Baaghi TV

Tag: دربار

  • دربارمیں موجود قبرکھودی گئی تو قبر سے بلے کی ہڈیاں، کھوپڑی،جائے نماز برآمد

    دربارمیں موجود قبرکھودی گئی تو قبر سے بلے کی ہڈیاں، کھوپڑی،جائے نماز برآمد

    راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کی حدود ڈھوک عبداللہ (تربیلا کالونی) میں ایک دربار میں بنائی گئی قبر جب کھودی گئی تو اس میں سے بلے کی ہڈیاں، کھوپڑی، چمڑی اور آیات مقدسہ برآمد ہوئی ہیں، واقعہ پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اسرار احمد راجپوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کی جس میں کہا کہ ‏دو ماہ قبل سپین سے ایک فیملی یہاں آئی جس نے آتے ہی ایک قبر بنائی اور علاقہ میں مشہور کیا کہ یہ انکا بہت ہی نیک ولی اللہ پارسا بچہ تھا جو سپین میں فوت ہوا تھا اور جس کی ڈیڈ باڈی بزریعہ ہوائی جہاز لائی گئی تھی۔ لیکن اس علاقہ کے علماء و دیگر رہائشیوں کو شک گزرا جس پر علاقہ میں شور مچا لیکن پولیس نے معاملہ رفع دفعہ کر دیا۔ لیکن اہلیان علاقہ چپ نہ بیٹھے۔ اس دوران کورٹ میں پولیس جانب سے قبر کشائی کی درخواست بھی دی گئی جوکہ جج نے خارج کر دی۔

    بعد ازاں بچہ کی لاش سپین سے آئی کہ نہیں کا معمہ حل کرنے لیے ایف آئی اے کو بھی درخواست دی گئی۔ لیکن بھانڈہ بیچ چوراہے میں اس وقت پھوٹا جب قبر بنانے والے اور بلا دفنانے والوں میں رقم کے لین دین کا تنازعہ بنا جس پر قبر بنانے والے میں پول کھول دیا کہ قبر میں کوئی بچہ دفن نہ ہے بلکہ اس میں بلا، جائے نماز، قرآنی صفحات و بلا دفن ہے۔ بروز سوموار علماء و اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد ڈھوک عبداللہ دربار پر آئے اور قبر کشائی کی جس سے بلے کی ہڈیاں، کھوپڑیا، قرآن کے ورق و جاہ نماز برآمد ہوئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے

    ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ روڈ مسجد سے ملحقہ دربار کی قبر کشائی کا معاملہ، اہل علاقہ نے اپنے طور پر قبر کشائی کر کے قبر سے ہڈیاں وغیرہ نکالی ہیں، جنکے بارے میں اہل علاقہ کا تاثر ہے کہ یہ بلی کی ہڈیاں ہیں، واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے،قبر کشائی کے نتیجہ میں نکالی جانے والی ہڈیوں کو فرانزک کے لئے بھجوایا جا رہا ہے،دربار کو سیل کر دیا گیا ہے، قبر بنوانے والی فیملی بیرون ملک مقیم ہے، معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، فرانزک رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی،

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • داتا گنج بخش کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دے دیا گیا

    داتا گنج بخش کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دے دیا گیا

    حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دے دیا گیا.وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا.میاں اسلم اقبال،حافظ عمار یاسر، راسخ الہٰی، سردار طالب نکئی، سردار آصف نکئی، سید صمصام علی بخاری، مشیر عمر سرفراز چیمہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اسداللہ خان، سی سی پی او لاہور اور ممتاز شخصیات نے بھی حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو غسل دیا.

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی ،وزیر اعلی چودھری پرویزالہٰی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی.
    چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیااور اہم فیصلے کیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے راولپنڈی رنگ روڈ اور ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ایکسپریس وے نالہ لئی پراجیکٹ میں تقریباً 64 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔سابق دور میں ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تخمینہ 110 ارب لگایا گیاجبکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی بچت اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں عوام کی سہولت پیش نظر رہنی چاہیئے۔رنگ روڈ سے ملحقہ اراضی مالکان کی بجائے صرف اور صرف عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ اور نالہ لئی کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر آغاز کیا جائے۔راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ کی جلد از جلد تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔راولپنڈی کے عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے دیگر سڑکوں کی تعمیر و توسیع بھی کی جائے گی۔پراجیکٹس کی زد میں آنے والے غریب لوگوں کو گھر بنا کر دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مری کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ روکنا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔مری اور راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کو 110 ارب کی بجائے صرف 46 ارب میں بنایا جائے گا۔

    صوبائی وزیر محمد راجہ بشارت،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، ہاؤسنگ، خزانہ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