Baaghi TV

Tag: خواجہ سعد

  • ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں:قائمہ کمیٹی

    ریلوے کو تاریخ کا سب سے بڑا نقصان:مگرخواجہ سعد رفیق کوکوئی پرواہ ہی نہیں:قائمہ کمیٹی

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کمیٹی میں مسلسل عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی کمیٹی میں مسلسل عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب سے سعد رفیق وزیر بنے ہیں کمیٹی میں نہیں آئے ہیں جب بھی ان سے کمیٹی کے لیے وقت لیتے ہیں وہ کمیٹی موخر کرنے کا کہتے ہیں۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا چیئرمین معین وٹو کی زیرصدارت وزارت ریلوے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ریلوے ظفر زمان رانجھا، سی ای او ریلوے فرخ تیمور و دیگر حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی میں ریلوے ٹرین ٹریک پانی میں بہہ جانے کا معاملہ زیر غور آیا۔ ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سیلاب کے باعث سندھ میں بے تحاشہ نقصان ہوا، بلوچستان کا بہت سا پانی سندھ میں داخل ہوتا ہے۔

    کمیٹی ممبر پیر افضل شاہ نے کہا کہ سیلابوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام تباہ ہوا، ہماری تیاری نہیں تھی جس سے ہمارے ریلوے ٹریک برباد ہوئے، ہمیں اگلے سال اور آئندہ سو سال کی تیاری کرنی چاہیے۔چیئرمین کمیٹی معین وٹو نے کہا کہ بارش کے باعث ریلوے ٹریکس ڈوبنے کی بہت شکایت ملی ہیں لوگوں کو آنے جانے میں بہت سے مسائل تھے، ریلوے پہلے سے خسارہ میں ہے۔

    ممبر کمیٹی پیر فضل علی شاہ نے کہا کہ آفات مستقبل میں بھی آسکتی ہیں، اس پر حکمت عملی بنانی ہوگی، موئن جودڑو والی حکمت عملی اپنانی ہوگی، شہر ڈوبا ہوا ہے موئن جودڑو خالی ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تین سال قبل صوبوں کے سیکرٹری اور آرمی کے لوگ چین گئے تھے، چین میں ہرتین سو کلومیٹر کے بعد ڈان اسٹریم پر جھیلیں بنائی ہوئی ہیں، سیلاب کا پانی ان جھیلوں میں جمع ہوتا ہے اور سیلاب کا زور ٹوٹ جاتا ہے، چین نے کہا کہ ہمارے ملک میں جو فیصلہ ایک بار ہوجائے تو واپس نہیں ہوتے ہیں۔

    ممبر کمیٹی علی پرویز ملک نے کہا کہ سیلابی آفت پر ہم نے مدد کا وہ جزبہ نہیں دیکھا جو پہلے ہوتا تھا۔ اوکاڑہ حبیب آباد میں ریلوے اسٹیشن پر جھیل موجود ہے، اس جھیل میں مقامی آبادی کے سیوریج کا پانی آتا ہے، اس سے ریلوے کی سنجیدگی کا اندازہ ہوتا ہے، حبیب آباد کا پونڈ ایریا کیا ریلوے کے پاس موجود ہے؟ شہروں کا اپنا کوئی سیوریج نظام نہیں۔

    ریلوے حکام نے بتایا کہ حبیب آباد والے اپنا پانی الگ کر رہے ہیں، ریلوے پانڈ خالی ہوجائے گا، جس پر علی پرویز ملک نے کہا کہ ریلوے اس پر خط لکھیں ہم معاونت کریں گے۔ممبر کمیٹی رمیش لال نے کہا کہ منسٹر صاحب کو بھی ریلوے کمیٹی میں آنا چاہیے، وزیر اعظم تک پیغام پہنچائیں۔ ممبر کمیٹی علی ملک نے کہا کہ منسٹر صاحب کی بطور ممبر بھی کمیٹی میں حاضری اچھی نہیں تھی۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس کی جو تاریخ دیتے ہیں وزیر ریلوے وہ مانتے نہیں ہیں، گذشتہ میٹنگز بھی منسٹر ریلوے کے سندھ ہونے کی بنا پر ملتوی کی تھی، وزیر ریلوے آخری بار کس کمیٹی میٹنگ میں آئے تھے یاد نہیں۔

    چیئرمین ریلوے ظفرزمان نے کہا کہ ریلوے کی تاریخ میں سیلاب سے ایسے نقصانات نہیں دیکھے تھے، محکمہ ریلوے کو روزانہ 16 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے، بارش سے متاثرہ ٹریک کو 4 انچ اوپر اٹھا کر بحال کیا ہے ترکی نے وعدہ کیا ہے کہ ٹریک بحالی پر ٹرین بھیج رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ہمیں 20 ستمبر تک دالبندین والا ٹریک بحال کرنے کی ڈیڈ لائن دی۔ بلوچستان میں متاثرہ پل کے لیے این ایل سی کی مدد لی ہے۔ جیکب آباد سے ڈیرہ الہ یار تک پانی ہی پانی تھا، اس پر کام جاری ہے۔

    ممبر کمیٹی حامد حمید نے کہا کہ منسٹر صاحب سے کہیں وہ آجایا کریں ہم کچھ بھی نہیں کہیں گے، سیلاب سے پہلے بھی ایسا ہی تھا اور اب بھی یہی صورت حال ہے، خواجہ سعد رفیق نے ڈیڑھ سال تو ہم نے چار سال جیل کاٹی ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سعد رفیق جب وزیر نہیں تھے تب بھی یہی تاثر تھا کہ ریلوے کے لیے سعد رفیق نے ہی کام کیا ہے۔

  • پی آئی اےکایورپی،برطانوی اورامریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئےاقدامات تیزکرنےکافیصلہ

    پی آئی اےکایورپی،برطانوی اورامریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئےاقدامات تیزکرنےکافیصلہ

    اسلام آباد:پی آئی اے کے یورپی، برطانوی اور امریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر ہوابازی کو پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں پی آئی اے کے منقطع روابط دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی ہوئے ہیں

    وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے یورپی، برطانوی اور امریکی فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں

    پی آئی اے انتظامیہ کا فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی ٹائمنگ میں مزید دو گھنٹے کا اضافہ

    اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ پاکستانی ایوایشن حکام کی ٹیم برسلز روانہ کی جائیگی جو یورپی فضائی ایجنسی کو آپریشن بحال کرنے کیلئے اقدامات پر آگاہ کریگی

    وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ پی آئی اے اور وزارت ہوابازی کی ٹیم امریکہ اوائل ستمبر میں روانہ ہوگی جو ان کے فضائی سیکیورٹی، سیفٹی اور آپریشنل معملات پر بات چیت کرے گی

    خواجہ سعد رفیق کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لندن ہیتھرو ائیرہورٹ کے سلاٹس کو محفوظ بنانے کیلئے پی آئی اے کی ٹیم فوری طور ہر برطانیہ جائے گی اور اس معاملے پر کام مکمل کرکے واپس آئیگی

    پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر بلاول کی مبارکباد

    اس موقع پر متاثرین سیلاب کی ریلیف کیلئے وزیر ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے کو این ڈی ایم اے کا امدادی سامان بلا معاوضہ اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں

    وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے تمام قومی اداروں کو مل کر اپنا فریضہ ادا کرنا ہوگا