Baaghi TV

Tag: خوش خبری

  • پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی

    پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی

    پنجاب کے اسانذہ کیلئے خوشخبری آگئی،حکومت نے ریگولر کرنے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب کے اساتذہ کو پہلی اور بڑی خوشخبری سنا دی ، کُل 14 ہزار اساتذہ کی ریگولرائیزیشن کے لئے کام شروع کر دیا گیا.

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ 14 ہزار اساتذہ کو ریگولر کرنے کے لئے فائل دستخط کر کے آگے بھجوا دی ، اپنے اساتذہ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے زور و شور سے کام کر رہے ہیں، گزشتہ حکومت کی لاپرواہی اور عدم توجہ کی بدولت چند ماہ میں اساتذہ اور طلبا کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا : مراد راس

    مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو گزشتہ حکومت کی جانب سے مکمل طور پر لاوارث رکھا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام اسی طرح جاری رکھیں گے.

    پنجاب کے ہزاروں کنٹریکٹ اساتذہ کا عرصہ سے دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کو ریگولر کیا جائے،اسانذہ کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں مگر انہیں ریگولر نہیں کیا جارہا،اساتذہ سے گزشتہ دو حکومتوں نے وعدہ کیا مگر انہیں ریگولر نہیں کیا گیا،اب وزیر تعلیم پنجاب نے اسانذہ کو ریگولر کرنے کی نوید سنا دی ہے.جس پر پنجاب کے کنٹریکٹ استاتذہ خوش اور مطمئن ہیں.

  • فضائی سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیےبڑی خوش خبری

    فضائی سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیےبڑی خوش خبری

    اسلام آباد : فضائی سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے خوش خبری ،پاکستان میں 3نئی نجی ایئر لائنز اڑان بھرنے کے لیے تیار ، سول ایو ایشن اتھارٹی کا گرین سگنل مل گیا،نئی ایئر لائنوں میںکیوایئرلائن، جیٹ گرین اور فلائی جناح نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کیلئے سی اے اے کودرخواست دی تھی جو منظوری کے آخری مراحل میں ہیںتفصیلات کے مطابق اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کےلئے اچھی خبر آگئی ، 3نئی نجی ایئر لائن نے آپریشن شروع کرنےکی تیاری کرلی ، نئی ایئر لائنز کی ریگولرپبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کیلئے درخواست دے دی ہے ، نئی ایئر لائنز میں کیوایئرلائن، فلائی جناح اور جیٹ گرین شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کیوا ئیر اور فلائی جناح کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی جبکہ جیٹ گرین نامی ایئرلائن کی اسکروٹنی جاری ہے ، سی اے اے نے دونوں ایئرلائنز کے کیسز ایوی ایشن ڈویژن کوبھجوادیئے ہیں۔سی اے اےذرائع نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری سے دونوں ایئرلائنز کو لائسنس جاری کیا جائے گا جبکہ تیسری ایئرلائن کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد معاملہ ایوی ایشن کو بھیجا جائے گا۔سی اے اے قوانین کے مطابق نئی ایئرلائن 3 طیاروں سے 1 سالہ مدت تک پروازیں آپریٹ کرتی ہے ، ایک سالہ کامیاب مدت کے بعد بیرون ملک پروازوں کی اجازت دی جاتی ہے۔

  • سینئر کوچ عامر خان نے کامیاب کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوش خبری سنا دی

    سینئر کوچ عامر خان نے کامیاب کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوش خبری سنا دی

    سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے ٹرائلز لئے گئے۔ جس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
    سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے ٹرائلز لئے گئے جس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 21 گیمز کے فیز 5 کیلئے ہاکی ، ٹیبل ٹینس ، جوڈو ، کراٹے ، تائیکوانڈو ، ریسلنگ ، باسکٹ بال جمناسٹک ، ووشو اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز لئے گئے جس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا ذاکر خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امجد حسین ، چیف کوچ شفقت اللہ ، سینئر کوچ عامر خان نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی ہدایات پر قبائلی اضلاع میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا مقصد دور دراز کے علاقوں سے ٹیلنٹ کو آگے لیجانا ہے اور انہیں ملکی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور انشاء اللہ یہاں سے سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی پشاور میں ہونے والے انڈر 21 خیبر پختونخوا گیمز میں اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی جانب سے کامیاب کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا اور یوں وہ تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی نام پیدا کرے گا اور آگے جاکر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرے گا سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے ٹرائلز لئے گئے جس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی
    ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 21 گیمز کے فیز 5 کیلئے ہاکی ، ٹیبل ٹینس ، جوڈو ، کراٹے ، تائیکوانڈو ، ریسلنگ ، باسکٹ بال جمناسٹک ، ووشو اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز لئے گئے جس میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا ذاکر خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امجد حسین ، چیف کوچ شفقت اللہ ، سینئر کوچ عامر خان نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی ہدایات پر قبائلی اضلاع میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا مقصد دور دراز کے علاقوں سے ٹیلنٹ کو آگے لیجانا ہے اور انہیں ملکی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور انشاء اللہ یہاں سے سلیکٹ ہونے والے کھلاڑی پشاور میں ہونے والے انڈر 21 خیبر پختونخوا گیمز میں اپنے علاقے کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی جانب سے کامیاب کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا اور یوں وہ تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی نام پیدا کرے گا اور آگے جاکر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرے گا۔