Baaghi TV

Tag: درج

  • شمعون عباسی نے خلیل الرحمان قمر کی فلم کس کردار کی وجہ سے رد کی؟

    شمعون عباسی نے خلیل الرحمان قمر کی فلم کس کردار کی وجہ سے رد کی؟

    اداکارشمعون عباسی جو من موجی اداکار ہیں دل کرے تو کام کر لیتے ہیں نہ دل کرے تو مہینوں ایسے ہی بیٹھے رہتے ہیں. شمعون عباسی زیادہ شوبز پارٹیوں میں‌نظر نہیں‌آتے نہ ہی وہ اب زیادہ سوشل ہیں‌یہاں‌تک کہ ڈراموں‌میں بھی کم ہی نظر آرہے ہیں. انہو‌ں‌نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں‌بتایا کہ کیوں‌انہیں‌خلیل الرحمان قمر کی فلم چھوڑنا پڑی. انہوں‌نے کہا کہ مجھے جو اس فلم میں‌کردار دیا جا رہا تھا وہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کا تھا جسے میں‌کسی صورت نہیں‌کرنا چاہتا تھا اس لئے میں‌نے معذرت کر لی. یاد رہے کہ شمعون عباسی نہ صرف اداکار ہیں بلکہ ڈائریکٹر بھی ہیں انہوں‌نے درج کے نام سے ایک فلم بنائی جو بعض وجوہات کی بنا پر

    ریلیز کے حوالے سے تاخیر کا شکار رہی. شمعون عباسی آج کل ڈرامہ سیریل بختاور کی شوٹنگ میں‌ مصروف ہیں.شمعون کافی عرصے کے بعد کسی ڈرامے میں‌نظر آرہے ہیں. شمعون عباسی کے ساتھ اس ڈرامے میں‌ اداکار قیصر نظامانی بھی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ شمعون عباسی کی فلم درج کو گندھارا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 کے لئے سلیکٹ کر لیا گیا ہے اس پر اداکار کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ شمعون عباسی ایک بہترین اداکار ہیں انہوں‌ نے زیادہ تر سنجیدہ کردار کئے ہیں‌ کامیڈی بھی کئے ہیں لیکن ان کی تعداد آٹے میں‌نمک کے برابر ہے.

  • صوبائی وزیرہاؤسنگ اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

    صوبائی وزیرہاؤسنگ اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

    لاہور:صوبائی وزیرہاؤسنگ اسد کھوکھر، بھائی، بیٹے اور بھتیجے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج،اطلاعات ہیں کہ صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ صوبائی وزیر کے گاؤں مانو وال کے رہائشی عظیم کی درخواست پر درج کیا گیا۔ شرقپور پولیس نے کہا کہ مقدمے میں اسد کھوکھر، مدثر کھوکر، بیٹے حمزہ اور بھیتجے حسن کھوکھر کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق اختر حسین کو اسد کھوکھر کے بیٹے حمزہ اور بھتیجے حسن نے قتل کیا، حاجی اختر کو اسد کھوکھر اور مدثر کھوکر کے مشورے سے قتل کیا گیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا کہ مقتول کے بھائی اور والد کو بھی ملزمان نے قتل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ 6 ماہ قبل صوبائی وزیر کے بھائی مبشر کھوکھر کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقدمہ مقتول کے بھتیجےکی مدعیت میں ڈیفنس سی تھانے میں درج کیا گیا تھا ۔ مقدمے میں گرفتار ملزم ناظم ،عمر حیات اور3 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا تھا ۔

     

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران فائرنگ سے مبشر کھوکھر جاں بحق اور ایک مہمان زخمی ہوا۔
    پولیس کے مطابق مقدمہ گرفتار ملزم ناظم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار جیل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں کا پتہ چلانے کے لئے سی آئی اے ٹیم نے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ۔

  • سسپنس تھرلر فلم ’’دُرج‘‘ 18 اکتوبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

    سسپنس تھرلر فلم ’’دُرج‘‘ 18 اکتوبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی

    لاہور: شمعون عباسی کی آدم خوری سے متعلق سسپنس تھرلر فلم’’دُرج‘‘18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم’’درج‘‘کی کہانی آدم خوری سے متعلق حقیقی واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس سے قبل اس طرح کی کہانی پر مشتمل فلم برصغیر میں کسی ڈائریکٹر نے پردہ سیمیں کی زینت نہیں بنائی۔”دُرج“ کے عنوان سے بنائی گئی فلم برصغیر میں آدم خورانسانوں سے متعلق کہانیوں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے

    ذرائع کے مطابق اس فلم کے ڈائریکٹر شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے فلم کو حقیقی روپ دینے کیلئے کئی مہینے ریسرچ کی اور کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ ان کے طرز زندگی کی پراسراریت کو صیحح روپ میں فلم بینوں کے سامنے پیش کیا جاسکے۔شام فلمز کے بینر تلے بنائی گئی اس فلم میں شمعون عباسی، شیری شاہ،مائرہ خان،ڈودی خان،نعمان جاوید، عذیر عباسی اور نعیم عباسی نے اہم کردار ادا کئے ہیں