Baaghi TV

Tag: دانش اسکول

  • کوٹلی آزاد کشمیر کے لیے دانش اسکول کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری

    کوٹلی آزاد کشمیر کے لیے دانش اسکول کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری

    وفاقی حکومت نے کوٹلی آزاد کشمیر میں دانش اسکول کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    آزاد کشمیر میں دانش اسکولز کے قیام کا مقصد علاقے کے طلبا کو اعلیٰ تعلیمی معیار فراہم کرنا، علاقائی تعلیمی ترقی کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دلچسپی پیدا کرنا ہے کوٹلی کے لیے دانش اسکول کی منظوری میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر چوہدری عبدالرحمان آرائیں کا اہم کردار ہے۔

    دانش اسکول سسٹم کا آغاز پنجاب سے کیا گیا، جو ایک انقلابی تعلیمی منصوبہ ہے جو پسماندہ علاقوں کے ذہین مگر مستحق، غریب اور یتیم بچوں کو 6ویں سے 12ویں جماعت تک معیاری تعلیم، رہائش، کھانا اور دیگر سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کرتا ہے اس منصوبے کا مقصد غریب خاندانوں کے بچوں کو ایچی سن جیسے تعلیمی ادارے جیسی سہولیات دے کر ان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھمبر، نیلم اور باغ کے لیے بھی دانش اسکولز کی منظوری دی جا چکی ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھمبر اور باغ میں اسکولوں کے سنگ بنیاد بھی رکھ چکے ہیں، جبکہ نیلم میں اسکول کے قیام کا معاملہ ابھی پراسیس میں ہے۔

  • ہر دانش اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت

    ہر دانش اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش اسکول اور دانش یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبہ کواعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اسکولز اور یونیورسٹی کے حوالے سے جائزہ اجلا س منعقد ہوا، جہاں ملک بھر میں 15 نئے دانش اسکولز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دا نش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے دانش اسکولوں اور یونیورسٹی کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی اور کہا کہ دانش اسکول اور یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

    انہوں نے دانش اسکولوں کے تمام کلاس رومز میں اسمارٹ بورڈ کی تنصیب اور ہر دانش اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت کی اور تاکید کی کہ دانش اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کا عمل میرٹ پر مبنی اور انتہائی شفاف ہونا چاہیے جس علاقے میں دانش اسکول تعمیر ہو رہا ہے وہاں کے مقامی اساتذہ کو ترجیح دی جائے، اس موقع پر انہوں نے دانش اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس کو ملک کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا گیا کہ دانش اسکول اسلام آباد کا 41 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے دسمبر 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا گلگت بلتستان میں دانش اسکول سلطان آباد، گانچھے اور استور 30 جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا، بھمبر اور باغ کے دانش اسکول بھی جون 2026 تک مکمل ہوں گے۔

    ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

    اجلاس کو بتایا گیا کہ شاردہ، سبی، موسیٰ خیل اور ژوب کے دانش اسکولوں کی فزیبلیٹی اور ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے جبکہ حب، کراچی اور چترال کے دانش اسکولوں کے لیے زمین کے حصول کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے فاقی کابینہ کی منظوری سے دانش یونیورسٹی کے حوالے سے زمین مختص کی جا چکی ہے۔

    اجلاس میں دانش یونیورسٹی کی فزیبلیٹی اور ڈیزائن کی پری کوالیفیکیشن کے لیے ماہر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی منظو ری دے دی گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے چیف کمشنر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

    چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

  • معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے،وزیراعظم

    معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ریویو میں شرح سود مزید کم ہونے کی توقع ہے-

    باغی ٹی وی : آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے، ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ اور قرضہ کم ہو رہا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں ملتا پاکستان وفا نبھائے گا سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیر متزلزل ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، دانش اسکول کی بنیاد پنجاب میں نواز شریف نے رکھی، نواز شریف کی قیادت میں ہزاروں بچے اور بچیاں دانش اسکول کے ذریعے انجینئر بن گئے ہیں آزاد کشمیر کے دانش اسکولوں کے 100 فیصد اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی-

    190 ملین پاؤ نڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے،عطاءاللہ تارڑ

    شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں دانش اسکولوں کے بیشتر طلباء اے گریڈ لاتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں وہ بھی آج خوش ہوں گے، دانش اسکول میں یتیم اور غریب بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

    حکومت سوشل میڈیا اور فیک نیوز سے متعلق اہم قانون سازی کر رہی ہے،وزیر قانون

  • بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر  قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

    بچوں کی تعلیم کا بندوبست کئے بغیر قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک قوم کے کروڑوں بچوں کےلیے تعلیم کا بندوبست نہیں کیا جاتا اس وقت تک قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول سائٹ کے معائنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں قوم کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کےلیے پنجاب میں جو کوششیں شروع ہوئی تھیں اس کے دائرہ کا ر میں توسیع کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دانش اسکول میں زیادہ تر وہ بچے داخل ہیں جو ذہین وفطین ہیں مگر جن کے والدین کے پاس تعلیم کے وسائل موجود نہیں تھے یا جن کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ہیں اللہ کے فضل وکرم سے دانش اسکول میں پڑھنے والے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے قوم کے چشم وچراغ ملک اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں جب ہم نے دانش اسکول کا آغاز کیا تو ہمیں تنقید کے نشتروں کا نشانہ بنایا گیا مگر ہمارا موقف تھا کہ اگر امرا کے بچوں کےلیے ایچی سن کالج جیسے ادارے بن سکتے ہیں تو غریب مگر ذہین وفطین بچوں کےلیے ایسے اسکول کیوں نہیں کھل سکتے۔

    واٹس ایپ کی صارفین پر نئی شرائط لاگو کرنے کی تیاری

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایسی زمینیں موجود تھیں جہاں امرا کے بچوں کےلیے اسکول کھل گئے ہیں جو اچھی بات ہے مگر تعلیم صرف امرا کے بچوں کا حق نہیں ہے غریب کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولیات ملنی چاہئیں اسی سوچ کے تحت ہم نے دانش اسکولوں کا دائرہ کار اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان تک پھیلانے کا فیصلہ کیادانش اسکول اسلام آباد کےلیے 10 ایکڑ زمین فراہم کی جا رہی ہے جہاں تمام جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی مشاورت کے ساتھ آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان ، بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں یہ اسکول بنائے جائیں گے ہماری کوشش ہو گی کہ ان علاقوں کے ہر ڈویژن میں یہ اسکول قائم ہوں گلگت بلتستان ، آزاد جموں وکشمیر، بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں دانش اسکولوں کے قیام کےلیے سو فیصد وسائل وفاق کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے بڑی قومی خدمت ہو ہی نہیں سکتی ۔

    ایران اسرائیل پر حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

    26 ملین اسکول نہ جانے والے بچوں کی تشویشناک تعداد کو ’’ مجرمانہ غفلت‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم کا پاکستان کے بارے میں خواب ان کی تعلیم کے انتظامات کیے بغیر ادھورا رہے گا،اس لیے تعلیم کو ہنگامی شعبہ قرار دیں گے اور صحیح معنوں میں قومی و عوامی وسائل اپنے بچوں پر نچھاور کریں گے کیونکہ کوئی بھی قوم تعلیم و شعور سے آراستہ کیے بغیر ترقی اور خوشحال کی منزل حاصل نہیں کرسکتی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں محمد نواز شریف کی قیادت میں 2 لاکھ اساتذہ کرام کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا، قوم کے لاکھوں بچوں اور بچیوں کو محنت اور قابلیت کی بنیاد پر کلاشنکوف کی بجائے لیپ ٹاپ کے تحائف دئیے، آج الحمد اللہ ان کی وجہ سے وہ اپنی محنت سے حلال روزی کما رہے ہیں، ان لیپ ٹاپس نے کووڈ -19 کی وبا کے دور میں تعلیم کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا لیپ ٹاپ اسکیم پر بھی ہمیں تنقید کا نشانہ بنا یا گیا مگر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اگر امرا کے بچوں کےلیے جدید تعلیمی ادارے کھل سکتے ہیں تو غریب اور یتیم بچوں کے لیے بھی ایسی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، جب تک قوم کے کروڑوں بچوں کےلیے تعلیم کا بندوبست نہیں کیا جاتا قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔

    سعودی عرب،یو اے ای، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے …

    اپنے خطاب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دانش اسکول کے پیچھے نظر آنے والے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا دائرہ ملک کے دیگر حصوں تک پھیلایا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ تعلیمی شعبے میں درپیش چیلنجز اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے اور ہر خالی عمارت کو تدریسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب نے دانش اسکولوں کے قیام کے سفر کو یاد کیا جس کا مقصد معاشرے میں موجود تفاوت کو دور کرنا تھا اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی تعریف کی جس سے پنجاب کے تقریباً 450,000 طلباء مستفید ہوئے۔

    تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم ، وائس چانسلر ، اساتذہ کرام ، سیکرٹری تعلیم ، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک