Baaghi TV

Tag: دبئی ایئر شو

  • بھارتی تیجس طیارہ کی تباہی، فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل،تحقیقات کا اعلان

    بھارتی تیجس طیارہ کی تباہی، فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل،تحقیقات کا اعلان

    دبئی ایئر شو 2025 کے دوران بھارتی ساختہ جنگی طیارہ تیجس کی تباہی کے بعد دبئی ایئر شو کی انتظامیہ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے تمام فضائی مظاہرے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق حادثے کے فوراً بعد متاثرہ علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے، جہاں ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ حادثے کی تکنیکی وجوہات کا تفصیلی تعین کیا جا سکے۔ انتظامیہ نے کہا کہ "ایئر شو کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اسی لیے حادثے کے مقام پر ہر طرح کے شواہد محفوظ کیے جا رہے ہیں۔”ایئر شو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو، میڈیکل اور فائر فائٹنگ یونٹس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہنگامی کارروائیاں شروع کر دیں، تاہم طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔

    یاد رہے کہ دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کا جدید مگر مقامی طور پر تیار کردہ جنگی طیارہ تیجس دورانِ پرواز گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ بھارتی ایئر فورس نے نہ صرف طیارہ گرنے کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ حادثے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔بھارتی فضائیہ نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا یا کسی آپریشنل مسئلے کے سبب۔ دوسری جانب، ایئر شو انتظامیہ بھی اپنی سطح پر جامع تحقیق کر رہی ہے۔

  • دبئی ایئر شو کل سے شروع، پاکستان ایئر فورس عالمی توجہ کا مرکز

    دبئی ایئر شو کل سے شروع، پاکستان ایئر فورس عالمی توجہ کا مرکز

    عالمی ایوی ایشن کا سب سے بڑا ایونٹ ’’دبئی ایئر شو‘‘ کل سے آغاز کر رہا ہے، جہاں دنیا کے جدید ترین جنگی اور کمرشل طیارے نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

    ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اس سال ایئر شو میں پاکستان ایئر فورس اور اس کے پائلٹس خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس کی حالیہ فضائی مہارت، آپریشنل کارکردگی اور معرکۂ بنیان مرصوص میں غیر معمولی کارکردگی نے عالمی فضائی طاقتوں کی دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی پائلٹس کی تکنیکی مہارت اور پروفیشنل ازم اب بین الاقوامی تحقیقی حلقوں کے لیے اہم حوالہ بن چکا ہے۔ایئر شو میں رنگا رنگ فضائی کرتب، اسپیشل ایئر بیٹس اور مختلف جنگی جہازوں کی پرفارمنس شامل ہو گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان ایئر فورس کے اس بار کے فضائی مظاہرے نئی تاریخ رقم کریں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کی فضائی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کریں گے۔

    منتظمین کے مطابق ایئر شو میں چین کا جدید ایئر ڈیفنس سسٹم بھی پیش کیا جائے گا، جو مغربی اور امریکی دفاعی ماہرین کے لیے تیزی سے ابھرتا ہوا چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔ روس سمیت متعدد ممالک کے جنگی اور کمرشل طیارے بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان کی جانب سے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (PAC) اپنی جدید ایوی ایشن ٹیکنالوجی اور ایم آر او صلاحیتیں نمائش میں پیش کرے گا، جبکہ پاکستان ایروسپیس کونسل بھی ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کی نمائندگی کرے گی۔

    ایوی ایشن صنعت میں بڑے معاہدوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اندازہ ہے کہ تقریباً 300 نئے کمرشل طیاروں کے آرڈرز دیے جائیں گے، جس سے عالمی مارکیٹ میں نمایاں ہلچل متوقع ہے

    ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس

    شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی ،ویڈیو وائرل، صحافی برادری کی شدید مذمت

    برطانیہ میں پناہ کی پالیسی سخت، پناہ گزینوں کا تحفظ عارضی قرار

    نئی دہلی کار دھماکا: خودکش حملہ قرار، مبینہ ساتھی گرفتار