Baaghi TV

Tag: دانیہ شاہ

  • دانیہ شاہ نےعامر لیاقت کے ر پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی

    دانیہ شاہ نےعامر لیاقت کے ر پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائر کردی

    کراچی: مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے درخواست دائر کردی۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم روکنے کی اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے کیس میں فریق بننے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کیں۔

    سندھ میں ایک اور مون سون سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی،کراچی میں مزید ہلکی بارش کا امکان

    دانیہ کے وکیل کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی بیوہ ہیں، ان کے شوہر کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل بینچ کے روبرو معروف اینکر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران بیوہ دانیہ شاہ نے پوسٹ مارٹم کرانے کی استدعا کردی۔ اس موقع پر عامر لیاقت کے اہل خانہ کے وکیل ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ کوئی زخم نہیں ہے جب کہ بیٹا اور بیٹی پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ بیٹا اور بیٹی کیوں پوسٹ مارٹم پر اعتراض کررہے ہیں؟ پوسٹ مارٹم کے بغیر کیسے پتا چلے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہوگا۔ قانون میں کسی کی مرضی نہیں چلتی-

    مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    اس دوران عامر لیاقت کے اہلخانہ کے وکیل ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس رپورٹ پر عامر لیاقت کی تدفین کی اجازت دی، دوسرے مجسٹریٹ نے کسی اور کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا، عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے خلاف بیٹے اور بیٹی نے درخواست دائر کی ہے، بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کیا گیا۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آج تک سب افسوس کررہے ہیں محترمہ کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر کئی کتابیں لکھ دی گئیں پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر۔ اگر بے نظیر بھٹو شہید کا پوسٹ مارٹم ہو جاتا تو بہتر نہ ہوتا۔ جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین نے ریمارکس دیے کہ محترمہ کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تو پورے ملک کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا آپ پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر اصرار کس قانون کے تحت کر رہے ہیں۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کون سا قانون ہے، کون سے فقہ میں منع کیا گیا۔ عدالت نے ضیا اعوان سے مکالمے میں کہا کہ ہمارے سامنے قانونی اور اسلامی نکات رکھیں آپ قانونی رہنمائی نہیں کر پارہے۔

    پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے ختم کر دیئے

    ضیا اعوان نے مؤقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ جسم پر تشدد کے نشانات ہیں سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ عامر لیاقت کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے سندھ حکومت کی بھی کوئی تیاری نہیں یہاں قانونی نکات پر کوئی بات نہیں کررہا سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ 2 مجسٹریٹس ایک ہی آرڈر نہیں کرسکتے-

    دانیہ شاہ کی والدہ نے دوران سماعت روسٹرم پر آکر کہا کہ میں عامر لیاقت حسین کی ساس ہوں عامر لیاقت حسین کی بیوی حق رکھتی ہے کہ وجہ موت پتا چلے میری بیٹی عامر لیاقت کی اہلیہ تھی عامر لیاقت حسین اتنی بڑی شخصیت تھی، وجہ موت پتا چلنا چاہیے۔

    عدالت نے دانیہ شاہ کو فریق بنانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین کو تیاری کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سب کو سنیں گے، جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ عدالت نے سماعت 28 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ تک پہنچ گیا

  • دانیہ شاہ نے جو حرکت کی ہے اسکو سنگسار کردینا چاہیے خلیل الرحمان قمر

    دانیہ شاہ نے جو حرکت کی ہے اسکو سنگسار کردینا چاہیے خلیل الرحمان قمر

    بغیر ڈر خوف کے دل میں جو آئے وہ بول دینے والے رائٹر خلیل الرحمان قمر کہتے ہیں کہ غلطیاں ہم سب سے ہوجاتی ہیں ہم سب غطیاں کرتے ہیں ۔عامر لیاقت سے بھی ہوئیں اللہ ان کو جنت میں جگہ دیں لیکن ان کے ساتھ بہت غلط ہوا۔میری اپنی ذاتی یہ رائے ہے کہ ان کو ایک نیک اور دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی ۔جس طرح کی لڑکی سے شادی کی انہوں نے تو نیتجہ یہی ہونا تھا اور اسی نیتجے نے ان کو مارا ۔وہ بھی کیا بیوی ہوگی جس نے اپنے شوہر کی پرائیویٹ تصاویر اور وڈیوز بنائیں اور پھر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں ۔شرم آنی چاہیے ایسی بیوی کو، جو دانیہ نے کیا ہے ایسا کسی لڑکی کے ساتھ ہو تو طوفان اٹھ جاتا ہے میرے حساب سے ایسی عورت کو سنگسار کر دینا چاہیے۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت مردہ حالت میں اپنے کمرے میں پائے گئے وہ شدید ڈپریشن کی حالت میں تھے ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی برہنہ وڈیوز اور تصاویر جاری کر دیںتھی۔ دوسری طرف خلیل الرحمان قمر کو دیکھا جائے تو وہ ہر معاملے میں کھل کر بیان دیتے ہیں اور وہ لگی لپٹی نہیں رکھتے ۔یہی وجہ ہے کہ ان کی ہر بات پہ انہیں آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے ۔لیکن وہ پھر بھی وہی کہتے اور کرتے ہیں جو انکے دل میں ہوتا ہے۔

  • ارمینہ رانا اور یشمہ گل دانیہ شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    ارمینہ رانا اور یشمہ گل دانیہ شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    عامر لیاقت کی اچانک موت نے سب کو کر دیا پریشان اور سب تو نہیں لیکن زیاد ہ تر لوگوں نے اس موت کا ذمہ دار ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کو قرار دیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی پرائیویٹ وڈیوز اور تصاویر شئیر کیں جس کے بعد وہ کمرے میں بند ہو کر رہ گئے ۔کوئی دانیہ شاہ کی گرفتاری کی بات کررہا ہے اور کوئی کہہ رہا ہے کہ اس لڑکی نے جو کیا ہے قابل معافی نہیں ہے اسی کی وجہ سے عامر لیاقت موت کے منہ میں چلے گئے۔آج کل سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے لیکن اس مہم کا یشما گل اور رامینہ رانا خان حصہ نہیں بنیں انہوں نے دانیہ شاہ کے ناقدین کو لیا آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ کیا عامر لیاقت کی موت سے آپ سب نے کچھ نہیں سیکھا ؟ ایک زندگی تو چلی گئی ہے کیا دوسری زندگی کو بھی کھونا چاہتے ہیں آپ لوگ۔ہوش کریں اور چھوڑ دیں دانیہ شاہ کی جان وہ کم عمر لڑکی ہے اس کو پریشان کرنا بند کریں اور اللہ تعالی کو حساب کرنے دیں ۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور دانیہ شاہ کی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی اور دونوں اکثر اپنی وڈیو ز بھی ٹک ٹاک پر ڈالا کرتے تھے اچانک ان کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبریں سامنے آئیں اور دانیہ نے اپنے شوہر کی پرائیویٹ تصاویر شئیر کریں جس کے بعد عامر لیاقت حسین کافی پریشان تھے اور کسی سے ملتے جلتے نہیں تھے اور چند روز قبل وہ اسی پریشانی میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔

  • دانیہ شاہ کو گرفتار کیا جائے:وقار زکا کی اپیل

    دانیہ شاہ کو گرفتار کیا جائے:وقار زکا کی اپیل

    نامور شخصیت وقار ذکاءنے ایک وڈیو جاری کی ہے اس وڈیو میں ایک اہم پیغام دے رہے ہیں بلکہ اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے درخواست کررہے ہیں کہ میری اس وڈیو کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھیجیں انہیں ٹیگ کریں سوشل میڈیا پر وائرل کریں ۔اپنے اس وڈیو پیغام میں وقار ذکاءکہہ رہے ہیں کہ ہمیں ہر اس انسان کو انصاف دلانا ہے جس کی پرائیویٹ تصاویر اور وڈیوز کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا اور ہم عامر لیاقت حسین کے علاوہ ہر کسی کے ساتھ ہیں اور اسکو انصاف دلانا چاہتے ہیں جن کے ساتھ ایسی زیادتی ہوئی ۔وقار ذکاءنے اپنے اس وڈیو پیغام میں ویب سائٹ کا ایڈریس بھی دیا اور کہا وہاں جا کر اپیلیکیشن فل کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے کہیں کہ وہ ایسا کریں ۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جو گزشتہ دنوں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے وہ شدید پریشانی کی حالت میں تھے کسی سے نہ ملتے تھے نہ بات کرتے تھے اور وہ تب سے ایسی صورتحال میں تھے جب سے ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی پرائیویٹ وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھیں ان کی پرائیویٹ تصاویر اور وڈیوزکے بعد لوگ انہیں ہر لیول پر برا بھلا کہہ رہے تھے یہ چیز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین برداشت نہیں کر پائے اور انہوں نے خود کو کمرے کی حد تک محدود کر لیا تھا ۔ دانیہ شاہ کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے دانیہ نے ان کے ساتھ اس حد تک برا کیا کہ عامر لیاقت نے موت کو گلے لگانا مناسب سمجھا

  • عامر لیاقت کی جائیداد کا مالک کون ہوگا:نیا تنازعہ شروع ہوگیا

    عامر لیاقت کی جائیداد کا مالک کون ہوگا:نیا تنازعہ شروع ہوگیا

    کراچی:عامر لیاقت کی جائیداد کا مالک کون ہوگا:نیا تنازعہ شروع ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں وفات پانے والے اہم سیاسی رہنما اوراینکرڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی جائیداد اب وجہ تنازعہ بنتی ہوئی نظرآرہی ہے ،پولیس اس ساری صورت حال سے آگاہ ہے اور حکام اس معاملے کواحسن انداز سے حل کرنا چاہتےہیں ، جائیداد کا وارث کون ہوگا ، اس سلسلے میں ڈاکٹرعامرلیاقت کی اولاد بھی دعویدار ہے اور پھرآخری بیوی دانیہ شاہ بھی کہتی ہیں کہ اس کے اپنے خاوند سے ناراضگی ضرورتھی لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی تھی اس لیے وہ بھی حق دار ہے

    عامر لیاقت کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ کیلئے شہری تھانے پہنچ گیا

    پولیس نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا گھر تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کا گھر سیل کرنے کے معاملے پر پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس تفتیش مکمل ہونے تک گھرسیل رہیگا، کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کاانتظارہے ، فائنل رپورٹ آنے کے بعدہی گھر کھولا جائے گا۔

    ایک آواز پہ ساتھ دینے والا عامر لیاقت چلا گیا: دعا ملک

    حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔پولیس کا کہنا تھا کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے ، اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔حکام نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ اور دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں

    اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی

  • دانیہ شاہ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

    دانیہ شاہ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

    عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دانیہ شاہ کا اکاؤنٹ ’دانیہ عامر‘ کے نام سے تھا تاہم اب اُنہوں نے اپنا تبدیل کرلیا ہے اُنہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے ’دانیہ ملک‘ کردیا ہے ساتھ ہی دانیہ شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے عامر لیاقت حسین کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں-

    عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ


    دانیہ شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اب تک اُنہوں نے 36 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔

    اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں

    واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے ساتھ تقریباً 4 ماہ تک ازدواجی تعلقات کے بعد تنسیخ نکاح کے لیے دعویٰ دائر کردیا ہے اور اس کےساتھ ہی طلاق لینےکی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے عامرلیاقت عیاش آدمی ہےمیں نےعامرلیاقت کےساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا ہےعامر لیاقت مجھےنماز بھی نہیں پڑھنےنہیں دیتا تھا کہتاتھا نماز میں صرف دو رکعتیں ہوتی ہیں یہ کیسا عا لم ہوا جسے نہ عورت کی عزت کا پتہ ہے اور نہ نماز کا لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے –

    دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہراور ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا دعویٰ کیا ہے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کردی۔

    عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک،انٹر نیٹ صارفین برہم

  • دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

    دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

    ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے الزامات کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دانیہ شاہ کے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے الزامات کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے دانیہ شاہ کی جانب سے ان کے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے میں عامر لیاقت حسین اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

    عامر لیاقت نے کہا کہ اللہ اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بنا کر میں عامرُلیاقت حسین اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا لیکن مختصراً کہنا چاہتا ہوں اور نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیفامات جاری کررہا ہوں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کردوں جسے سننے کے بعد روح کانپ اٹھے-

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں کمرے میں بند ہونے کے الزامات کے باوجود ٹک ٹاک پر پابندی سے ویڈیوز شاید ملائکہ (معاذ اللہ ) آکرڈال جاتے تھے بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا ؟ اور اگر کرتا تھا تو 15 دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی 15 برس کی ہیں میں نے اپنا بستر الگ کرلیاتو تشددکس وقت کیا؟ اور طبی ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گذری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکن نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دگھا کر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے-

