Baaghi TV

Tag: دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ

  • سن آف مولا جٹ کون بنائے گا ؟

    سن آف مولا جٹ کون بنائے گا ؟

    جیسا کہ سب جانتے ہیں‌کہ مولا جٹ 80 کی دہائی کی کامیاب ترین فلم ہے، چالیس سال کے بعد اس فلم کو دوبارہ دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کی صورت میں بنایا گیا . دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کے بعد اب سن آف مولا جٹ بنائی جا رہی ہے . اس فلم کو ناصر ادیب نے لکھا ہے کہ جب کہ حیدر سلطان اس میں مولا جٹ کا کردار ادا کریں گے. حیدر سلطان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد کے بعد میرا ہی بنتا تھا کہ میں ان کے کام کو آگے لیکر چلتا لیکن مجھ سے ایک غلطی ہوئی کہ میں ایسا نہ کر سکا اور امریکہ جاتا آتا رہا لیکن اب میں‌مسلسل چھ سال سے پاکستان میں ہوں اور مسلسل کام کررہا ہوں‌اب میں جو فلمیں بنا رہا ہوں وہ عوام پسند کررہی ہے . فلمی صنعت کی بحالی کے لئے سر توڑ‌کوشش کر رہا ہوں. حیدر

    سلطان نے مزید یہ بھی کہا کہ میں نے لیجنڈ آف مولا جٹ سے پہلے سن آف مولا جٹ لکھوائی تھی ، لیکن بعض وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہو گئی.ہم بہت جلد اس فلم کی شوٹنگ کریں گے . فلم کے ڈائریکٹر اور باقی کاسٹ‌کو فائنل کیا جانا ہے اور پھر کام شروع ہو جائیگا . مجھے امید ہے کہ سب آف مولا جٹ کو عوام کا اچھا ریسپانس ملے گا . حیدر سلطان نے کہا کہ میرے والد کی کاپی بہت سارے لوگوں نے کی لیکن عوام نے ہر کسی کو رد کر دیا .

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں بین کر دی گئی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ بھارت میں بین کر دی گئی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب بزنس کیا ہے. اسے انڈیا میں ریلیز کرنے کےلئے زی اسٹوڈیو نے خوب زور لگایا لیکن انتہا پسند ہند جیت گئے اور فلم بین کر دی گئی. آج کے روز بھارت میں یہ فلم ریلیز ہونے جا رہی تھی اس حوالے سے تمام تر تیاریاں کر لی گئیں تھیں ، پنجاب اور دہلی کے سینماز اس فلم کا شو چلانے کےلئے تیار تھے لیکن فلم کو بین کر دیا گیا ہے. یہ بھی اطلاعات ہیں کہ زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے "دی لیجنڈ آف مولا جٹ” کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن سنٹرل بورڈ نے ہی فلم کی نمائش روک دی ہے۔

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز رکنے کا خدشہ پہلے سے ہی موجود تھا لیکن زی فائیو جس انداز سے تیاریاں کر رہا تھا محسوس ہوتا تھا کہ شاید کوئی رکاوٹ نہ آئے اور فلم ریلیز ہوجائے تاہم ایسا نہ ہو سکا. بھارت کا ایک انتہا پسند گروپ مسلسل فلم پر پابندی کے حوالے سے دھمکیاں لگانے کے ساتھ دہلی ہائیکورٹ‌بھی پہنچ گیا تھا اسی وجہ سے فلم دہلی اور ممبی سمیت دیگر شہروں میں ریلیز نہ ہو سکی اس کے بعد اسے صرف پنجاب میں ریلیز کرنے کا پلان کیا گیا جسے انتہا پسند ہندوں نے روک دیا ہے.

    اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے فلم کی ریلیز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اسٹار کاسٹ کے بھارتی مداح ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ فلم کی بھارت سے اچھے بزنس کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

    ۔ابتدائی طورپر دی لیجنڈ آف مولاجٹ پنجابی زبان میں ریلیز کی جائے گی تاہم فلم بینوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں انڈیا میں ریلیز ہو نے والی پاکستانی فلم بول کے بعد یہ پہلی پاکستانی فلم تھی جسے بھارتی سینیما گھروں میں پیش کیا جا نا تھا

  • کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌

    کیا دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ بھارت میں بھی ریلیز ہوگی؟‌

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جب سے ریلیز ہوئی ہے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے. اس فلم کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ یہ فلم اب ہمسایہ ملک بھارت میں بھی ریلیز ہوگی .کہا جا رہا کہ اس فلم کو بھارت میں ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اسی مہینے کے آخری ہفتے میں فلم کو ریلیز کیا جائیگا. پاکستانی سپرہٹ فلم کو” زی اسٹوڈیوز” کے اشتراک سے ریلیز کیا جائے گا۔ جس کا حتمی اعلان جلد کیا جائیگا. اگر بھارت میں دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ ریلیز ہوجاتی ہے کہ تو یہ ایک اور اعزاز ہو گا جو یہ فلم اپنے نام کریگی. اس فلم کی بھارت میں ریلیز دیگر پاکستانی فلموں‌کے لئے بھی خوش آئند ہو گا. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک سے اب تک دو سو کروڑ‌کما لیا

    ہے اور کامیابی کا یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے. دوسری طرف بھارتی عوام بھی دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کو دیکھنے کےلئے بےتاب ہے. سوشل میڈیا پر اکثر بھارتی صارفین کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہوتا ہے کہ دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کو ہمارے ملک میں بھی ریلیز کیا جائے. اس فلم کی ریلیز کے بعد یقینا پاکستانی اور بھارتی فنکاروں‌کا آپس میں کام کرنے کا راستہ بھی کھلے گا . یاد رہے کہ دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کو بھارتی معروف فلم میکر کرن جوہر دبئی کے سینما میں جا کر دیکھ چکے ہیں اور بلال لاشاری کو تعریفی فون کر چکے ہیں.

  • مجھ پہ تو تقنید ہوتی تھی لیکن فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کےلئے گنڈاسے کی ضرورت پڑگئی ہے شان شاہد

    مجھ پہ تو تقنید ہوتی تھی لیکن فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کےلئے گنڈاسے کی ضرورت پڑگئی ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد جن کی حال ہی میں فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے . انہوں‌نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب گنڈاسہ پکڑتا تھا تو مجھ پر تو بہت تنقید ہوتی تھی لیکن آج فلم انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنے کےلئے اسی گنڈاسے کی ضرورت پڑی ہے ، شان شاہد نے کہا کہ گنڈاسہ کلچر اتنا ہی برا ہوتا تو کئی برسوں کے بعد آج کے فنکار گنڈاسہ نہ پکڑ رہے ہوتے . انہوں‌نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ اور ضرار کا بالکل بھی مقابلہ نہیں ہے مولا جٹ ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی ہاں لیکن میری دعا ہے کہ ضرار بہت اچھا بزنس کرے. انہوں‌نے مزید یہ بھی کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ہٹ ہوئی تو مجھے لگا کہ پرانی فلم مولا جٹ ہٹ ہوئی ہے. انہو‌ں نے کہا کہ یہ وقت سینما انڈسٹری کے لئے بہت

    اچھا ہے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے . آڈینز ہماری فلموں پر ایک بار پھر اعتبار کرنے لگی ہے. مجھے خوشی ہےکہ میری فلم ضرار کو پسندکیا جا رہا ہے . جس کی بھی فلم ہٹ ہوتی ہے مجھے خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہ چیز پاکستان سینما انڈسٹری کے لئے بہت اچھی ہے. شان نے کہا کہ جس طرح سے مولاجٹ کو کامیابی نصیب ہوئی ہے میری فلم کو بھی ہو میری دعا ہے.

  • کرن جوہر نے فون کرکے بلال لاشاری سے کیا کہا ؟

    کرن جوہر نے فون کرکے بلال لاشاری سے کیا کہا ؟

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جو کہ دو سو کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے اس خوشی پر ڈائریکٹر بلال لاشاری ہیں نہایت خوش. ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہم نے ایک اچھی چیز تیار کی ہے لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی . اپنے حالیہ انٹرویو میں بلال لاشاری نے کہا کہ بھارتی فلمساز کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے بعد مجھے کال کی اور فلم کی بے حد تعریف کی انہوں‌نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کافی برس کے بعد کوئی ایسی زبردست فلم دیکھنے کو ملی ہے. بلال نے کہا کہ میں نے مولا جٹ پر بہت محنت

    کی بہت سال لگائے اب میں تھوڑا ریسٹ کرنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے کوئی بھی پراجیکٹ نہیں‌کررہا . ابھی آرام کررہا ہوں اور کچھ عرصے کے بعد کسی نئے پراجیکٹ‌پر کام کروں گی. ہم سب بہت خوش ہیں اور میری دعا ہے کہ پاکستان میں‌بننے والی تمام فلمیں‌زبردست بزنس کریں. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اچھی فلم بن رہی ہیں ٹچ بٹن بھی ان میں سے ایک ہے . میں نے فلم دیکھی ہے بہت اچھی بنی ہے سب کی اداکاری بہت اچھی ہے میں فیملیز سے کہوں گا کہ ضرور سینما گھروں میں‌آکر فلم دیکھیں‌.

  • سواد آ گیا اے سوہینا  ہمایوں سعید نے ایسا کیوں کہا ‌؟

    سواد آ گیا اے سوہینا ہمایوں سعید نے ایسا کیوں کہا ‌؟

    اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سواد آگیا اے سوہنیا ، یہ پوسٹ انہوں نے ندیم مانڈوی والا کی پوسٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھی. ندیم مانڈوی والا نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے دو کروڑ کمانے کی پوسٹ لگائی. جس پر ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھیوں نے بھی مبارکباد دی . دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ پاکستان سمیت اورسیز میں ریلیز کی تاریخ سے لیکر تاحال کمال بزنس کررہی ہے. اس فلم کی دھوم بالی وڈ میں بھی جا پہنچی ہے. بھارتی معروف فلم میکر کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو سینما میں جا کر دیکھا اور اس فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کو باقاعدہ فون کرکے مبارکباد دی . فلم پاکستان کی پہلی دو سو کروڑ کمانے والی فلم بن

    گئی ہے. فلم کی کامیابی پر اس کی پوری ٹیم کافی خوش ہے. حمائمہ ملک اور فواد خان نے دو کروڑ کمانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے.. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں اور اس میں حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا جبکہ فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے. فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی کافی پذیرائی ملی ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 200 کروڑ کا بزنس کر لیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 200 کروڑ کا بزنس کر لیا

    دالیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستانی سینما میں ایک شاندار تاریخ رقم کی ہے. فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے. فلم حالانکہ پاکستان میں کچھ سینما کی چینز میں ریلیز نہیں‌ہوئی لیکن اس کے باوجود اس نے پاکستان میں بھی اچھا خاصا بزنس کر لیا ہے . دنیا کے جن جن ممالک میں فلم ریلیز ہوئی ہے لوگوں کا کمال ریسپانس حاصل کررہی ہے. فلم میں مولا جٹ کا کردار فواد خان نے کیا ہے جبکہ نوری نت کا کردار حمزہ علی عباسی نے کیا ہے دونوں‌کو ان کی جاندار اداکاری میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے. فلم کی تقریبا کاسٹ کو پنجابی بولنی نہیں آتی تھی لیکن اس کے باوجود سب کی محنت عیاں ہے. فواد خان نے پنجابی ڈائیلاگز نہایت ہی خوبصورت انداز میں بولے ہیں

    جبکہ حمزہ علی عباسی جن کو پہلے سے ہی پنجابی آتی تھی انہوں نے بھی بہترین انداز میں ڈائیلاگز بولے ہیں. لڑکیوں‌میں حمائمہ ملک کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. فلم کا ہر کردار اتنا خوبصورت ہے کہ دیکھنے والے کو اپنے سحر میں‌جکڑ لیتا ہے. فلم میں میوزک نہیں‌ہے لیکن ایک میوزیکل پرفارمنس ضرور ہے جسے صائمہ بلوچ نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں ادا کیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی دو سو کروڑ کرنےوالی فلم بن گئی ہے.

  • 92 کے ورلڈ کپ کے بعد اچھی چیز دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا بننا  ہے یاسر حسین

    92 کے ورلڈ کپ کے بعد اچھی چیز دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا بننا ہے یاسر حسین

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس جس نے بھی دیکھی ہے خصوصی طور پر شوبز سٹارز نے تو انہوں نے تعریف ہی کی ہے. عدنان صدیقی کے بعد امر خان اور نہ جانے کئی سٹارز ابھی تک دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کھل کر تعریف کر چکے ہیں. اب یاسر حسین بھی آگئے ہیں میدان میں انہوں نے بھی دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کھل کر تعریف کی ہے انہوں نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد کوئی اچھی چیز ہوئی ہے تو وہ ہے دالیجنڈ آف مولا جٹ کا بننا اور پھر اسکا ریلیز ہونا. یاسر حسین نے کہا کہ مولا جٹ کی ہیروئین ماہرہ خان ہی ہوسکتی

    تھی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ناصر ادیب نے کمال انداز میں ایک بار پھر مولا جٹ کو لکھا ہے. انہوں نے انسٹاگرام اکائونٹ پر یہ بھی لکھا کہ مولا جٹ کا کریکٹر بہت مشکل کریکٹر تھا. سلطان راہی کے بعد اس کردار کو کرنا ناممکن تھا لیکن فواد خان نے یہ کردار کیا اور یہ ہمارے جدید دور کے مولا جٹ ہیں. نوری نت ہوں یا ، نئیر اعجاز ، حمائمہ ملک ، گوہر رشید سب نے اپنی اپنی جگہ بہت اچھا کام کیا ہے. ریشم اور بابر علی کی اینٹری بھی زبردست ہے. بلال لاشاری نے بہت اچھی ڈائریکشن کی ہے عمارہ حکمت کی پروڈکشن اور ناصر ادیب کی رائٹنگ نے فلم کو چار چاند لگا دئیے ہیں . سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے.

  • مولا جٹ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کرنے والی فلم بن گئی

    مولا جٹ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کرنے والی فلم بن گئی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں‌ریلیز ہوئی ہے. اس فلم کے لئے لوگوں کا کریز پوری دنیا میں‌پایا جاتا ہے. فلم کو ریلیز ہوئے آج دوسرا دن ہے اور سینما بھرے پڑے ہیں. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کے علاوہ جن ممالک میں ریلیز ہوئی ہے اس میں امریکا، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا و دیگر شامل ہیں کہا جا رہا ہےکہ یہ فلم مختلف ممالک کی 400 سے زائد سینما اسکرینز پر ریلیز کی گئی ہے اور فلم نے سب سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے. فلم میں حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے. فواد خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری کی بھی بہت تعریف کی جا رہی

    ہے. اس وقت پنجاب میں دا لیجنڈ آف مولاجٹ سب سے زیادہ شوز لے رہی ہے. لاہور کے کیو سینما میں فلم کا آخری شو رات کو دو بجے ختم ہو رہا ہے. کسی بھی فلم کی مقبولیت کا اندازہ یقینا اس کو ملنے والے شوز اور لوگوں کے ریسپانس سے لگایا جا سکتا ہے. فیملیاں جوق در جوق سینما گھروں کا رخ کررہی ہیں اور اپنی پسندیدہ فلم کو دیکھ رہی ہیں. فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان کی ایک مرتبہ پھر سے کیمسٹری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے حالانکہ فلم میں کوئی گیت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہر طرف چرچے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہر طرف چرچے

    دا لیجنڈآف مولا جٹ کا ٹریلر نہ صرف پاکستانیوں بلکہ بھارتیوں کو بھی بھاہ گیا. بھارتی شوبز ستارے بھی ٹریلر کی تعریف کئے بنا نہیں رہے. فلم میکر انوراگ کشیپ نے ٹوئٹ میں فلم کے ٹریلر کا لنک شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ بالآخر وہ فلم جو مجھے کافی پسند ہے اور جسے آپ سب واقعی دیکھنا چاہیں گے، اس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔بھارتی مشہور ناقد عمیر سندھو نے بھی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی پہلی 100 کروڑ کمانے والی فلم آرہی ہے۔ ایک اور مشہور بھارتی فلم ناقد توتیجا جگندر نے بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اب تک کی سب سے

    کامیاب ترین فلم ہوسکتی ہے، فواد خان ،ماہرہ خان اور بلال لاشاری نے یقینا کچھ بہترین بنایا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فلم کے ٹریلر کی بے انتہا تعریف کی. یاد رہے کہ مولا جٹ پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑے بجٹ کی فلم ہے. عمارہ حکمت کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے جبکہ بلال لاشاری ایک اسٹیبلش ڈائریکٹر ہیں.اس فلم کی ریلیز کورونا اور کاپی رائٹس کےایشو کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی ہے.فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پا دھوم مچا رکھی ہے. یہ فلم روایتی فلموں سے یقینا ہٹ کر ثابت ہو گی لیکن دیکھنا یہ ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ پرانی مولا جٹ کے سحر سے شائقین کو نکالنے میں کتنی کامیابی حاصل کرپاتی ہے.