Baaghi TV

Tag: دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان سیمت اورسیز میں دھوم مچائے ہوئے ہے. تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اس فلم نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پائونڈ کما لئے ہیں یہ کسی بھی پاکستانی فلم کا اپنی نوعیت کا الگ ہی اعزاز ہے. اس سے قبل کسی بھی پاکستانی فلم نے پاکستان میں بھی اتنا بزنس نہیں کیا جتنا دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کیا ہے. برطانیہ میں اتنی بڑی کامیابی کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ دو سو کروڑ کے بزنس سرکل میں داخل ہو چکی ہے. بلکہ یوں‌کہنا چاہیے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے دو سو کروڑ کما لئے ہیں. فلم 13 اکتوبر کو ریلیز کی گئی تھی اور چند ہی ہفتوں میں فلم کا بزنس آسمان کی بلندیوں‌کو چھو رہا ہے. اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی فلم دا

    لیجنڈ آف مولا جٹ نے بھارتی فلمیں ملی اور فون بھوت کو بھی پچھاڑ دیا ہے. بھارتی فلموں‌ سے کہیں زیادہ پاکستان فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ بزنس کررہی ہے. یاد رہے کہ فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں اور ڈائریکٹر بلالا لاشاری ہیں. فلم کو بھارتی فلمساز کرن جوہر نے بھی دیکھا ہے . فلم ہر طرف سے کامیابیاں اور تعریفیں سمیٹ رہی ہے. فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا بزنس دو سو کروڑ ہو گیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا بزنس دو سو کروڑ ہو گیا

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا بزنس دو سو کروڑ روپے ہو گیا ہے . کہا جا رہا ہے کہ فلم دنیا کے جن جن ممالک میں لگی ہے کھڑکی توڑ رش لیا ہے. پاکستان سے ابھی تک پچاس کروڑ جبکہ اورسیز سے ڈیڑھ سو کروڑ روپیہ کما چکی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی فلم جس نے اتنا بزنس کیا ہے. اس پہلے جتنی بھی فلمیں آئی ہیں ان سب کا بھی بزنس ملا لیں تو دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بزنس کے چوتھے حصے کے قریب بھی نہیں پیہنچتا. اس فلم کا جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور ہر کوئی نوری نت ، مولا جٹ اور مکھو دارو نتنی کی بات کررہا ہے. اس فلم کے ڈائیلاگز سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہے ہیں. یہ پاکستان کی ابھی تک کی واحد ایسی فلم ہے جس کو ایک بار دیکھنے کے بعد بار بار دیکھا جا

    رہا ہے اور ہر بار دیکھنے والے اس کی جم کر تعریف کررہے ہیں. فلم کی پرڈیوسر عمارہ حکمت اور ڈائریکٹر بلال لاشاری سمیت پوری ٹیم خاصی خوش ہے. فلم میں ویسے تو تمام کرداروں کی بہت تعریف ہو رہی ہے لیکن نوری نت کے کریکٹر کو جس طرح سے حمزہ علی عباسی نے ادا کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. حمائمہ ملک ہوں یا فارش شفیع ، گوہر رشید ، فواد خان سب نے شاید اپنے کیرئیر کے یادگار ترین کردار کئے ہیں.

  • کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھی، سینما میں بیٹھے کی تصاویر وائرل

    کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھی، سینما میں بیٹھے کی تصاویر وائرل

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان انڈیا امریکہ میں دھوم مچا رکھی ہے . اردو پنجابی سجھنے والے شائقین فلم دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں یہی وجہ ہے کہ مولا جٹ جہاں جہاں جس جس سینمامیں لگی ہوئی ہے وہاں شائقین کا ہجوم دیکھنے کو مل رہا ہے. فواد خان چونکہ بالی وڈ میں بھی بہت مقبولیت رکھتے ہیں ، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک بھی انڈیا میں کام کرچکے ہیں اور پھر فلم بہت بڑے بجٹ کے ساتھ بنی ہے اور بہت کمائی بھی کررہی ہے. لہذا بالی وڈ کے فلمسازوں کے اندر بھی ایک تشویش ہے کہ آخر فلم ہے کیسی . پنجابی زبان میں بنی اس فلم کو بھارتی فلمساز

    کرن جوہر نے سینما گھر میں جا کر دیکھا ہے.کرن جوہر کی سینما گھر میں بیٹھے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. کرن جوہر جو کہ فواد خان کے بہت اچھے دوست ہیں انہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کےلئے خصوصی طور پر وقت نکالا ہے. کرن جوہر کی تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین اس پر تبصرے کرنے لگے . یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ابھی تک دو سو کروڑ سے اوپر کا بزنس کر چکی ہے اور مزید بزنس جاری ہے کیونکہ فلم کو ایک نہیں بار بار شائقین دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں.

  • ہمایوں سعید خود کو بڑا فنکار سمجھتا ہے ناصر ادیب

    ہمایوں سعید خود کو بڑا فنکار سمجھتا ہے ناصر ادیب

    ناصر ادیب نے حال ہی میں انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید نے میری ایک دو فلموں میں کام کیا لیکن اسکو کرداروں‌پر اعتراض تھا وہ چاہتا تھا کہ اس کو سلطان راہی کے ٹائپ کے کردار ملیں. ناصر ادیب نے مزید کہا کہ جنگ بنیادی طور پر تب شروع ہوئی جب کراچی کے فنکاروں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ہمایوں سعید کو کام نہیں دیا گیا. میں ان سب کو اون کرتا ہوں لیکن یہ ہمیں‌اون نہیں‌کرتے . کراچی کی جو فلمیں ہیں مجھے تو بہت اچھی لگتی ہیں لیکن لوگوں‌کو لگتا ہے کہ جیسے یہ لانگ پلے چل رہا ہے اور اس میں گانے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ٹی وی فلم کے رائٹر میں‌جو بنیادی فرق ہے وہ یہ ہے کہ ٹی وی کا رائٹر قطرے سے دریا بناتا ہے اور فلم کا رائٹر دریا کو کوزے میں بند کر دیتا ہے. مجھے بلال لاشاری نے اون کیا تو نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے . لوگ پوچھتے ہیں کہ دا لیجنڈ اف مولا جٹ پنجابی میں‌نہیں‌بنائی گئی تو میں ان سے کہتا ہوں کہ پنجابی فلم انتقام پر بیس کرتی ہے اسکے لئے انتقام کی زبان پنجابی ہونی چاہیے، پیار محبت ، دشمنی ، ہر چیز کا مزہ پنجابی میں ہی ہے . پنجابی نہایت ہی میٹھی زبان ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے انڈین فلموں‌ کے بزنس کو بھی متاثر کیا ہے.

  • دارو نتنی حمائمہ ملک پہنچ گئیں کراچی کے سینما گھروں میں

    دارو نتنی حمائمہ ملک پہنچ گئیں کراچی کے سینما گھروں میں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ جس کا ریلیز سے قبل ہی بہت چرچا تھا. کہا جا رہا تھا کہ فلم اچھا بزنس کریگی لیکن فلم نے سب کی توقعات سے بڑھ کر بزنس کیا ہے اور اب تو فلم پاکستان سمیت اورسیز سے دو سو کروڑ سے اوپر کما چکی ہے. اس فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم کافی خوش ہے اور یہ خوشی منانے کےلئے فلم کی کاسٹ کبھی لاہور تو کبھی کراچی کے سینما گھروں میں‌پہنچی ہوتی ہے. حمائمہ ملک جنہوں نے فلم کی پرموشنز کے دوران بہت کم انٹرویوز دئیے وہ اب نظر آرہی ہیں کراچی کے سینما گھروں میں. حمائمہ ملک اپنے مداحوں کا جوش و خروش بڑھانے اور ان کے ساتھ ملنے کےلئے کراچی کے سینما گھروں میں جا رہی ہیں. حمائمہ ملک کو سامنے دیکھ کر انکے پرستار کافی

    خوش دکھائی دئیے ہیں. یاد رہے کہ فلم میں حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے اور وہ نوری نت کی بہن دکھائی گئی ہیں، حمائمہ ملک نے دارو نتنی کے کردار میں اپنی صلاحیتوں کو منوا لیا ہے ، جس نے بھی فلم دیکھی ہے وہ حمائمہ کے کردار دارو نتنی کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکا. حمائمہ ملک کا کہنا ہےکہ اس کردار کو کرنے کے لئے انہوں نے بہت تیاری کی اور اپنے پنجابی بولنے کے انداز کو بہت زیادہ پالش کیا، اداکارہ کہتی ہیں کہ شائقین کا فلم کے لئے انتہائی جوش و جذبہ دیکھ کر میں بہت خوش ہوں.

  • مصطفی قریشی کی کہی ہوئی بات ہو گئی پوری

    مصطفی قریشی کی کہی ہوئی بات ہو گئی پوری

    سینئر اداکارہ مصطفی قریشی جنہوں نے 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ میں نوری نت کا کردار ادا کیا تھا. مصطفی قریشی نے اس کردار کو اس قدر خوبصورت انداز میں نبھایا کہ اج تک ان کے مداح انکی اس پرفارمنس کو یاد رکھے ہوئے ہیں یہاں تک کہ آج کی نوجوان نسل بھی مصطفی قریشی کو نوری نت کے کردار میں سراہتی ہے. مولا جٹ میں سلطان راہی نے کردار ادا کیا تھا وہ اس دنیا میں نہیں‌ہیں لہذا دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر پر صرف مصطفی قریشی ہی شرکت کر سکے. مصطفی قریشی نے جب یہ فلم دیکھی تھی تو کہا تھا کہ فلم میں‌فواد خان اور حمزہ علی

    عباسی نے بہت اچھی پرفارمنس دی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھا کہ آج کے نوجوان آرٹسٹ خاصے باصلاحیت ہیں مجھے امید ہے کہ دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ‌ سو کروڑ کا بزنس کریگی بلکہ انہوں نے تو یہاں تک کہا تھا کہ یہ فلم سو نہیں دو سو کروڑ کا بزنس کریگی. اور مصطفی قریشی کی یہ بات پوری ہو گئی ہے اور فلم نے دو سو کروڑ سے اوپر کا بزنس کر لیا ہے. یوں دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی دو کروڑ کرنے والی فلم بن گئی ہے. اور اس فلم کی ٹیم خاصی خوش ہے اور مزید کام کرنے کے لئے پرجوش ہے.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم رات گئے پہنچی لاہور شہر کے سینما گھروں میں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ٹیم رات گئے پہنچی لاہور شہر کے سینما گھروں میں

    پاکستان کی پہلی بڑے بجٹ سے بننے والی فلم پہلی بڑی ریکارڈ توڑ اور سو کروڑ کمانے والی فلم بنی گئی ہے. جی ہم بات کررہے ہیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی . فلم نے اورسیز میں اور پاکستان میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے. فلم کی کاسٹ اور پوری ٹیم اس کامیابی سے بہت زیادہ خوش ہے. اور اپنی خوشی کا اظہار سوشل میڈیا کے زریعے کرتی بھی رہتی ہے. فلم کی کاسٹ ، پرڈیوسر اور ڈائریکٹر اپنے مداحوں کو دے رہے ہیں سرپرائز اور وہ پہنچ رہے ہیں سینما گھروں میں. دو دن پہلے ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی ، عمارہ حکمت و دیگر کراچی کے سینما گھروں میں

    پہنچے لوگوں سے ملنے. اسی طرح سے گزشتہ رات فواد خان ، ماہرہ خان، عمارہ حکمت اور بلال لاشاری پہنچے لاہور کے کیو اور شبستان و دیگر سینماگھروں میں. سب نے فلم دیکھنے آئے لوگوں‌ کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان کے تاثرات بھی سنے کے ان کو فلم کیسی لگی. شائقین فواد ماہرہ اور حمزہ کو اپنے درمیان دیکھ کر کافی خوشی محسوس کرتے ہیں اور اب تو شائقین امید باندھنے لگے ہیں کہ جب ہم فلم دیکھ کر باہر آئیںگے تو شاید فلم کی کاسٹ کے لوگ موجود ہوں اور ہمیں بھی ان کو بھی دیکھنے کا موقع ملے.

  • آغا علی کو موقع ملتا تو وہ نوری نت کا کردار کرتے یا مولا جٹ کا؟

    آغا علی کو موقع ملتا تو وہ نوری نت کا کردار کرتے یا مولا جٹ کا؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی خواہش ہے کہ وہ بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں کام کرے. یہ پاکستان کی پہلی سو کروڑ کمانے والی فلم بن گئی ہے. ہر کوئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے جا رہا ہے اور دیکھ چکا ہے بلکہ بار بار دیکھ رہا ہے. اداکار آغا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں یہ فلم دیکھ کر آیا ہوں بہت مزہ آیا ہے. فلم کی کیا تعریف کروں میرے تو الفاظ ہی ختم ہو جاتے ہیں. میں سمجھتا ہوں کہ آپ سب کو یہ فلم ایک بار نہیں بار بار دیکھنی چاہیے. پاکستان میں کتنا ٹیلنٹ موجود ہے اس فلم کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوری نت اور مولا جٹ یا دیگر کردار ہر کسی نے بہترین انداز میں نبھائے ہیں . مجھے اگر نوری کا مل جاتا یا مولا جٹ کا کردار مل جاتا میں دونوں کو ہی کرنے میں‌دلچپسی لیتا دونوں‌کردار اتنے مضبوط ہیں اور جس طرح سے فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے اداکاری کی ہے اسکی کیا ہی بات کی جائے. آغا علی نے کہا کہ مجھے جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ ملا میں فلم ضرور کروں گا. مجھے جو فلمیں آفر ہوئی ہیں ان میں کردار اور کہانیاں مجھے پسند نہیں آئیں.

  • مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرموشنز میں نظر انداز کیا گیا صائمہ بلوچ

    مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرموشنز میں نظر انداز کیا گیا صائمہ بلوچ

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے بزنس کے نقطہ نظر سے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں. پاکستان سمیت دنیا کے جن ممالک میں بھی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ باندھے ہیں. اس فلم میں مشکل ترین میوزیکل پرفارمنس دینے والی صائمہ بلوچ نے گلہ شکوہ کیا ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر سے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرموشنز کے دوران نظر انداز کیا گیا. حالانکہ میری پرفارمنس جاندار تھی لیکن میرا کردار دکھایا اس طرح سے گیا کہ ایسا لگتا تھا کہ اس سین کے بعد اگلا سین نہیں‌ہو گا لیکن میری پرفارمنس اور ایکٹنگ نے لوگوں کے دل جیت لئے. فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کر دیا ہوا تھا لیکن مجھے پریمئیر کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا تھا

    کہ کب ہے. مجھے اس قسم کے رویے کی امید بالکل بھی ڈائریکٹر اور پرڈیوسر سے نہیں تھی. سب جانتے ہیں کہ میں نے کس قدر محنت کے ساتھ رجو کا کردار کیا تھا ان کو چار سال تک رجو کے کردار کےلئے لڑکی نہیں ملی تھی سکرین ٹائم کم ہونے کے باوجود میں نے فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھی بھری پہلے میں نے انکار کر دیا تھا لیکن پھر کردار کیا. لیکن میرے ساتھ جو رویہ رکھا گیا ہے اسکا بہت افسوس ہے.

  • انٹرویوز دے دے کر تھک گئی ہوں ماہرہ خان

    انٹرویوز دے دے کر تھک گئی ہوں ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان نے فلم مولا جٹ ریلیز ہونے کے بعد حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ جب میری کوئی فلم آرہی ہو یا کوئی پراجیکٹ آرہا ہو تو مجھے اس کے بارے میں‌بات کرنا انٹرویوز دینا بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب کچھ بھی ریلیز نہ ہونے والا ہو تو مجھے بولنا خود پر بات کرنا بہت زیادہ اچھا نہیں‌لگتا. ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ میری بچٔپن کی پانچ دوستیں ہیں‌جن سے میں ہر بات شئیر کرتی ہوں‌. مجھے یاد ہے کہ میں جب بھی کوئی پراجیکٹ کرنے جا رہی ہوتی تھی تو میں انہیں سٹوری بتاتی تھی اورسٹوری سن کر وہ کہتی تھیں کہ کیا کمال چیز بننے جا رہی ہے. لیکن جب وہ فلم دیکھ کر آتی تھیں تو کہتی تھیں کہ ماہرہ یہ تو وہ

    چیز ہی نہیں ہے جو سٹوری تم نے ہمیں‌سنائی تھی. پھر انہوں‌نے خود ہی مجھے کہہ دیا کہ تم ہمیں‌سٹوری نہ سنایا کرو، جب تمہاری کوئی فلم آئیگی ہم خود ہی جا کر دیکھ لیا کریں گے. تو اب میں ان میں سے کسی کو بھی اپنی کسی بھی فلم کی سٹوری نہیں سناتی. اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مجھے یہ کہے کہ فلاں‌فلم یا ڈرامے میں‌میرا کردار کم ہے یا چھوٹا ہے، میں اس لئے اسکی ٹینشن نہیں‌لیتی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں پورے پراجیکٹ کو دیکھنا چاہیے میں نہیں‌ہم پہ توجہ دینی چاہیے. انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان کی انا ہوتی ہے بس جب سب مل کر کام کررہے ہوں تو پھر سب کو ایک دوسرے کی انا کا خیال رکھنا چاہیے.