    ماؤں کا عالمی دن: مقبوضہ کشمیر کی مائیں آج بھی اپنے لاپتہ و اسیر بچوں کی منتظر

    عامر لیاقت نے کہا کہ میں آج عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ۴ ماہ سے ان بھیانک سچائیوں کا بوجھ کیسے اٹھاتا رہا اور پھراسپتال کے دروازے تک پہنچ گیا ۱۵ برس کی عمر کے انکشاف کا بوجھ اور جو باپ بتایا وہ باپ نہیں جبکہ سب سے بڑا ظلم سرکار کے گھرانے کے ساتھ کہ میں سید خاندان ہوں جبکہ یہ ملک اور ڈاھ برادری سے تعلق رکھتی تھیں شادی کے 15 دن بعد بہاولپور گئیں اور 15 دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گذرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں 15 دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو 24 گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی انہوں نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبو ل کیا کہ بند کردیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں مبتلارہا-

    عامر لیاقت نے کہا کہ آج مجھ پر تشدد کا جھوٹا الزام لگا کر حدود میں رہتے ہوئے وہ حقیقت بیان کرنے پر مجبور کردیا جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا ان چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کوماہانہ 2 لاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہااور یہ کمرےمیں بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خو گاڑی ڈرائیو کر کے 12 بجے دوپہر نکلتیں پارلر جاتیں تیا رہو کرمجھے معلوم نہیں کہاں کیونکہ بقول ان کے ان کے کرا چی میں جاننے والے نہیں لیکن واپسی رات ۹ بجے سے پہلے ممکن نہ تھی اور واپسی میں قیمتی کپڑےاور جوتےاورمیک اپ وغیرہ سے لدی ،اور ۱۱بجے کمرے میں سوجاتیں اور میں بھی ظاہر ہے سوُ ہی جاتا-

    وزیراعظم شہباز شریف سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات

    میزبان نے کہا کہ اس بار یہ اسلام آباد سے بہاولپور گئیں کیونکہ ان کی بہن کے ہاں ولادت متوقع تھی تواسپتال کے اخراجات بچے کی اسٹرالرسمیت قیمتی سامان اور بہن اور بہنوئی کے لیے خرچے کی مد میں 5 لاکھ روپے الگ سے 8 لاکھ سود اتارنے کے احسان کی مد میں اور اپنے ذاتی اخرجات جس میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی نقد 15 لاکھ روپے لے گئیں جبکہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اورسیٹ کی فرمائش کی میں نے کہا صرف دس لاکھ روہے ہیں تو انہوں نے نورتُن جیولرز سے 12 مارچ کوُ ۹ لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی یہاں 4 دن رکنے کے بعد بیچاری بھوکی پیاسی کرولا کرایے پہ لے کربہاولپور روانہ ہوگئیں فرماکر گئی تھیں کہ 8 دن میں واپس آجاؤں گی ہم پہلا رمضان ساتھ گذاریں گے لیکن رمضان گذر گیا عید گذر گئی اور یہ نہ آئیں میں اسی وجہ سے ڈپرشن میں اسپتال داخل ہوا ور یہ 5 یاچھ دن بعد میری لیےایک ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر فوب کرتیں اور ایسے پیار بھرے میسیجز کرتیں کہ بھول گئیں اپنے فون سے ڈیلیٹ بھی کردیں میرے پاس تو ہوگا جودیکھنے کے بعد کوئی بشر یہ کہہ نہیں سکتا کہ ان پر تشدد ہوا-

    پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ بہرحال تین چاردن بعد جب بھی فون آتا تو بہن کے نومولود بچے کی حالت بگڑ گئی پیسے؟ ابو اسپتال میں ایڈمٹ ہو گئے پیسے؟ بہن کے گھر میں تنگی ہے پیسے؟میں پوچھتا رہتا صرف دل کو بہلانے کے لیے مگرپیسے اس دوران لودھراں کی معروف وڈیرنی کے کچھ افراد نے جو ان کے سید ہونےکے دعوے سے سخت نالاں تھے انہوں نے یہ خوفناک آڈیو نوٹس بھیجے جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا اور ایک دن بعد تنسیخ نکاح کا دعوی ازدواجی حقوق کی ادائیگی نہ کیے جانے کے باوجود آگیا آگے کچھ لکھنے کی ہمت نہیں لیکن ایک اسکرین شاٹ سب کو اس سوال کے ساتھ بھیج رہا ہوں کہ اتنسیخ نکاح کے دعوے سے ایک روز قبل ایک ییوی اپنے شوہر کو بلا رہی ہے کہ آؤ اور مجھے یہاں سے لے جاؤ کیا کوئی تشدد کرنے والے نشئی شوہر کو ایسے بلاتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ اب معاملہ انجام تک پہنچانا میرا کام ہے میڈیکل میں دیر نہیں ہونی چاہیے میں اپنا میڈکل کراتا ہوں کہ کب شراب پی ؟ اور یہ اپنا puberty test کرائیں تا کہ ان کی عمر معلوم ہو سکےمیں نے ایک ایسی لڑکی کا ہاتھ تھاما لودھراں کی وڈیرنی عدالت میں پیش کرنے کو تیار ہیں کہ ان کے نزدیک ہم برے سہی لیکن اپنے اصول نہیں توڑتے ا س کی ماں نے آپ کو دھوکا دیا اور بدکردار لڑکی آپ کے سپرد کردی

    واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیاتھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔

  • وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

    ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : خلع کے اعلان کے بعد دانیہ شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نشہ کرتا تھا اور نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا، انہوں نے 2 ،3 بار مارا اور ایک بار گلا دبانے کی کوشش بھی کی میرے پاس عامر لیا قت کے خلاف سارے ثبوت ہیں جو کہ وقت آنے پر میں دکھاؤں گی-

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی جانب سے خود پر الزامات پر کہا کہ اگر میں غلط عورت تھی تو انھوں نے مجھ سے شادی کیوں کی خلع دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت ہمیں بہت زیادہ دھمکیاں دے رہے ہیں، ایک لڑکی کو شہرت سے کہیں زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔

    دانیہ نے کہا کہ میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن میں عامر لیاقت سے صلح نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو شخص میری زندگی برباد کررہا ہےکہ میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں؟ میری خواہش ہے کہ میری خلع ہو جائے کیوں کہ میں عامر لیاقت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، وہ ابھی اتنی گندی زبان استعمال کر رہا ہے، مستقبل میں یہ سلسلہ کتنا بڑھے گا۔

    واضح رہےکہ عامر لیاقت نے رواں سال 10 فروری کوسوشل میڈیا پر اعلان کیا تھاکہ انہوں نے 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔ عامر لیاقت نے یہ اعلان ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کی تصدیق کیے جانے کے دوسرے روز کیا تھا۔

  • عامر لیاقت تیسری بیوی سے بھی گئے، سنگین الزام عائد،تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا

    عامر لیاقت تیسری بیوی سے بھی گئے، سنگین الزام عائد،تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا

    عامرلیاقت کی تیسری بیوی نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا

    عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین جیسے نظر آتے ہیں ویسے نہیں ہیں،شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، عامر لیاقت نشہ کرکے تشدد کرتے تھے، عامر لیاقت چھوٹے سے کمرے میں رکھتے تھے، عیاش آدمی ہے  نشہ آورہوکر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے،عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے

    عدالت نے عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں اور جواب طلب کر لیا ہے،دانیہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں

    دانیہ نے عدالت میں دی گئی درخواست میں مزید کہا کہ 26 اپریل کو نان و نفقہ کا تقاضا کیا تو دھکے مار کر عامر لیاقت نے گھر سے نکال دیا اب میں والدین کے پاس ہوں اور عامر لیاقت نے کوئی خبر نہیں لی نہ ہی کوئی خرچہ دیا ہے عامر لیاقت نے دھمکیاں دی ہیں اسکی تمام ویڈیو موجود ہیں

    دانیہ کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ عامر لیاقت نے میرے والدین کو سبز باغ دکھا کر شادی کی کہ الگ کوٹھی لے کر دوں گا،کار لے کر دوں گا ،خوش و خرم رکھوں گا،ہر قسم کی آسائش دوں گا،عامر لیاقت کا شروع میں رویہ اچھا تھا لیکن بعد میں خراب ہوتا چلا گیا مجھ پر تشدد کیا گیا لیکن والدین کی عزت کی خاطر میں سب سہتی رہی،عامر لیاقت نشہ کرتا ہے، مجھے بھی نشہ کرنے اور غیر مردوں کے سامنے آنے پر مجبور کیا جاتا تھا ،مدعیہ کو بیرون ملک کے لئے فحاش ویڈیو بنانے پر مجبور کرتا، تین ماہ تک ظلم برداشت کرتی رہی، رات کو تین تین بجے کھانا دیا جاتا

    عامر لیاقت نے تیسری شادی دانیہ سے کی تھی، دانیہ کا تعلق پنجاب سے ہے، شادی کی مبارکباد عامر لیاقت نے خود ٹویٹر پر دی تھی، شادی کے بعد دانیہ نے عامر لیاقت کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی تھیں اور شادی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی، عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود سے 31 سال کم عمر لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ کے ہمراہ بسترے پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس کو انہوں نے عنوان دیا کہ محبت اور دیکھ بھال کا نیا سفر ساتھ ہی انہوں نے کچھ میڈیا پبلیکیشنز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دوبارہ وہ ہی کروں گا جو میں نے کیا اور امید ہے کہ اس بار یہ شاعری بن جائے گی

    واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی۔

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    عمران خان میرے وزیراعظم، الطاف حسین قائد، دونوں ملکر کیا کرینگے؟ عامر لیاقت کا بڑا دعویٰ

     عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے

    تیسری بیوی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے..عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل،صارفین برس پڑے

    عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

    عامر لیاقت کی تیسری نہیں چوتھی شادی،میرا بھی تعلق رہا،ہانیہ خان

    عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل

    لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

    حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • عامر لیاقت تیسری بیوی دانیہ سے بھی گئے؟ سوال اٹھنے لگے

    عامر لیاقت تیسری بیوی دانیہ سے بھی گئے؟ سوال اٹھنے لگے

    عامر لیاقت تیسری بیوی دانیہ سے بھی گئے؟ سوال اٹھنے لگے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور انکی اہلیہ دانیہ کے مابین علیحدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں

    عامر لیاقت اور انکی اہلیہ کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں تا ہم ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کو چھوڑ دیا ہے،کیونکہ دانیہ کی جانب سے ایسے کام کئے جا رہے ہیں ان سے ظاہر یہی ہوتا ہے کہ دانیہ اور عامر میں علیحدگی ہو چکی ہے تا ہم ابھی تک کہیں سے بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی،

    دانیہ شاہ نے اپنے شوہر عامر لیاقت کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا ہے اور عامر لیاقت کی تصاویر بھی اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چل پڑی ہے کہ کہیں عامر لیاقت اور دانیہ میں علیحدگی تو نہیں ہو گئی،عامر لیاقت اور دانیہ کی شادی کو ابھی دو ماہ ہی گزرے تھے کہ دانیہ نے نہ صرف عامر لیاقت کو انفالو کر دیا بلکہ عامر لیاقت کے ہمراہ سوشل میڈیا پر موجود تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں،

    عامر لیاقت نے تیسری شادی دانیہ سے کی تھی، دانیہ کا تعلق پنجاب سے ہے، شادی کی مبارکباد عامر لیاقت نے خود ٹویٹر پر دی تھی، شادی کے بعد دانیہ نے عامر لیاقت کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی تھیں اور شادی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی، عامر لیاقت حسین کی جانب سے خود سے 31 سال کم عمر لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ کے ہمراہ بسترے پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس کو انہوں نے عنوان دیا کہ محبت اور دیکھ بھال کا نیا سفر ساتھ ہی انہوں نے کچھ میڈیا پبلیکیشنز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ دوبارہ وہ ہی کروں گا جو میں نے کیا اور امید ہے کہ اس بار یہ شاعری بن جائے گی

    عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مثبت اور منفی تبصروں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔عامر لیاقت اپنے سسرال میں نکاح کے بعد گانا گاتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں وہ لودھراں سے کراچی آتے ہوئے خوشگوار سفر کے لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔

    واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی۔

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    عمران خان میرے وزیراعظم، الطاف حسین قائد، دونوں ملکر کیا کرینگے؟ عامر لیاقت کا بڑا دعویٰ

     عامر لیاقت نے تیسری شادی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی نصیحت کے بارے میں بتایا ہے

    تیسری بیوی کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لئے..عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل،صارفین برس پڑے

    عامر لیاقت کا جھوٹ پکڑا گیا، تیسری بیوی سید کی بجائے کون؟ حق مہر کتنا دیا

    عامر لیاقت کی تیسری نہیں چوتھی شادی،میرا بھی تعلق رہا،ہانیہ خان

    عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے ہمراہ بیڈ روم سے ویڈیو وائرل

    لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

    حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے