Baaghi TV

Tag: خود کشی

  • بلال پاشا،سی ایس ایس سے موت تک کا سفر

    بلال پاشا،سی ایس ایس سے موت تک کا سفر

    سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بنوں بلال پاشا نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

    ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان کے مطابق بلال پاشا کئی دنوں‌سے ذہنی دباؤ کا شکارتھے، انہوں نے خود کشی کی، بلال پاشا کی لاش انکے گھر سے ملی جہاں انہوں نے خود کو گولی ماری،لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کاروائی کے لئے ڈی ایچ کیو بنوں منتقل کیا گیا،جہاں سے لاش کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انکے آبائی علاقے خانیوال روانہ کر دیا گیا

    ڈی پی او بنوں اسماعیل خان کا کہنا ہےکہ بلال پاشا کی موت کا خود ہر پہلو سے جائزہ لیا یہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے تفتیش کے مطابق بلال پاشا کا بنوں سے راولپنڈی تبادلہ ہو گیا تھا،تاہم پولیس نے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں کہ بلال پاشا کی موت قتل ہے یا خود کشی، بلال پاشا کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی

    بلال پاشا کی موت بارے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، صارفین کے مطابق بلال پاشا ڈپریشن کا شکار تھے،ایک صارف نے لکھا کہ بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔ انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا۔

    بلال پاشا نے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا۔ لیکن والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں آیا اور پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں میں سولہویں اور سترہویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔

    بلال پاشا نے اپنے بیک گرائونڈ کو چھپانے کی بجائے اپنے سفید داڑھی والے مزدور باپ کے ساتھ کھڑے ہوکر انٹرویو دیا اور پاکستان کے ان نوجوانوں میں امید کی شمع جلائی جو سی ایس ایس پاس کرنے کو صرف ایلیٹ کلاس سے منسوب کرتے تھے۔ سلسلہ چل نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان سی ایس ایس کے خواب آنکھوں میں سجائے اس سفر پر گامزن ہونے لگے۔

    لیکن عرفان خان نے کیا زبردست جملہ بولا تھا کہ "جب ہم جیسوں کےدن آتے ہیں موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے”۔ بلال پاشا کی زندگی کی شروعات ہوئی تھی اور موت نے آن دبوچ لیا۔ بلال کی موت کی وجہ بس ایک ہی تھی۔۔ سول سروس میں ملنے والا ڈپریشن۔ وہ جس سے بھی بات کرتا یہی کہتا کہ وہ یا تو نوکری چھوڑ دے گا یا خودکشی کرلے گا۔ (سکرین شاٹ کمنٹ میں)۔

    بلال کی موت سے دو باتیں عیاں ہیں، ایک، ڈپریشن جان لیوا بیماری ہے۔ یہ ارب پتی باپ طارق جمیل کے ارب پتی بیٹے کو بھی دبوچ لیتی ہے اور یہ ایک مزدور باپ کے افسر بیٹے بلال پاشا کو بھی نہیں چھوڑتی۔ دوسرا۔۔ ہمیں اپنے خوابوں کے پیچھے اتنا بھی نہیں بھاگنا چاہیے کہ وہ ہمارے لئے Pyrrhic Victory ثابت ہو ( فرانس کا نپولین بوناپارٹ روس کو شکست دینے کے لئے اپنی چھ لاکھ فوجوں کے ساتھ آگے بڑھتا گیا۔ وہ جنگ تو جیت گیا لیکن سرد موسم کی وجہ سے صرف دس ہزار فوجیوں کو بچا کر واپس آیا اور تب تک پیرس کا بھی محاصرہ ہوچکا تھا) ۔ بلال سترہویں سکیل کی عام نوکری پہ رہتا تو شاید کبھی اس Pyrrhic Victory کا شکار نہ ہوتا۔

    کسی نے کیا خوب کہا ہے ” جس کی طلب میں تڑپ رہے ہو، وہ مل بھی بھی گیا تو کیا کرو گے”۔ یا پھر چارلس بکوسکی سے نے کہا تھا ” ڈھونڈو اسے جس سے تم محبت کرتے ہو تاکہ وہ تمہیں مارسکے”۔ بلال کو بھی سی ایس ایس کرنے نے مار دیا۔ لہذا سی ایس ایس ایسی چیز نہیں ہے جس کی خاطر جان سے بھی ہاتھ دھویا جائے۔ ہر سال 17 فیصد بیوروکریٹ اپنی نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ کو اللہ حافظ کہتے ہوئے استعفے دے دیتے ہیں۔ بلال بھی یہی کہتا تھا ” یہ لوگ بتی اور سبز نمبر پلیٹ دیکھتے ہیں لیکن میرے اندر نہیں دیکھتے”۔ (سکرین شاٹ کمنٹ میں) اب قیامت گزر چکی ہے۔

    آج کی رات بلال کے باریش والد کے لئے بہت بھاری ہے۔ آج وہ اپنے ناتواں ہاتھوں سے اپنے لخت جگر کے سونے جیسے جسم کو سپرد خاک کرے گا۔ آج کی رات بہت طویل ہے۔۔ بہت کٹھن۔۔ ہر طرف چیخ و پکار ہوگی۔۔ بلال کی میت کو روکا جائے گا۔۔ لیکن جانے والے کو کوئی روک پایا ہے؟ آج رات تو ہوگی لیکن اس کی سحر نہیں ہوگی۔ جب صبح کا سورج طلوع ہوگا تو اس کا باریش باپ گلیوں گلیوں صدائیں لگاتا ہوا اسی مسجد کے صحن میں جا پہنچے گا جہاں سے بلال نے اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ لیکن۔۔۔ اب کی بار وہ میسر نہیں ہوگا۔ اب کی بار مسجد کے درودیوار سے بس آہ و بکا سنائی دے گی۔۔ وحشت نظر آئے گی۔۔ لیکن بلال کہیں نظر نہیں آئے گا۔۔۔ وہ اس نیلی بتی۔۔۔ سبز نمبر پلیٹ ۔۔۔ اور اس سماج کے خودساختہ معیار سے بہت دور جاچکا ہوگا۔ اب کی بار وہ لوٹ کے نہیں آئے گا۔
    ۔۔۔۔۔۔اللہ حافظ بلال۔۔۔۔۔

    سحر شنواری نے لکھا کہ بلال پاشا کی طبعی موت پر قومی سوگ منانے والوں کو بتاتی چلوں کے اس ملک میں روز کئی غریب نوجوان غیر طبعی موت مار دیئے جاتے ہیں۔ اس پر رونے کے بجائے ان نوجوانوں کے مستقبل کے بارے میں سوچو۔

  • خود کشی نفسیاتی معاملہ، تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیں

    خود کشی نفسیاتی معاملہ، تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیں

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفریدظفر نے کہا کہ ڈپریشن کا علاج ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کے پاس ہوتا ہے، لوگ تعویز گنڈوں کا سہارا نہ لیا کریں اور با قاعدہ علاج معالجے کی طرح رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ خود کشی بھی ایک نفسیاتی مرض ہے جو مختلف عوامل اور حالات کے نتیجے میں انسانی ذہن میں پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ (ڈپریشن) کی وجہ سے مریض کا نا امید ہو کر انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا نا ہے اس لیے خودکشی کو محض غربت، معاشی بدحالی سے جوڑنا کسی طور بھی مناسب نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ سائیکاٹری کے زیر اہتمام خود کشی روکنے سے متعلق آگاہی واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروفیسر جودت سلیم، ایم ایس پروفیسر ندرت سلیم، ہیڈآف دی ڈیپارٹمنٹ سائیکاٹری ڈاکٹر فائزہ اطہر، ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر رافع، ڈاکٹر انیلہ، ڈاکٹر فرحانہ، شہناز ڈار سمیت ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جنہوں نے آگاہی بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس سال کا تھیم”عمل کے ذریعے امید جگانا”ہے۔پروفیسر جودت سلیم اور ایم ایس پروفیسر ندرت سہیل کا کہنا تھا کہ ایل جی ایچ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سائیکاٹری وارڈ موجود ہے جہاں سینئر ڈاکٹرز مریضوں کے علاج کے لئے دستیاب ہوتے ہیں لہذا ڈپریشن کے مریضوں کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے اوراہل خانہ کوبھی ایسے مریض پر خصوصی توجہ، اس کی دلجوعی اور کونسلنگ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ مریض حالات کی سنگینی کے زیر اثر کسی تنہائی کا شکار ہو کر اپنی جان نہ گنوابیٹھے۔

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

    پروفیسر فائزہ اطہر نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 10لاکھ افراد اپن زندگی کی خاتمے کی کوشش کرتے ہیں اور آج عالمی دن منانے کا مقصدبھی خودکشی کے واقعات میں کمی لانے کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک اور جائزہ رپورٹ کے مطابق ہر روز دنیا بھر میں 3ہزار افراد خود کشی کی کوشش کرتے ہیں جن میں 15سے44سال کی عمر کے لوگ زیادہ تعداد میں شامل ہوتے ہیں۔ پروفیسر فائزہ اطہر نے خودکشی کی وجوہات میں بتایا کہ حادثاتی صدمات کا لاحق ہونا، منشیات کا استعمال اور رشتوں کا قطع تعلق شامل ہے،اسی طرح مالی مشکلات کا رونما ہونا،کسی قریبی عزیز کی اچانک موت اور ذہنی توازن برقرار نہ رکھنے سے بھی کوئی شخص خود کشی کی طرف مائل ہو جاتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے ہمیں تمام ضروری اقدامات برؤئے کار لانا چاہئیں۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دینی تعلیمات سے لا علمی اور معاشی و سماجی حالات کے دباؤ میں آکر لو گ اپنی محرومیوں، بیماری کے علاج اور اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے تعویز گنڈوں، جھاڑ پھونک کا سہارا لیتے ہیں جو مسئلے کا حل نہیں بلکہ بہت سی سماجی اخلاقی خرابیوں کو جنم دینے کا باعث ہے جس سے غریب لوگوں کا مزید استحصال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، جاپان، برطانیہ اور ترقی یافتہ ممالک میں خود کشی کی شرح پسماندہ غریب ملکوں کے مقابلے میں زیادہ ہے،اس مسئلے کے حل کے لئے ہمیں دین اسلام کی تعلیمات کو مد نظر رکھنا اور فروغ دینا ضروری ہے کیونکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا حکم بھی یہی ہے کہ کسی بھی حالت میں انسان کو اپنے اوپر مایوسی طاری نہیں کرنی چاہیے جس کے خوفناک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    ایزی لون ایپ کمپنی کی بلیک میلنگ کے مزید کیس رپورٹ 

    پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں ایسے لوگ خودکشی کرتے ہیں جنہیں معاشی مسائل کا سامنا نہیں ہوتا بلکہ وہ حالات کی یکسانیت سے گھبرا کر خود کو ختم کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے مخیر اور صاحب ثروت لوگوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پسماندہ اور غریب طبقات کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے،روزگار کمانے اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ان کی مدد کریں تاکہ وہ لوگ جو مالی حالات سے تنگ آکر خود کشی کرتے ہیں ان کو بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائے اسلام میں مسلمانوں کے معاشی حالات کچھ اچھے نہ تھے اور تاریخ سے یہ پتا چلتا ہے کہ مکہ، مدینہ کی ریاست میں لوگ انتہائی مالی مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود خود کشی کا تصور نہیں کرتے تھے جس کی بنیادی وجہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل یقین اور بھروسہ تھا۔پروفیسر الفرید ظفر نے واضح کیا کہ دین اسلام میں خود کشی حرام ہے اور خود کشی کرنے والا شخص انسانی جان کے قتل کا مرتکب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کی بھی وہی سزا رکھی ہے جو کسی شخص کو بلا وجہ قتل کرنے کی ہے اور اس پر قرآن مجید کا وہی حکم نافذ ہوتا ہے جس میں کہا کہ "اگر کسی نے ایک انسان کو نہ حق قتل کیا تو گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا اور اگر کسی شخص نے کسی ایک کی جان بچائی تو گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ واک کے اختتام پر شرکاء میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور آؤٹ ڈور میں مریضوں کی کونسلنگ بھی کی گئی

  • مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کے واقعات میں اضافہ

    مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کے واقعات میں اضافہ

    مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے

    دو بچوں کے باپ نے مہنگائی ، بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی،شہر قائد کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے قریب گراؤنڈ سے جھلسی ہوئی لاش دو بچوں کے باپ صابر کی نکلی. پولیس حکام کے مطابق لاش کے قریب سے مٹی کے تیل سے بھری تھیلی اور ماچس بھی ملی ،واقعہ خودکشی کا ہے جیب سے ملنے والی شناختی کارڈ پر متوفی کا نام صابر علی درج ہے ،صابر سادات کالونی کا رہائشی تھا،متوفی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ،واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں،چند روز قبل گارڈن میں بھی بے روزگار شخص نے چوتھی منزل سے چھلانگ کر موت کو گلے لگایا تھا

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے، مہنگائی پر کنٹرول اور غریبوں کو ریلیف نہیں دیاگیا تو مایوسیاں جنم لینگی ،مایوسیوں نے جنم لیا تو جمہوریت اور حکمرانوں کیلئے اچھا نہیں ہوگا،حکمران مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کریں،حکمران غریبوں کا استحصال اور مہنگائی کو روکنے کیلئے کام نہیں کرینگے تو پھر عوام عدلیہ کے دروازے پر دستک دینگے،حکمران عملی طور پر عوامی مسائل حل اور غربت کو ختم کرنے کیلئے مثبت پالیسیاں بنائیں، حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے دعوں سے کام چلا رہے ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

  • لون ایپ ،متاثرہ شہری کی خود کشی کیس،ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

    لون ایپ ،متاثرہ شہری کی خود کشی کیس،ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع

    ایزی لون کمپنی کی بلیک میلنگ سے تنگ شہری کی خودکشی کیس کی سماعت ہوئی

    42 سالہ محمد مسعود کی اہلیہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی ، عدالت نے چار غیر ملکیوں سمیت 9 افراد کی عبوری ضمانتوں میں 30 اگست تک توسیع کر دی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید محمد الیاس نے آئندہ سماعت پر دونوں فریقین کو دلائل کا حکم دے دیا، ملزمان کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت 30 اگست تک سماعت ملتوی کر دی گئی ،ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے

    واضح رہے کہ سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا،چھاپہ مار کارروائیاں ہمراہ فنانشل سروسز کے دفاتر واقع سیدپور روڈ راولپنڈی میں کی گئی۔19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔چھاپے کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔انسپیکٹر بدر منیر نے پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا ۔ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے۔ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتے داروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے۔

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    ایزی لون ایپ کمپنی کی بلیک میلنگ کے مزید کیس رپورٹ 

  • ویڈیو:اورنج لائن ٹرین کے پل سے کود کر شہری کی خود کشی کی کوشش

    ویڈیو:اورنج لائن ٹرین کے پل سے کود کر شہری کی خود کشی کی کوشش

    اورنج لائن ٹرین کے پل سے کود کر شہری نے خود کشی کی کوشش کی ہے

    واقعہ چوبرجی چوک کے قریب پیش آیا، چوبرجی اورنج لائن سٹیشن ٹریک سے 45 سالہ شخص نے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی، شہری پل سے نیچے چھلانگ لگانے لگا تو عوام جمع ہو گئی، ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو بھی بلا لیا گیا، شہری پل کے سریوں کے ساتھ لٹکتا رہا، اس دوران موقع پر موجود عوام نے چادر منگوا لی اور اسکو نیچے پکڑ کر رکھا، شہری نے پل سے چھلانگ لگائی اور چادر پر آ کر گرا، اس دوران شہری کو چوٹیں آئیں، اسے طبی علاج کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    خود کشی کرنیوالے کی شناخت صغیر کے طور پر ہوئی، اس کے ٹانگ اور شولڈر سمیت جسم کے دیگر حصوں پر چوٹ آئیں ، ریسکیو ٹیم نے خودکشی کی کوشش کرنے والے صغیر کو گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا جہان‌ اسکا علاج جاری ہے پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے،

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا سلسلہ بڑھ گیا ہے

  • وزیراعظم کا جہانگیر ترین سے رابطہ،بھائی کی موت پر کیا افسوس

    وزیراعظم کا جہانگیر ترین سے رابطہ،بھائی کی موت پر کیا افسوس

    وزیراعظم شہباز شریف کا سرپرست اعلی آئی پی پی جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ،وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعا مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی ،سلیمان شہباز نے بھی جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے دو دن قبل لاہو رمیں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی، عالمگیر ترین کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی، عالمگیر ترین نے ایک تحریر بھی خود کشی سے قبل چھوڑی تھی جس میں انہوں‌ نے اپنی بیماری کا زکر کیا تھا ، عالمگیر ترین نے تحریر میں لکھا تھا کہ میں اپنی زندگی سے پیار کرتا ہوں 6 مہینے پہلے تک میری زندگی اطمینان بخش تھی مجھے جِلدی بیماری ہے جس کی وجہ سے مستقل اسٹیرائڈز لینا پڑتی ہیں چہرے کی جِلدی بیماری کےعلاج کے باعث چہرے کی بائیں جلد کو نقصان ہواہے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا چہرے کی جِلد کونقصان پہنچ رہا تھا جلدی بیماری سے آنکھیں متاثر ہوئیں جس کے باعث پڑھنا تک بند کر دیا کمر درد کے باعث رات کو نیندکی گولیاں تک کھانی پڑیں بھرپور زندگی گزاری ہے ڈاکٹروں کے چکر نہیں لگانا چاہتا

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے کی خودکشی

    جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے کی خودکشی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    حال ہی میں بننے والی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمگیر ترین نے اپنے سر میں گولی ماری، وہ لاہور میں اپنے گھر میں تھے، پولیس موقع پر پہنچ گئی،

    عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے ،جہانگیر خان ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی۔ جہانگیر خان ترین اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوئے، عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں رہائش پذیر تھے عالمگیر ترین صدیق ٹریڈ سینٹر گلبرگ کے قریب اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمگیر ترین کی منگنی ہوئی تھی اوروہ دسمبر میں شادی کا پروگرام بنا رہے تھے، عالمگیر ترین کی شادی نہیں ہوئی تھی،عالمگیر ترین کی خود کشی کے حوالہ سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے، پولیس نے آلہ قتل کو بھی قبضے میں لے لیا ہے، پولیس نے عالمگیر کے فلیٹ کی بھی تلاش کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا

    جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کا خط

    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین کی نماز جنازہ رات ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی، نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کی اے بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی، پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق خود کشی صبح 6 سے 7 بجے کے درمیانی وقت میں کی گئی،عالمگیر ترین کی لاش کے قریب سے ایک تحریری نوٹ ملا ہے جس پر لکھائی ان کی اپنی ہی ہے ، موقع سے گولی کا ایک ہی خول ملا ہے ،انہوں نے اپنی پستول سے دائیں کنپٹی پر گولی چلائی

    عالمگیر ترین کا پوسٹمارٹم مکمل ،ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
    جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا ہے،ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق عالمگیرترین کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ، پستول اور عالمگیرترین کا لکھا گیا خط فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا گولی سر کے ایک طرف کان کے اوپری حصے میں لگی ،دماغ کے ٹشوز بری طرح سے متاثر ہوئے ،موت بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی ،جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں پائے گئے پوسٹ مارٹم میں نشے کی زیادتی کے شواہد نہیں ملے، عالمگیر ترین کی کان پٹی پر ایک گولی آر پار ہوئی،

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • نوکری نہ ملی،گھر میں راش نہیں،سربراہ نے بیوی بچوں کو زہر دے کر خود بھی کھا لی

    نوکری نہ ملی،گھر میں راش نہیں،سربراہ نے بیوی بچوں کو زہر دے کر خود بھی کھا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    سرجانی ٹاون سیکٹر 10/5 میں خاندان نے خودکشی کی کوشش کی ہے، ترجمان پولیس کے مطابق زہر خورانی سے 2 سالہ بچی امہ امان جاں بحق ہو گئی جبکہ میاں بیوی اور ایک بچی کی حالت غیر ہو گئی ہے، گھر کے سربراہ اظہر نے مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔متاثرہ خاندان کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔جاں بحق بچی اور تینوں افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔45 سالہ اظہر ولد مظہر، ان کی زوجہ فاطمہ اور امیہ ہانیہ کو بے ہوشی کی حالت میں استپال منتقل کیا گیا ہے

    خاتون کا کہنا ہے کہ اظہر ہمارے دیور ہیں، بے روزگاری اتنی تھی کہ کام نہیں، گھر میں راش نہیں تھا،رات کو گھر آئے تو پانی میں بچوں کو زہر ملا دی، ایک بچی کی موت ہو گئی ہے،مکان کرائے کا تھا،مہنگائی بہت ہو گئی، خودکشیاں بہت ہو رہی ہیں،لوگ سڑکوں پر آ رہے ہیں،کچھ کھانے کو نہیں ،نوکری کی بڑی تلاش کی لیکن نہیں ملی

    دوسری جانب اسٹریٹ کرائمز, منشیات فروشی اور گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کی شناخت سیلیونس عرف ببلو, مراد بخش, شعیب, شہزاد اور محمد رضوان شامل ہے.ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی, رسالہ, کلاکوٹ, کلری اور عیدگاہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز, 1 کلو سے زائد چرس اور تقریباً 20 کلو گرام گٹکا ،ماوا برآمد کر لیا گیا، ملزمان عادی ،پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں. ملزم سیلیونس عرف ببلو اس سے قبل بھی 2 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

  • سیاسی جماعت کے رہنما نے اہلیہ اور دو بچوں سمیت کی خود کشی

    سیاسی جماعت کے رہنما نے اہلیہ اور دو بچوں سمیت کی خود کشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے علاج سے پریشان ، سیاسی جماعت کے رہنما نے اہلیہ اور بچوں سمیت خود کشی کر لی

    خود کشی کرنے سے قبل فیس بک پر بھی خود کشی کرنے کی اطلاع دی، لیکن کوئی مدد کو نہ پہنچا، جب پولیس پہنچی تو دیر ہو چکی تھی ، واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ودیشا میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ ملکر اجتماعی خود کشی ہے، مبینہ اطلاع کے مطابق بی جے پی رہنما اپنے دو بیٹوں کے علاج کی وجہ سے پریشان تھے،

    خود کشی کے حوالہ سے فیس بک پر بھی بی جے پی رہنما سنجیو مشرا نے پوسٹ کی تھی جس میں کہا تھا کہ میرے بیٹوں کو لاعلاج بیماری ہے، میں بہت پریشان ہوں، اب مزید زندہ نہیں رہنا چاہتا، اس پوسٹ کے بعد مشرا نے خود بھی زہر کھائی، بیوی اور بچوں کو بھی زہر کھلا دی، پولیس موقع پر پہنچی تو بچوں کی موت ہو چکی تھی جبکہ مشرا اور اسکی اہلیہ کی سانسیں چل رہی تھیں تا ہم ہسپتال منتقلی کے دوران دونوں کی موت ہو گئی،پولیس کے مطابق مشرا بی جے پی کے درگا نگر کے نائب صدر اور سابق کونسلر تھے،

    بی جے پی رہنما کی موت پر کانگریس کے مقامی رہنماؤں نے مودی سرکار پر تنقید کی اور کہا کہ مودی سرکار کو چاہئے تھا کہ مشرا کے بچوں کا علاج کرواتے، بھارت سے نہیں ہو رہا تھا تو بیرون ملک سے کرواتے اس طرح جانیں تو بچ جاتیں، اس موت کی ذمہ دار بی جے پی ہی ہے

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

  • نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

    نشتر اسپتال ملتان میں غیر ملکی ڈاکٹر نےخود کشی کر لی

    ملتان: نشتر اسپتال کے بھٹہ ہال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں خودکشی کرنے والے ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا تعلق صومالیہ سے تھا، جس نے ہاسٹل کے واش روم میں خود کو چھری مار کر خودکشی کرلی۔

    بھارت: بے اولاد خاتون کو علاج کا جھانسہ دے کرزیادتی کا نشانہ بنانے والا سادھو گرفتار

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبدالرحمٰن نشتر اسپتال میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا اور ایف سی پی ایس (فیلو آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان) کے امتحان کی تیاری کررہا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ واقعے کے بارے میں تحقیات جاری ہیں-

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی کینیڈین خاتون کے مقدمے کا ڈراپ سین ہوگیا، ردا نامی کینڈین نیشنل خاتون کا قاتل اسکا شوہرہی نکلا-

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم شہزاد سہیل نے اپنے قریبی عزیزوں کی مدد سے بیوی کو قتل کروایا، ملزم شہزاد سہیل نے بیوی کو قتل کروانے کے بعد واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا ملزم شہزاد سہیل نے دولت کی ہوس میں بیوی کا قتل کروایا، مقتولہ ردا شہزاد کو کینیڈا میں بیماری کے علاج کی مد میں 8 کروڑ روپے ملے تھے، ملزم شہزاد سہیل زبردستی اپنی بیوی ردا شہزاد کو پاکستان میں ہی رکھنا چاہتا تھا لیکن وہ کینیڈا واپس جانے کی ضد کررہی تھیں۔

    بیوی کا پاکستان میں نہ رہنا جرم بن گیا اس وجہ سے خاوند نے پیشہ ور قاتل سے بیوی کو قتل کرایا۔ گوجرانوالہ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لیے کراچی گئی وہاں اداروں سے شوٹرکامقابلہ ہوا، جس میں ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی پولیس حراست میں ہیں ۔ شوہرعبوری ضمانتیں کرواکرراہ فراراختیارکررہاتھا، جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل