Baaghi TV

Tag: خیبر پولیس

  • خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ،شرٹ پتلون کا حکم

    خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ،شرٹ پتلون کا حکم

    خیبر پولیس کی وردی تبدیل،شلوار قمیض کی جگہ شرٹ پتلون پہننے کا حکم کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق حکم نامے کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے کہا کہ مذکورہ فیصلہ فورس کی استعداد کار و اعتماد میں اضافہ کریگا،خیبر پولیس کو دیگر اضلاع کی پولیس کے برابر لانا ہے۔ آج 21 اپریل سے خیبر پولیس شرٹ پتلون والی وردی پہنے گی،جمرود شاہ کس لیوی سنٹر میں نئی وردی پہننے کے حوالے سے آج باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی ۔بعد ازاں شرٹ پتلون پہننے کے بعد خیبر پولیس کے فوٹو سیشن کا انعقاد ہوا۔واضح رہے کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع کی پولیس باقاعدہ خیبرپختونخوا پولیس میں ضم ہوئی ہے۔

    فلسطین میں نسل کشی ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے،روسی قونصل جنرل

    کراچی میں شدید گرمی ،اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

    وزیراعظم آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

    کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

  • خیبر پولیس کے کئی مستحق اہلکاروں بشمول شہدا کے لئے 9 کروڑ سے زائد رقم منظور

    خیبر پولیس کے کئی مستحق اہلکاروں بشمول شہدا کے لئے 9 کروڑ سے زائد رقم منظور

    صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کی خصوصی دلچسپی و سی سی پی او پشاور محمد اعجاز کی کاوشوں کی بدولت سال 2022 میں خیبر پولیس کے کئی مستحق اہلکاروں بشمول شہدا کے لئے 9 کروڑ سے زائد رقم منظور کرائی گئی ہیں۔

    سال 2022 میں افسران بالا کے خصوصی کاوشوں کی بدولت خیبر پولیس کے اہلکاروں کے ویلفیئر کے مد میں مختلف کیٹگریز میں رقم منظور کی گئی جس کی مجموعی مالیت 9 کروڑ سے زائد بنتی ہیں جس میں 4 فیملی کو شہید پیکج 4 کروڑ سابقہ لیویز و خاصہ دار شہدا کی ورثاء کو پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے، بھی شامل ہیں۔حاضر سروس 9 غازیوں کو 3 لاکھ ، 02 زخمی پولیس اہلکاروں کو رسیدہ کو 2 لاکھ 70ہزار ، خیبر پولیس کے 30 نوجوانوں کے فیملیزکو 12 لاکھ 75 ہزارخیبر پولیس کے تین کانسٹیبلان کے بیٹوں کے لئے سالانہ سکالرشپ 60000 خیبر پولیس کے بیٹی کے شادی بیاہ کے لئے 2 فیملی کو 70000 ، جبکہ 55 مریضوں کا پولیس سروس ہسپتال پشاور اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں علاج کیا گیا اور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ویلفیر برانچ سے فوکل پرسن مقرر کئے گئے جو کہ ہمہ وقت پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کی خدمت میں مصروف ہیں۔

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی ضلع کو اتنی بڑی رقم ویلفیئر کی مدد میں ملی ہیں اسکے علاوہ گزشہ سال خیبر پولیس کے اہلکاروں نے خون کے 101 پیکٹ عطیہ کئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ نئےسال میں بھی ہماری کوشش ریگی کہ اس سے بھی زیادہ محنت اور خلوص سے اہلکاروں سمیت شہدا کے فیملیز کے ویلفیئر کا خاص خیال رکھیں ۔

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کے احکامات پر منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں ایس ایچ او جمرود خالد آفریدی کے خفیہ اطلاع پر اے ایس ایچ او خالد خان اور ماجد خان نے حوالداری چوکی کے قریب ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار نمبر KTA5333 سے دوران تلاشی 36 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزم زیوار شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری کاروائی تھانہ حدود جمرود علاقہ پختونخوا ہوٹل کے سامنے سپشل ناکہ بندی کے دوران مشکوک سوزوکی پک اپ نمبر N 5113 سے دوران تلاشی 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم بلال کو گرفتار کرکے جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • منشیات فروشوں و سمگلروں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں، خیبر پولیس

    منشیات فروشوں و سمگلروں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں، خیبر پولیس

    خیبر پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں و سمگلروں کے خلاف کارروائی کامیابی سے جاری ہے،
    آج ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ جمرود کے حدود علاقہ شاکس میں خفیہ اطلاع پر منشیات فروشوں کے اڈہ پر چھاپہ مارا پولیس کی آمد سے پہلے منشیات فروش فرار جنکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ دس کلو آئس ،دو کلو چرس ،دو کلو ہیروئن، دو کلو کیمکل،اور منشیات بنانے کے آلات، برآمد ہوئے ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے منشیات فروشوں و سمگلروں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا منشیات فروش اور سمگلروں معاشرے کے لیے ناسور ہے خیبر پولیس ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