Baaghi TV

Tag: داتا دربار

  • نواز شریف اور اسحاق ڈار  کا داتا دربار کا دورہ

    نواز شریف اور اسحاق ڈار کا داتا دربار کا دورہ

    مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز حضرت علی ہجویریؒ (داتا دربار) کا دورہ، کیا مزار پر پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں-

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ان کے ساتھ موجود تھے،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف شاہد کلیانی، ایڈمنسٹریٹر محمد علی خان سمیت دیگر افسران اور منیجرز بھی موجود تھے،میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، چادر چڑھائی اور پھول نچھاور کیے انہوں نے ملک اور قوم کے امن، سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

    اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حضرت علی ہجویریؒ کا مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے، اور اس مقدس مقام پر آنے والے زائرین کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے،زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، سیکیورٹی، صفائی اور سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور داتا دربار کے تقدس، تاریخی ورثے اور روحانی ماحول کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ہر سال ملک بھر سے اور بیرونِ ملک سے لاکھوں زائرین داتا دربار آتے ہیں، اور حکومت اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ زائرین کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ مزار کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ داتا دربار کی توسیع و ترقی کا منصوبہ ایک اہم اور تاریخی منصوبہ ہے جس کا مقصد لاکھوں زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے ایسے منصوبے مذہبی ورثے کے تحفظ اور عوام کو جدید و بہتر خدمات فراہم کرنے کے حکومتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو داتا دربار کے توسیعی منصوبے اور جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،حمد نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ان کی محنت، لگن اور وابستگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • داتا دربار کے باہر قائم پارکنگ اسٹینڈ مافیا بے لگام

    داتا دربار کے باہر قائم پارکنگ اسٹینڈ مافیا بے لگام

    صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے باہر قائم پارکنگ اسٹینڈ پر مافیا کا زور بڑھ گیا ہے اور عوام کو غیر قانونی طریقے سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ داتا دربار کے دروازے پر قائم موٹر سائیکل اور گاڑی کی پارکنگ کے ٹھیکیدار اور ان کے عملے نے پارکنگ فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

    داتا دربار پر آنے والے زائرین اپنی گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کو پارک کرنے کے لیے اسٹینڈ کا رخ کرتے ہیں۔ اس موقع پر پارکنگ کے ٹھیکیدار اور ان کے عملہ نے بغیر کسی قانون کے موٹر سائیکل پارک کرنے کے 50 روپے اور گاڑی پارک کرنے کے 100 روپے وصول کرنے شروع کر دیے ہیں۔ یہ تمام اضافی فیسیں غیر قانونی اور زائد ہیں، کیونکہ اکثر زائرین صرف چند منٹوں کے لیے اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرتے ہیں اور فوری طور پر دربار پر حاضری یا نماز کے لیے داخل ہو جاتے ہیں۔

    مقامی عوام اور زائرین نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ پارکنگ فیس کا یہ اضافہ غریب عوام اور مزدور طبقے کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، جو داتا دربار کی زیارت کے لیے آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اضافی چارجز نہ صرف ان کی جیب پر بوجھ ڈال رہے ہیں بلکہ ان کا روحانی سفر بھی متاثر ہو رہا ہے۔زائرین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ پارکنگ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے اور اس غیر قانونی نظام کو ختم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موٹر سائیکل پارکنگ فیس 10 روپے اور گاڑی کی پارکنگ فیس 20 سے 30 روپے تک محدود کی جائے، تاکہ عوام کو اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔پارکنگ مافیا کی کارروائیوں نے ایک بار پھر حکومت کی غفلت کو عیاں کر دیا ہے، اور عوام نے اس معاملے پر فوری قانونی کارروائی کی توقع ظاہر کی ہے۔

    انسانی سمگلنگ،وزیراعظم کی ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی ہدایت

    سیاہ فام کو پرواز سے اتارنے کا مقدمہ،ایئرلائن نے تصفیہ کر لیا

    13 سال بعد گھر آیا تو والدہ سجدے میں تھیں،شامی نوجوان کی کہانی

  • معذور شہری سے بھتہ لینے والا جعلی صحافی گرفتار

    معذور شہری سے بھتہ لینے والا جعلی صحافی گرفتار

    لاہور،تھانہ داتا دربار کی کاروائی معذور شہری سے بھتہ لینے والا جعلی صحافی گرفتار کر لیا گیا

    ایس ایچ او داتا دربار کا بھتہ مافیہ کے خلاف ایکشن جاری ہے،دونوں ٹانگوں سے معذور شہری کی بددعا اثر کر گئی، پڑھے لکھے صحافیوں کے لیے بدنامی کا باعث بننے والا خود ساختہ صحافی ملک قدیر کو گرفتار کر لیا گیا ،داتا دربار پولیس نے جعلی صحافی کو بھتہ لینے کے جرم میں گرفتار کیا،دو نمبر صحافی دونوں ٹانگوں سے معذور محنت مزدوری کرنے والے شہری کو بلیک میل کرتا تھا ،خود ساختہ صحافی معذور شہری سے عرصہ دراز سے بھتہ وصول کر رہا تھا,ملزم کی گرفتاری پر معذور شہری نے لاہور داتا دربار پولیس کو دعائیں دیں

    متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ معذوری کی حالت میں محنت مزدوری کر رہا ہوں۔آئے روز انتظامیہ کے سرکاری افسران کا نام لے کر بلیک میل کرتا تھا اور پیسے لے جاتا تھا۔ایس ایچ او داتا دربار کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ صحافت جیسے معتبر پیشے کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،

    بارش کی کوریج کے لیے پانی میں "گھسنے” والی خاتون رپورٹر کی ویڈیو وائرل

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

  • حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس،تقریبات کا اعلان

    حضرت داتا گنج بخشؒ کا سالانہ عرس،تقریبات کا اعلان

    حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز دربار کے غسل مبارک سے کیا جائے گا-دربار کے 981 واں سالانہ غسل مبارک کی تقریب 9 محرم الحرام 16 جولائی بروز منگل کو ہو گی -غسل مبارک کی تقریب میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اہم شخصیات شرکت کریں گی –

    ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب خالدمحمود سندھو نے آج 981 واں سالانہ غسل مبارک دربار حضرت داتا گنج بخش ؒ کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن لاہور، ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار توقیر محمود وٹو، خطیب داتا دربار مسجد مفتی محمد رمضان کے علاوہ سیف سٹی اتھارٹی، فوڈ اتھارٹی، لیسکو، میونسپل کارپوریشن، ہیلتھ، ایجوکیشن، ٹریفک، ریسکیو1122، واسا، سول ڈیفنس سمیت کئی دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی-

    ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے سالانہ غسل مبارک دربار سمیت عرس کی دیگر تقریبات پر مبنی اقدامات سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ عرس میں زائرین کی سیکورٹی اور سہولیات کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اورداتا دربار کے مرکزی راستوں کو تجاوزات سے پاک اور لائٹس اور صفائی کے خصوصی انتظامات ہوں نگے- مزید برآں عام زائرین کی انٹری گیٹ نمبر 1 اور 5 جبکہ خواتین زائرین کا داخلہ گیٹ نمبر 4 سے ہو گا – انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ادارے اہم شخصیات اور زائرین کی سیکورٹی سمیت دیگر ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے اورسیکیورٹی ادارے، سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹکٹراور دیگر جدید آلات کی مدد سے عرس تقریبات کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے -فوڈ اتھارٹی کا عملہ خصوصی میکنزم کے تحت لنگر چیک کرنے کا ذمہ دار ہو گا-انہوں نے کہا کہ رضا کاروں، میڈیا نمائندوں اور دیگر خدمات دینے والے افراد کو خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے -لیسکو حکام نے اجلاس کو بتایا کہ عرس تقریبات کے دوران داتا دربار اور ملحقہ علاقے 2 روز کے لئے لوڈ شیڈنگ سے مستثنی ہونگے-

    ڈائریکٹرجنرل اوقاف خالد محمود سندھو نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے افسران ایک مربوط نظام کے تحت عرس کی تقریبات کے لئے 24 گھنٹے فرائض سرانجام دیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی-انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی 3 لائنیں ہو ں گی اور متعلقہ حکام کسی قسم کی بھگدڑ اور بد نظمی کی روک تھام کیلئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات بہتر انداز میں انجام دینے کے پابند ہو ں گے-

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • داتا دربار کے قریب ہوٹلوں میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے دھندے کا انکشاف

    داتا دربار کے قریب ہوٹلوں میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے دھندے کا انکشاف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے قریب ہوٹلوں اور سراؤں میں کمسن بچوں کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا دھندہ کروائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے

    ڈی آئی جی عمران کشور نے اس ضمن میں میڈیا سے بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ اغواءبرائےتاوان سیل نے داتا دربار کے علاقہ میں انٹیلی جنس بیسڈ بڑی کارروائی کی،لاہور شہر میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار کر لیا،خفیہ آپریشن میں خالد ،بلال نواز اور رمضان نامی چارملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان ایک پریشان کن معاوضہ لینے والے جنسی زیادتی کے اسکینڈل میں ملوث تھے،ملزمان نے اپنے گینگ کے زیر انتظام سرائے میں بچوں کو جنسی زیادتی کے گھناؤنے مقصد کے لیے ترتیب دینے کا اعتراف کیا، سرائے میں آنے والے مہمانوں سے ان گھناؤنی حرکتوں کے لیے 500 سے 1000 روپے تک کی رقم وصول کی جاتی، سرائے کے مالکان اور مینیجرز نے ان لین دین کو ان کمزور بچوں کو فراہم کرکے سہولت فراہم کی جو اس وقت بدسلوکی کا نشانہ بنے تھے،زیادہ تر داتا دربار کے قریب واقع سرائے ان مظالم کی جگہوں کے طور پر کام کرتی تھیں،کامیابی سے آٹھ بچوں کو بازیاب کرایا جو اس طرح سے استحصال کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے،جرائم پیشہ گروہ کے مزید ارکان کو تلاش کرنے اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں،ایسے درندہ صفت ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،

    12سالہ بچہ افان چند گھنٹوں میں پاکپتن سے بحفاظت بازیاب
    دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کے نوٹس پر بروقت کارروائی ،12سالہ بچہ افان چند گھنٹوں میں پاکپتن سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا،انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن محمد ولید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچے افان کو بازیاب کروایا .ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے اپنے دفتر میں بچے کو والدین کے سپرد کر دیا،افان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کروایا گیا.بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو پھول پیش کیے اور شکریہ ادا کیا.

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • حضرت داتا گنج بخشؒ  کے 980 ویں عرس کی  تقریبات کا آغاز

    حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

    عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزاراقدس پر حاضری دی اورعرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر چادر پوشی کی اس موقع پر انہوں نے ملکی کی ترقی وسلامتی اورعوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

    عرس کے دوران قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر ہوں گی،صوفی بزرگ علی ہجویریؒ کے عرس پر لنگر کے انتظامات مکمل ہیں، دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جارہی ہیں، مٹھائیوں اور دیگر اشیا کی دکانیں بھی سج گئیں۔

    دوسری جانب وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے عرس مبارک داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے داتا دربار کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر دین صاحب سمیت دیگر انتظامی افسران بھی ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر نے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لیے سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے عرس کے حوالے سے سکیورٹی، صفائی ستھرائی، محفل سماع کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عرس مبارک کے تمام انتظامات کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب کی ہدایات کے مطابق زائرین کے لیے فقید المثال اور شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سماع ہال سے باہر موجود زائرین کے لیے محفل سماع کی لائیو سٹریمنگ کے لیے سکرینیں لگائی جائیں گی۔ اذان و جماعتوں کے دورانیے کا احترام کیا جائے گا، جبکہ داتا دربار کے اطراف کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی لنگر، دودھ اور پانی کی سبیلوں کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے۔ عرس کے تینوں روز ریسکیو، صفائی، پولیو، ڈینگی اور صحت کی خصوصی ٹیمیں دربار پر تعینات ہونگی۔

    حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 980 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے دربار حضرت داتا گنج بخش کا تفصیلی دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔داتا دربار عرس کی تقریبات 5 سے 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ داتا صاحب عرس کی تین روزہ تقریبات کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔نہ صرف عرس مبارک پر آنے والے زائرین کے لئے لائٹنگ اور پارکنگ کا بہترین انتظام کیا گیا ہے بلکہ سول ڈیفنس اہلکار، پولیس کے ساتھ ملکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تین شفٹوں میں 350 ورکرز اور میشنری کے ساتھ صفائی کو یقینی بنائے گا۔ عرس تقریبات کو مانیٹر کرنے کے لئے داتا دربار میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔مزید انہوں نے کہا زائرین کے سہولت کے لیے داتا دربار کے اطراف نہ صرف عارضی تجاوزات ختم کروائی گئی ہیں بلکہ سبیل مخصوص جگہ لگائی جائے گی تاکہ زائرین کی آمدورفت متاثر نہ ہو

    داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر چھٹی کا اعلان

    کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

  • داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل دینے کی تقریب

    داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل دینے کی تقریب

    حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒالمعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب آج منعقد ہوئی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،صوبائی وزیراوقاف اظفر علی ناصر،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور،سیکرٹری ایکسائز،بلال یاسین اورعقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے نے تقریب میں شرکت کی۔محسن نقوی،اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔محسن نقوی اوراسحاق ڈارنے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔محسن نقوی،اسحاق ڈار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اورقیام امن کیلئے دعا کی۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے دربار کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،محسن نقوی اوراسحاق ڈار نے ”نذرانہ آن لائن“ ایپ اور غلام گردش کے توسیعی منصوبے کا بھی آغاز کیا .”نذرانہ آن لائن“ کے ذریعے بیرون ملک بیٹھ کر لنگر بھی تقسیم کرایا جاسکے گا۔

    ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعے صفائی،سکیورٹی اورخادمین کو بھی نذرانہ دیا جاسکے گا۔ ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعے 24گھنٹے مزار کے اندرونی حصے کی زیارت بھی کی جاسکے گی۔ ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعے لنگر تقسیم کروانے اورچادر چڑھانے والے لائیو بھی دیکھ سکیں گے ”نذرانہ آن لائن“کے ذریعیحضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒالمعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے عقیدت مند دنیا کے کسی بھی حصے میں آن لائن نذرانہ پیش کرسکیں گے .نیالنگر خانہ اورکمرشل کچن بھی بنایا جائے گا ایڈمن بلاک،ایگزیکٹو وی آئی پی لانچ،ڈائننگ ہال اورگارڈن بھی بنائے جائیں گے داتا گنج بخش کمپلیس میں لائبریری اورمیوزیم بھی بنائے جائیں گے گولڈن گیٹ کے سامنے 17 کنال اراضی حاصل کر کے کمپلیکس کو توسیع دی جائے گی۔

    نگران وزیراعلی محسن نقوی اور وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کی، وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کوداتا دربارکے توسیعی پراجیکٹ کے آغاز پر مبارکبادپیش کی اوراسے تیسری بڑی توسیع قراردیا

    کرائم ونگ کی ٹیم نے اسلام آباد میں بھروسہ ایپ کے دفتر پر چھاپہ مارا 

    26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور

    کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا

    سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌

    دوسری جانب محرم الحرام ویوم عاشور سکیورٹی پلان،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی پوری انتظامیہ و پولیس متحرک ہوگئی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انورنے راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیرڈاکٹرجمال ناصراور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شکیل احمد بھی ہمراہ تھے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی نے امن کمیٹی کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹ، امام بارگاہ کرنل مقبول اور امام بارگاہ قدیمی کا معائنہ کیا۔چیف سیکرٹری اور آئی جی نے میونسپل کارپوریشن میں قائم کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیرجمال ناصر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء کو بھی سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔عشرہ محرم کے دوران انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں۔ روٹس کا دورہ کیا ہے، صفائی اور دیگر انتظامات تسلی بخش ہیں۔

    چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ بارش کی صورت میں جلوس کے روٹ کو کلیئر رکھا جائے۔مذہبی ہم آہنگی، اتحاد و اتفاق وقت کا تقاضا ہے۔امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا تعاون حاصل ہے۔ عاشورہ پر راولپنڈی میں 6 ہزاراور صوبہ میں ایک لاکھ سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ڈویژنل کمشنر، آر پی او،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

  • پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے مطابق کل دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن سے داتا دربار پہنچے گی اور ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔

     

    قومی اسمبلی؛37 نشستوں پر ضمنی انتخابات منسوخ کردیئے گئے

    خیال رہے کہ عمران خان نے آج لاہور میں ریلی کا اعلان کیا تھا عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا تھا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔

    آئی فونز میں اردو نستعلیق کس نے شامل کروایا تھا؟

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔

    تاہم صوبائی نگران حکومت نے پی ایس ایل کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی جس کے بعد آج کی ریلی ملتوی کی گئی۔

    ضلع خیبر؛ پہاڑی تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

  • گھر سے ناراض ہو کر جانیوالی طالبہ داتا دربار سے اغوا،پولیس نے کروایا بازیاب

    گھر سے ناراض ہو کر جانیوالی طالبہ داتا دربار سے اغوا،پولیس نے کروایا بازیاب

    گھر سے ناراض ہو کر جانیوالی طالبہ داتا دربار سے اغوا،پولیس نے کروایا بازیاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے اغوا کی جانے والی طالبہ کو لاڑکانہ سے بازیاب کروا لیا گیا ہے

    لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن کی 19 سالہ طالبہ کو داتا دربار سے اغو اکیا گیا تھا، طالبہ گھر سے ناراض ہو کر نکلی اور داتا دربار چلی گئی، جہاں سے اسے ایک عورت نے ورغلایا اور اپنے ساتھ لاڑکانہ لے گئی، طالبہ کے والدین نے پولیس کو گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی

    پولیس حکام کے مطابق طالبہ حریم النساء نے گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے گھر چھوڑ دیا اور کالج سے واپس گھر جانے کی بجائے داتا دربار چلی گئی، وہاں سے اسے نامعلوم خاتون اپنے ساتھ لاڑکانہ لے گئی، پولیس نے طالبہ کو بازیاب کروا لیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد اور جدید ٹیکنالوجی سے لڑکی کو لاڑکانہ سے بازیاب کروایا اور اب لاہور پولیس کی ٹیمیں بازیاب کرائی گئی لڑکی کو لاڑکانہ سے لاہور لارہی ہیں جبکہ نامعلوم خاتون کی تلاش سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے

    قبل ازیں رواں برس ماہ جنوری میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، داتا دربارسے 3 ماہ کی بچی کواغوا کرلیا گیا بچی کے ماموں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ایف آئی آر کے مطابق والدہ اپنی 3 ماہ کی بچی کواپنے 10 سال کے بیٹے احتشام کے پاس چھوڑ کرسلام کرنے گئی تونامعلوم عورت احتشام کو ورغلا کربچی کولے گئی۔

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

    قبل ازیں گزشتہ روز پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے بہن بھائی کی پھندہ لگی لاشیں ملی ہیںداتا دربار گھر سے بھائی اور بہن کی پھندہ لگی نعشیں ملنے کا معاملہ ،30 سالی بھائی طالب کی نعش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا گھر کی مزید سرچنگ کرنے پر تالہ لگی بالائی منزل سے 25 سالہ زینت فاطمہ کی نعش ملی پولیس اور فرانزک ٹیموں کی طرف سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے تفتیش کی جا رہی ہے تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

  • لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

    لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا

    لاہور میں داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق داتا دربارسے 3 ماہ کی بچی کواغوا کرلیا گیا بچی کے ماموں کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ایف آئی آر کے مطابق والدہ اپنی 3 ماہ کی بچی کواپنے 10 سال کے بیٹے احتشام کے پاس چھوڑ کرسلام کرنے گئی تونامعلوم عورت احتشام کو ورغلا کربچی کولے گئی۔

    امام مسجد کو اغواء کر کے گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار خاتون کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے رداتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے بچی کوبحفاظت بازیاب کروا کے جلد والدین کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی داتا دربار کے باہر سے 3 ماہ کی بچی کے اغواکے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بچی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
    بچی کو اغواء کرنے والی ملزمہ کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹج پولیس نے حاصل کر لی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اغوا کار عورت نے چہرے پے نقاب پہنا ہوا ہے اور وہ اپنے ساتھ بچی کو لے کر بھاگ جاتی ہے،

    قبل ازیں راولپنڈی کے علاقے کینٹ میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور امام مسجدکو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 03 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے مجرمان نے 2021 میں امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، ایس ڈی پی اوکینٹ کی سربراہی میں کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 03 اشتہاری مجرمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار اشتہاریوں میں دانش، انس اور عبید اللہ شامل ہیں-

    دوسری شادی کی خواہش، بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں

    مجرمان نے 2021 میں امام مسجد کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، مجرمان نے تشدد کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کی، مجرمان اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لئیے روپوش تھے جنہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

    قبل ازیں روات پولیس کی بروقت کاروائی، روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں گاڑیوں سے ریس لگانے اور مختلف کرتب دکھانے والے 4 ملزمان گرفتار،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں

    لوئرکوہستان میں غیرت کے نام پر15 سالہ طالب علم قتل

    روات پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں گاڑیوں سے ریس لگانے اور مختلف کرتب دکھانیوالے 04 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت ضیاء، صفی اللہ، سالار اور شہریار کے نام سے ہوئی،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،ملزمان نے تیزرفتاری اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کر کے اپنی اور دوسرے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا،ایس پی صدر نے کہاکہ اپنی خوشی اور تفریح کےلئےشہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔

    بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے