Baaghi TV

Tag: داعش

  • امریکی فوج کے  شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    امریکی فوج کے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں،یہ کارروائیاں داعش کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں-

    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ حملے آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا حصہ ہیں، جو گزشتہ ماہ پالمیرا میں ہونے والے اس حملے کے جواب میں کیے گئے، جس میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی مترجم ہلاک ہو گئے تھے۔

    امریکی فوج کے مطابق حملوں کی درست جگہوں کی تفصیل جاری نہیں کی گئی، تاہم جاری کی گئی فضائی ویڈیو میں دیہی علاقوں میں متعدد دھماکے دیکھے جا سکتے ہیں،امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں پر ہونے والے حملے کو نہ بھولے گا اور نہ ہی اس کا جواب دینا چھوڑے گا۔

    خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق

    گزشتہ ماہ امریکا اور اردن نے بھی مشترکہ فضائی کارروائیاں کی تھیں، جن میں داعش کے 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا، شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ان حملوں میں داعش کے کم از کم 5 جنگجو مارے گئے تھےداعش اگرچہ 2014 میں قبضہ کی گئی بڑی زمین سے محروم ہو چکی ہے، تاہم شام کے صحرائی علاقوں میں اس کی موجودگی اب بھی برقرار ہے، امریکا نے حالیہ مہینوں میں شام میں اپنے فوجی دستوں کی تعداد کم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا بظاہر سافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک

  • شام میں داعش کا سینئیر رہنما ہلاک اور  ایک گرفتار

    شام میں داعش کا سینئیر رہنما ہلاک اور ایک گرفتار

    دمشق:شامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی قیادت میں قائم عالمی اتحاد کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران داعش کے ایک سینئر رہنما کو ہلاک کر دیا گیا ہے-

    شام کی وزارتِ داخلہ کے مطابق شامی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے عالمی اتحاد کے تعاون سے ایک “انتہائی درست اور ہدفی سیکیورٹی آپریشن” انجام دیا بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد محمد شہادہ، المعروف “ابو عمر شداد”، کو ہلاک کر دیا گیا، جو شام میں داعش کے نمایاں رہنماؤں میں شمار ہوتا تھا۔

    اے ایف پی کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن قومی سیکیورٹی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان مؤثر تعاون کا واضح ثبوت ہےاس سے قبل حکام نے بتایا تھا کہ بدھ کے روز دمشق میں داعش کے ایک اور رہنما طہٰ الزوبی، المعروف “ابو عمر طبیہ”، کو اس کے کئی ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔

    کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی

    واضح رہے کہ 13 دسمبر کو شام کے علاقے پالمیرا میں ہونے والے ایک حملے میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام واشنگٹن نے داعش کے ایک اکیلے مسلح حملہ آور پر عائد کیا تھا۔ اس کے جواب میں امریکی افواج نے شام میں داعش کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے،شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ان حملوں میں داعش کے کم از کم پانچ جنگجو ہلاک ہوئے۔

    یاد رہے کہ نومبر میں شامی صدر احمد الشراع کے دورۂ واشنگٹن کے دوران شام نے باضابطہ طور پر داعش کے خلاف امریکی قیادت میں قائم عالمی اتحاد میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    کرسمس کے موقع پر یوکرینی صدر کی روسی صدر کو بد دُعا

  • امریکا کا داعش  کے خفیہ ٹھکانے پر نشانہ، نہایت مطلوب کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک

    امریکا کا داعش کے خفیہ ٹھکانے پر نشانہ، نہایت مطلوب کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک

    مریکا نے شام میں ایک فوج کارروائی کے دوران داعش کے ایک نہایت اہم اور خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فضائی حملے میں داعش کا ڈرون کارروائیوں کا ذمہ دار ایک اہم سیل لیڈر اپنے 4 ساتھیوں سمیت مارا گیابرطانیہ میں قائم جنگی نگرانی کے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ کارروائی شام کے صوبے دیر الزور میں کی گئی۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گزشتہ ہفتے ہونے والے اُس حملے کے جواب میں کی گئی جس میں شام میں تعینات دو امریکی فوجی اور ایک امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھےایک شامی سکیورٹی ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ امریکی حملوں میں شام کے وسیع بدیہ (صحرائی) علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا،جن میں حمص، دیر الزور اور رقہ کے صوبے شامل ہیں، ان کارر وائیوں میں کوئی زمینی آپریشن شامل نہیں تھا بلکہ صرف فضائی بمباری کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اہداف تدمر (پالمیرا) کے شمال میں واقع پہاڑی علاقوں میں تھے جو دیر الزور کی سمت پھیلے ہوئے ہیں، ایک دوسرے شامی سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی بمباری انتہائی شدید تھی اور تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہی۔

    امریکی فوج نے بھی تصدیق کی کہ ان کارروائیوں کے دوران داعش کے 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو 13 دسمبر کے حملے کے جواب میں کی جانے والی "انتہائی سنجیدہ جوابی کارروائی” قرار دیا۔

    اگرچہ داعش کو شام اور عراق میں عسکری طور پر شکست دی جا چکی ہے تاہم اب بھی صحرائی اور دور دراز علاقوں چھپے جنگجو شہر میں آکر گویلا کارروائیاں کرتے ہیں،جن کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادی وقتاً فوقتاً صحرائی اور پہاڑیوں علاقوں میں فضائی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

  • ٹرمپ کے حکم پر  صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ،متعدد  دہشتگرد ہلاک

    ٹرمپ کے حکم پر صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ،متعدد دہشتگرد ہلاک

    واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد امریکی فوج نے صومالیہ میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ میں فضائی حملوں کی منظوری دی تھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد امریکا اور اتحادیوں کے لیے خطرہ تھے فضائی حملے میں داعش کی اعلی قیادت کو نشانہ بنایا گیا امریکی فورسز کے حملے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، حملے کے دوران کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ پر فضائی حملے سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرپیغام میں لکھا کہ امریکا نے غاروں میں چھپے چند دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر ہلاک کیا ٹرمپ کے مطابق یہ دہشت گرد امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے بہت بڑا خطرہ تھے۔

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ

    دوسری جانب صومالیہ کے صدرحسن شیخ محمد کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ امریکا نے انہیں حملے کی اطلاع کردی تھی۔

    نیتن یاہو نے ریٹائرڈ میجر کو اسرائیلی فوج کا نیا چیف مقرر کردیا

  • سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،9 دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائیاں،9 دہشتگرد گرفتار

    دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 71 آپریشن کئے

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کئے گئے، کارروائی لاہور ،میانوالی، بہاولپور ،رحیم یار خان، ساہیوال،راولپنڈی ،فیصل آباد میں کی گئی ، میانوالی سے فتنہ الخوارج کا اور فیصل آباد سے داعش کا ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا،دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد۔ہینڈ گرنیڈ 2 .ڈیٹونیٹر 26،حفاظتی فیوز وائر 73 فٹ،گولیاں اور اسلحہ ،موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے.دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم ،عثمان ،عمران صدیقی ،شانی ،شوکت ،احمد خان ،شیراز محمود ،سعید الرحمن،مستجاب کے نام سے ہوئی،دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔رواں ہفتے میں 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 34694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ،

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

    بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

  • عمان،مسجد پر حملے ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

    عمان،مسجد پر حملے ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

    عمان،مسقط میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے

    مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 پاکستانی شہریوں سمیت چھ افراد کی موت ہوئی تھی، حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے،پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، عمانی پولیس نے3 حملہ آوروں کو ہلاک کیا تھا،فائرنگ کے وقت مسجد میں تقریباً 700 افراد موجود تھے اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزارت کے مطابق، پاکستانی سفارت خانے میں متاثرہ خاندانوں کی رہنمائی کے لیے ایک ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اس سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتا ہے۔

    اس واقعے کے بعد مسقط میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا ہے اور آج کے لیے تمام ویزا سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔عمانی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، یہ حملہ نماز کے دوران کیا گیا، جس سے مسجد میں افراتفری پھیل گئی۔اس دہشت گرد حملے نے پورے خطے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ مختلف ممالک کے سربراہان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور عمان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ عالمی برادری اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دے رہی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،داعش کے دو دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،داعش کے دو دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 50 خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران 50 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا گیا۔

    گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں گرفتار دہشت گردوں میں ذاکر اللہ اور محمد عیسیٰ شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ان دہشت گردوں کی گرفتاری گوجرانولہ اور راولپنڈی میں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ مبینہ دہشت گرد وں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 1580 گرام، ڈیٹونیٹرز 08،حفاظتی فیوز تار 13 فٹ،موبائل فونز 02اور 6480روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتاردہشت گردوں کے خلاف گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں 2 ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 369 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران13871افراد کو چیک کیا گیا،52 مشتبہ افراد کو گرفتار49 ایف آئی آر درج جبکہ14 بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کا ؤ نٹر ٹیررزم یپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم  کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن سے کالعدم تنظیم داعش کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ اور داؤد عرف امیر صاحب کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ وایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ملزم فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ داعش کا انتہائی سرگرم رکن ہے جوکہ کے پی کے باجوڑ اور کراچی کے اندر دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کا سرغنہ ساتھی سکندر 2020 میں کراچی سے گرفتار ہو اجبکہ ملزم اس وقت افغانستان فرار ہو گیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل افغانستان سے کراچی آکر روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم کے قریبی ساتھی باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

    ملزم داؤد عرف امیر صاحب کا تعلق تحریک طالبان باجوڑ سے ہے اور حال ہی میں تحریک طالبان چھوڑ کر داعش میں شمولیت اختیار کی۔ ملزم اپنے ساتھی فرمان اللہ عرف احتشام عرف علی عرف رحمت اللہ کے ساتھ ملکرگروپ کو دوبارہ منظم کر رہا تھا۔ ملزمان سے مزید وارداتوں اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتارملزمان کو دستی بم بمعہ اسلحہ و ایمونیشنمزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

  • پشاور:محرم الحرام میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

    پشاور:محرم الحرام میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

    پشاور میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ گرفتاریاں پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے عمل میں لائی گئیں، دہشت گرد گروہ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہا تھا گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، تمام ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    قبل ازیں بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا جبکہ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان سے فرار ہونے والے قمر نامی خطرناک اشتہاری ملزم کو ملتان پولیس نے دبئی سے گرفتار کر لیا، اور انٹرپول کی مدد سے پاکستان منتقل کردیا ہے۔

    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قمر جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بیرون ملک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی تعداد96 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کرالیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاکہ سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق 300 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے لیے 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جبکہ ان افراد میں گلی کا چوکیدار اور ایک گھریلو ملازمہ بھی شامل ہے۔ جبکہ پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

  • عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    سی ٹی ڈی نے ملک و امن دشمنوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں، سی ٹی ڈی نے تین حساس شہروں سے داعش کی خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ،انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ملتان ، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار 9 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،گرفتار خاتون بھی کالعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے ،دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد کی گئی ہے، دہشت گردوں کی شناخت عدنان ، عبدالحلیم ، شیراز ، بلقیس ، عمر بن خالد کے نام سے ہوئی ،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک عید الاضحی پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ،دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ،سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 124 کومبنگ آپریشنز کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ، سی ٹی ڈی شرپسند عناصر کی سرکوبی کے کوشاں ہے ،

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے