Baaghi TV

Tag: خواجہ سلمان رفیق

  • یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

    یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

    یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ
    پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں قومی صحت کارڈ کے تحت مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سابق پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز، سابق پروفیسر آف میڈیسن کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج ڈاکٹر نصرت اللہ چوہدری اور پروفیسر غیاث النبی نے شرکت کی ،سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق کی جانب سے شرکاء کو قومی صحت کارڈ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،قومی صحت کارڈ کے تحت دستیاب تمام طبی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو اس پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر اپگریڈ کریں گے اس پروگرام کے تحت پرائیویٹ اور سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ طبی سہولیات کے سلسلہ میں مقابلہ کی فضا قائم ہوگی۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں کے وسائل میں اضافہ ہوگا۔

    قبل ازیں ڈائریا کے بڑھتے کیسز.لاہور میں بڑے پیمانے پر سروسز ہسپتال سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ،کمشنر لاہور آفس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان کا باہمی اشتراک ، ہیڈ ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھامہیپالا نےکمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کے حوالے پانچ لاکھ آگاہی پمفلٹس کیے کمشنر لاہور اور ہیڈ ڈبلیو ایچ او پاکستان نے سروسز ہسپتال ایمرجنسی میں آگاہی مواد بھی تقسیم کیا ،کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اسہال اور ہیضہ سے حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے مکمل بچاو ممکن ہے۔۔شہری پانی ابال کر یا کلورین شدہ پانی پئییں ۔ کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں کھانا اچھی طرح پکائیں۔گوشت سبزی کو صاف پانی سے دھوکر استعمال کریں۔

    ڈاکٹر پلیتتھا مہیپالا کا کہنا تھا کہ مون سون میں اسہال و ہیضہ سے بچاو کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کی ضرورت اور بڑھ جاتی ہے۔پانی سٹور کے تمام ذرائع کی مستقل کلورینیشن کو جاری رہنا ناگزیر ہے کلورینیشن اور بغیر کلورینیشن ایریاز کی باقاعدگی سے ٹیسٹنگ و نتائج پر گہری نظر رکھی جائے

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    کمشنر لاہور نے کلورینیٹڈ ٹیسٹنگ و نتائج کو ٹاسک فورس کے ٹی او آر میں شامل کرنے کی ہدایت کردی کمشنر لاہور نے ڈائریا کیسز پر فوری اقدامات اور آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں اسہال و ہیضہ کی تشخیص اور علاج معالجے کی سہولت موجود ہے ۔انتہائی اقدامات کے تحت بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے گھروں میں گولیاں تقسیم کیجارہی ہیں۔شہر میں ایکیوٹ واٹری ڈائریا کیسز پر سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔۔تمام محکمے س ڈیٹا شیرنگ حکمت عملی اور سینٹرل ایڈوائزری پر عمل کریں ،سروسز ہسپتال آگاہی مہم میں کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان ۔ہیڈ آف ڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا ۔ہیڈ ڈبلیو ایچ او پنجاب ڈاکٹر جمشید۔ایم ایس سروسز ڈاکٹر عامر مفتی۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور۔و دیگر افسران کی شرکت۔

    علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں ڈی سی لاہور عمر شیر، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر، ڈی ای او ملک احسان اور دیگر افسران نے شرکت کی،تقریب میں سکولوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہو گا.ڈینگی کے تدارک کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں.سکولوں میں ڈینگی کے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے. سکولوں کے گراؤنڈز میں بارشی پانی کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے. بارشی پانی کھڑا ہونے کی صورت میں فوری نکالا جائے. کھڑا پانی چونکہ مچھر کی افزائش کا امکان ہوتا ہے.سکولوں اور گھروں کی چھتوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے.ٹب، صحن اور ائیر کولرز میں پانی جمع نہ ہونے دیں.ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر کو اپنائیں.جہاں کہیں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو، فوری تلف کریں.ڈینگی سپرے کا عمل بھی جاری رکھیں. تمام محکموں نے ملکر ڈینگی کا تدارک کرنا ہے.

  • سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کریں گے،خواجہ سلمان رفیق

    سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمت کریں گے،خواجہ سلمان رفیق

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب کی 12کروڑ عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں دوسری ایم ایس اور سی ای اوزکانفرنس منعقد ہوئی.کانفرنس میں سیکرٹری صحت علی جان خان،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب،سپیشل سیکرٹریزصالحہ سعید اورڈاکٹرفرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر اور پنجاب کے تمامسرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس اور سی ای اوز نے شرکت کی۔

    تمام سی ای اوزنے اجلاس کے دوران متعلقہ اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات بارے کارکردگی پیش کی۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تمام سی ای اوزاور ایم ایس اپنے اضلاع میں مریضوں کیلئے سہولت پیداکررہے ہیں۔ معاشرے میں بہتری ہمیشہ یگانگت،اتحاد اورتنظیم سے آتی ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے مسلسل دورے کئے جارہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرنے کا بنیادی مقصد صرف اور صرف بہتری لانا اور سہولت دیناہے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ یہاں بیٹھاہر افسرایک لیڈرہے۔ ہم سب نے مل کر سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی خدمت کرنی ہے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکا دورہ کرکے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔ ایم ایس مریضوں کے بہترعلاج کے محافظ ہیں۔سی ای او اور ایم ایس کو کنٹریکٹ میں لکھی ہر ایک شق پر سوفیصد عملدرآمدکروانا چاہئے۔

    خواجہ سلمان رفیق نے مذید کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ایس کی محنت کا ثمربہترعلاج کی صورت میں مریض کو ملتاہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ پریشان حال مریض ایک ڈاکٹرکو عزت دیتے ہیں۔ یہاں تمام کئے گئے فیصلوں کے ثمرات سرکاری ہسپتالوں میں مریض کو بہترعلاج کی صورت میں ملناچاہئے۔

    خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کوترجیحی بنیادی پر پوراکیاجارہاہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں آتشزدگی کا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات آتشزدگی کے واقعات سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ تمام سی ای اوزاور ایم ایس کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے کاکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔ ہر سی ای او اور ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں شرکت کی،گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اجلاس کی صدارت کی۔
    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے ٹیلی میڈیسن کے شعبہ کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اس سے قبل کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل فاطمہ بلاک کا افتتاح کیااورپودالگاکر شجرکاری مہم کاآغازکیا۔

    وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے دوران گورنراور صوبائی وزیر کو کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کی کامیابیوں اورادارہ کی بہتری کیلئے مزیداقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے گورنراور صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈزبھی پیش کیں۔

    اس موقع پرصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ہر مشکل دورمیں مریضوں کی خدمت میں اہم کرداراداکیاہے۔ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی ہمیشہ خدمت انسانیت میں سرفہرست رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن انتہائی شفیق اور مہربان بھائی ہیں ،پنجاب کے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے ہمیشہ اپنا کرداراداکرتے رہیں گے۔ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی نے پوری دنیامیں اپنالوہامنوایاہے۔کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں ٹیلی میڈیسن کے شعبہ نے مریضوں کی بے مثال خدمت کی ہے۔

  • پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ، خواجہ سلمان رفیق

    پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ، خواجہ سلمان رفیق

    پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ، خواجہ سلمان رفیق
    باغی ٹی وی٭ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزہسپتال شیخوپورہ پہنچ گئے۔ وہاں پر جا کے انہوں نے سارے ہسپتال کا جائزہ لیا۔
    ٭صوبائی وزیر نے ہسپتال میں ڈاکٹرزکی حاضری اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اس حوالے سے تمام ڈاکٹرز سے بہت تفصیلی بات کی۔
    ٭ خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیوشیخوپورہ میں ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرزودیگر وارڈزکا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
    ٭ صوبائی وزیرنے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ سمیت ادویات بارے دریافت کیا۔اور مریضوں کی دیکھ بھال کرنے پر زور دیا۔
    ٭جب مریضوں سے خواجہ سلمان رفیق نے پوچھا تو مریضوں نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے ادویات سمیت علاج معالجہ بارے اطمینان کا اظہارکیا۔
    ٭ ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

    ٭ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت پرصوبہ کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیاجارہاہے۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا

    ٭ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کوشش کی جاۓ کے مریضوں کو پریشانی نہ ہو۔

    ٭ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کو یقین دلوانے کی کوشش کی۔

    ٭ سیکرٹری صحت علی جان خان کو پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے اس حوالے سے کہا

    ٭مزید یہ کہ کوشش ہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرسکیں۔خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کہا۔