Baaghi TV

Tag: خودکش

  • ضلع خیبر میں کے علاقے جمرود میں مسجد پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    ضلع خیبر میں کے علاقے جمرود میں مسجد پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

    خیرپختونخوا کے علاقے جمرود کی علی مسجد میں بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا جس میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ ایس ایچ او گل ولی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی کی اطلاع پہلے ہی موصول ہو چکی تھی۔ مسجد میں سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ دھماکا ہو گیا۔ایف آئی آر کے مطابق دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او موقع پر شہید ہوئے، خود کش حملہ ہوتے ہی ملزم کے سہولت کار کو موقع سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔مقدمے کے مطابق خود کش حملہ آور اور اس کے ساتھی سے پستول،کارتوس اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
    ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کو جیکٹ اس کے ساتھی نے پہنچائی، گرفتار سہولت کار کی نشاندہی پر ایک خود کش جیکٹ اور دیگر زیر استعمال سامان کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔مقدمے کے مطابق خود کش حملہ آور کا پاؤں موقع سے برآمد کر کے ڈی این اے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی میں درج میں مقدمے میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق خود کش حملہ آور اور سہولت کار کا ٹارگٹ پولیس موبائل تھی۔
    واضح رہے کہ 25 جولائی کو ایک دہشت گرد نے جمرود کے علاقے میں قائم مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے تھے۔

  • جدہ: خودکش حملے میں بمبار ہلاک، پاکستانی سمیت 4 زخمی

    جدہ: خودکش حملے میں بمبار ہلاک، پاکستانی سمیت 4 زخمی

    سعودی عرب میں ایک خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے خود کو اُڑالیا جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو 2015 میں بم دھماکے میں انتہائی مطلوب ملزم عبد اللہ بن زید الشہری نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتاری دینے کے بجائے خود کو دھماکے سےاُڑالیاجس کے نتیجے میں اشتہاری ہلاک اور ایک پاکستانی شہری اور متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "انتہائی خفیہ” دستاویزات ضبط

    ملزم عبداللہ بن زائد الشہری نے خودکش بیلٹ باندھی ہوئی تھی جیسے ہی وہ سیکیورٹی اہلکاروں کےچنگل میں پھنسا اس نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک پاکستانی ہے-

    زخمیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار اور راہگیر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    سیکیورٹی فورس کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ عبداللہ الشہری سعودی سیکیورٹی حکام کو مطلوب 9 افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دیگر 8 کی تلاش جاری ہے۔

    روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی،امریکا

    یہ واقعہ بدھ کی شب پیش آیا تاہم حساسیت اور دیگر ملزمان کے چوکنا ہوجانے کے خدشے کے پیش نظر سرکاری میڈیا نے تفصیلات آج بتائی ہیں صدارت عامہ برائے ریاستی سلامتی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عبد اللہ الشہری سعودی عرب میں 2015 میں مسجد میں خود کش حملے اور 2016 کے بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے اور تربیت یافتہ خودکش بمبار ہے۔

    وکیل نے 22 سال بعد 20 روپے کی قانونی جنگ جیت لی

  • پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    پشاورمیں شہریوں ، نمازیوں پرخودکُش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں :افغان طالبان

    کابل :افغانستان میں طالبان حکومت نے پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔اور کہا ہے کہ مسجد ہو یا عام جگہ کسی بھی جگہ خودکش حملے حرام ہیں اور ان حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

    اس واقعے پر افغان طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

     

    پشاور کے قصہ خوانی بازار کے علاقے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں امام ارشاد خلیلی سمیت 56 شہید ہو گئے۔

    پشاور کے قصہ خوانی بازار میں نمازِ جمعہ کے دوران دو حملہ آور جامع مسجد کے گیٹ پر آئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد جامع مسجد میں داخل ہوئے، جس کے بعد مسجد میں دھماکا ہوا۔

    ترجمان ایل آر ایچ پشاور کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں56 افراد شہید ہوئے جبکہ 194 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے، شدید زخمیوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی گئی، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اورنرسوں نےعلاج فراہم کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے گئے۔ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پشاور کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ جبکہ سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

    حکومت خیبر پختونخوا کے ترجمان بیرسٹر محمد سیف نے تصدیق کی کہ مسجد کے اندر ہونے والا دھماکا خودکش تھا جس میں دو حملہ آور ملوث تھے۔