Baaghi TV

Tag: خواتین

  • پانچ پانچ ہزار خواتین میں تقسیم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

    پانچ پانچ ہزار خواتین میں تقسیم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

    پانچ پانچ ہزار خواتین میں تقسیم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست ایڈوکیٹ آمان اللہ کنرانی نے دائر کی پیٹشن وزیراعلی بلوچستان کا گوادر دھرنے میں پیسے تقسیم کرنے کے خلاف دائر کی گئی۔ عالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی دھرنے میں پیسے تقسیم کرے ۔ وزیراعلی بلوچستان کہتے ہیں کے انہوں نے خیرات تقسیم کی ہے۔ پیسے تقسیم کرنے سے عوام کی عزت نفیس مجروح ہوئی ۔

    قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے گوادر دھرنے میں شریک غریب خواتین اور بچوں میں پیسے تقسیم کیے گئے تھے پارٹی ترجمان عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دھرنے میں شریک چند خواتین اور بچوں کو پیسے دیے ماؤں بہنوں کو گھر جا کر چادر کے پیسے دینا ‏بلوچستان کی قبائلی روایت ہے معاملے کومنفی رنگ دینا گوادرمذاکرات کوناکام بنانے کی سازش ہے

    واضح رہے کہ گوادر دھرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان شرکاء میں پانچ پانچ ہزار کے نوٹ تقسیم کر رہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف لکھتے ہیں کہ یہ تو بلوچستان کی روایات ہے جب بھی اس طرح کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہاں خالی ہاتھ نہیں جایا جاتا ہے. بچوں اور خواتین کو کچھ نا کچھ ضرور دیا جاتا ہے. اس وڈیوہ میں کتنے اطمینان کے ساتھ پیسے تقسیم ہورہے ہیں جس میں کوئی دھکم پھیل نہیں اور نہیں بد نظمی ہے.

    ایک اور صارف کہتے ہیں کہ تکلیف پیسہ باٹنے کی نہیں دھرنا ختم ہونے کی ہے*وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے دورے میں بچوں اور زلزلہ زدگان میں بھی پیسے تقسیم کیۓ تاکہ انکا چولہا جلتا رہے یہ ریت اپنی پرانی ہے،،تکلیف انہیں ہورہی ہیں جنہیں اپنی جیب میں ہاتھ ڈالنے کی توفیق نہیں ہوتی

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بغیر محنت پیسے کمانے کا بترین طریقہ پہلے دھرنا دیا جائے اور دھرنا ختم کرنے کے لیے دھرنے والوں میں رقم تقسیم کی جائے۔ واہ رے پاکستان

    https://twitter.com/furkanhamit9/status/1471864327384846340

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان موصوف کو کوئی رائے یہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنی روایات کے مطابق بچوں میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں اس کا دھرنے سے نہ کوئی تعلق تھا نہ ہے۔

  • برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے اوباش نوجوان کی عوام کے ہاتھوں درگت

    برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالے اوباش نوجوان کی عوام کے ہاتھوں درگت

    گوجرانوالہ: برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں برقع پہن کر خواتین سے بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوان کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسکہ کا رہائشی عمر نامی نوجوان برقع پہن کر بازار میں گھوم رہا تھا اور خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو چھیڑتا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھا، تاہم شہریوں اور دکانداروں نے برقع پوش شخص کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا-

    تھانہ کوتوالی پولیس نے عمر عدیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ویڈیو اسکینڈل، ایک اور لڑکی نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں مقدمے میں زیرحراست ملزمان سمیت 3 افراد نامزد کئے گئے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں ، ملزمان سے برآمد کئے گئے موبائل فون، لیپ ٹاپ، ویڈیو، کو پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے، ویڈیو کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، جو تحقیقات کر رہی ہے، گرفتار ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں،ملزمان خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر انکی نازیبا ویڈیوز بنایا کرتے تھے

    برہنہ ویڈیوز کا سلسلہ ختم کیوں نہیں ہو رہا، تحریر:نوید شیخ

    کوئٹہ میں 200 سے زائد نوجوان لڑکیوں کو نوکری اور روزگار کا جھانسہ دے کر نشے کا عادی بنا کر انہیں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ، بدنامِ زمانہ ڈرگ ڈیلر حبیب اللہ کا بیٹا سابقہِ کونسلرہدایت خلجی نامی درندے نے یہ گھناؤنا کھیل بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات سے شروع کیا،سینکڑوں طالبات کو اپنے پیسے اور سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرکے نوکری کا لالچ دیا اور انہیں نشہ کی لت میں ڈال کر نازیبا ویڈیوز بنائیں جن کے ذریعے بعد میں انہیں بلیک میل کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا، اس سارے گندے کھیل میں اسے بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل رہی جن کے پاس لڑکیوں کو بھیجا جاتا تھا اس لیے بھی اس کے خلاف کبھی کوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی.

