Baaghi TV

Tag: داؤد ابراہیم

  • داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کا فلیٹ قبضے میں لے لیا گیا

    داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کا فلیٹ قبضے میں لے لیا گیا

    بھارت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر سے منسلک ایک فلیٹ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

    یہ جائیداد مبینہ طور پر بھتہ خوری کے ذریعے حاصل کی گئی تھی اور اس کا تعلق ایک سابقہ تفتیش سے ہے جو 2017 میں تھانے پولیس کے انسداد بھتہ خوری سیل نے کی تھی۔ای ڈی کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائی میں نیوپولیس ٹاور، تھانے میں واقع فلیٹ کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ یہ فلیٹ مارچ 2022 سے عارضی طور پر اقبال کاسکر اور اس کے ساتھیوں سے منسلک تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ جائیداد بھتہ خوری کے ذریعے حاصل کی گئی تھی، جس میں متعدد تاجروں سے جائیدادیں اور پیسے بٹورے گئے تھے۔ای ڈی کی تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اقبال کاسکر اور اس کے ساتھیوں، جن میں ممتاز شیخ اور اسرار سعید شامل ہیں، نے کئی تاجروں کو دھمکیاں دیں اور ان سے جائیدادیں اور بڑی رقمیں وصول کیں۔ ایک مخصوص کیس میں بلڈر پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ ایک پراپرٹی کو ممتاز شیخ کے نام پر رجسٹر کرے، جس کی قیمت تقریباً 75 لاکھ روپے تھی۔

    سال 2022 میں ای ڈی نے اس معاملے میں تحقیقات تیز کیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی نے پی ایم ایل (منی لانڈرنگ) کے تحت چارج شیٹ بھی داخل کی تھی، جو تھانے پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی تھی۔ ایف آئی آر میں بھتہ خوری کے علاوہ دیگر سنگین الزامات شامل تھے۔اس کارروائی کے بعد ای ڈی نے واضح کیا ہے کہ وہ اقبال کاسکر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم کے سلسلے میں اپنی تحقیقات جاری رکھے گا۔ اس ضبطی کارروائی کو ای ڈی کی طرف سے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو کہ منی لانڈرنگ اور مافیا کے خلاف کی جانے والی اس کی مسلسل جدوجہد کا حصہ ہے۔

    داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی منشیات کیس میں گرفتار

    داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ کا مزاحیہ ردعمل

    داؤد ابراہیم سے رشتے داری پر فخر ہے، جاوید میانداد

  • داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی منشیات کیس میں گرفتار

    داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی منشیات کیس میں گرفتار

    ممبئی داؤد ابراہیم کے مبینہ اہم ساتھی دانش مرچنٹ، جسے دانش چکنا بھی کہا جاتا ہے، کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

    مرچنٹ کو اس کے ساتھی قادر غلام شیخ کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے۔ مرچنٹ کو ڈونگری علاقے میں داؤد ابراہیم کی منشیات کی سرگرمیوں کا انچارج سمجھا جاتا ہے اور پولیس کے مطابق وہ اس کیس میں مطلوب ملزم تھا۔ممبئی پولیس کے ذرائع کے مطابق مرچنٹ کی گرفتاری ایک طویل تفتیش کے بعد عمل میں آئی۔ یہ تفتیش گزشتہ ماہ دو ملزمان محمد عاشق الرحمن اور ریحان شکیل انصاری کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئی تھی۔این ڈی ٹی وی کے مطابق، گرفتاریوں کا یہ سلسلہ 8 نومبر کو شروع ہوا، جب مرین لائنز سٹیشن کے قریب سے 144 گرام منشیات کے ساتھ عاشق الرحمان کو گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران عاشق نے بتایا کہ یہ منشیات ڈونگری میں انصاری سے حاصل کی گئی تھیں۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے ریحان شکیل انصاری کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مزید 55 گرام منشیات برآمد کیں۔انصاری نے تفتیش کے دوران بتایا کہ یہ منشیات دانش مرچنٹ اور اس کے ساتھی قادر فانٹا نے فراہم کی تھیں۔ پولیس نے اس معلومات کی بنیاد پر مرچنٹ اور فانٹا کی تلاش شروع کی۔

    پولیس کئی ہفتوں سے مرچنٹ اور فانٹا کی تلاش کر رہی تھی۔ 13 دسمبر کو ایک مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ڈونگری علاقے میں چھاپہ مارا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایک محتاط آپریشن کے ذریعے ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پوچھ گچھ کے دوران دونوں نے منشیات کے اس ریکٹ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ اس سے پہلے، 2019 میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ڈونگری میں داؤد ابراہیم کی منشیات کی فیکٹری کو ختم کر دیا تھا اور اس کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کی تھیں۔ اس وقت دانش مرچنٹ کو راجستھان سے گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ حالیہ رہائی تک جیل میں رہا تھا۔ پولیس کے مطابق مرچنٹ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری داؤد ابراہیم کے منشیات کے نیٹ ورک کو مزید کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان ملزمان کی گرفتاری کے بعد یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید اہم ملزمان کی گرفتاری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

    داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

  • داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص   کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ کا مزاحیہ ردعمل

    داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کےلگائے گئے الزام پر سالوں بعدٹوئنکل کھنہ کا مزاحیہ ردعمل

    ممبئی: اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے سالوں قبل خود سے متعلق بھارتی میڈیا پر چلائی گئی جھوٹی خبر پر اتنے عرصے بعد مزاحیہ ردِ عمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی نیوز چینل میں ماضی میں ایک خبر چلی کہ ٹوئنکل کھنہ دبئی میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں رقص کرتی رہی ہیں،اب اس خبر پر ردِ عمل کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ بلاگ میں کیا ہے جو انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کیلئے لکھا ہے، بلاگ میں انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے ایک پرانے الزام کا تذکرہ پُرمزاح انداز میں کیا، جس میں مبینہ طور پر انہوں نے داؤد ابراہیم کے لیے مختلف گانوں پر مبنی ایک مکس گانا گایا۔

    ٹوئنکل کھنہ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ م پہلے ہی اس قسم کی توڑ مروڑ کر یا ساز باز پر مبنی نیوز اسٹوریز دیکھتے رہے ہیں اور اس میں جعلی تصاویر کا استعمال کیا جاتا ہے میرا ڈانس دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ریسلنگ دیکھنا ، اور تو اور یہ الزام لگانے والے میڈیا ادارے کو معلوم ہونا چاہیے کہ داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں مجھ سے کہیں زیادہ ڈانس میں مہارت رکھنے والی شخصیات کو اہمیت دی جاتی ہوگی، لیکن یہی فیک نیوز کی دنیا ہے،میرے بچے بھی میری ڈانسنگ کی مہارت جانتے ہیں کہ میں بالکل نابلد ہوں۔

    مذکورہ مسئلے پر 2010 میں ایک پریس میٹنگ کے دوران ٹوئنکل کے شوہر و اداکار اکشے کمار نے کہا تھا کہ وہ بس ایک جھوٹی و من گھڑ ت خبر تھی جوکہ ایک دن چلی اور پھر خود ہی بند ہو گئی، اس کے علاوہ اگر میری اہلیہ کا تعلق انڈرورلڈ کے کسی شخص سے ہوتا تو میر ے گھر سی بی آئی،پولیس یا پھر کوئی حوالدار تو آتا، ہمارا تعلق نہیں تھا تب ہی تو کوئی ہمارے گھر پوچھ گچھ کیلئے نہیں آیا۔

  • داؤد ابراہیم سے رشتے داری پر فخر ہے، جاوید میانداد

    داؤد ابراہیم سے رشتے داری پر فخر ہے، جاوید میانداد

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے داؤد ابراہیم کو رشتے دار ہونے پر کہا کہ انہیں اس پر فخر ہے

    داؤد ابراہیم کی بیٹی کی شادی جاوید میانداد کے بیٹے سے ہوئی ہے، جاوید میانداد نے اس پرخوشی کا اظہارکیا اورکہا کہ داؤد ابراہیم کا داماد ہونا خوشی کی بات ہے،داؤد ابراہیم نے مسلمانوں کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ایک انٹرویو میں جاوید میانداد داؤد ابراہیم کے بارے میں کھل کر بولے، پاکستانی صحافی کو دیئے گئے انٹرویو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میں دبئی ابراہیم کو طویل عرصے سے جانتا ہوں، یہ میرے لئے اعزاز ہے کہ داؤد کی بیٹی کی شادی میرے بیٹے سے ہوئی، میری بہو تعلیم یافتہ ہے، اس نے مشہور یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے،

    جاوید میانداد کے بیٹے جنید اور داؤد ابراہیم کی بیٹی ماہ رخ کی شادی 19 برس قبل ہوئی تھی،شادی کی تقریب 2005 میں دبئی میں ہوئی تھی، شادی تقریب کے دوران سیکورٹی کا خاص خیال رکھا گیا تھا

    جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ داؤد ابراہیم کے بارے میں لوگوں کے دماغ میں غلط فہمی ہے، وہ ویسے انسان نہیں ہیں جیسا بھارت کے لوگ ان کے بارے میں سوچتے ہیں داؤد ابراہیم کو سمجھ پانا آسان نہیں ہے۔

    داؤد ابراہیم کے ھوالہ سے گزشتہ برس دسمبر میں خبرآئی تھی کہ وہ بیمار ہے اورہسپتال میں داخل ہے تاہم ان خبروں کو غلط قرار دے دیا گیا تھا،

    داؤد ابراہیم کاسکر دسمبر 1955 میں مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں پیدا ہوئے ، ان کے والد ابراہیم کاسکر پولیس کانسٹیبل تھے۔ بعد ازاں داؤد ابراہیم کا خاندان ممبئی کے ڈونگری علاقے میں آباد ہو گیا۔ 70 کی دہائی میں ممبئی کے انڈر ورلڈ میں داؤد کا نام تیزی سے سامنے آنے لگا، پہلے وہ حاجی مستان گینگ میں کام کرتے تھے، وہاں رہتے ہوئے داؤد کا اثر و رسوخ بڑھنے لگا، لوگ اس کے گینگ کو ڈی کمپنی کہنے لگے،داؤدابراہیم کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے، ان دھماکوں کے بعد داؤد ابراہیم نے بھارت چھوڑا اور دبئی چلا گیا،

    داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

    داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

    1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

    بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

    یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

  • داؤد ابراہیم کو زہر دے دیا گیا،کراچی کے ہسپتال میں داخل،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کو زہر دے دیا گیا،کراچی کے ہسپتال میں داخل،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو شہرقائد کراچی میں زہر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں

    داؤد ابراہیم کے بارے میں بھارت کا ہمیشہ سے یہ دعویٰ رہا ہے کہ وہ کراچی میں ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق داؤد ابراہیم کو کراچی میں زہر دیا گیا ہے،جس کے بعد انکی حالت تشویشناک ہے، داؤد ابراہیم کو کراچی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، تا ہم بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی تک مصدقہ خبر سامنے نہیں آ سکی

    بھارتی میڈیا کے مطابق داؤد ابراہیم کے گینگ کے سابق رکن نے تصدیق کی ہے کہ داؤد ابراہیم دو روز سے ہسپتال میں داخل ہیں، ہسپتال کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اور کسی کو اندر نہیں جانے دیا جا رہا،پاکستانی میڈیا میں ابھی تک داؤد ابراہیم کے حوالہ سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی،بھارتی میڈیا کے مطابق داؤد ابراہیم ہسپتال میں کیوں داخل ہوئے ؟ اسکی وجہ زہر ہو سکتی ہے، تاہم داؤد کو دیگر بھی کئی بیماریاں ہیں.

    داؤد ابراہیم کاسکر دسمبر 1955 میں مہاراشٹر کے رتناگیری ضلع میں پیدا ہوئے ، ان کے والد ابراہیم کاسکر پولیس کانسٹیبل تھے۔ بعد ازاں داؤد ابراہیم کا خاندان ممبئی کے ڈونگری علاقے میں آباد ہو گیا۔ 70 کی دہائی میں ممبئی کے انڈر ورلڈ میں داؤد کا نام تیزی سے سامنے آنے لگا، پہلے وہ حاجی مستان گینگ میں کام کرتے تھے، وہاں رہتے ہوئے داؤد کا اثر و رسوخ بڑھنے لگا، لوگ اس کے گینگ کو ڈی کمپنی کہنے لگے،داؤدابراہیم کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا ہے، ان دھماکوں کے بعد داؤد ابراہیم نے بھارت چھوڑا اور دبئی چلا گیا،

    داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

    داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

    1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

    بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

    یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

  • داؤد ابراہیم کی اطلاع دینے والے کو ملیں گے پورے 25 لاکھ

    داؤد ابراہیم کی اطلاع دینے والے کو ملیں گے پورے 25 لاکھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور اسکے ساتھیوں کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا اعلان کر دیا

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے اس ضمن میں اعلان کیا ہے کہ داؤد ابراہیم کی اطلاع دیں اور 25 لاکھ روپے انعام حاصل کریں، این آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع دینے والے کو نقد انعام دیا جائے گا، این آئی اے کو داؤد ابراہیم اور اسکے ساتھیوں کی تلاش ہے، این آئی اے نے داؤد ابراہیم کے ساتھیوں چھوٹا شکیل پر 20 لاکھ روپے انعام رکھا ہے ، جبکہ داؤد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 15 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے،

    این آئی اے نے داؤد ابراہیم کے دیگر ساتھیوں جاوید اور ٹائیگر میمن پر پندرہ پندرہ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، این آئی اے کے مطابق داؤد ابراہیم اور اسکے ساتھی بھارت مین دہشتگردی،منی لانڈرنگ،منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں ، رواں برس ماہ فروری میں این آئی اے نے داؤد ابراہیم کیخلاف ایک نیا کیس دائر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ داؤد ابراہیم نے بھارت میں ایک خصوصی یونٹ تیار کی ہے جو سیاستدانوں اور بڑے تاجروں پر حملے کر سکتی ہے

    داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

    داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

    1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

    بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

    یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

  • داؤد ابراہیم کے مزید 4 معاونین کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کے مزید 4 معاونین کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے حوالہ سے بھارت میں ایک بار پھر تحقیقات کا سلسلہ وسیع کر دیا گیا ہے

    بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے سمیت انسداد دہشت گردی کے ادارے بھی داؤد ابراہیم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں، آئے روز مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہے، گجرات کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ چاروں ملزمان داؤد ابراہیم کے معاونین ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت ابوبکر، سید قریشی، شعیب بابا اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار افراد کو تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، انسداد دہشت گردی فورس نے ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ،موبائل فون بھی برآمد کئے ہیں اور انکو فرانزک کے لئے بھجوا دیا ہے، انسداد دہشت گردی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان 1993 میں ہونے والے دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث تھے

    قبل ازیں این آئی اے نے ممبئی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی سلیم فروٹ کو بھی چند روز قبل گرفتار کر لیا تھا بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی درجنوں ٹیموں نے ممبئی میں داؤد ابراہیم کے قریبی دوستوں اور جاننے والوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں، داؤد ابراہیم سے رابطے میں راہنے والے اور انکی زمینوں کی دیکھ بھال کرنے والے سلیم قریشی کو این آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے، این آئی اے نے داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی کے گھر سے دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لی ہیں، یہ لیپ ٹاپ اور کاغذات داؤد ابراہیم کی بے نامی جائیداداوں کا ریکارڈ بتایا جا رہا ہے،

    داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

    داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

    1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

    بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

    یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

  • داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    داؤد ابراہیم کی تلاش اوراسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن مزید تیز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک بار پھر بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی تلاش اور اسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن تیز کر دیا ہے

    بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی درجنوں ٹیموں نے ممبئی میں داؤد ابراہیم کے قریبی دوستوں اور جاننے والوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں، داؤد ابراہیم سے رابطے میں راہنے والے اور انکی زمینوں کی دیکھ بھال کرنے والے سلیم قریشی کو این آئی اے نے گرفتار کر لیا ہے، این آئی اے نے داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی کے گھر سے دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لی ہیں، یہ لیپ ٹاپ اور کاغذات داؤد ابراہیم کی بے نامی جائیداداوں کا ریکارڈ بتایا جا رہا ہے،

    این آئی اے نے ممبئی کے دیگر علاقوں میں بھی کاروائی کی ، چھاپے مارے مگر کوئی گرفتاری نہیں کی، ممبئی کے علاقوں ناگپاڑہ، بھنڈی بازار اور گورے گاؤں میں کاروائی کی گئی،

    ممبئی کے چور بازار میں ایک دکان کے مالک کو بھی طلب کیا گیا تھا، ظاہر کیا جا رہا ہے کہ داؤد ابراہیم کے لئے یہ سرمایہ کاری کرتے ہیں، ای ڈی اس بات کی تحقیقات بھی کر رہی ہے کہ جس کالے دھن کا استعمال داؤد ابراہیم کے گروپ کی جانب سے کیا گیا اس کا استعمال کیا سیاسی تقاریب میں بھی کیا گیا یا پھر کسی سیاستداں کو اس سے فائدہ حاصل ہوا؟

    ممبئی کے مسلمان آبادی والے علاقے ناگپاڑی میں ایک فلیٹ پر ای ڈی کے حکام نے چھاپہ مارا تھا ، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس چھاپے کے دوران ای ڈی کو اہم دستاویزات ملیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور اس میں کئی ثبوت ہیں، ای ڈی نے داؤد ابراہیم اور اسکے دوستوں کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،

    داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

    بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

    ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

    داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

    دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

    واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے داؤد ابراھیم کا سراغ لگانے میں مصروف ہے لیکن ممبئی میں اُسکا اثر رسوخ آج تک ختم نہیں کر سکا۔ اب برطانیہ سے مدد مانگی جا رہی ہے داؤد ابراھیم کے ایک قریبی جابر صدیق (موتی والا) پر گھیرا تنگ کرنے کے لئے، بھارت یہی سمجھتا ہے کہ داؤد پاکستان میں ہے۔

    1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں 257 افراد ہلاک اور تقریباً 700 سے زخمی ہوئے تھے. یہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن مربوط بم دھماکے تھے۔ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ بم دھماکے داؤد ابراہیم کے حکم سے یا امداد سے اس کے کارندے ٹائیگر میمن نے کیے۔

    بھارت عدالت عظمیٰ نے اس مقدمہ کے 20 سال بعد اپنا فیصلہ 21 مارچ 2013 کو دیا۔ تاہم، مقدمہ کے دو اہم ملزمان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ مہارشٹرا حکومت نے یعقوب میمن (ٹائیگر میمن کا بھائی) کو اس کی 53 ویں سالگرہ کے دن 30 جولائی 2015ء کو پھانسی دینے کا ارادہ کیا، یعقوب میمن نے رحم کی درخواست دی،مگر اسے رد کر دیا گیا۔ یعقوب کو 30 جولائی 2015 کو مہاراشٹر کے يروڈا جیل میں پھانسی دی گئی تھی

    یہ بم دھماکے سنہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد ممبئی میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے بعد ہوئے تھے جس میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔فسادات کے رد عمل میں ہونے بم دھماکوں کا مقدمہ تو اپنے انجام کو پہنچا اور لوگوں کو سزائیں بھی ہوئیں لیکن ان فسادات کے دوران ایک ہزار افراد کو قتل کرنے والوں میں سے آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی ہے

  • داؤد ابراہیم، ایک بار پھرچھاپے، گرفتاریاں، تحقیقات،معاملہ کیا

    داؤد ابراہیم، ایک بار پھرچھاپے، گرفتاریاں، تحقیقات،معاملہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ایک بار پھر بھارت کے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی تلاش اور اسکی دولت کے بارے میں تحقیقات کیلیے آپریشن تیز کر دیا ہے

    ای ڈی نے داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی رہائشگاہ جو ممبئی میں ہے پر چھاپہ مارا، ای ڈی نے داؤد ابراہیم سے رابطے میں رہنے والے یا انکے رشتے داروں کے گھروں ٔپر بھی دس سے زائد چھاپے مارے، ای ڈی داؤد ابراہیم کے کالے دھن کی معلومات اکٹھی کر رہی ہیں، ای ڈی نے گینگیسٹر چھوٹا شکیل کے قریبی رشتے داروں سلیم قریشی سے بھی نو گھنٹے تک طویل تحقیقات کی ہیں

    بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ای ڈی نے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر کے داؤدابراہیم کے قریبی افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سلیم قریشی سے تحقیقات کے بعد ایک بلڈر کو بھی طلب کیا گیا تھا جس سے تحقیقات کی گئیں، ممبئی کے چور بازار میں ایک دکان کے مالک کو بھی طلب کیا گیا تھا، ظاہر کیا جا رہا ہے کہ داؤد ابراہیم کے لئے یہ سرمایہ کاری کرتے ہیں، ای ڈی اس بات کی تحقیقات بھی کر رہی ہے کہ جس کالے دھن کا استعمال داؤد ابراہیم کے گروپ کی جانب سے کیا گیا اس کا استعمال کیا سیاسی تقاریب میں بھی کیا گیا یا پھر کسی سیاستداں کو اس سے فائدہ حاصل ہوا؟

    گزشتہ روز ممبئی کے مسلمان آبادی والے علاقے ناگپاڑی میں ایک فلیٹ پر ای ڈی کے حکام نے چھاپہ مارا تھا ، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس چھاپے کے دوران ای ڈی کو اہم دستاویزات ملیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اور اس میں کئی ثبوت ہیں، ای ڈی نے داؤد ابراہیم اور اسکے دوستوں کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،