہلی میں ببانگ دہل خواتین کی عزتیں تار تارہونے لگیں :خواتین کیلیے’خطرناک ترین‘ شہر قرار،اطلاعات کے مطابق عالمی اداروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین بھارت کا رخ نہ کریں ، خصوصا بھارتی دارالحکومت دہلی کا معاملہ سنگین ہے ، رپورٹ کے مطابق خواتین کیلیے غیر محفوظ شہروں کی نئی فہرست میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

    دنیا میں تیل کی قیمت گررہی جبکہ حکومت مہنگا کررہی. شیخ رشید

    بھارت میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات آئے دن میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں، اس صنفی جرائم سے ملک تو کیا غیر ملکی خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں جس کا ثبوت خود بھارتی ادارہ ہے جس نے ملک میں خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین شہروں کی نئی فہرست مرتب کی ہے اور اس میں بھی بھارتی راجدھانی کا راج برقرار ہے۔

    بارشوں اور سیلاب سےسندھ میں 100کلو میٹر چوڑی جھیل وجود میں آگئی،ناسا نے تصویر…

    بھارت میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو( این سی آربی) کی جانب سے غیر محفوظ شہروں کی جاری کردہ رپورٹ میں دارالحکومت نئی دہلی کو خواتین کے لیے سب سے زیادہ خطرناک شہر قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین کے لیے بھارت کے تین سب سے خطرناک میٹرو پولیٹن شہروں کی فہرست میں دہلی کے علاوہ جے پور اور ممبئی بھی شامل ہیں۔

    این سی آر بی کے تازہ ترین سروے میں کہا گیا کہ 2021 میں میٹرو پولیٹن شہروں میں نئی دہلی میں عصمت دری کے سب سے زیادہ ایک ہزار 226 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ گزشتہ سال بھارت کے 18 میٹرو پولیٹن شہروں میں عصمت دری کے 3 ہزار 208 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی آر بی کی اس رپورٹ میں خواتین کے لیے کولکتہ کو سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

  • پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد:پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ بڑی تفصیل کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جب اہم واقعات پر خاموشی اختیار کر لی جائے،

    یاد رہے کہ پی ٹی وی کی 5 خواتین نے کٹرولر انچارج اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی، اس سلسلے میں آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”536361″ /]

    سپریم کورٹ کی طرف سے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شواہد سے ثابت ہے کہ پی ٹی وی میں خواتین کو عہدے دینے کی لالچ میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ہراساں کرنے والے اطہر فاروق بٹر کو 6 خواتین کو 5،5 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے

    اس اہم فیصلے میں سپریم کورٹ نے خواتین کے ورک پلیس ہراسمنٹ سے تحفظ کے بل 2022 کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورک پلیس ہراسمنٹ سے تحفظ کے بل میں ہراسگی کے خلاف شکایت کا حق دینا قابل تعریف ہے، خواتین کے ورک پلیس ہراسمنٹ سے تحفظ کے بل میں کسی بھی قسم کی تفریق کو بھی ہراسگی قرار دیا گیا ہے،

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے جو ترامیم کی گئیں ان پر عمل بھی ہوگا،سپریم کورٹ کہ طرف سے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ ایکٹ سے خواتین اور خواجہ سراؤں کی آزادی، مساواتی حیثیت اور سماجی انصاف کا بول بالا ہوگا، خواتین کا خطرات اور ہراسگی سے پاک ماحول میں کام کرنا ان کا آئینی حق ہے،

    سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جب اہم واقعات پر خاموشی اختیار کر لی جائے، یاد رہے کہ پی ٹی وی کی 5 خواتین نے کٹرولر انچارج اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی، آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے

  • خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ،اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ،عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ،اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ،عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خاتون جج زیبا کو نشانہ بنانے کے خلاف خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی او نےاحتجاجی مظاہرہ کیا.

    احتجاجی مظاہرہ ورکنگ ویمن آرگنائزیشن کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے سامنے کیا گیا،ورکرز لیگ کے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ثوبیہ دانش کررہی تھیں.

    اسلام آباد ضلعی عدلیہ خاتون جج زیبا چوہدری کو انتقام کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی گئی،مظاہرین نے خاتون ججز کی توہین نامنظور کے نعرے لگائے،عورتوں کے خلاف نازیبا الفاظ نامنظور کے نعرے بھی بلند کئے گئے،خواتین مظاہرین کی طرف سے سیاسی جماعت کے طرز عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے.

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خباط کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی.

  • ہاکی گراؤنڈ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی،ویڈیو وائرل

    ہاکی گراؤنڈ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی،ویڈیو وائرل

    تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے

    تحریک انصاف نے یوم آزادی کے موقع پر 13 اگست کی شب ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا، جلسے سے عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا، جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے تھے، جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو نجی ٹی وی نے نشر کی ہے،

    جلسے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر بھی چڑھی ہوئی ہیں جب کہ چینل کے مطابق گیٹ پر چڑھی خاتون پیشے سے وکیل ہیں جنہوں نے خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھنا مناسب سمجھا اس حوالے سے چینل نے دعویٰ کیا کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان خواتین پر چڑھ دوڑے اور مختص انکلیوژر سے نکلنے کے بجائے خواتین کے انکلیوژر میں گھس گئے اس دوران انہیں شدید ہراساں کیا گیا ، ویڈیو میں خواتین کو پریشا ن سی صورتحال میں دھکم پیل سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا لیکن انہیں جگہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنان دھکے دیتے رہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا، ماہ جولائی میں پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا تھا جس میں خواتین کو ہراساں کیا گیا تھا , جلسے میں شریک پی ٹی آئی کے متوالوں نے خواتین کو آتا دیکھ کر انہیں غلط راستہ بتایا بعد ازاں انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی, خاتون صحافی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ جب انہوں نے پارٹی کی خواتین ونگ میں جاکر شکایت کی تو وہاں موجود خواتین نے ماننے سے انکار کردیا بلکہ انہیں ہی غلط کہا, خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی دوسروں کو تو سیدھا راستہ دیکھانے کی ازخود ذمے داری لئے ہوئے ہیں, عمران خان اپنے چاہنے والوں کے لئے کیوں نہیں تربیتی نشتوں کا اہتمام کرتے ہیں? ان کی کیوں نہیں اخلاقی تربیت کرتے ہیں, اگر تحریک انصاف خواتین کے تقدس کا احترام نہیں کرسکتی ہے تو ان کی تذلیل کرنے کے لئے انہیں بلایا بھی نہ کریں۔

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

    جلسے میں شریک ایک اور خاتون نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ ایسے بنتی ہے جیسے جلسے میں آنے والے لوگ خواتین کے ساتھ پیش آ رہے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف کیوں ایکشن نہیں ہوتا ۔ ایسے لگتا ہے کہ جلسے میں کچھ لوگ خواتین کو ہراساں کرنے کا مقصد لے کر ہی شریک ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کو اس حوالہ سے غور کرنا چاہئے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے قائدین سے خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ پنڈال کے ساتھ الگ راستہ بھی ہونا چاہئے تا کہ جلسے میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے خواتین بچ سکیں ۔ اگر یہی صورتحال رہی تو خواتین جلسے میں آنا چھوڑ دیں گی ۔

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد

  • مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ بہترین ڈرائیورز ہوتی ہیں، تحقیق

    مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ بہترین ڈرائیورز ہوتی ہیں، تحقیق

    حال ہی میں انگلینڈ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہترین ڈرائیور قرار دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تحیقیق میں بتایا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین ڈرائیورز زیادہ بہتر ہوتی ہیں اور ان کے حادثات بھی کم ہوتے ہیں۔

    فرانسیسی سائنسدان نےساسیج کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دینے پر معافی مانگ لی

    تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ خواتین کے اندر فوری ردعمل دینے کی خاصیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ مردوں کے مقابلے میں بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں بھی زیادہ اچھی ہوتی ہیں گاڑی چلاتے ہوئے خواتین کا وہیل پر کنٹرول زیادہ مستحکم ہوتا ہے۔

    تحقیق 43 مرد اور 33 خواتین ڈرائیورز پر مشتمل تھی جس میں انہیں ڈرائیونگ سمیلیٹر استعمال کرنا تھا، تحقیق کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ خواتین نے بغیر ڈرائیور کے گاڑی کو کنٹرول کرنے میں اوسطاً 2.45 سیکنڈ کا وقت لیا جب کہ مردوں کو اس عمل میں اوسطاً 2.63 سیکنڈ لگے۔

    روسی ہائپر سونک ماہرغداری کے شبہ میں گرفتار

    تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اس وقت خواتین میں مردوں کے مقابلے سڑک حادثات میں ملوث ہونے کا رجحان کم ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ خواتین کے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کا رجحان مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

    قبل ازیں 2020 میں نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ خواتین مردوں کے مقابلے بہتر ڈرائیور بنتی ہیں یہ جاننے کےلئے سائنسدانوں نے سڑک پر ہونے والی اموات کی تعداد کے حساب لگایا تھا-

    برطانوی محققین نے 2005 سے 2015 تک سڑکوں پر ہونے والی 14,425 اموات کا سرکاری ڈیٹا بیس استعمال کیا جس میں ایک سے زیادہ گاڑیاں شامل تھیں۔ حادثات کا ذمہ دار ٹھہرائے بغیر، انہوں نے کاروں، وینوں، ٹرکوں، موٹرسائیکلوں، بسوں اور سائیکلوں کے ڈرائیوروں سے وابستہ دیگر لوگوں کی اموات کی تعداد کا حساب لگایا۔

    جزائر فرسان میں 1400 قبل مسیح کے نایاب نوادرات اور نمونے دریافت

    انجری پریوینشن میں ہونے والی اس تحقیق میں پتا چلا خواتین سفر کرتے ہوئے، ٹرک اور بسیں سب سے زیادہ اموات میں ملوث تھیں جن میں سڑک پر دوسرے افراد شامل تھے، اور موٹرسائیکلیں سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے کاروں کی نسبت دوگنا خطرناک تھیں بائیسکل سوار دوسرے لوگوں کے مقابلے میں سب سے کم ہلاکتوں میں ملوث تھے۔

    لیکن خواتین کے مقابلے میں، کاروں اور وین کے مرد ڈرائیوروں میں فی میل چلنے والے مہلک حادثات کی شرح دوگنا تھی۔ مرد ٹرک ڈرائیوروں کی شرح خواتین ٹرک ڈرائیوروں سے تقریباً چار گنا تھی، اور موٹرسائیکل چلانے والے مردوں کی شرح خواتین موٹر سائیکل سواروں سے تقریباً 12 گنا زیادہ تھی۔ بس ڈرائیوروں اور سائیکل سواروں کے لیے، جنسوں میں بہت کم فرق تھا۔

    اس تحقیق کے پیچھے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم گاڑی کے استعمال سے آپ کو دوسروں کے لیے لاحق خطرات کو دیکھ رہے ہیں، لندن کی یونیورسٹی آف ویسٹ منسٹر کی ریڈر، ریچل ایلڈریڈ نے کہا۔ "یہ اس کا ایک پہلو ہے جسے ہم اکثر نہیں دیکھتے ہیں۔”

    مصری خاتون سمیت چھے افراد پر مشتمل جیف بیزوس کی بلیواوریجن کا مشن خلا میں روانہ

  • ٹرین میں دوران سفر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم گرفتار

    ٹرین میں دوران سفر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم گرفتار

    ٹرین میں دوران سفر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے

    ٹرین میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے والے دو اشخاص کو ریلویز پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، خاتون مسافر ٹرین مہر ایکسپریس کی بوگی نمبر 8 میں راولپنڈی تا ملتان سفر کر رہی تھی خاتون مسافر نے عبد الہادی اور طلحہ نامی اشخاص کی جانب سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے کی شکایت آن ڈیوٹی ریلویز پولیس ملازمین کو کی دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس ملتان کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، آئی جی ریلویز راؤ سردار علی خان کا کہنا ہے کہ ریلویز پولیس مسافران بالخصوص خواتین کے پرسکون اور محفوظ سفر کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔

    ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق ریلویز پولیس نے فلاحی کاروائی کرکے 2 مختلف واقعات میں 1 کمسن بچی اور 10 دن سے لاپتہ بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا ،حباء جاوید نامی بچی بعمر 14/15 سال عبقری آستانہ لاہور آنے کے لیے 4 بجے صبح ٹرین 47/UP پر سوار ہو گئی حباء جاوید کے ورثاء کی اطلاع پر ریلویز پولیس نے طویل جدوجہد سے بچی کو تلاش کرکے فیصل آباد ہیلپ ڈیسک کی حفاظتی تحویل میں دے دیا

    دوسری جانب مبشر نامی بچہ رہائشی شاہدرہ لاہور کی گمشدگی کی اطلاع ریلویز پولیس کو موصول ہوئی۔بچہ اساتذہ کے سخت رویے سے ناراض ہو کر مدرسے سے بھاگ گیا تھا بچے کے ورثاء نے تھانہ شاہدرہ لاہور میں اغواء کی ایف آئی آر درج کروا رکھی تھی ریلویز پولیس نے ٹرین 41 اپ قراقرم ایکسپریس سے بچے کو تلاش کرکے ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک فیصل آباد کی تحویل میں دیا دونوں بچوں کے ورثاء کو تلاش کرکے ضروری کاروائی کے بعد حوالے کر دیا گیا ورثاء نے ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک فیصل آباد کے بروقت تعاون پر شکریہ ادا کیا

