Baaghi TV

Tag: خیبرپختونخوا حکومت

  • خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے

    خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے

    خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کو سیکیورٹی اہلکار واپس فراہم کر دیے۔

    صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ایمل ولی خان کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کمی یا واپسی نہیں کی گئی۔ ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ ایمل ولی خان سے ان کے اعتماد اور مرضی کے اہلکاروں کی فہرست حاصل کی گئی ہے تاکہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ترجمان نے کہا کہ ایمل ولی خان کو پہلے ہی ضروری سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، عوام بے بنیاد پراپیگنڈے کے بجائے سرکاری ذرائع سے جاری معلومات پر بھروسہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی سربراہ نے ریجنل پولیس آفیسر کو اپنے قابلِ اعتماد اہلکاروں کے نام فراہم کیے ہیں اور حالات کے مطابق ان ہی اہلکاروں کو سیکیورٹی پر مامور کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ہدایت دی ہے کہ اگر ایمل ولی خان کو مزید اہلکار درکار ہوں تو فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔ ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت ان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور کسی سطح پر غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

    اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان نے بیان جاری کیا تھا کہ ایمل ولی خان سے وفاقی سیکیورٹی کے بعد صوبائی پولیس بھی واپس لے لی گئی ہے اور تعینات اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا تھا کہ ایمل ولی خان کو درپیش خطرات سے متعلق حکومت کو متعدد بار آگاہ کیا جا چکا ہے، اس کے باوجود سیکیورٹی ہٹانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

    شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے

    لاہور۔راولپنڈی ٹرین کرایوں میں اضافہ، نئی ریٹ لسٹ جاری

    غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، شہادتوں کی تعداد 19 ہوگئی

    پاکستان کا ابھرتی معیشتوں میں دوسرا نمبر، دیوالیہ ہونے کے خدشات ختم

  • جلسے دہشت گردوں کو للکارنے کے لیے کریں، وفاق کو نہیں،طلال چوہدری

    جلسے دہشت گردوں کو للکارنے کے لیے کریں، وفاق کو نہیں،طلال چوہدری

    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو جلسے جلوس کرنے کا حق حاصل ہے مگر انہیں دہشت گردی پر دو ٹوک مؤقف اپنانا ہوگا، فورسز کے پیچھے کھڑا ہونا ہوگا، نہ کہ ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بار بار مذاکرات کی بات کرتی ہے، مگر دہشت گردوں سے کس بات پر مذاکرات ہوں؟ جو ہمارے سپاہیوں، بچوں کو شہید کرتے ہیں ان سے صرف گولی کی زبان میں ہی بات ہوگی۔وزیر مملکت کے مطابق ماضی میں دہشت گرد گروہوں میں 30 سے 50 فیصد افغان شامل تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر 70 سے 80 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ’’یہ کہاں سے آتے ہیں اور کون بھیجتا ہے، صوبائی حکومت اس پر بات کیوں نہیں کرتی؟‘‘

    انہوں نے کہا کہ صوبے کو 13 سال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 600 ارب روپے ملے مگر نہ فورسز کو سہولتیں ملیں نہ ہتھیار۔ ’’فنڈز کہاں گئے؟ طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا حکومت خوارج کو محفوظ پناہ گاہ دینے کی کوشش کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی اور سی ٹی ڈی، فرانزک لیب اور سیف سٹی کے منصوبے بنانا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سب نے اتفاق کیا تھا مگر عملدرآمد میں کمی صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کی کوتاہی ہے۔ ’’ہماری فورسز بہادری سے لڑ رہی ہیں، میجر عدنان جیسے افسر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں لیکن سیاست دان کہاں ہیں؟ وزیر مملکت نے بتایا کہ کرک کے تھانہ شاہ سلیم میں پولیس اور فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 17 دہشت گرد مارے گئے اور 6 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جبکہ صرف 3 جوان معمولی زخمی ہوئے۔ ’’جب وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر لڑیں تو ایسے نتائج سامنے آتے ہیں۔‘‘

    طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ بھارت اور اسرائیل کے بیانیے سے ملتا جلتا ہے۔ وہ شہیدوں کے لیے ایک ٹوئٹ نہیں کرتے، خوارج کے خلاف ڈرون حملوں کی مخالفت کرتے ہیں، یہ وضاحت ہونی چاہیے کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کون چلاتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابیاں ملی ہیں۔ ’’چین، عرب ممالک، یورپ اور امریکا سے تعلقات بحال ہوئے، سعودی عرب کے ساتھ شاندار دفاعی معاہدہ ہوا، مگر ان کامیابیوں کے ثمرات عوام تک تب ہی پہنچ سکتے ہیں جب صوبائی حکومتیں وفاق کا ساتھ دیں۔‘‘

    پاک بھارت ایشیا کپ فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت کو کھیل تک رہنے دینا چاہیے، ’’بھارت کے خلاف جیت کا مزہ ہی کچھ اور ہے، شائقین بلاوجہ تنقید نہ کریں بلکہ ٹیم کو سپورٹ کریں، امید ہے کل کا میچ ویسے ہی جیتیں گے جیسے ہم بھارت سے جنگ جیتے تھے۔‘‘

    ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز فروخت کرنے کا حکم

    امارتی وزیر کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات،غزہ میں جنگ بندی پر زور

  • خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کل، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

    خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کل، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

    خیبرپختونخوا حکومت نے کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں 31 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کمیونیکیشن اسٹریٹجی کی منظوری دے گی، کیلاش اور بہائی فیسٹول سمیت نیشنل یوتھ گیمز کے لیے گرانٹس کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں ڈیم والے اضلاع میں بجلی منافع فنڈز 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ نوشہرہ میں سفاری پارک کے قیام اور اسلام آباد میں خیبرپختونخوا آرٹس کلچر سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دی جائے گی۔

    مزید برآں صوبائی حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت 36 ہزار روپے سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ اجلاس میں اس اضافے کی منظوری دی جائے گی۔

    پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی

  • خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ

    خیبرپختونخوا، پولیس شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ

    خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کے لیے شہداء پیکیج اور یونیفارم الاؤنس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔

    کانسٹیبل رینک کے لیے شہداء پیکیج میں 10 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 1 کروڑ سے بڑھ کر 1 کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گئی ہے جبکہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) لیول کے افسران کے لیے پیکیج میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے یہ رقم 2 کروڑ 10 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء کے اہل خانہ کو پلاٹ بھی فراہم کیے جائیں گے، جن کی تقسیم شہید کے رینک کے مطابق ہوگی — 5 مرلے سے لے کر 1 کنال تک۔اس کے علاوہ کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کے اہلکاروں کے لیے یونیفارم الاؤنس میں 4 ہزار روپے سے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جو اہلکاروں کی فلاح اور پیشہ ورانہ ضروریات کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کے اعتراف اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کا مظہر ہے۔

    روس کا یوکرین پر 728 ڈرونز کا ریکارڈ حملہ، عالمی سطح پر نئی پابندیوں کا عندیہ

  • امریکی کونسل جنرل نے خیبرپختونخوا حکومت کے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سراہا

    امریکی کونسل جنرل نے خیبرپختونخوا حکومت کے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سراہا

    تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ غریب و متوسط طبقے کو اب علاج کی خاطر اثاثے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے آغاز کے بعد پیچیدہ امراض کے لاحق ہونے پر علاج کے لیے غریب اور متوسط طبقے کو اثاثے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ پروگرام صوبے کے غریب عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ہی شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گزشتہ دور حکومت میں صوبے کی 30 فیصد آبادی کور کی گئی تھی تاہم اب 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کوریج میسر ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے پشاور میں قائمقام امریکی کونسل جنرل جم ایزن ہٹ سے وڈیو لنک پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی کونسل جنرل نے صوبائی وزیر سے صحت کارڈ پلس پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی اور اس منصوبے کی افادیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تیمور جھگڑا نے کونسل جنرل کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے اس فلیگ شپ منصوبے کے اجراء کے بعد غریب اور متوسط طبقے کو پیچیدہ امراض لاحق ہونے کی صورت میں علاج کے لیے اپنا گھر، گاڑی، جائیداد یا دیگر اثاثے بیچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ حقیقتا یہ منصوبہ صوبے کے غریب عوام کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ہی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ گزشتہ دور حکومت میں یہ پروگرام صوبے کی 30 فیصد آبادی کو کور کرتا تھا تا اب اس منصوبے کے تحت صوبے کی تمام سو فیصد آبادی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ کوریج حاصل ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق صحت کارڈ کے اجراء کے بعد صوبے کے تمام اضلاع میں مریضوں کے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء پشاور میں تعینات امریکی کونسل جنرل نے خیبرپختونخوا حکومت کے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کو سراہا اور وزیر صحت و خزانہ کو اس کے کامیاب اجراء پر مبارکباد دی۔