Baaghi TV

Tag: دبئی پولیس

  • دبئی میں شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف اے آئی ریڈار سسٹم فعال

    دبئی میں شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف اے آئی ریڈار سسٹم فعال

    دبئی پولیس نے شہر کو مزید پرسکون اور منظم بنانے کے لیے شور مچانے والی گاڑیوں کے خلاف جدید اے آئی ریڈار سسٹم نصب کر دیا ہے، جو تیز موسیقی چلانے، غیر ضروری ہارن بجانے اور گاڑیوں کے شور کی شدت کو خودکار انداز میں مانیٹر کرے گا۔

    پولیس کے مطابق یہ اقدام شہر کو دنیا کے مہذب اور پرسکون شہروں میں شامل کرنے کا حصہ ہے اور اس سے شہریوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی۔ اے آئی ریڈار شور کی درست پیمائش، ماخذ کی نشاندہی اور خلاف ورزی کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی محفوظ کرتا ہے۔نئے نظام کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں پر 2 ہزار درہم تک جرمانہ اور ڈرائیونگ لائسنس پر 12 بلیک پوائنٹس عائد کیے جائیں گے، جب کہ گاڑی کی رہائی کی فیس 10 ہزار درہم مقرر ہے۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ مقصد محض جرمانے نہیں بلکہ سڑکوں پر مہذب رویے کو فروغ دینا ہے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ آئندہ مہینوں میں اے آئی ریڈار کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی تاکہ زیادہ علاقوں میں مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے

    سابق اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار، مقدمہ درج

    بڑھتے سیکیورٹی خدشات،ایران کی بھارتیوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم

    اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے، ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے

  • ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت سکیورٹی ہدایات

    ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت سکیورٹی ہدایات

    دبئی پولیس نے ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کا رویہ یو اے ای کی کھیلوں کی شاندار میزبانی کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔دبئی پولیس کے مطابق ایشیا کپ کے تمام میچز کے لیے خصوصی پولیس یونٹس تشکیل دیے گئے ہیں، کسی بھی قسم کے ہنگامے یا سکیورٹی میں خلل پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔بغیر اجازت پچ میں داخل ہونے یا آتشبازی جیسی ممنوعہ اشیاء لانے پر 3 ماہ قید اور 5,000 سے 30,000 درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    لڑائی جھگڑا، اشیاء پھینکنے یا نسلی و توہین آمیز زبان کے استعمال پر 10,000 سے 30,000 درہم جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی۔آتشبازی، آتش گیر مادہ، لیزر، چھتریاں، بڑے کیمرے، سیلفی اسٹکس، نوکیلی یا زہریلی اشیاء، جھنڈے، بینرز، پالتو جانور، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز، سائیکل، اسکوٹرز اور اسکیٹ بورڈز۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صرف شائقین ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور تمام شرکاء کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

    ایشیا کپ : پاک-بھارت ٹاکرا کل دبئی کے میدان میں ہوگا

    وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلوں کی وصولی سے روک دیا

  • دبئی میں گداگروں کے خلاف کارروائیاں، 127 گرفتار

    دبئی میں گداگروں کے خلاف کارروائیاں، 127 گرفتار

    یو اے ای میں دبئی پولیس نے گداگر وں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 127 بھکاریوں کو گرفتار کر کے 50 ہزار درہم برآمد کر لیے۔

    دبئی پولیس کے مطابق دبئی میں 5 سال کے دوران 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے دبئی پولیس اسٹیشنوں کے تعاون سے کارروائیاں کیں۔ متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اور رمضان المبارک کے وسط تک 127 بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 50 ہزار درہم برآمد کر لیے گئے۔

    حکام کے مطابق انسداد گداگری مہم میں سخت اور فیصلہ کن اقدامات کے باعث گداگروں کی سالانہ تعداد میں کمی آ رہی ہے۔سرکاری حکام نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران انسداد گداگری کے لیے کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے ایک جامع سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے۔ اور ان علاقوں میں گشت کو بڑھا دیا گیا جہاں گداگروں کی موجودگی کا امکان ہے۔

    اربوں روپٔے مالیت کی نشہ آور ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام

    گزشتہ کئی ماہ سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا

    تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،لوڈشیڈنگ کا خدشہ

    کراچی شہر میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

  • دبئی: 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کرنے والا  گروہ  گرفتار

    دبئی: 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کرنے والا گروہ گرفتار

    متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے منی لانڈرنگ میں ملوث بڑے عالمی گروہ کے اہم ارکان کو گرفتار کرلیا جو 461 ملین درھم کی منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔

    خلیج ٹائمزکے مطابق اماراتی کے نام پر دو کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن کےذریعے منی لانڈرنگ کی کارروائیاں کی جاتی تھیں۔ گروہ میں ایک اماراتی جبکہ 21 غیرملکی جن میں برطانوی اور دو امریکی ایک چیک باشندہ شامل ہے۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ برطانیہ سے امارات رقوم کی منتقلی کےلیے اماراتی کی کمپنیاں استعمال کی جاتی تھیں۔گروہ کے ارکان رقوم کی ریلز کے لیے جعلی کسٹم دستاویزات پیش کرتے تھے جو یہ ظاہر کرتی تھی کہ برطانیہ سے تجارتی لین دین کیا جارہا ہے۔منی لانڈرنگ کے دوسرے کیس میں دبئی پولیس نے ایک اورگروہ کو حراست میں لیا جو ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔گروہ 30 افراد پر مشتمل تھا جب کہ تین کمپنیوں کو وہ منی لانڈرنگ کےلیے استعمال کیا کرتے تھے جس کے ذریعے انہوں نے 180 ملین درھم کی منی لانڈرنگ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کی۔ گروہ کے اہم سرغنہ میں دو انڈین جبکہ ایک برطانوی شہریت کا حامل شامل ہے۔ وہ غیرقانونی اشیا کے لین دن میں ملوث پائے گئے جن میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیا شامل تھیں ۔ گروہ کو گرفتار کرکے ان کی کمپنیوں کے تمام اکاونٹس کو سیز کردیا گیا ہے۔

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

    پنجاب حکومت نے ایک استعفیٰ مانگا، 31 استعفے آ گئے

  • بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا

    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا

    بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی میں نامناسب لباس پہن کر ویڈیو عکسبند کرانے پر حراست میں لے لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفی جاوید نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے خلاف ورزی کی اور عوامی مقام میں نازیبا لباس پہن کر ویڈیو شوٹ کی جس کے باعث انہیں دبئی کی پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

    آئمہ بیگ کو انکے والد نے کیوں کہا کہ میرا نام اپنے نام سے ہٹا دو

    عرفی جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر تھیں اور اپنے آنے والے کچھ پراجیکٹس کے لیے شوٹنگ کروارہی تھیں، اسی سلسلے میں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کررہی ہیں لیکن اب وہ دبئی میں پھنس گئی ہیں-

    اداکارہ سے پولیس اس معاملے پر پوچھ گچھ کرے گی اور تحقیقات بھی کرے گی یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقامی حکام عرفی کا ہندوستان واپس آنے کا ٹکٹ بھی کینسل کرسکتے ہیں۔

    بولی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق عرفی سے دبئی حکام کی جانب سے شوٹنگ کے مقام پر پہننے والے ظاہری لباس پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بظاہر، عرفی کے ظاہر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن اس نے ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے جس جگہ کا انتخاب کیا وہ کھلے علاقے میں تھا، جہاں لوگوں کو معلوم ہوا کہ اس کا لباس بہت زیادہ ظاہر ہے اداکارہ کی ٹیم نے ترقی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

    موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ کام کروں گی انجمن

    خیال رہے کہ عرفی جاوید اپنے نامناسب فیشن سینس کے باعث اکثر ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ ٹرولز پر دھیان دینا بیکار ہے۔

    واضح رہے کہ عرفی جاوید کا شمار سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کی جانے والی ایشیئن "ماسٹ سرچڈ ایشین آن گوگل 2022” میں ہوتا ہے ۔ اس لسٹ میں عرفی کا 43واں نمبر ہے جبکہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور کو بھی عرفی سے پیچھے ہیں ۔

    بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

  • پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد

    پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد

    ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور افغانستان کے میچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تماشائیوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے شارجہ میں ہونے والے میچ کے بعد اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کرنے والے ہر تماشائی کو 3، 3 ہزار درہم یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


    دبئی پولیس کی جانب سےتوڑ پھوڑ کرنے والوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایسا کیا تو جیل اور ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔


    یاد رہے کہ دبئی کے پولیس حکام نے شارجہ اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 97 افغانیوں کو گرفتار کیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات کے مختلف حصوں سے بھی پاکستانی شائقین سے ہاتھا پائی کرنے پر 117 افغانیوں اور مجموعی طور پر 391 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    دبئی میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعد افغانستان کو شکست دی تھی جس پر پہلے افغان کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرآصف سےبدتمیزی کی اور بُرے القاب کے ساتھ پکارا-

    اس کے بعد نسیم شاہ نے آخری اوور میں لگاتار دوچھکے مار کر میچ پاکستان کے نام کر دیا تو پھر اسٹیڈیم میں موجود افغان تماشائیوں نے پاکستانیوں پر تشدد کیا اوراسٹیڈیم میں توڑپھوڑ کی جس پر عرب امارات کی حکومت نے سخت فیصلہ کیا ہے-

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بھی ایشیاء کپ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کا نوٹس لیتے ہوئے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی آصف علی اور افغانستان کے فرید احمد کے درمیان ہونےوالے سخت جملوں کے تبادلے اور نوک جھونک کا نوٹس لیتے ہوئے میچ فیس کا 25فیصد بطور جرمانہ عائد کیا ہے-

  • اماراتی شہزادی کا بھارتی انتہا پسندوں پرشکنجہ کسنےکا فیصلہ،متعدد شکایتوں پردبئی کی پولیس کابھارتی انتہا پسندوں کےخلاف کاروائی کا آغاز

    اماراتی شہزادی کا بھارتی انتہا پسندوں پرشکنجہ کسنےکا فیصلہ،متعدد شکایتوں پردبئی کی پولیس کابھارتی انتہا پسندوں کےخلاف کاروائی کا آغاز

    متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ ہندہ بنت فیصل نے بھارتی انتہا پسندوں پر شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی شہزادی نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی بھارتی انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف اور اسلام کے خلاف بات کرتا نظر آئے تو فوراً ہمیں رپورٹ کرے ہم ا س کے خلاف یو اے ای میں فوراً کاروائی کریں گے جس کے نتیجے میں ملک سے بے دخلی ویزا کینسلیشن اور دبئی میں داخلے پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے –

    یو اے ای کی شہزادی کے اعلان کے ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور متعدد شکایتوں کے بعد دبئی کی پولیس نے بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ شروع کر دیا ہے گاؤ رکھشا کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام ہو موبلنچنگ ہو یا لو جہاد یا کورونا جہاد کے نام پر مسلم مخالف مہم چلانا ہو تو ان سب پر دنیا بھر میں آ وازیں اٹھنے لگی ہیں یہاں تک کہ بھارتی مسلمانوں پر جمعے کی نماز پر پابندی کی مہم ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے چلائی جا رہی ہے-

    حال ہی میں دہلی کے نزدیک گرداو نامی علاقے میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو جمعے کی نماز ادا نہیں کرنے دی اور پولیس کی مداخلت کے بعد جب جمعے کی نماز ادا کی جانے لگی تو ہندو انتہا پسندوں نے شور مچا کر نماز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اس معاملے پر بھی یو اے ای کی شہزادی نے سخت نوٹس لے لیا ہے –

    شہزادی ان دنوں ٹوئٹر اکاونٹ پر مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف مسلسل آواز بلند کر رہی ہیں جبکہ بھارتی انتہا پسند جماعتوں کو شہزادی کی یہ حرکت ایک آنکھ نہیں بھا رہی اور مذکورہ شہزادی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جا کر بی جے پی اور آر آر ایس کے انتہا پسند کارکنوں نے گھٹیا زبان استعمال کرنا شروع کر دی ہے-

    لیکن یو اے ای کی شہزادی بھارتی انتہا پسندوں کے آگے ڈٹ چکی ہے ان کا کہنا ہے کہ جب تک یو اے ای کی سرزمین سے بھارتی انتہا پسندوں کا صفایا نہیں ہو گا وہ چین سے نہیں بیٹھنے والی یہ لوگ ہمارے ہاں روزی روٹی کمانے آتے ہیں اور ہمارے ہی خلاف زبان درازی کرتے ہیں –

    گزشتہ سال نومبر میں شہزادی نے مسلم مخالف بھارتی اینکر سدھیر چوہدری کو یو اے ای میںانوائٹ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ سدھیر چوہدری جیسے مسلم مخالف بھارتی اینکروں کو یو اے ای میں نہ آنے دیا جائے شہزادی نے مذکورہ بھارتی اینکر کو دہشت گرد قرار دیا تھا –

    شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے اینکر اور چیف ایڈیٹر سدھیر چوہدری کو دبئی میں ایک تقریب میں مدعو کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک دہشت گرد کو کیوں بلایا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اینکر سدھیر چوہدری بھارتی چینل ’’زی نیوز‘‘ پر بیٹھ کر مسلمانوں کے خلاف نہ صرف زہر اگلتا رہا ہے بلکہ اس نے مسلمانوں پر نماز کی پابندی کی مہم بھی چلا رکھی تھی کورونا کا الزام مسلمانوں پر ڈال کر تبلیغی جماعت اور مسلمانوں کے مذہب کے خلاف زہر یلا پروپیگنڈا کیا تھا اور اسی پروپیگنڈے کی وجہ سے آج بھارتی مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں-


    شہزادی ہند نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟


    شہزادی ہند نے ایک اور پیغام میں لکھا تھا کہ سدھیر چوہدری کے شوز مکمل طور پر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں جس میں بھارت کی 20 کروڑ مسلم آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے ہندو انتہا پسند صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز بھارت میں مسلمانوں کے خلاف براہ راست تشدد کا باعث بنتے ہیں۔


    شہزادی ہند نے اپنے ٹوئٹ میں فنکنش کے منتظمین سے پوچھا تھا کہ آپ ہوتے کون ہیں ایک اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں دعوت دینے والے؟

    جبکہ بھارتی اینکر سدھیر کی جانب سے یہ وضاحت دینے پر کہ یہ مسلم مخالف نہیں ہے شہزادی نے اس کے اس جواب میں ایک ویڈیو بھی شئیر کر ڈالی ہے جس میں سدھیر کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کا مذہب اسلام نہ صرف بھارت کے لیے خطرہ ہے بلکہ ان کا نماز پڑھنا بھی خطرہ بن چکا ہے اور اسے جہاد کے ساتھ بھی جوڑا ہے –

    یاد رہے کہ سدھیر چوہدری کو 2012 میں ایک بھارتی صنعتکار سے 10 کروڑ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ایک ماہ تک بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزارنا پڑا تھا۔

    علاوہ ازیں ایک انٹرویو میں شہزادی شیخہ ہند بنت فیصل القاسمی نے نسل پرست اور اسلام دشمن بھارتیوں کے حوالے سے کہا تھا کہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے شہزادی نے بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی سرکار اور انتہا پسند بھارتی ہندو نسل پرستی کے نظریے ہندوتوا کا پرچار کرتے ہیں۔

    انہوں نے بھارتی و کشمیری مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بعض بھارتی شہری سوشل ویب سائٹس پر اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز تحریر لکھنے میں ملوث ہیں اور عالمی برادری خاموش ہے ساتھ ہی انہوں نے مودی سرکار کی جانب سے لگائے گئے مقبوضہ کشمیر میں جبراً لاک ڈائون کا معاملہ بھی اٹھایا تھا-

    بھارت میں اسلام مخالف رویوں پر ان دنوں پوری مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ پھیل رہا ہے اور مسلم ممالک پر پریشر بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ بھارتی انتہا پسندوں کو ویزے دینا بند کریں اور ان سے اپنی سرزمین پاک کریں تاکہ بھارتی حکومت کو یہ پیغام پہنچ جائے کہ انہیں مسلم مخالف مہم کی بھاری قیمت انڈیا کو چکانی پڑ سکتی ہے-

    بھارت کو جب تک مسلم دشمنی کی سزا نہیں دی جائے گی اس وقت تک یہ سلسلہ نہیں رکنے والا یو اے ای کی شہزادی نے انڈیا میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر آواز اٹھا کر خاموش تالاب میں پتھر پھینک دیا ہح اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم دنیا خواب غفلت سے کب جاگتی ہے