گزشتہ منگل کو ضلع خیبر کے مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والےایڈیشنل ایس ایچ او عدنان افریدی کے والد نے ،عدنان کے شہادت پر فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر اور بہادر انسان تھے،ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی ،تعلیم مکمل کرنے کے بعد خاصہ دار فورس میں میری جگہ بھرتی ہوا،
اس سے پہلے عدنان آفریدی ضلع تیراہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے طور پر کام کر رہا تھا ،عدنان افریدی ایک خوش اخلاق انسان تھے،عدنان آفریدی کے والد نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنے ملک کے حفاظت کے لئے اپنے جان کی قربانی دی،والد عدنان آفریدی کے مطابق عدنان کے پانچ بچے ہے جن میں تین لڑکیاں اوردو لڑکے شامل ہے،عدنان آفریدی کے والد نے کہا کہ عدنان کے علاوہ اسکے اور تین بیٹے ہے جن کو وطن کی حفاظت پر نچاور کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہوں،
واضح رہے کہ 25 جولائی کو ایک دہشت گرد نے جمرود کے علاقے میں قائم مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے تھے۔
Tag: خودکش دھماکہ

مجھے اپنے بیٹے کی شہادت اور بہادری پر فخر ہے۔ والد ایس ایچ او عدنان آفریدی

کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ
افغانستان کےدارالحکومت کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
اباغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق کابل خود کش دھماکے میں ہلاک ہونیوالوں میں 2 روسی سفارتکار بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خودکش حملہ آور کے قریب پہنچتے ہی سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی تھی۔
کینیڈا میں چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے
کابل میں روسی سفارتخانے کے باہر خودکش دھماکہ، ایک روسی سفارتکار زخمی، سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا، علاقے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سفارتخانے پہنچ گئی#KabulBlast #KabulAttack #Afghanistan pic.twitter.com/kgnGZudzqM
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2022
کابل میں سیکیورٹی ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور کو اصل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا۔افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا، علاقے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سفارتخانے پہنچ گئی ہے دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان سے متعلق تفصیلات نہیں ملی ہیں۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار جشن
نن غرمه د کابل ښار اوومې حوزې اړوند سیمه کې یوتن چې غوښتل يې چاودیدونکي توکي ولیږدوي، د امینتي ځواکونو لخوا په نښه او له منځه یوړل شو.
له پيښې سره سم چاودنه رامنځته شوې چې یو شمیر کسان مړه او ژوبل دي.
سیمه کلابنده شوې، د پيښې هر اړخیزه څيړنه او پلټنه روانه ده.— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) September 5, 2022
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج سہ پہر کابل شہر کے 7 ویں ضلع سے متعلق علاقے میں، ایک یونٹ جو دھماکہ خیز مواد بھیجنا چاہتا تھا، سیکورٹی فورسز نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا واقعے کے مطابق ایک دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، اور تحقیقات جاری ہیں-چاشت امروز در مربوطات حوزه هفتم شهر کابل یک تن که میخواست مواد انفجاری را باخود انتقال بدهد، ازطرف نیروهای امنیتی از پا درآورده شد.
حین حادثه انفجار صورت گرفت که تعداد از هموطنان ما شهید و زخمی شدند.
منطقه تحت کنترول و برسی می باشد، تحقیقات در مورد آغاز شده است.— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) September 5, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ آج سیکیورٹی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو کابل کے ساتویں ضلع میں دھماکہ خیز مواد منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا حادثے کے دوران ایک دھماکہ ہوا اور میرے کئی ہم وطن شہید اور زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ روس ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھا ہے روسی حکومت نے اگرچہ باضابطہ طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم اس کی پیٹرول اور دیگر اشیاء کی فراہمی کے معاہدے پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
#BREAKING
An explosion took place in KabulSources say that an explosion took place in Kotal Khair Khāna area.
The explosion while takes place that the Taliban are celebrating the US withdrawal from Afghanistan. So far more details regarding the blast are not available. pic.twitter.com/hPcFYYdd7F— Aamaj News English (@aamajnews_EN) August 31, 2022
قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آخرمیں 31 اگست کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے کابل میں ترجمان محکمہ سیکیورٹی کا کہنا تھا کہ دھماکا سرکوتل خیر خانه کے علاقے میں ہوا دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان امریکی فوجی انخلا کا پہلا سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے تھے۔امریکا میں منجمد اثاثے افغان عوام کی امانت ہیں اس پر نائن الیون کے متاثرین کا کوئی…

جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت
کراچی: جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے سی ٹی ڈٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں چینی شہریوں پر خودکش حملہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ملزم داد بخش کی شناخت پریڈ ہوئی، خودکش حملے میں زخمی ہونے والے اور واقعے کے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق شناخت پریڈ کے دوران ملزم کے ساتھ 10 ڈمی ملزمان بھی پیش کیے گئے تھے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم حملے سے قبل جامعہ کراچی آیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں گھر کی تلاشی لی گئی اور دوران تلاشی انتہائی اہم شہادتیں قبضے میں لی گئیں ملنے والے 2 ہینڈ گرینڈ، ریمورٹ کنٹرول اور سرکٹ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جبکہ مقدمے میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے خودکش حملے سے قبل چینی اساتذہ کو لانے والی وین کی ریکی بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں 3چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔


