Baaghi TV

Tag: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں

  • بنوں میں فتنہ الخوارج کا حملہ، حوالدار شہید، ایک جوان زخمی

    بنوں میں فتنہ الخوارج کا حملہ، حوالدار شہید، ایک جوان زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں میران شاہ روڈ پر باران شاہ پل کے قریب پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کا حوالدار شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔

    بنوں پولیس کے ترجمان کاشف نواز خان کے مطابق اتوار کی دوپہر پولیس پارٹی سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں تلاشی آپریشن میں مصروف تھی کہ اچانک بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کا دھماکا ہوا، جس کے فوراً بعد دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ آئی ای ڈی باران شاہ پل کے قریب میران شاہ روڈ پر نصب کی گئی تھی۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار دوست محمد خان شہید جبکہ سپاہی شمیم خان زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے بعد دہشت گرد پہاڑی علاقوں کی طرف فرار ہوگئے۔ دیگر تمام اہلکار محفوظ رہے اور واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

    بنوں میں کواڈ کاپٹر حملے میں چار بچے زخمی

    دوسری جانب بنوں کے خدری مامند خیل علاقے میں اتوار کی شام دہشت گردوں کے کواڈ کاپٹر حملے میں چار بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوئے۔ زخمی بچوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

  • بنوں میں دہشتگردوں کے حملے، 2 اساتذہ اور بی آئی ایس پی کے 2 اہلکار اغوا

    بنوں میں دہشتگردوں کے حملے، 2 اساتذہ اور بی آئی ایس پی کے 2 اہلکار اغوا

    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مختلف مقامات سے چار سرکاری ملازموں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، جن میں دو ہائی اسکول کے اساتذہ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے دو کارکن شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ہوید پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں گورنمنٹ ہائی اسکول موسیٰ خان کے ہیڈ ماسٹر اور ایک سینئر ٹیچر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ بنوں پولیس کے ترجمان کاشف نواز نے بتایا کہ دونوں اساتذہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسکول سے واپس جا رہے تھے۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ضلع پولیس افسر (ڈی پی او) بنوں سلیم عباس کلاچی نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو میں کہا کہ ہوید پولیس اسٹیشن پہلے بھی دہشت گردوں کے متعدد حملوں کی زد میں رہا ہے اور اس علاقے کو حساس قرار دیا جاتا ہے۔

    ڈی پی او کے مطابق دوسرا واقعہ اس وقت پیش آیا جب 15 سے 20 دہشت گردوں کے گروپ نے بی آئی ایس پی کے ادائیگی مرکز پر حملہ کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفی اللہ اور سپر وائزر شاہ خالد کو اغوا کر لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گرد متاثرین سے رقم بھی لوٹ کر لے گئے تاہم اس کی مقدار کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

    مصر مذاکرات، حماس کے اسرائیل سے مستقل جنگ بندی اور انخلا کے مطالبات

    نیشنل پریس کلب حملہ،جوائنٹ کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے

  • بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ

    بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ

    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں حالیہ کوآڈ کاپٹر حملوں کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ہوید اور وزیر آباد کے علاقوں میں مشترکہ سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 14 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان بنوں پولیس خانزالہ قریشی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر پاکستان آرمی اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے بھی مسمار کر دیے گئے۔ کارروائی وزیر آباد اور دریائے ٹوچی کے ساتھ واقع علاقے ٹوڈو نار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جہاں 5 مشتبہ اہداف کو کلیئر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 2 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ بھی قبضے میں لے لیا، جبکہ ہوید بازار اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ گشت جاری ہے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ جمعہ کی صبح 5 بجے سے شروع ہونے والے آپریشن میں علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی گئی۔ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خانزالہ قریشی نے کہا کہ آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشتگردی سے پاک کرنا اور پائیدار امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو دیں اور دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے سے باز رہیں، کیونکہ یہ سنگین جرم ہے اور اس پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

    پاکستانی کرکٹر مبینہ زیادتی کا الزام، مانچسٹر پولیس کی تفتیش جاری

  • بنوں میں پولیس سے جھڑپ، ڈرون اور راکٹ لانچر استعمال

    بنوں میں پولیس سے جھڑپ، ڈرون اور راکٹ لانچر استعمال

    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے دوران ڈرون حملے اور راکٹ لانچر کا استعمال بھی کیا گیا۔

    آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری اور بکتر بند گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔دوسری جانب ڈی آئی جی بنوں نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ کے دوران پولیس پر دہشت گردوں کی جانب سے ڈرون حملے بھی کیے گئے، جن میں ایک کانسٹیبل معمولی زخمی ہوا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچر کا استعمال بھی کیا گیا۔فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن جاری ہے، اور صورتحال کو مکمل کنٹرول میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور تعاون جاری رکھیں۔

    مودی حکومت کے خلاف مزدور،کسان سڑکوں پر،بھارت بند،تاریخی ہڑتال

    فرانسیسی رافیل سمیت تین بھارتی طیاروں کے نقصان کے شواہد موجود ہیں،سربراہ فرانسیسی فضائیہ

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں 10 فیصد اضافہ