Baaghi TV

Tag: خوارجی

  • جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے  خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    جندولہ فورٹ حملہ: ہلاک خوارج سے خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

    اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشیران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

    کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشیران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا والد احمد خان نے دوٹوک بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو، تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔

    والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس کی لاش چاہیے اور نہ ڈھانچہ، خوارجیوں کے لیے نہ کوئی عزت، نہ جنازہ، میرا بیٹا جہنم کا ایندھن ہے، علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرنے والے پر نہ فاتحہ خوانی ہوئی اور نہ تعزیت، عوام اور مشیران نے خوارجین کے خلاف سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

    26 نومبر احتجاج : وزیراعظم و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

    دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی

  • خیبرپختونخوا میں2  الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    راولپنڈی: صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14-15 مارچ کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ واقعا ت میں نو خوارج مارے گئے، خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے یہ اپریشن ضلع مہمند میں کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشاںہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیاشدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان حوالدار محمد زاہد (عمر: 37 سال، ضلع ملاکنڈ کے رہائشی) اور سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر: 26 سال، ضلع چترال کے رہائشی) نے بہادری سےلڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعے میں جو جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ہوا، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجتاً 2 خوارج ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے خوارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی جا رہی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخواہ میں کارروائیاں، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک

    صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 8 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو مختلف کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران 8 خارجی مارے گئے ہیں جب کہ 9 زخمی ہوئے، 2 خارجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔آرمی ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن بنوں کے علاقے بکاخیل میں کیا، اس کارروائی میں 5 خارجی مارے گئے اور 9 زخمی ہوئے جب کہ سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبر کے علاقے شگنی میں کی جہاں 3 خارجی مارے گئے جب کہ 2 گو گرفتار کر لیا گیا، ہلاک تمام خارجی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں، ان آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بنوں میں سپاہی افتخار حسین اور خیبر کے علاقے شگنی میں کیپٹن محمد ذوہیب الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ کیپٹن محمد ذوہیب شہید کا تعلق لاہور سے ہے انہوں نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں فرائض سر انجام دیئے جب کہ 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے اور انہوں نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سر انجام دیں، سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

    چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی امریکی منظوری پر شدید ردعمل

    کاکول میں کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز

    پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن،2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

    باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن،2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

    باجوڑ: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن، 9 خوارجی دہشت گردہلاک ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جہاں فورسز کو گزشتہ روز خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، آپریشن 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور خوراجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 خوارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک خوار جیو ں میں 2 خود کش بمبار اور ایک اہم خوارجی رہنما سعید المعروف قریشی استاد شامل ہے۔

    آزاد جموں و کشمیر کا 77 واں یوم تاسیس ملی جوش و خروش کے …

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے،خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    کراچی: منشیات سپلائی کا نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت تین ملزم گرفتار

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فتنہ الخوارج کے 9 دھشتگردوں بشمول خود کش بمباروں اور دھشتگردوں کے سرغنہ کو جہنم واصل کیا.
    دھشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. دھشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.