Baaghi TV

Tag: دبنگ خان

  • سلمان خان کی سالگرہ، شاہ رخ کا دبنگ خان نے گرمجوشی سے استقبال کیا

    سلمان خان کی سالگرہ، شاہ رخ کا دبنگ خان نے گرمجوشی سے استقبال کیا

    بالی وڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنی 57 ویں سالگرہ منائی ان کی سالگرہ کی تقریب ہمیشہ کی طرح بالی وڈ‌کے ستاروں سے جگمگائی . سلمان خان کی سالگرہ میں شاہ رخ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی.جیسے ہی شاہ رخ خان سلمان خان کی سالگرہ کے وینیو پر پہنچے ان کا استقبال سلمان خان نے خود کیا انہیں ریسیو کرنے کےلئے خود ان کی گاڑی تک چل کر گئے ان کو گلے سے بھی لگایا اور اس موقع پر شاہ رخ خان نے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی. رپورٹس کے مطابق کرن ارجن کی خوبصورت اس جوڑی نے پارٹی میں زبردست دھوم مچائی اور

    صبح تک ایک ساتھ رقص کیا۔سلمان خان کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔تصاویر میں دونوں سٹارز کی ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور محبت کو دیکھا جا سکتا ہے. سالگرہ میں جہاں دیگر سٹارز نے شرکت کی وہیں کسی کا بھائی کسی کی جان کی اداکارہ پوجا ہیگڑے نے بھی شرکت کی . سلمان خان نے اپنی سالگرہ میں آنے والے تمام سٹارز کا خود گرمجوشی سے استقبال کیا. ان کی سالگرہ میں آنے والوں میں سنیل شیٹی ، رتیش دیش مکھ ، جنیلیا ڈی سوزا، ارباز خان ، تبو ، کارتک آریان و دیگر کے نام شامل ہیں .

  • سلمان خان 57 سال کے ہو گئے

    سلمان خان 57 سال کے ہو گئے

    بالی وڈ کے دبنگ کہلائے جانے والے سلمان خان آج 57 سال کے ہو گئے ہیں. ان کیرئیر تیس سال پر محیط ہے.انہوں نے بطور اداکار اور پرڈیوسر کام کیا اور اپنی بے مثال اداکاری اور کام کی وجہ سے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کئے. سلمان‌خان کو بہترین پروڈیوسر اور اداکار کے لئے نینشل ایوارڈز کے علاوہ فلم فئیر سے بھی نوازا گیا. انہیں باکس آفس کا کنگ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں ایسی سپر ہٹ فلمیں دیں کہ جنہوں نے کروڑوں روپے کا بزنس کیا. ہندوستانی سینما کے سب سے زیادہ کامیاب اس اداکار کو فوربس نے 2015 اور 2018 میں دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل کیا.سلمان خان نے کیرئیر کا آغاز بیوی ہو تو ایسی (1988)

    میں معاون کردار سے کیا، جس کے بعد ان کے ہاتھ لگی میں نے پیار کیا (1989) اس فلم کی کامیابی نے انہیں راتوں رات سپر سٹار بنا دیا. سلمان خان کے کریڈٹ پر ہم آپ کے ہیں کون (1994)، ایکشن تھرلر کرن ارجن (1995)، کامیڈی بیوی نمبر 1 (1999)، اور فیملی ڈرامہ ہم ساتھ ساتھ ہیں (1999) ، دبنگ (2010)، ریڈی (2011)، باڈی گارڈ (2011)، ایک تھا ٹائیگر (2012)، دبنگ 2 جیسی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں شامل ہیں، نہیں جو سٹار ڈم حاصل ہوا وہ کم کم اداکاروں کو حاصل ہوتا ہے۔ سلمان خان بگ باس کئی برس سے رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں.

  • سلمان خان ڈینگی سے صحتیاب

    سلمان خان ڈینگی سے صحتیاب

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان جو کہ ڈینگی میں مبتلا ہو گئے تھے وہ اب صحیتاب ہو گئے ہیں. ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد سلمان خان نے اپنی کام کے حوالے سے تمام شوٹنگز کو ملتوی کر دیا تھا. یہاں تک کہ بگ باس میں ان کی جگہ کرن جوہر دیکھے گئے ہیں. سلمان خان کے مداح پوری دنیا میں‌پائے جاتےہیں اپنے پسندیدہ اداکار کے ڈینگی میں‌مبتلا ہونے کی خبر سننے کے بعد ان کے مداح خاصے پریشان تھے لیکن ان کے لئے خوشخبری ہے کہ سلمان خان اب صحیتابی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور بہت جلد وہ اپنی تمام تر شوٹنگز دوبارہ شروع کر دیں گے. بتایا جا رہا

    ہے کہ سلمان خان نے طبیعت میں‌بہتری کے بعد اپنے بہنوئی کی سالگرہ میں شرکت کی ہے وہاں ان کے مداح ان کو دیکھ کر خوش ہوئے اور ان سے جب پوچھا کہ طبیعت کیسی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں‌اب بالکل ٹھیک ہوں. یاد رہے کہ سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری ہیں اور وہ بھی نوے کی دہائی میں بالی وڈ‌ میں آئے. گوکہ اتل اتنے بڑے سٹار نہیں‌بن سکے لیکن انہوں نے کافی مشہور فلموں میں‌کام کیا، اتل کی شادی سلمان خان کی بہن الویرا سے شادی ہوئی تھی. بتایا جا رہا ہےکہ سلمان خان جلد ہی بگ باس کے سیٹ پر بھی پہنچ جائیں گے.

  • سلمان خان نے سیکیورٹی کے پیش نذر اسلحہ لائسنس کےلئے درخواست دیدی

    سلمان خان نے سیکیورٹی کے پیش نذر اسلحہ لائسنس کےلئے درخواست دیدی

    بالی وڈ کے دبنگ خان جن کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سنگین دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا کہ تمہارا حال بھی سدھو موسے والا کر دیں گے دھمکیاں صرف سلمان خان کو ہی نہیں بلکہ ان کے والد سلیم خان کو بھی دی گئیں تب سے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ اداکار اور ان کی فیملی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے.سلمان خان سیکیورٹی کے ہمراہ باہر نکلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس عید پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو اپنے گھر کی بالکونی میں

    کھڑے ہو کر ایک جھلک بھی نہیں دکھائی.سلمان خان اپنی اور اپنے گھر والوں‌کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اسی غرض سے وہ گزشتہ روز ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں بھی دیکھے گئے.انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات بھی کی اور ساتھ ہی اپنے تحفظ کے لئے اسلحہ کا لائسنس رکھنے کےلئے ممبئ پولیس کو درخواست دی سلمان خان کو ممبئی پولیس ہیڈکوراٹر سے نکلتے ہوئے ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جو گزشتہ روز سے کافی وائرل ہو رہی ہے. یادرہے کہ سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ان کے نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پرستار پائے جاتے ہیں. ان کے پرستار ان کی سیکیورٹی کو لیکر کافی پریشان ہیںان کا کہنا ہے کہ اداکاری کی سیکیورٹی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے.