Baaghi TV

Tag: خیبر

  • وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے سے بچوں سمیت  4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی

    وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے سے بچوں سمیت 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی

    خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں مارٹر گولے گرنے سے 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقہ چاپری میں نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے مارٹر گولے مقامی آبادی پر گرنے کے نتیجے میں 4 شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے مارٹر شیلنگ کے دوران ایک گولہ مسافر پک اپ پر آ گرا، جس کے باعث 2 بچوں سمیت 4 مقامی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، زخمی ہونے والے افراد کو ڈوگرہ اسپتال منتقل کیا گیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وادی تیراہ میں مذکورہ واقعہ عین افطاری کے وقت پیش آیا جاں بحق افراد کی شناخت مہران خان، منتظر آفریدی، خوگئی اور اکومت کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق علاقہ چاپری سے بتایا جاتا ہے، زخمیوں کو مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے،مارٹر گولے گرنے سے قریبی گھروں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید

    خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید

    خیبر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق، خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے برقمبر خیل میں ان کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

  • پانی اور اراضی کا تنازعہ  : دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

    پانی اور اراضی کا تنازعہ : دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

    خیبر ضلع کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں کھیتوں کو سیراب کرنے کے تنازعے میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چچازاد بھائیوں کے درمیان پانی اور اراضی کے جھگڑے پر پیش آیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جسے تھانہ جمرود کی حوالات میں بند کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملوث افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی خیبر نے دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے اپنے اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائی کے لئے فنڈنگ کا منصوبہ بےنقاب ہوگیا سی ٹی ڈی اہلکاروں کے منصوبے میں ملوث ہونے کا ثبوت سامنے آگیا نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے 12 کلو سونا قبضے میں لے کر فروخت کر کے آدھا حصہ ٹی ٹی پی اور باقی آپس میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا گیا تھا –

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اے ایس آئی نعمان نے نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے بارہ کلو سونا قبضے میں لے کر ہڑپنے کا منصوبہ بنایا تھا ہمارے افسران نے ملزمان کو حراست میں لیا اور سی ٹی ڈی اہلکار گل زادہ کے انکشافات کے بعد تمام گروپ کی نشاندہی ہوئی، واقعے کی رپورٹ ضلع خیبر کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    ماہرہ خان کو ریمپ واک پر شدید تنقید کا سامنا

    مونس الٰہی کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ انٹرنیشل پولیس کو بھجوا دیا گیا

  • ضلع خیبر،پولیس ناکے پر دہشتگردانہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    ضلع خیبر،پولیس ناکے پر دہشتگردانہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    ضلع خیبر کے علاقے چاروازگئی کے قریب میں پولیس ناکے پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار وں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے ہیں

    ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر عالم زیب سمیت ایک راہ گیر جاں بحق ہوگئے،حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر سمیت تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے اور بعد ازاں ایک اور اہلکار شیر عالم زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

    دہشتگرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشتگرد فرار ہوگئے جب کہ ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

  • خیبر میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،3 دہشت گرد ہلاک

    خیبر میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،3 دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تھانہ حدود علی مسجد، علاقہ شاہ گئی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

    واضح رہے کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیاں جاری ہیں قبل ازیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد خواتین گرفتار کر لی گئی ہیں، کارروائی کے دوران لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد خواتین کا تعلق کالعدم داعش سے ہے دہشت گردوں سے خفاظتی فیوذ ۔ممنوعہ کتابیں موبائل فون ،اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے-

    پنجاب سے پانچ دہشتگرد خواتین گرفتار،کوئٹہ میں آٹھ دہشتگرد جہنم واصل

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں خواتین کی شناحت فاخرہ ،سعدیہ، ایمن،جویریہ ،اور فاعذہ کے نام سے ہوئی، ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے308 کومبنگ آپریشنز کے دوران 76 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 15225 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں-

    سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے

    دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے دو الگ الگ کاروائیوں میں تین مبینہ اغوا کاروں سمیت آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ میں اغوا برائے تاوان کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ اغوا کار ہلاک ہو گئے اغوا کاروں کے قبضے سے مغوی بچہ بازیاب کروا لیا گیا ہے اغوا کاروں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے-

    بنوں میں شہید ہونیوالے9 شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا

    ایک اور کاروائی میں کوئٹہ کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ حملہ آور جہنم واصل ہو گئے تھے، حملہ آوروں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا تھا-

  • خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں درجنوں مقامی چیئر لفٹس بند

    خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں درجنوں مقامی چیئر لفٹس بند

    بٹگرام چئیر لفٹ حادثے کے بعد خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں درجنوں مقامی چیئر لفٹس بند کردی گئی

    سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر،دیر اپر، چترال، ہری پور، ایبٹ آباد مانسہرہ میں مقامی چئیر لفٹس چلائی جارہی تھیں ،بٹگرام ، کوہستان اپر، لوئر ، کولائی پالس میں دیگر علاقوں تک رسائی کے لئے سینکڑوں ڈولیاں کیبل تار یا رسیوں سے آپریٹ ہوتی ہیں،خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو مقامی چئیر لفٹس،ڈولیوں کے معائنے کی ہدایت کی گئی ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چئیر لفٹس بندش سے مقامی افراد کو خوراک کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہوگا، پہاڑی علاقوں میں دیہات، سکولوں،بازاروں تک رسائی کےلئے مقامی ڈولیاں استعمال ہوتی ہیں،لفٹس بندش سے بیشتر بچے سکول جانے سے قاصر ہو گئے،متبادل راستوں کا مطالبہ کر دیا تا ہم صوبائی حکومت کی جانب سے چیئر لفٹ کی بندش کے بعد متبادل راستہ بھی نہیں دیا گیا،

    قبل ازیں بٹگرام میں چیئرلفٹ والا واقعہ پیش آنے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق بٹگرام میں چیئرلفٹ کے مالک، آپریٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسکے ساتھ چیئرلفٹ کنٹرول روم کو سیل کر دیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔چیئر لفٹ میں گزشتہ روز آٹھ افراد پھنس گئے تھے، رسی ٹوٹ گئی تھی، پاک فوج کے جوانوں نے مقامی افراد کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشن کیا اور رات کو پھنسے افراد کو نکال لیا گیا تھا، آرمی ایوی ایشن کے پانچ اور پاک فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا تھا ، لفٹ میں 8 لوگ موجود تھے ،پھنسنے والوں میں ابرار عبدالغنی ،عرفان عمر عزیز،گلفراز حاکم داد،اسامہ شریف شامل ہیں، رضوان عبدالقیوم،عطااللہ،نیاز محمد،شیر نواز تھے

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت

    آرمی ریسکیو ہیلی کاپٹر کے لفٹ کے قریب پہنچتے ہی ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا 

    بٹگرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے مقام پر رسی ٹوٹنے سے چئیر لفٹ دریا کے بیچوں بیچ بلندی پر پھنس گئی تھی ،چیئر لفٹ پر سکول کے بچے اور استاد سوار تھے،ریسکیو 1122 اور ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا، لفٹ کا رسہ ٹوٹنے کے واقعہ کے بعد والدین اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے تھے، ریسکیو آپریشن مکمل ہوا تو فضا نعرہ تکبیر کے نعروں کے ساتھ گونج اٹھی تھی، شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

  • ضلع خیبر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

    ضلع خیبر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

    ضلع خیبر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالناصر خان کے مطابق مہم میں 965 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ڈی سی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران 2 لاکھ 8 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔
    اس سے پہلے پولیو مہم کے دوران ضلع خیبر میں پولیس نے پولیس مہم میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے باعث پورے ضلع میں پولیو مہم نہیں ہوسکی تھی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر خان کے مطابق پولیو مہم کے لیے محکمہ صحت حکام کی تمام ٹیمیں تیار تھی لیکن پولیس حکام کی طرف سے پولیو مہم کے لیے سکیورٹی سے بائیکاٹ کے باعث مہم عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2022 کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

  • ضلع خیبر دھماکے کے تین سہولت کار گرفتار

    ضلع خیبر دھماکے کے تین سہولت کار گرفتار

    ضلع خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے کے 3 سہولت کار گرفتار خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں علی مسجد کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔محکمہ انسداد دہشتگرد (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران خودکش حملے کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔ دھماکے کے نیتجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوئے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں کی کوششوں سے 3 سہولت کاروں کو ٹریس کیا گیا، ملزمان میں دلاور خان اور اس کے دو بیٹے ضابطہ خان اور عارف خان شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق تفتیش میں ملزمان نے واقعے میں سہولت کاری کا اعتراف کیا، ملزمان کے گھر سلطان خیل سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف و دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں انکشافات متوقع ہیں۔

  • مجھے اپنے بیٹے کی شہادت اور بہادری  پر فخر ہے۔ والد ایس ایچ او عدنان آفریدی

    مجھے اپنے بیٹے کی شہادت اور بہادری پر فخر ہے۔ والد ایس ایچ او عدنان آفریدی

    گزشتہ منگل کو ضلع خیبر کے مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والےایڈیشنل ایس ایچ او عدنان افریدی کے والد نے ،عدنان کے شہادت پر فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر اور بہادر انسان تھے،ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی ،تعلیم مکمل کرنے کے بعد خاصہ دار فورس میں میری جگہ بھرتی ہوا،
    اس سے پہلے عدنان آفریدی ضلع تیراہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے طور پر کام کر رہا تھا ،عدنان افریدی ایک خوش اخلاق انسان تھے،عدنان آفریدی کے والد نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنے ملک کے حفاظت کے لئے اپنے جان کی قربانی دی،والد عدنان آفریدی کے مطابق عدنان کے پانچ بچے ہے جن میں تین لڑکیاں اوردو لڑکے شامل ہے،عدنان آفریدی کے والد نے کہا کہ عدنان کے علاوہ اسکے اور تین بیٹے ہے جن کو وطن کی حفاظت پر نچاور کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہوں،
    واضح رہے کہ 25 جولائی کو ایک دہشت گرد نے جمرود کے علاقے میں قائم مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے تھے۔