Baaghi TV

Tag: خیبر پختونخوا حکومت

  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل

    خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل

    خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ بلدیات نے نیا لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔

    محکمہ بلدیاتی، انتخابات و دیہی ترقی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیرِ بلدیات مینا خان آفریدی کو کمیشن کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن مقامی حکومت ایکٹ 2013 کے تحت اپنے فرائض انجام دے گا۔دیگر ارکان میں ایم پی اے محمد ادریس، ایم پی اے احمد کُنڈی، ٹیکنوکریٹ حفیظ الرحمان اور خاتون ٹیکنوکریٹ عائشہ بانو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فنانس ڈپارٹمنٹ کا نمائندہ بھی کمیشن کا حصہ ہوگا، جبکہ ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کمیشن کے سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

    اعلامیے میں کمیشن کو فوری طور پر کام سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیشن لوکل گورنمنٹ کے امور اور کارکردگی کی نگرانی کرے گا

    بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں، ملاقات ہونی چاہیے: رانا ثناء اللّٰہ

    پاکستان کی بنگلادیش کو چاول برآمدات، ٹینڈر کھل گیا

    امریکا کی ویزا پابندی پر ایران کا 2026 ورلڈکپ ڈرا تقریب کا بائیکاٹ

  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید ردوبدل، وزراء کے محکمے دوبارہ تقسیم

    خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید ردوبدل، وزراء کے محکمے دوبارہ تقسیم

    خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر کابینہ میں تبدیلیاں کر دی ہیں اور وزراء کے محکمے تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

    اس سلسلے میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان کا قلم دان واپس لے کر انہیں کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔اسی طرح وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی محمد سہیل آفریدی کو باقاعدہ صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے اور انہیں ہائر ایجوکیشن کا محکمہ سونپ دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ذمہ داری اب سہیل آفریدی کے پاس ہوگی۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں اس ردوبدل کا مقصد انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا اور محکموں کی فعالیت میں تیزی لانا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10 کابینہ ارکان کے محکمے بھی تبدیل کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں کئی اہم وزارتوں میں ردوبدل دیکھنے میں آیا تھا۔

    مبصرین کے مطابق حالیہ تبدیلیاں صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو مؤثر بنانے کی کوشش ہیں، تاہم بار بار کی ردوبدل سے انتظامی معاملات پر اثرات مرتب ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیوں کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا رہا، جبکہ وزراء کو نئی ذمہ داریوں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    ہندو انتہا پسند خاتون رہنماکے افئیر کے بعد تعلقات خراب، عاشق قتل کروا دیا

    پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم

    یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد

    نیشنل پریس کلب پر پولیس حملے کے خلاف جمعہ کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان

  • کے پی ہیلی کاپٹر حادثہ: روسی کمپنی تحقیقات کرے گی

    کے پی ہیلی کاپٹر حادثہ: روسی کمپنی تحقیقات کرے گی

    چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے روسی ٹیم پاکستان آئے گی۔

    15 اگست کو ریلیف سرگرمیوں کے دوران ضلع مہمند میں تباہ ہونے والے خیبرپختونخوا حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی تحقیقات جاری ہیں، ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بنانے والی روسی کمپنی کے ماہرین کی ٹیم تحقیقات کے لیے پاکستان آئے گی جو پاکستانی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ روسی ماہرین کی ٹیم بلیک باکس سمیت تباہ ہیلی کاپٹرکے پرزوں کا معائنہ کرے گی اور حادثے کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش کرے گی،تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے دو انجن اور گیئرباکس سمیت سیکڑوں کلو وزنی ملبہ تا حال جائے وقوعہ پر پڑا ہے، حکومت نے ملبہ منتقل کرنے کے لیے وفاق سے خصوصی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی ہے کیونکہ وزنی پرزے اٹھانے کے لیے خصوصی ہیلی کاپٹرکی ضرورت ہے، تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹرکی 2019 میں اوورہالنگ کی گئی تھی۔

    امریکی ٹیرف: کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ، نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے،بھارتی وزیرِ

    واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیف سرگرمیوں کے دوران ضلع مہمند میں سرکاری ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا تھا جس میں دو پائلٹ سیمت عملے کے پانچ ارکان شہید ہوگئے تھے۔

    امریکی ٹیرف: کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے ، نئی عالمی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے،بھارتی وزیرِ

  • سیلاب متاثرین کی مدد: کے پی حکومت نے  وفاق سے تعاون مانگ لیا

    سیلاب متاثرین کی مدد: کے پی حکومت نے وفاق سے تعاون مانگ لیا

    خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے تناظر میں وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون حاصل کرنے میں صوبے کی مدد کرے۔

    اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے وفاق کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے معاونت کے لیے رابطے میں وفاق رہنمائی اور سہولت فراہم کرےخیبر پختونخوا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مسلسل متاثر ہوتا ہےصوبائی حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی خواہش مند ہے اور چاہتی ہے کہ عالمی ترقیاتی ادارے بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کی کوششوں میں شریک ہوں۔

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اداروں سے واٹر مینجمنٹ اور ارلی وارننگ سسٹم کے قیام میں مدد طلب کی جائے، ساتھ ہی کمزور کمیونٹیز کو سہارا دے کر صوبے کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے حالیہ بارشوں اور سیلاب نے خیبر پختونخوا کو 20 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا،فوری امدادی سرگرمیوں پر 6.5 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ مرمت اور بحالی کے اقدامات کے لیے مزید 20 ارب روپے درکار ہوں گے۔

    پنجاب :مون سون کے نویں اسپیل نے بہت تباہی مچائی،24 گھنٹوں میں مزید خطرہ

    خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے متاثرین کی مالی معاونت کا عمل شروع کر دیا ہے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 5، 5 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ دکانوں کو پہنچنے والے نقصانات کو بھی معاوضہ پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    پاکستان اور چین ’لوہے جیسی دوستی‘ کی بنیاد پر قائم ہیں، صدر زرداری

  • امیر مقام نے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی سفارش کر دی

    امیر مقام نے بھائی کو نیشنل کوآرڈینیٹر بنانے کی سفارش کر دی

    وفاقی وزیر امیر مقام نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو خط لکھ کر اپنے بھائی ڈاکٹر موسیٰ خان کو کامن مینجمنٹ یونٹ (سی ایم یو) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خط میں امیر مقام کا مؤقف ہے کہ ان کے بھائی کو پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں او ایس ڈی (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) بنا کر نظرانداز کیا گیا ہے۔جب اس بارے ممیں میڈیا نے امیر مقام سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت 2013 سے ہمیں اور ہمارے خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر موسیٰ خان پمز اسلام آباد میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور وزارتِ صحت میں کام کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔”واضح ریے کہ یہ سفارش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سیاسی تقرریوں پر شفافیت اور میرٹ کے حوالے سے سوالات پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔

    میرپورخاص: پبلک سکول کی بہتری کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، اہم فیصلے

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،معین وٹو

    غزہ میں قحط شدت اختیار کرگیا، پیاز ٹکڑوں میں فروخت

  • وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

    وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق

    وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا کے درمیان نیشنل فنانشل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی اگست میں متوقع ہے، اور اس حوالے سے تمام صوبوں کو باقاعدہ خطوط بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین گنڈاپور نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی اور مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں زیر غور تمام امور کو منوا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے متعدد اہم معاملات پر پیشرفت ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے این ایف سی ایوارڈ کی نظرثانی کے لیے صوبائی رکن کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جو وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔

    فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کے نام ہے، لاکھوں عاصم قربان کرنے کو تیار ہوں: جنرل عاصم منیر

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا چائنا ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو قومی وژن کا عکاس ہے

  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی جنرل سیکریٹری نے تمام عہدیداران کو ہٹانے اور تنظیمیں تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے۔

    اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔ تمام کارکنان و عہدیداروں کو پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ حکومت اور پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔اعلامیے کے مطابق پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    نیٹو کی رکنیت کے بدلے مستعفی ہونے کو تیار ہوں،ولودیمیر زیلنسکی

  • افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

    افغانستان سے مذاکرات کے لیے پختونخوا حکومت کا وفد بھیجنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان جائےگا جس میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے۔ وفد بھیجنے کا مقصد قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخوا میں امن و امان قائم کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا اورقبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ افغانستان کیساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد پر دونوں جانب پختون قبائل آباد ہیں۔ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں کا بخوبی ادراک ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت ٹی او آرز تیار کرکے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گی۔ مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہون گے۔

    تنگوانی: ایس ٹی پی کی دریائے سندھ پر نہر کی تعمیر اور بدامنی کے خلاف ریلی

  • کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نےقبائلی ضلع کرم میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ دفعہ 144 کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور ناقص امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ کرم میں دفعہ 144 کا اعلامیہ محکمہ داخلی امور خیبر پختونخوا نے جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ کرم میں ہر قسم اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی، پانچ سے زائد افراد ایک جگہ پر جمع نہیں ہو سکیں گے ، دفعہ 144 دو ماہ کے لیے مکمل طور پر نافذ العمل ہوگا۔دوسری جانب کوہاٹ اعلی سطح اجلاس ختم ہوگیا، ضلع کرم میں نامزد دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہولتوں کاورں کی بھی نشاندہی کرکے شامل مقدمہ کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورسز کے ساتھ اس معاہدہ پر من وعن عمل کیا جائے گا ، جلد ازجلد ٹل تہ پارہ چنار رو ڈ کو محفوط بنانے کے لیے ایپکس کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عمل ہوگا، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادروں کے تعاون سے امن وامان قائم کرنے کے لیے ٹھوص اور سخت اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ کرم میں جاری کشیدگی میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

    سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

    ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز