Baaghi TV

Tag: داسو

  • داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین کیلئے 71 کروڑ سے زائد معاوضے کا اعلان

    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین کیلئے 71 کروڑ سے زائد معاوضے کا اعلان

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ حادثے کا شکار ہونے والے چینی مزدورں کے لواحقین کی امداد کیلئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالر(تقریباً 71 کروڑ 86 لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم کی منظور ی دیدی-

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں داسو حملے میں جاں بحق مقامی افراد کے لواحقین کی زرتلافی کیلئے 25 لاکھ روپے کے امدادی پیکج کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت آبی وسائل کو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کیلئے 70ارب 48کروڑ40لالھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں دس نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا، روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو درپیش مالی مشکلات کے باعث حکومتی سپورٹ کی فراہمی کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان میں موجود 80 لاکھ روپے استعمال کرنے کی منظوری دی، ایرا کیلئے ایک ارب دو کروڑ78 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو پاکستان اسٹیل ملز کے گیس کے بلز کی ادائیگی کیلئے دو ارب پندرہ کروڑ 95 لاکھ تیس ہزار روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

    وزارتِ داخلہ کے لئے 6 کروڑ چالیس لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی دو سمریوں، نیشنل ہیلتھ، ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کے ادارے فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایمیونائزین کو12 ارب تین کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ پاور ڈویژن کیلئے 2 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 18 کروڑ 45لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے-

  • چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے پاکستان کا بھرپور عزم کا اعادہ

    چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے پاکستان کا بھرپور عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز پر گزشتہ سال دہشت گردانہ حملے کے فیصلے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم نے متعلقہ عدالت کے سنائے گئے فیصلے اور مقامی پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کو نوٹ کیا ہے۔

    ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ مخصوص سوالات متعلقہ حکام کو بھیجے جاسکتے ہیں لیکن اس معاملے میں فعال تفتیش، استغاثہ اور فیصلے نے ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے ایک بار پھر متاثرین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی کارکنوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو دشمن قوتیں کبھی کمزور نہیں کر سکتی ہیں۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • پاکستان زندہ باد :داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار

    پاکستان زندہ باد :داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار

    پشاور:پاکستان زندہ باد :داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جاوید اقبال وزیر کا کہنا ہے کہ داسو واقعے میں ملوث تمام دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

    انہوں نے سالانہ کارکردگی کی بریفنگ میں بتایا کہ داسو واقعے میں انٹیلی جنس تعاون سے تمام دہشت گرد گرفتار ہوئے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ داسو واقعے میں ملوث سہولت کار بھی گرفتار ہیں، واقعے کے خودکش بمبار کی مکمل شناخت ہوچکی تھی۔ پاکستان میں موجود مذکورہ پورا نیٹ ورک گرفتار ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پشاور سی ٹی ڈی نے آئی ایس کے 3 بڑے گروپ مقابلوں میں ختم کیے، جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کرنے والے 9 دہشت گرد مارے گئے۔ جاوید اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں قبائلی جھگڑوں سمیت 237 دہشت گردی کے واقعات ہوئے، سنہ 2021 میں 561 ایف آئی آرز درج ہوئیں جو گزشتہ سال سے زیادہ ہیں۔

    ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ 599 ہائی پروفائل دہشت گرد گرفتار ہوئے، گرفتاردہشت گردوں کے سر کی قیمت 20 کروڑ روپے تھی۔ منی لانڈرنگ کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں پختونخواہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے کیں۔