Baaghi TV

Tag: دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌

  • 2022 صرف میرے لئے نہیں پوری انڈسٹری کے لئے بڑا سال تھا فواد خان کا سی این این کو انٹرویو

    2022 صرف میرے لئے نہیں پوری انڈسٹری کے لئے بڑا سال تھا فواد خان کا سی این این کو انٹرویو

    اداکار فواد خآن جن کی فین فالونگ اب تو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ان کو ایسے سٹارز کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا ہے جنہوں نے سینما کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جس پر ہمیشہ سب کو فخر ہی رہے گا. حال ہی میں فواد خان نے سی این این کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌ نے بتایا کہ وہ کیسے نیو ائیر منائیں گے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ نیو ائیر منائوں گا.انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2022 صرف میرے لئے نہیں بلکہ ہماری پوری فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھا سال رہا اس سال میں فلموں میں بہت اچھا بزنس کیا ، ہماری فلموں کا جو سیٹ اپ ہے میں اسکا چھوٹا سا حصہ ہوں. میری دعا ہے کہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے . مس

    ماورل کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہےکہ ہم تاریخ کو یاد رکھیں اور یاد رکھیں‌کہ ہم کہاں سے آئے ہیں. انڈیا اور پاکستان کی تقسیم بیسیویں صدی کی سب سے بڑی ڈویلپمنٹ تھی ، اس دوران بہت سارے لوگوں نے اپنی جانیں دیں ، ہجرت یقینا ایک تکلیف دہ پراسس تھا جس کو دکھانا اور اس کاھصہ بننا قابل فخر بات ہے.

  • مجھے بھارت آنے سے روک لیا میرے کام کو کیسے روکو گے ، غنا علی کا فوادخان کے ھوالے سے تبصرہ

    مجھے بھارت آنے سے روک لیا میرے کام کو کیسے روکو گے ، غنا علی کا فوادخان کے ھوالے سے تبصرہ

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ آئندہ کل بھارت ک پنجاب اور دہلی میں‌ ریلیز ہونے جا رہی ہے ، فواد خان کے جیسے کے بھارت میں بہت زیادہ فینز موجود ہیں ، ان کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ اب ان کے پسندیدہ آرٹسٹ کی پاکستانی فلم انہی کے ملک میں‌ ریلیز ہونے جا رہی ہے. فلم کی بھارت میں ریلیز پر جہاں پاکستانی خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر طرح‌طرح‌کے تبصرے ہو رہے ہیں وہیں اداکارہ غنا علی نے بھی اس ھوالے سے دلچپسپ تبصرہ کیا ہے ان کا کہنا ہےکہ فواد خان کو کہنا چاہیے کہ مجھے تو بھارت آنے سے روک لیا میرے کام کو کیسے روکو گے. غنا علی نے کہا کہ

    پاکستانی فلم کا بھارت میں ریلیز ہونا خوش آئند ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں معیاری کام ہو رہا ہے. دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ پاکستانی فنکاروں کا کام بھارت میں بھی پہنچنا چاہیے تاکہ ان کو اندازہ ہو کہ پاکستان میں جو بھی کام ہو رہا ہے وہ انٹرنیشنل لیول سے کم نہیں ہے. یاد رہےکہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کو لیکر انتہا پسند ہندئوں نے ناممکن بنانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن زی سٹوڈیوز نے ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنادیا.

  • ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ “ 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے تیار

    ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ “ 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے تیار

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ 30دسمبر کو بھارتی پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی سینما چین PVR نے فلم کی ریلیز سے قبل اشتہاری مہم جاری کر دی ہے۔ان اشتہاروں کے مطابق فلم 30دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو اس سے قبل دبئی کے سینما میں معروف فلم میکر کرن جوہر بھی دیکھ چکے ہیں. سعودی عرب میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسیٹول میں رنبیر کپور نے پاکستان کو مولا جٹ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں بھی کسی پاکستانی فلم میں‌کام کرنے کا موقع میسر آیا وہ ضرور کریں گے.فلم کی بڑے پیمانے پر

    کامیابی اور فوادخان کی بھارت میں مقبولیت دیکھتے ہوئے اب انڈیا بھی اپنے ملک میں فلم ریلیز کرنے پر مجبور ہو گیا ہے. یاد رہے کہ اب تک اس فلم نے دوسو کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے اور مسلسل بزنس کررہی ہے .امید ہے کہ فلم تین سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔اس فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں ماہرہ خان،عمائمہ ملک،گوہر رشید ،شفقت چیمہ ،نئیر اعجاز ،بابر علی اور صائمہ بلوچ شامل ہیں۔

  • ایک اور اعزاز مولا جٹ کے نام

    ایک اور اعزاز مولا جٹ کے نام

    دا لیجنڈ‌آف مولاجٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے. کورونا کے بعد ابھی تک جتنی بھی ایشیاء میں‌فلمیں‌ریلیز ہوئی ہیں مولا جٹ ان میں ایسی فلم ہے جس نے سب سے زیادہ بزنس کیا ہے. اس فلم کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں‌پسند کیا جا رہا ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جی ہاں انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے سرچ انجن پر 2022 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔ گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو صارفین نے سب سے زیادہ سرچ کیا جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ڈرامہ مس مارول رہا۔یوں‌دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر

    لی ہے حالانکہ مس مارول کو پوری دنیا میں بہت پذیرائی ملی لیکن انٹرنیٹ پر اس سے بھی زیادہ دھوم دا لیجنڈ آف مولاجٹ کی رہی ہے.یاد رہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد پاکستان فلم انڈسڑی خصوصی طور پر پنجابی فلموں کو ایک نئی زندگی ملی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے.

  • دی گریٹ گاما کا سکرپٹ لکھ رہا ہوں ناصر ادیب

    دی گریٹ گاما کا سکرپٹ لکھ رہا ہوں ناصر ادیب

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد اب پرڈیوسرز پیسہ لگانے کےلئے میدان میں آرہے ہیں. پرڈیوسر شایان خان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ سے زیادہ بڑے بجٹ کی فلم بنائیں گے لہذا انہوں نے دی گریٹ گاما بنانے کا ارادہ کر لیا ہے. اس فلم کا سکرپٹ ناصر ادیب لکھ رہے ہیں ان کہنا ہے کہ دا گریٹ گاما ایک بڑے بجٹ کی فلم ہو گی اور پرڈیوسر شایان کا کہنا ہےکہ دا گریٹ گاما کا بجٹ مولا جٹ سے زیادہ ہوگا. انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی کہانی پنجاب کے مشہور گاماں پہلوان سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے ۔ جبکہ اس فلم میں گاماں پہلوان رستم زمان کی زندگی کے چند واقعات کو بھی حقیقی طور پر لیا جائے گا ۔ تاہم باقی فلم فکشن پر مبنی ہوگی ۔یاد رہے کہ ناصر ادیب کی لکھی ہوی

    فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے دو سو کروڑ کا بزنس کیا ہے تاہم ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہ دی گریٹ گاما ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرے. ناصر ادیب کا یہ بھی ماننا ہے کہ وہ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے اپنی شرائط پر لکھیں گے اور ایک رائٹر کی انا اور عزت پر بالکل بھی کمپرومائز نہیں کریں . دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے تو دو سو کروڑ کا بزنس کر لیا اب دی گریٹ گاما کیسا بزنس کرتی ہے.

  • حمزہ علی عباسی نے بالوں کا اہم ٹریٹمنٹ کروا لیا

    حمزہ علی عباسی نے بالوں کا اہم ٹریٹمنٹ کروا لیا

    شوبز انڈسٹری کی چکا چوند ہی کچھ اس طرح‌ کی ہوتی ہے کہ ہر کوئی اس سے متاثر ہوتا ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے رنگ میں رنگ جاتا ہے. اس انڈسٹری سے وابستہ لڑکے لڑکیاں اپنا ہر لحاظ سے خیال کرتے ہیں اور جو بھی کرنا پڑے کرتے ہیں. اداکار حمزہ علی عباسی بھی خود کا بہت خیال رکھتے ہیں لہذا انہوں نے اپنے بالوں کے لئے ایک ٹریٹمنٹ کروایا ہے. اس ٹریٹمنٹ کا نام ہئیر فال ٹریٹمنٹ‌ ہے. حمزہ علی عباسی نے اپنے بالوں کا ٹریٹمنٹ اپنی بہن فضیلہ عباسی سے کروایا ہے. اداکار حمزہ علی عباسی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ بال گرنے سے پہلے ہی انکا

    ٹریٹمنٹ‌ کروا لینا چاہیے. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی حال ہی میں‌فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے. نوری نت کے اس کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.فلم دو سو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور مسلسل پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں تاریخی بزنس کررہی ہے. فلم میں‌ فواد خان حمائمہ ملک فارس شفیع سمیت سب کی اداکاری اچھی ہے لیکن حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا ہے.

  • آئیڈیا نہیں‌تھا دا لیجنڈ آف مولا جٹ اتنی بڑی ہٹ ہوجائیگی عمارہ حکمت

    آئیڈیا نہیں‌تھا دا لیجنڈ آف مولا جٹ اتنی بڑی ہٹ ہوجائیگی عمارہ حکمت

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس نے اپنی کامیابی کے جھنڈے پاکستان سے باہر بھی گاڑھے ہیں یہ فلم نہ صرف پاکستان بلکہ کورونا کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی دو سو کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی ہے. فلم مسلسل بزنس کررہی ہے اور شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں عمارہ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے. حال ہی میں عمارہ حکمت نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری فلم نے بہت اچھا بزنس کیا ہے. عمارہ حکمت نے کہا کہ ہم نے اس فلم کو بنانے کےلئے کئی سال لگا دئیے اور خدا نے ہماری محنت رائگاں نہیں جانے دی اور کامیابی سے نوازا ہے. عمارہ حکمت نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں ضرار اس کی مثال ہے.

    عمارہ حکت نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق چلنا ہو گا . یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے دو سو کروڑ کما کر ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ میں فواد خان نے مولا جٹ‌کا جبکہ حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے. ماہرہ خان ، فارس شفیع اور عمائمہ ملک گوہر رشید نے بھی یادگار کردار ادا کئے.

  • کرن جو ہر کا بلال لاشاری کو فون

    کرن جو ہر کا بلال لاشاری کو فون

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے فلم کو ریلیز ہوئے پانچ ہفتے سے زائد کا وقت ہو چلا ہے لیکن فلم مسلسل سپر ہٹ جا رہی ہے اور سینما گھروں میں‌ ہائوس فلم جا رہے ہیں. فلم سے جڑے ہر انسان کی تعریف ہو رہی ہے . دا لیجنڈ آف مولا جٹ بھارتی فلم میکر کرن جوہر نے تک نے دیکھی ہے اور تعریفوں کے پل باندھے ہیں. حال ہی میں‌ایک انٹرویو میں‌اداکار گوہر رشید نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فلمساز کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے بعد بلال لاشاری کو کال کی اور ان کے کام کی بے حد تعریف کی انہوں نے کہا کہ کرن جوہر نے نہ بلال لاشاری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پورے پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے فخر ہے.

    یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں‌ مولا جٹ کا کردار کرنے والے فواد خان کرن جوہر کے قریب دوست ہیں اور وہ ان کے ساتھ فلمیں بھی بنا چکے ہیں شاید انہوں نے فواد خان کی وجہ سے فلم دیکھی . لیکن صرف کرن جوہر ہی نہیں‌ جس جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ اس کی بے حد تعریف کررہا ہے اور ایک بار دیکھنے کے بعد فلم کو دوبارہ ضرور دیکھا جا رہا ہے.

  • دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی تاریخ ساز کامیابی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی تاریخ ساز کامیابی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جب سے ریلیز ہوئی ہے اس نے ہر ہفتے کامیابی کے نئے جھنڈے ہی گاڑھے ہیں. اس فلم نے حال ہی میں دو سو کروڑ کما لیا ہے . اس سے پہلے اس نے سو کروڑ کمانے والی پہلی فلم کا اعزاز بھی ھاصل کیا . دا لیجنڈ آف مولاجٹ ایسی فلم بن گئی ہے جس نے گزشتہ چار برسوں میں انڈیا اور پاکستان میں سب سے زیادہ بزنس کیا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ دنیا کے کسی بھی ملک میں‌لگی ہے وہاں اس نے دوسرے ملکوں کی فلموں کو پچھاڑ‌دیا ہے. ایک برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پچھلے چار برسوں کے دوران یوکے باکس آفس میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘

    برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن چکی ہے۔فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت نے ایک بڑے بجٹ کے ساتھ یہ فلم تیار کی تھی جبکہ بلال لاشاری کی ڈائریکشن نے اس فلم کو امر کر دیا ہے. حمزہ علی عباسی نے نوری نت کے کردار میں اپنی صلاحیتوں کو خوب منوایا ہے. فواد خان ، حمائمہ ملک ، فارش چفیع اور گوہر رشید نے کمال اداکاری کرکے شائقین کا دل جیت لیا ہے. فلم 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور پانچ ہفتوں میں ہی فلم کا بزنس پاکستان سمیت دنیا میں بھر میں مثالی گردانا جا رہا ہے.

  • پاکستان میں چوتھے ہفتے میں بھی دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کا ریکارڈ توڑ بزنس

    پاکستان میں چوتھے ہفتے میں بھی دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کا ریکارڈ توڑ بزنس

    پاکستان میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں. یہاں تک کہ اورسیز میں جہاں جہاں دا لیجنڈ آف مولا جٹ لگی ہے وہاں بھی اس نے بھارتی فلموں کے بزنس کو مات دیدی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان میں ابھی تک 60 کروڑ روپے کما چکی ہے اور فلم کی ریلیز کو چوتھا ہفتہ ہے اور مسلسل فلم کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کررہی ہے. فلم چوتھے ہفتے میں بھی سینما گھروں میں‌فل رش لے رہی ہے. لوگوں‌کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں‌کا رخ کررہی ہے. فلم کو ایک بار نہیں بار بار دیکھا جا رہا ہے. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ٹاکرے اور اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. گوہر رشید ہو یا فارس شفیع کے

    علاوہ حمائمہ ملک سب کی اداکاری کو بے حد سراہا جا رہا ہے. فلم کے ڈائیلاگز سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہے ہیں. یاد رہے کہ فلم کی تیاری میں کئی سال لگے اور اس کی ریلیز بھی کورونا کی وجہ سے خاصی تاخیر کا شکار رہی ، لیکن ریلیز ہوئی ہے تو کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں . فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان کی کیمسٹری کو بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے حالانکہ فلم میں‌کوئی بھی گیت نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے بے حد سراہا جا رہا ہے.