    علاوہ ازیں شاہ رکن عالم ملتان سے شہری کو اغواء کرنے والے 04 ملزمان گرفتار کر لئے گئے مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، لاہور کے علاقے شیراکوٹ کی پولیس نے کارروائی کی ہے، شہری شہزاد حسین نے ملتان میں اپنے بیٹے اسامہ کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا 4 کارسوار ملزمان نے 20 سالہ اسامہ کو ملتان سے اغواء کیا اور لاہور نیازی اڈا لائے مغوی نے پولیس کو دیکھ کر شور شرابہ کیا پولیس نے فوری ریسپانڈ کیا پولیس کو دیکھ کر اغواء کاروں نے گاڑی بھگا دی تعاقب پر گرفتار کر لئے گئے 20 سالہ اسامہ کے والد اور متعلقہ پولیس کو ملتان اطلاع کی گئی ملزمان رؤف۔زبیر۔قیصر۔عقیل کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

     زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے نے 28 سال بعد ماں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑوا دیا

     ایک وقت میں چھ بیویاں، ایک بیوی کو ہوا شک، شوہر کا موبائل کیا چیک ،پہنچ گئی تھانے،درج کروا دیا مقدمہ

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

  • خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لایاجائے،صدر عارف علوی

    خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لایاجائے،صدر عارف علوی

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے فیصل آباد ایوانِ صنعت و تجارت برائے خواتین کے وفد نے ملاقات کی ہے.اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ تاجر برادری اور وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی منصوبے شروع کرکے عوام کے ساتھ روابط قائم کریں.

    الیکشن کمیشن کے خلاف پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے. ترجمان

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی منصوبوں سے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے اور صحت، ماحول اور سماجی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ، خواتین کی نمائندہ تنظیمیں اور سول سوسائٹی کاروبار اور صنعتی شعبوں میں خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر لانے کیلئے فعال کردار ادا کریں، خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں لائے بغیر پاکستان کی معاشی اور مالی خود مختار ی کا ہمارا خواب ادھورا رہ جائے گا .

     

    نئی سرکاری جامعات کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی

     

    صدر مملکت نے کہا کہ تمام چیمبرز آف کامرس بینکوں سے کاروباری قرضوں کے حصول کیلئے خواتین کو درپیش مسائل دور کرنے میں ان کی مدد کریں ، صدر مملکت نے ملک کے چیمبرز آف کامرس ، کاروبار، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں خواتین کی کم نمائندگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس میں خواتین کو بطور ممبر اور لیڈرشپ عہدوں پر مناسب نمائندگی نہیں دی گئی جو کہ تشویشناک ہے.

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چیمبرز آف کامرس اس صنفی تفاوت کو دور کرنے کے لیے عملی اور بامعنی اقدامات کریں ، چیمبرز آف کامرس کے ممبران اپنے خاندان کی خواتین کو کاروباری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ایک کاروباری خاتون تھیں اور خواتین کے لیے عمدہ مثال ہیں ،صنعتی اور کاروباری اداروں کی قیادت اپنے علاقوں میں خواتین کے لیے مخصوص ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کریں ، ملک میں اس وقت 9 لاکھ کی طلب کے مقابلے میں صرف 2 لاکھ نرسیں ہیں.

     

    600 سےزائد بند ڈاک خانےکھولنے کے احکامات:نوکریاں ہی نوکریاں

     

    صدر عارف علوی نے کہا کہ نرسوں کی طلب اور رسد میں فرق کم کرنے کیلئے مزید تربیتی سہولیات قائم کرناہوں گی ، متعلقہ تربیتی ادارے ان ہاؤس، ہائبرڈ اور آن لائن طریقہ تعلیم کے ذریعے طلب اور رسد کا خلا پر کرنے کی کوشش کریں ، چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،زیادہ سے زیادہ خواتین چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے لیے بروقت طبی امداد حاصل کررہی ہیں، کاروباری برادری چھاتی کے کینسر کے بارے میں مزید آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے .

  • خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، چیئرمین نادرا

    خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، چیئرمین نادرا

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے 19 صرف خواتین کے رجسٹریشن مراکز قائم کیے ہیں اور 10 موبائل رجسٹریشن وینز تعینات کی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین نادرا طارق ملک نے اسلام آباد میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ” عورتوں کی سیاسی عمل میں شمولیت کے بغیر جمہوریت کا تصور ناممکن” کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیم، عورت فاؤنڈیشن اور زندگی کے مختلف شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت 56.95 ملین خواتین ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ انتخابی فہرست 2018 کے بعد سے، مردوں کے مقابلے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح میں 53.2 فیصد (10 ملین خواتین ووٹرز) کا اضافہ ہوا ہے۔

    چیئرمین نادرا نے کہا کہ مجموعی طور پر صنفی فرق اب کم ہو کر 8.9 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کی توجہ کے پی اور بلوچستان کے اضلاع پر ہے جہاں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ خواتین کو نچلی سطح سے بااختیار بنانا ہوگا۔ رجسٹریشن کے باوجود نادرا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کثیر الجہتی مداخلتوں میں مصروف عمل ہے۔ اس سلسلے میں نادرا نے خواتین کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جمعہ کو پورے ملک میں خواتین کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مقصد کے لیے خواتین کی رجسٹریشن کے لیے 258 نادرا رجسٹریشن سینٹرز ہفتے کے روز بھی فعال رہتے ہیں۔

    انہوں نے سامعین کو بتایا کہ 222 موبائل رجسٹریشن گاڑیاں بڑے پیمانے پر غیر رجسٹرڈ شہریوں خصوصاً دور دراز یا پسماندہ علاقوں میں رہنے والی خواتین کی رجسٹریشن کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، 66 وورتوں کے لئے مخصوص ڈیسک قائم کیے جائیں گے جہاں پر صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا، صنفی فرق کو کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ نادرا دفاتر میں خاتون افسروں کو انچارج بنانا ہے اور 96 فیصدنادرا دفاتر میں خواتین عملہ ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مرد کو خواتین کی رجسٹریشن اور غیر رجسٹرڈ شہریوں کو بڑھانے کے حوالے سے پالیسی میں اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سال مارچ میں بچوں کو اکیلے والد یا والدہ کے ساتھ رجسٹر کرنے کی پالیسی کا آغاز کیا جس سےاکیلی ماؤں کو والد کے شناختی کارڈ کے بغیر اپنے بچوں کو آسانی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے کے قابل بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی گزشتہ سال جولائی میں نادرا میں انکلوسیو رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو قیام کیا گیا تھا۔

  • خواتین اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجیں، طالبان

    خواتین اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجیں، طالبان

    کابل: طالبان نے خواتین ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی جگہ متبادل کے طور پر کسی رشتے دار مرد کو ملازمت پر بھیجیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے ’’دی گارجیئن‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان حکومت نے خواتین ملازمین کو اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجنے کا کہا ہے حکومتی عہدوں پر کام کرنے والی خواتین کو اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد ان کی ملازمتوں سے گھر بھیج دیا گیا تھا،اور کچھ نہ کرنے کے لیے انہیں بھاری کم تنخواہیں دی گئی تھیں۔

    گارجیئن سےبات کرتے ہوئےکئی خواتین نےبتایا کہ طالبان حکام نے ہمیں کال کرکے کہا ہےکہ اپنی جگہ کسی مرد رشتے دار کو ملازمت پر بھیجیں۔ چند ایک خواتین کو بھی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مرد رشتے داروں کو متبادل بناکر نہ بھیجا تو ایسی خواتین کی ملازمتوں سے برخاست کردیا جائے گا۔

    طالبان حکومت کی جانب سے خواتین ملازمین کے لیے یہ حکم حکومت سنبھالنے کے ایک سال بعد آیا اور اس دوران خواتین کو ملازمتوں پر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ طالبان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خواتین سے متعلق ماحول سازگار ہونے پر انھیں ملازمتوں پر واپس بلالیا جائے گا۔

    طالبان پر خواتین کو ملازمتوں پر آنے کی اجازت نہ دینے، لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش اور کابینہ میں تمام طبقات کی شمولیت نہ ہونے پر شدید عالمی دباؤ ہے تاہم طالبان نے مؤقف اختیار کیا ہے وہ اپنے فیصلے اسلامی قوانین اور افغان کلچر کے مطابق کریں گے۔

    یو این ویمن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما بہاؤس نے مئی میں کہا: "خواتین کی ملازمت پر موجودہ پابندیوں کے نتیجے میں 1 بلین ڈالر تک کا فوری معاشی نقصان ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے – یا افغانستان کی جی ڈی پی کا 5 فیصد تک انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تقریباً عالمگیر غربت ہے۔ "ایک پوری نسل کو غذائی عدم تحفظ اور غذائی قلت کا خطرہ ہے۔”