    اب مختلف کیسز اور متاثرہ خواتین کی شکایات سامنے آنے کے بعد ہدایت خلجی اور اسکے بھائی کو بظاہر گرفتار کرلیا گیا ہے ان کے قبضے سے سینکڑوں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد کرکے لیپ ٹاپ، متعدد موبائلز اور دیگر ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئی ہیں تاہم سیاسی دباؤ کی وجہ سے پولیس کاروائی کرنے کی پوزیشن میں نہیں اس لیے کوئی خاص ایکشن نظر نہیں آ رہا. ہدایت خلجی کے اثرورسوخ کا اندازہ ایک خاتون کے اس بیان سے بھی لگایا جاسکتا ہے جس میں ایک متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ قائد آباد کوئٹہ کے SHO شیخ قاضی کے پاس ملزم ہدایت خلجی کے خلاف مقدمہ درج کرنے گئی تو شیخ قاضی ایس ایچ او نے بھی متاثرہ لڑکی کو اپنے پاس رکھا اور ذیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں پریشر ڈالنے کے لیے مجھے، میری بہن اور میرے بھائی کو اٹھا کر لے گئے، میرے بہن، بھائی کا ابھی تک علم نہیں کہ وہ کہاں، کس حال میں ہیں

    ایک اور یونیورسٹی تقریب میں لڑکے کی جانب سے لڑکی کا لباس پہن کر ڈانس کی ویڈیو…

    ہدایت خلجی سے جو ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں ان میں 6 ہزارہ، 221 پشتون، 63 بلوچ اور 22 اردو بولنے والی لڑکیاں شامل ہیں ان میں نظر آنے والے مناظر نہایت دردناک ہیں، ان میں لڑکیوں کو برہنہ کرکے ان کے گلے میں رسی ڈال کر ان کو گھسیٹا جاتا ہے، تھپڑوں سے مار جاتا ہے، بال نوچے جاتے ہیں، پاؤں انکے منہ پہ مارے جاتے ہیں غرض جس قدر درندگی ہوسکتی ہے ان ویڈیوز میں موجود ہے اس لیے ہدایت خلجی کا ڈارک ویب سے بھی تعلق نظرانداز نہیں کیا جاسکتا.

    کراچی میں بیوی شوہر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد آرام سے سو گئی

    ٹویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ خدارا اب سزا دیں کب تک قانون بنتیں رہیں گے، کب یہ اندھی، گونگی، بہری عدلیہ جاگے گی، کب تک لوگ خود قانون ہاتھ میں لیں گے، کب تک ایسے درندے ہمارے معاشرے میں دندناتے پھریں گے، کب تک ہماری مائیں،بہنیں اور بیٹیاں مجبوری کے ہاتھ تنگ آ کر ان درندوں کے ہاتھ استعمال ہوتی رہیں گی، خدارا لٹکا ایسے لوگوں کو، ان کے سیاسی یاروں کو جو خدمت کے نام پہ ووٹ لیکر فرعون بن جاتے ہیں عزتوں سے کھیلتے ہیں، مجرموں، زانیوں، قاتلوں اور منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرتے-

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ…

  • کوئٹہ: پولیس وین پردستی بم حملہ ،رحیم یار خان میں 4 خواتین کا بیہمانہ قتل،

    کوئٹہ: پولیس وین پردستی بم حملہ ،رحیم یار خان میں 4 خواتین کا بیہمانہ قتل،

    کوئٹہ سپینی روڈ مبارک چوک پر پولیس وین پردستی بم حملہ ، 3 افراد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے پولیس وین پر حملہ اس وقت ہوا، جب وین گزر رہی تھی حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے اظہر ولد محمد حفیظ اور شاہرخ ولد جمیل کو سول ہسپتال، جبکہ ایک اہلکار کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین…

    دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں چار خواتین کو قتل کردیا گیا ہے علاقہ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی مقتول خواتین میں ماں اور تین بیٹیاں شامل ہیں اس ضمن میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین جائے واردات پر ہی دم توڑ گئی تھیں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، امدادی ادارے کے اہلکار اور دیگر متعلقہ حکام فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے مقتول خواتین کی نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے آر ایچ سی سینٹر منتقل کردیا تھا۔

    آئی جی اسلام آباد کے گھر کے سامنے ڈکیتی…آئی جی کے لئے مہنگی ثابت

    پولیس نے جائے وقوع سے تین ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش و تحقیق کے لیے متعلقہ تھانے میں منتقل کردیا ہے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

  • خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نوشی سے باز نہیں آتیں:ڈاکٹرنوشین حامد کے انکشافات

    خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نوشی سے باز نہیں آتیں:ڈاکٹرنوشین حامد کے انکشافات

    لاہور:خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نوشی سے باز نہیں آتیں:ڈاکٹرنوشین حامد کے انکشافات،اطلاعات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سگریٹ نوشی کرنے والے خواتین کو قرار دیا ہے ۔

    گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تمباکو نوشی کے استعمال پر سیمینار خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کا دعویٰ‌ ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ، انہوں نے یہ دعوٰی کیا کہ ملک میں طلاق کی شرح بڑھنے کی اہم وجہ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین ہیں۔

    ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی طلاق ہوجاتی ہے کیونکہ ایسی خواتین کو سسرال والوں کی طرف سے قبول نہیں کیا جاتا۔
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی خواتین کے رویے میں لچک نہیں ہوتی اس لیے وہ اپنے سسرال سے ہم آہنگی پیدا نہیں کرسکتیں‌ جس کے وجہ سے دوری ہوتے ہوتے بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے مگرافسوس ایسی خواتین طلاق لے لیتی ہیں‌ مگرسگریٹ نہیں چھوڑتی اورپھراس کے نتیجے میں بنابنایا گھر بارچھوڑنا قبول کرلیتی ہیں‌

    یونیورسٹی آف الینوائے کے شکاگو انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ کے 2013 کے مطالعے کے مطابق 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 19فیصد بالغ پاکستانی کسی نہ کسی شکل میں تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔

  • تھر:  غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث رواں سال درجنوں خواتین اور 500 سے زائد بچےانتقال کر چکے

    تھر: غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث رواں سال درجنوں خواتین اور 500 سے زائد بچےانتقال کر چکے

    مٹھی : صحرائے تھر کے باسیوں کی خوشحالی ،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں غیر ملکی فنڈز سمیت سندھ حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے منصوبے باسیوں کی زندگی میں خوشحالی لاسکے نہ ہی ان کی زندگی میں کوئی تبدیلی آسکی-

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 80 خواتین اور 550 بچے غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث انتقال کرگئے، جبکہ مجموعی طور پر چھ سال کے دوران ساڑھے تین ہزار سے زائد بچے زندگی بازی ہارگئےان میں پانچ سو سے زائد وہ بچے بھی شامل ہیں جوقبل از پیدائش ہی انتقال کرگئے.

    ماہرین کے مطابق نا مناسب غذا،خون کی کمی، بچوں کی پیدائش میں وقفہ نہ ہونا خواتین اور بچوں کی اموات کا بڑا سبب ہیں صحرائے تھر کے پسماندہ علاقوں میں سال میں لگ بھگ پندرہ سے بیس ہزار حاملہ خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں لیکن پسماندہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولت نہ ہونے کے باعث اسپتال پہنچنے سے پہلے خواتین پہنچ نہیں پاتی حاملہ خواتین کھلے آسمان تلے صحرا میں ہی بچے کو جنم دینے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔

    نامعلوم ملزمان نومولود بچہ جھلسی ہوئی حالت میں پھینک کر فرار

    صحرائے تھر پاکستان کی جنوب مشرقی اور بھارت کی شمال مغربی سرحد پر واقع ہے۔ اس کا رقبہ 200,000 مربع کلومیٹر يا 77,000 مربع ميل ہے اس كا شمار دنيا کے نويں بڑے صحرا کے طور پر کیا جاتا ہے-

    یہاں عام دنوں میں یہاں پانی کی شدید قلت رہی ہے اکثر انسانوں اور جانوروں کے لیے دو سے تین سو فٹ کہرے کنوَں سے پانی حاصل کیا جاتا ہے ۔ اس لیے کھیتی باڑی صرف وہاں ہوتی ہے جہاں ترائی میں یا جہاں پشتے بناکر بارش کے پانی کو محفوظ کیا گیا ہو ۔ اگر مناسب وقت پر مناسب بارش ہوجائے تو باجرہ اور دوسری بہت عمدہ فضیں حاصل ہوتی ہیں ۔ لیکن یہاں کے بشتر باشندے گلے بانی کرتے ہیں اور اپنے جانور ، گھی اور قالین وغیرہ فروخت کرکے وہاں سے اپنی ضرورت کا غلہ حاصل کرتے ہیں ۔

  • خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل،شیریں مزاری کی ہوئی کس سے لڑائی؟

    خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل،شیریں مزاری کی ہوئی کس سے لڑائی؟

    خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل،شیریں مزاری کی ہوئی کس سے لڑائی؟

    سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا

    کام کی جگہوں پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل پر غور کیا گیا چیئرمین کمیٹی اور اپوزیشن ارکان نےترمیمی بل فوری پاس کرنے کی مخالفت کی ،عینی مری فلک ناز اور دیگر نے مؤقف اپنایا کہ بل سے متعلق تمام شراکت داروں کا موقف سنیں گے ،چیئرمین کمیٹی نے بل پر عوامی سماعت کا فیصلہ کر لیا،کمیٹی کے اجلاس میں شیریں مزاری اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی بھی ہوئی ،وزیر انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان انسانی حقوق بل کو جان بوجھ کر التوا میں ڈال رہے ہیں قرت العین مری کا کہنا تھا کہ بل کو بغیر پڑھے دیکھے بل ڈوز نہیں کرا سکتے،بل میں گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی ہراسمنٹ کاذکر نہیں ہے ، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بل میں تمام جگہوں پر ہونے والی ہراسمنٹ کا ذکر ہے

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بل میں ترمیم کا مقصد ہراسمنٹ کے کیسز کے غلط استعمال سے روکنا ہے، خواتین نے بل میں ترامیم کے لیے رابطہ کیا سپریم کورٹ نے بھی تشریح کے لیے کہا تھا، بل کو بہترین بنانے کے لیے ہم نے کوشش کی معاملے پر لگ رہا ہے سیاسی جماعتیں پوائنٹ ا سکورنگ کر رہی ہیں،کنول شوزب کے جوائنٹ سیشن سے متعلق کل کے بیان کو غلط چلایا گیا ، شیریں مزاری نے بھی اپنے نام موبائل سم کی ٹھٹھہ میں استعمال ہونے کی تصدیق کر لی ،شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کہا تھا کہ میرے نام سے ایک سم ٹھٹھہ میں استعمال ہورہی ہے، اس کو چیک کیا جائے

    کمیٹی نے اسلام آباد چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

    دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر کی غیر حاضری پر کمیٹی ارکان نے اظہار برہمی کیا،سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ وزیر توانائی آج تک کمیٹی اجلاس میں نہیں آئے، اتنی اہم وزارت ہے اور حماد اظہر اجلاس میں آتے ہی نہیں، سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ رات دیر تک ڈیلرز ایسوسی ایشن کیساتھ مذاکرات ہوتے رہے، رات دیر تک جاگنے کی وجہ سے حماد اظہر کی طبیعت ناساز ہے،سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ حماد اظہر جس وزارت میں بھی گئے ان کی کارکردگی خراب رہی،چیئرمین کمیٹی نے ارکان سے درخواست کی کہ ڈیڑھ ماہ بعد اجلاس ہو رہا ہے ایسے نہ کریں،سینیٹر قرت العین مری نے کہا کہ یہ بات تو وزرر توانائی کو سوچنی چاہیے چیئرمین اس معاملے پر وزیر اعظم کو خط لکھیں،ہم بھی صبح 7 بجے کراچی سے یہاں آئے ہیں،ہم حماد اظہر کو کھانے پر نہیں بلا رہے یہ ان کا کام ہے،

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    @MumtaazAwan

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

    شراب کے نشے میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم گرفتار،باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ

    10 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا اوباش ،قحبہ خانے سے مردوخواتین گرفتار

  • خواتین پر تشدد کی روک تھام کا عالمی دن:مگرکشمیری خواتین پرمظالم جاری

    خواتین پر تشدد کی روک تھام کا عالمی دن:مگرکشمیری خواتین پرمظالم جاری

    لاہور: دنیا بھر میں آج خواتین پر تشدد کی روک تھام کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ایک طرف تو عالمی ایوانوں میں خواتین کے حق میں بلند و بانگ دعوے سنائی دیتے ہیں تو دوسری جانب کشمیری خواتین بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں سفاک بھارتی فوجیوں نے 2 ہزار300 سے زائد کشمیری خواتین کو شہید کیا جبکہ 11 ہزارسے زائد خواتین کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

    اقوامِ متحدہ کے مطابق کرونا کی عالمی وبا کے دوران دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں ایسے واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، مگر ہمارے ہاں خواتین پر جتنا بھی ظلم ہو، ہم اسے ہمیشہ ہلکا ہی لیا جاتا ہے، ایک طرف تو عالمی ایوانوں میں خواتین کے حق میں بلند و بانگ دعوے سنائی دیتے ہیں تو دوسری جانب کشمیری خواتین بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کا دہرا معیار۔ کشمیر کی بیٹیاں بھارتی ظلم و ستم کا شکار۔

    خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے عالمی دن پر بھی کشمیری خواتین مسیحائی کی منتظر ہیں۔ جنت نظیر وادی پر ناجائز بھارتی تسلط کے باعث خوف، دہشت، عدم تحفظ، ظلم و تشدد، سوگ اوراذیت کا شکار کشمیری خواتین کا ہر دن جبر کے سائے میں گزرتا ہے۔ کسی کو بیٹے کی شہادت کا غم مارتا ہے، تو کوئی شوہر کی شہادت کی خبر سن کر بے موت مر جاتی ہے۔ کسی بہن کا بھائی قابض فورسز کی سفاکیت کا شکار ہوتا ہے، تو کسی مظلوم پر خود بھارتی درندے آ جھپٹتے ہیں۔

    25نومبر کو دنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا،مقبوضہ کشمیرمیں کشمیر ی خواتین بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروںکی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں ۔میڈیا کی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوجیوں نے 2201خواتین کو شہید کیا ۔

    بھارتی فوجیوں نے جنوری 2001سے اب تک کم سے کم700خواتین کو شہید کیا۔1989 میں ہندوستان سے آزادی پسندجدوجہد شروع ہونے کے بعد سے کشمیر میں خواتین کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی ، تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، معذور اور قتل کیا گیا۔ کشمیری خواتین دنیا میں بدترین جنسی تشدد کا شکار ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق 9فیصد کشمیری خواتین جنسی استحصال کا شکار ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 1989سے اب تک 22ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ بھارتی فوجیوں نے 11,142خواتین کی بے حرمتی کی جن میں کنن پوشپورہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والے خواتین بھی شامل ہیں۔

    بھارتی فوج کی چوتھی اجپوتانہ رائفلز کے جوانوں نے 23 فروری 1991 کو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ایک گاؤں کنن پوش پورہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔جس کے بعد 23 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق خواتین کی تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ شوپیاں میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی دو خواتین بھی اس میں شامل ہیں

  • ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف نے خواتین پر تھپڑوں اور لاتوں کی بارش کردی

    ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف نے خواتین پر تھپڑوں اور لاتوں کی بارش کردی

    سوات پولیس تشدد: سیدوشریف پولیس کا چوری کی الزام میں گرفتار تین خواتین پر سرعام تشدد. سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار اور ایس ایچ او تھانہ سیدوشریف نے خواتین پر تھپڑوں اور لاتوں کی بارش کردی. گرفتار خواتین کو سرعام مارنا غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدام ہے۔ ایس ایچ او اور اہلکار گرفتار تین خواتین کو لوگوں کے سامنے مارنے کے ساتھ ساتھ گالیاں بھی دیتے رہے۔

  • خواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات، انتخابی عمل میں شرکت یقینی

    خواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات، انتخابی عمل میں شرکت یقینی

    عبدالقادر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاورنےخواتین کی ووٹ رجسٹریشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو آر ڈی او کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے منعقد اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم ، یو آرڈی او کی پروجیکٹ منیجر راشد خان، شیراز احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ساجد صاحب، اور الیکشن آفیسر اصغر صاحب ، اکبر خان موجود تھے۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین اور سول سوسائٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلا س میں خواجہ سرا اور معذور افراد بھی موجود رہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔نادرا اور سو ل سوسائٹی کی تعاون سے خواتین کی بطور ووٹر رجسٹریشن کرائی جارہی ہے تاکہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح کو بڑھایا جائے۔ معاشرے کے تمام افراد بلخصوص خواتین ، خواجہ سراء اور معذور افراد کی سیاسی اور انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ آخرمیں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے فوکل پرسن شاہد وسیم نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ نادرا اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنائی جائی گی

  • اوکاڑہ: رینالہ خورد دو خواتین ریلوے لائن کراسنگ کرتے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

    اوکاڑہ: رینالہ خورد دو خواتین ریلوے لائن کراسنگ کرتے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

    اوکاڑہ(علی حسین) رینالہ خورد میں دو خواتین ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔ جاں بحق ہونیوالی خواتین کی عمریں تقریباً 56 سے 60 سال بتائی جاتی ہیں۔ ریسکیو کے امدادی عملے نے موقع پر پہنچ کر ضروری امور نمٹا لیے ہیں۔ جاں بحق ہونیوالی خواتین کی شناخت تاحال نہیں ہوئی۔