Baaghi TV

Tag: خواجہ سعد رفیق

  • پرویز مشرف کی جلا وطنی اور فیض حمید کی سزاعبرت کا مقام ہے،خواجہ سعد رفیق

    پرویز مشرف کی جلا وطنی اور فیض حمید کی سزاعبرت کا مقام ہے،خواجہ سعد رفیق

    لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزاعبرت کا مقام ہے-

    اپنے ایکس بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رہے ہیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ہونیوالے اور انکے اشارۂِ ابرو پر رقص کرتے ہوئے ہم پر حملے کرنیوالے پیشہ ور رقاص اب اسی شدت کے ساتھ راگ درباری کا الاپ کرتے ہوۓ اپنے سابقہ باس کی سزا پر داد و تحسین کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا یاد رہے کہ پاکستان کے جمہوری نظام اور آئینی حکمرانی کو تلپٹ کرنے والے یہ دونوں افراد تنہا نہیں تھے ، بہت سے جرنیل ، جج ، جرنلسٹ اور سیاستدان اس بگاڑ کا حصہ ، انکے سہولت کار اور بینیفشری تھے ہم چاہتے تو ہیں کہ پھلتے پھولتے اور چلتے چلاتے پاکستان کو بریکس لگوانے والے اور جمہوری عمل کو ڈی ریل کرکے پاکستان کو ناقابل فہم اور عجیب الخلقت جمہوریت کی جانب دھکیلنے والے تمام کرداروں کا محاسبہ ہو، مگر معلوم ہونا چاہئے کہ یہ معاملہ محض جنرل فیض حمید کی سزا پر نہیں رُک سکتا ،گزرتے وقت کے ساتھ حساب کتاب کا روڈ رولر حرکت میں آتا رہے گا، بات آگے پیچھے بڑھتی اور پھیلتی چلی جاۓ گی ۔ نتیجتا پاکستان کو بار بار نئے عذاب ، تنازعات اور طوفان بھگتنا ہونگے ؟؟مناسب ہوگا کہ Truth & Re cosiliation commision بنایا جاۓ۔

    انہوں نے کہا کہ افراد ، جماعتیں اور ادارے اپنے اپنے گناہ اور غلطیاں تسلیم کریں ، آئندہ کیلئے آئین کو اسکی اصل حالت میں بحال کرکے قانون کی حکمرانی تسلیم کی جاۓ ، عوامی جمہوری نظام اسکی روح سمیت نافذ کیاجاۓ اور آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجاۓ غربت ،بھوک ،نا انصافی ،معاشی بدحالی ،دہشت گردی ،بدامنی ،کرپشن اور اقربا پروری سمیت تمام قومی مصائب کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جاۓ۔ دشمنوں میں گھِرا ہوا ، غربت کی دلدل میں دھنسا ہوا اور دہشت گردی کی آگ سے جھُلسا ہوا نیو کلئیر پاکستان اندورنی تضادات، تنازعات اور مزید اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

  • خواجہ سعد رفیق کا ٹرمپ منصوبے پر سخت ردِعمل،یکطرفہ اور ناقابلِ عمل قرار

    خواجہ سعد رفیق کا ٹرمپ منصوبے پر سخت ردِعمل،یکطرفہ اور ناقابلِ عمل قرار

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کو یکطرفہ، ناقابل عمل اور حماس کو اسرائیلی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی سازش قرار دے دیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے ایکس پر اپنی تحریر میں کہا کہ یہ منصوبہ صہیونی حملوں کو روکنے کا کوئی جامع طریقۂ کار فراہم نہیں کرتا اور اس کو عملی بنانے کے لیے مسلم و یورپی ممالک کو اس میں بنیادی اصلاحات تجویز کرنی چاہئیں۔انہوں نے تجویز دی کہ امن معاہدے کی تشکیل اور نفاذ کا پلیٹ فارم امریکا کے بجائے اقوامِ متحدہ بنایا جائے تاکہ معاہدہ غیر جانبدار اور قابلِ قبول بن سکے۔خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ جنگ بندی بلا شرط ہونی چاہیے، دونوں جانب کے تمام قیدی رہا کیے جائیں اور اسرائیلی فوج مکمل طور پر غزہ سے انخلاء کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس دونوں جانب سے فوراً حملے بند کیے جائیں۔

    ان کی مجوزہ لائحہ عمل میں غزہ اور اسرائیل کے درمیان بفر زون میں اقوام متحدہ کے امن دستے (جس میں مسلم ممالک کے فوجی بھی شامل ہوں) کی تعیناتی شامل ہے جبکہ غزہ کی تعمیرِ نو کے اخراجات اقوامِ متحدہ کے ذریعے اسرائیل سے وصول کیے جائیں۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اسرائیل کو اپنے پڑوسی ممالک پر کسی بھی قسم کے جارحانہ اقدام سے روکنے کے لیے عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں اور مستقل امن اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے غیر جانبدار ثالثی میں جامع مذاکرات کرائے جائیں۔

    آخر میں خواجہ سعد رفیق نے انتباہ کیا کہ اگر مسلم حکمران متحدہ طور پر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے انصاف یقینی نہ کر سکیں تو اس کا برا انجام غزہ اور عالمِ اسلام کے لیے تباہ کن ہوگا، اور اس کا حساب اللہ کے سامنے ہوگا۔

    امریکی معاہدہ سے فلسطینیوں کی لازوال قربانیاں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے،خالد مسعود سندھو

  • دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    دہشتگردوں کے ساتھ کیسے مذاکرات ہوں؟ سعد رفیق

    سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے حامی ہیں مگر اسکولوں اور مساجد پر حملے کرنے والوں کے ساتھ کیسے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے سیلاب سے متاثرہ باجوڑ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے اسلام کے نام پر اسلحہ اٹھایا، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پہلے بھی آپریشن ہو چکا ہے، لیکن ہونا یہ چاہیے تھا کہ اس کی نوبت ہی نہ آتی۔ ماضی میں صوبائی اور مرکزی حکومت کے درمیان تعاون کی کمی رہی، دونوں حکومتوں کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قبائلی مشران کو بھی متحد ہونا چاہیے۔ ریاست نے انہیں موقع دیا اور انہوں نے دہشت گردوں سے بات بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست سے پیچھے نہیں ہٹا بلکہ انتخابی سیاست سے خود کو الگ کیا ہے۔ باجوڑ کے دورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں آئے ہیں، یہاں لوگ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث بے گھر ہوئے اور اب سیلاب نے بھی انہیں متاثر کیا ہے، یہ دوہری آفت ہے۔

    سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ خواجہ فاؤنڈیشن کے ذریعے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، حکومت کے اعلان کردہ پیکج پر بھی عمل ہونا چاہیے تاکہ متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سول انتظامیہ کو مزید مضبوط کیا جانا ضروری ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت،پنجاب میں سیلاب سے تباہی،درجنوں دیہات زیر آب،20 اموات

  • این اے 129 ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق نے حصہ لینے سے معذرت کرلی

    این اے 129 ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق نے حصہ لینے سے معذرت کرلی

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، تاہم بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنا پر وہ بطور امیدوار انتخاب میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مقامی امیدواروں کا حق مقدم ہونا چاہیے۔

    ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی کی انتخابی مشاورت مکمل

    دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے پنجاب کے 3 انتخابی حلقوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کی۔اجلاس میں پی پی 87 میانوالی، این اے 66 وزیر آباد اور این اے 129 لاہور کے لیے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    حسن مرتضیٰ نے پی پی 87 میانوالی سے زبیر حمزہ کو نامزد کرنے کی سفارش کی، جب کہ این اے 66 وزیرآباد کے لیے مضبوط امیدوار لانے کا اعلان کیا۔ این اے 129 لاہور کے لیے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میدان میں اتر کر اپنی سیاسی جگہ بنائے گی۔

    کراچی: شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی
    کراچی: شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی

    امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کے عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں

  • امریکا اور اسرائیل اسلامو فوبیا کے اصل ذمے دار  ہیں،خواجہ سعد رفیق

    امریکا اور اسرائیل اسلامو فوبیا کے اصل ذمے دار ہیں،خواجہ سعد رفیق

    سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا اور اسرائیل کو اسلامو فوبیا کا اصل ذمے دار قرار دے دیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کو بنیاد بنا کر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی انہوں نے اسرائیل کی منافقانہ اور دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلاؤ کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے اسرائیل IAEA کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا، اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف جارحیت میں مسلسل ملوث رہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عراق، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کےلیے ان پر جنگیں مسلط کرنے والا امریکا اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے،یہی لوگ اسلاموفوبیا کے اصل ذمے دار ہیں،دنیا میں امن بقائے باہمی کے اصول کے بغیر ممکن نہیں۔

    بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کے لئے بڑا خطرہ

    پاکستان کی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی ،بھارت FATF میں بھی ناکام

    ایران نے اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا

  • خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

    خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

    سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا،اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیزہونے پر اسپتال لایا گیا اور ان کو چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیاڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا۔

  • ن لیگ رہنما کا ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

    ن لیگ رہنما کا ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق ے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوچکا ہے اور ہر کوئی اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہٰذا اس پابندی کو اب ہٹا دینا چاہیے۔واضح رہے کہ ملک میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوگیا ہے، تاہم اس دوران اس کے صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ایکس کے صارفین کی تعداد کم و بیش 45 لاکھ ہے، جسے گزشتہ برس الیکشن کے کچھ روز بعد ملک میں بلاک کردیا گیا تھا۔

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    کشمیریوں کا حق خودارادیت اور اقوام متحدہ کا کردار .تحریر : ریحانہ صبغتہ اللّٰہ

    بڑانقص، ٹیسلا ، فورڈ کا لاکھوں گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ

  • اسلام آباد میں خواتین کی حنیف عباسی،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ بدتمیزی

    اسلام آباد میں خواتین کی حنیف عباسی،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ بدتمیزی

    عدم برداشت،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ خواتین کی مبینہ بدتمیزی کی اطلاعات ہیں،

    سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے تا ہم ابھی تک اس حوالہ سے کوئی ویڈیو یا تصاویر سامنے نہیں آ سکیں، نہ ہی خواتین یا ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے پولیس کو کاروائی کی درخواست دی گئی،سوشل میڈیا پر کئے گئے دعوے کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی نجی ریسٹورنٹ میں تھے کہ دو تین خواتین وہاں پہنچیں اور ووٹ چور کے نعرے لگانا شروع کر دیئے، اس موقع پر حنیف عباسی نے موبائل سے ویڈیو بنائی تو ایک خاتون نے مبینہ طور پر حنیف عباسی کا گریبان پکڑ لیا، خواجہ سعد رفیق حنیف عباسی کو لے کر گاڑی کی طرف چلے گئے اور موقع سے روانہ ہو گئے،واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں پیش آیا،پولیس کی جانب سے واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،

    حنیف عباسی نے نجی ٹی وی پر خواتین کے حوالہ سے پیش آنے والے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا مزاج بہت نرم ہے، خواتین کے ساتھ بحث نہیں کرتا، دوسرے تیسرے دن کوہسار کی طرف جاتا ہوں، خواتین، بچے ہوتے ہیں، آج بھی خواتین ،فیملیز تھیں، کارنر پر تین خواتین تھیں جنہوں نے بدتمیزی کی، اب یہ لندن تو نہیں ، انہوں نے پہلے میاں صاحب بارے نعرے لگائے، ہم نے نظر انداز کیا پھر اونچی آواز میں بولیں تو میں نے انکو سمجھایا کہ آپ میری بہنیں ہیں،بہنو‌ں کی جگہ ہے، انہوں نے ایک لفظ استعمال کیا جس پر میں نے سنائیں، انہوں نے میرا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، دو نعرے لگائے جومیں یہاں نہیں بتانا چاہتا، میں خواتین کا احترام کرتا ہو ں لیکن کتنا برداشت کریں کہ ہم سر آگے رکھ دیں اور وہ آگے آ کر جوتے ماریں ، پھر آپ یہ کہیں گے کہ ویڈیو آئی ہے کہ حنیف عباسی جوتے کھا رہا ہے، سب کی عزت کرتے ہیں کسی سے بدتمیزی نہیں کرتے ہم،

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ٹویٹر پر کہا گیا کہ وضاحتی نوٹ :کوھسار مارکیٹ میں خواجہ سعدرفیق صاحب کیساتھ کسی سے تلخ کلامی یا جھگڑے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا البتہ وہ اس واقعہ کےعینی گواہ ضرورھیں ۔نامعلوم خواتین نےStreet1 کیفےمیں آوازے کسے،سمجھانے بجھانے پرانہوں نےعباسی صاحب سے بلا اشتعال بدکلامی کی،ھاتھا پائی کا کوئی واقعہ ھوا نہ ھونا ممکن تھا-حنیف عباسی صاحب کی وضاحت حقائق کے عین مطابق ھے-ایک مخصوص گروپ کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا شرمناک ھے-

     

  • خواجہ سعد رفیق کا قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کا مشورہ

    خواجہ سعد رفیق کا قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کا مشورہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے قومی حکومت کی تشکیل کا مشورہ دے دیا

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں، باہمی نفرت عروج پر ہے، شدید معاشی بحران سے نکلنے،تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے ،سیاسی تناؤ اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں ، ایک خاص مدت کیلیے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جاۓ ،

    واضح رہے کہ حکومت بنانے کے لئے قومی اسمبلی میں کسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، ن لیگ اکیلے حکومت نہیں بنا سکتی تو پیپلز پارٹی کےپاس بھی سیٹیں کم ہیں، آزاد امیدوار بھی حکومت نہیں بنا سکتے،پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو وزیراعظم کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے، شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، وہیں آج تحریک انصاف نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے،ایم کیو ایم ن لیگ کی حمایت کرے گی،مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر رکھا ہے،خواجہ سعد رفیق لاہور سے الیکشن ہار چکے ہیں،انکے مدمقابل لطیف کھوسہ الیکشن جیتے ہیں ، ا ب خواجہ سعد رفیق لاہور سے ضمی الیکشن میں متوقع طور پر حصہ لے سکتے ہیں،

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر سعد رفیق کو ٹکٹ ملنے کا امکان

    این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر سعد رفیق کو ٹکٹ ملنے کا امکان

    لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر سعد رفیق کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے حلقے این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کو شکست ہوگئی تھی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کامیاب ہوئے تھے، مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی اورپھر اس حلقے میں ضمنی الیکشن پر ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ دے گی۔

    نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئندہ ضمنی انتخاب میں استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگ مل کر الیکشن لڑیں گے،ا ستحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا صوبائی نشست چھوڑنے کا امکان ہے، عبدالعلیم خان این اے 117 کی سیٹ پر قومی اسمبلی جائیں گے اور پی پی 149 چھوڑ دیں گے،عبدالعلیم خان کی نشست پی پی 149 پر شعیب صدیقی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔

    حلقہ این اے 64 سے چودھری سالک حسین کی جیت برقرار،قیصرہ الہی کو شکست

    صدر مملکت عارف علوی نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے؟

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق