Baaghi TV

Tag: خواجہ

  • کراچی میں قتل ہونیوالے3 خواجہ سرا مرد نکلے،پوسٹ مارٹم رپورٹ

    کراچی میں قتل ہونیوالے3 خواجہ سرا مرد نکلے،پوسٹ مارٹم رپورٹ

    کراچی میں سپر ہائی وے میمن گوٹھ میں،قتل ہونیوالے3 خواجہ سرا مرد نکلے-

    کراچی میں سپر ہائی وے میمن گوٹھ ناگوری سوسائٹی کے قریب تین خواجہ سراؤں کے اندوہناک قتل کی تحقیقات جاری ہیں گزشتہ روز ملنے والی لاشوں کا رات گئے پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تینوں مقتول خواجہ سرا بائیولوجیکل مرد تھے پولیس نے قتل کا مقدمہ مقتولین کے ساتھی محمد ظفر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق مقتولین کی شناخت مختلف ناموں سے کی گئی ہے پولیس رپورٹ کے مطابق ان میں سے دو کی اصل شناخت محمد جینل اور الیکس ریاست کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے مقتول کی اصل شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم، انہیں عینی، اسما اور ثمینہ کے ناموں سے جانا جاتا تھا۔

    ناتجربہ کاری کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب سے تباہی کا دائرہ وسیع ہوا، شرجیل میمن

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقتولین 20 ستمبر کی شام ساڑھے سات بجے گھروں سے نکلے تھے اور رات دو بجے تک واپس نہ آئے ان کے ساتھی نے بار بار کالز کیں لیکن جواب نہیں ملا بعد ازاں واٹس ایپ گروپ کے ذریعے اطلاع ملی کہ ان کی لاشیں میمن گوٹھ سے ملی ہیں پولیس کے مطابق تینوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، دو کو سینے پر اور ایک کو سر پر گولی ماری گئی۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول اور کچھ ذاتی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

    بلدیاتی ضمنی انتخابات : سندھ کے 14 اضلاع میں بدھ کو عام تعطیل کا اعلان

    واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ نے بھی نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور پولیس جلد از جلد رپورٹ پیش کرے انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کسی معصوم شہری کے قتل کو برداشت نہیں کرے گی۔

    کراچی: 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ گرو کی مدعیت میں درج

  • الیکشن کے فوری بعد گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے. خواجہ آصف

    الیکشن کے فوری بعد گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے. خواجہ آصف

    مسلم لیگ (نواز) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تجربات کرنے والے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، نوازشریف بلاشبہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، نواز شریف نے سب کو بات کرنے کے لیے دعوت دی، سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں جبکہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، ان کی مشکلات آہستہ آہستہ دور ہوجائیں گی، نواز شریف کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جارہا ہے، تجربات کرنے والے اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

    جبکہ خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف نے کہا سب کو مل کر ملک سنبھالنا ہوگا، نوازشریف نے سب کو بات کرنے کے لیے دعوت دی، نوازشریف وزیراعظم بن کر مسائل کا حل نکال لیں گے، الیکشن کے فوری بعد گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے۔
    ظفروال سیکٹر سیالکوٹ؛ بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی

    پی ٹی آئی، مولانا ملاقات؛ "مقصد ہمیں الیکشن لڑنے دیا جائے” . جاوید چودھری
    عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی
    العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
    پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
    پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟
    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں، الیکشن سے بے یقینی کی صورتحال ختم ہوجائے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے والوں کی ججمنٹ غلط ثابت ہوئی۔

  • نوازشریف کو پاکستان لانے کے لیے لندن جارہاہوں:سردارایازصادق نے پھنسانے کا منصوبہ بنا لیا

    نوازشریف کو پاکستان لانے کے لیے لندن جارہاہوں:سردارایازصادق نے پھنسانے کا منصوبہ بنا لیا

    لاہور:نوازشریف کو پاکستان لانے کے لیے لندن جارہاہوں:سردارایازصادق نے پھنسانے کا منصوبہ بنا لیا،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔

    اپنے بیان میں ایاز صادق نے کہا کہ انہیں نواز شریف کے واپس آنے کی امید بھی ہے اور یقین بھی ہے، نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میری مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اشاروں میں ن لیگ کے قائد کی واپسی سے متعلق دعویٰ کردیا اور کہا کہ لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ، گڈ گورننس بیڈ ہوگئی، نواز شریف کو اس جہان میں انصاف ملنے کا وقت آگیا۔

    ایاز صادق نے کہا کہ وہ 20 تاریخ کو لندن جارہے ہیں، نواز شریف کو لے کر ہی لوٹیں گے۔

    ادھر ایاز صادق کے ان دعووں پر سوشل میڈیا پرعوام الناس کا کہنا ہےکہ یہ پہلا موقع ہے کہ نوازشریف کو پاکستان لانے کے لیے پارٹی کے ایک بڑے رہنما نے دعویٰ‌کیا ہے لیکن ان کاخیال یہ بھی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہوکہ ایازصادق بھی لندن میں ڈیرے لگا لیں‌ کیونکہ نوازشریف نے نہیں آنا اور ایازصادق کہہ رہے ہیں‌کہ وہ ان کو واپس لا کررہیں گے

    بعض نے یہ کہا ہے کہ لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا کال ضرور ہے ، ایازصادق نوازشریف کو پھنسانے کےلیے یہ کھیل کھیل رہے ہیں‌،کیونکہ نوازشریف کو پتہ ہے کہ اگروہ واپس آئے تو پھر سیدھا جیل جانا پڑے گا اس لیے وہ نہیں آئیں اور سردار ایازصادق ان کو لاکر پھنسانا چاہتے ہیں

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 2019 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور اب تک واپس نہیں آئے ہیں۔