Baaghi TV

Tag: درخواست ضمانت

  • سائفرگمشد گی کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    سائفرگمشد گی کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: سائفرگمشد گی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے بینچ تشکیل دے دیا رجسٹرار آفس کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت دائر کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ انہیں ضمانت پر اٹک جیل سے رہا کیا جائے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کی خصوصی عدالت کی جانب سے بے ضابطگیوں اور استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

    سائفر کیس،عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی خصوصی عدالت کا تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ناقابل تردید شواہد ان کا کیس سےلنک ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں ریکارڈ کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 اور ناقابل ضمانت دفعات کے جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں، ضمانتیں خارج کرنے کے لیے کافی مجرمانہ مواد ہے۔

    کوئٹہ میں ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ

    عدالت نے اپنے آرڈر میں ایف آئی اے پراسیکیوٹرز کے دلائل لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ” پراسیکیوشن کے مطابق 161 کے بیانات کے مطابق عمران خان کی جانب سے سائفر کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنا ثابت ہے اور انہوں نے غیر متعلقہ افراد کے سامنے سائفر معلومات گھما پھیرا کر شئیر کیں، جس نے بیرونی طاقتوں کو فائدہ پہنچایا اور پاکستان کی سیکیورٹی کو متاثر کیا –

    انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفے کی دھمکی دے دی

  • پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

    پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

    اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی : درخواست ضمانت پرسماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کی پرویزالٰہی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔

    پرویزالٰہی کے وکیل کی جانب سے پرویزالٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی عدالت نے درخواست ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی ۔

    قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پرویز الٰہی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاتھا اسلام آباد پولیس نے پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا جہاں دوران سماعت پولیس نے پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی-

    سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس:سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم

    پرویز الٰہی کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا تھا کہ پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا میں تفتیش کا کوئی ذکر ہی نہیں، پرویز الٰہی کے خلاف پولیس کے پاس کچھ تفتیش کرنے کے لیے ہے ہی نہیں، عدالت کو دیکھنا ہوگا کیا واقعی ان سے تفتیش درکار ہے بھی یا نہیں۔

    وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی ہےکہ کل وکلا ایک دوسرے کی ضمانتیں کروا رہے ہوں گے، شاہ محمود کا میں وکیل تھا،اسی کیس میں ضمانت کنفرم ہوئی، پرویز الٰہی کی شناخت پریڈ کی بھی ضرورت نہیں، ملک انہیں جانتا ہے۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ اسلام آباد پولیس ڈپٹی کمشنر لاہور یاپنجاب پولیس کو ڈکٹیٹ نہیں کررہی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیگر مقدمے میں گرفتاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیا، پرویز الٰہی مارچ میں درج مقدمے میں اسلام آباد پولیس کو درکار تھے اس لیے ثبوتوں کو اکٹھاکرنا ہے، مخبر نے مدعی کو بتایاکہ پرویز الٰہی شامل تھے ڈنڈا، گاڑیاں، مددگار افراد وغیرہ کے حوالے سے پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے اور ان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا-

    ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق

  • یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواست ضمانت خارج

    یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواست ضمانت خارج

    لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواست بعدازگرفتاری ضمانت خارج کردی

    سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ مقدمے میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں نئی دفعات کے کے تحت ملزمان سے تفتیش کرنی ہے ، جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے شامل تفتیش ہوں پھر ٹرائل کورٹ میں ضمانتیں فائل کریں،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ،ملزمان نے تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے رہائی کیلیے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پر تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

  • خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

    خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

    جناح ہاؤس،عسکری ٹاور کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

    خدیجہ شاہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت مسترد کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان درخواست ضمانت منظور کرے ،سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت درخواست ضمانت دائر کی،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گلبرگ پولیس اسٹیشن نے عسکری ٹاور میں آتش زنی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا جو پولیس کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں خدیجہ شاہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں درخواستگزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عسکری ٹاور توڑ پھوڑ کیس میں بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرے

    واضح رہے کہ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ خواتین ہونے کی بنا پر ضمانت کی رعایت کی مستحق ہیں پراسکیوشن کے مطابق اگر ان خواتین کو ضمانت دی گئی تو ریکارڈ کو ٹیمپر کرسکتی ہیں عدالت پراسکیوشن کی اس دلیل سے مکمل اتفاق کرتی ہے ،صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا ،خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ کی ضمانت میرٹ جب کہ صنم جاوید اور طیبہ راجہ کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کی جاتی ہے گرفتار دیگر 16 خواتین کی ضمانت بھی منظورِ کی جاتی ہے پولیس نے جناح ہاؤس حملہ میں ابتدائی طور 43 ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا 118 ملزمان کو شناخت پریڈ ہونے پر مقدمے میں نامزد کر کے گرفتار کیا گیا ،161 ملزمان کی ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے تک رکھا گیا، جس کے بعد خدیجہ شاہ کی طبیعت گاڑی میں خراب ہو گٸی تھی خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جاٸے گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے ، ولیس نے جواب دیا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آٸے گا تو ہی باہر نکالیں گے ،خدیجہ شاہ کے خاندان کے افراد کی پولیس سے بحث ہوئی،خدیجہ شاہ کے رشتہ داروں نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں ، پولیس نے گاڑی درخت کی چھاوں میں کھڑی کردی تھی

  • جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

    جلاؤ گھیراؤ کیس، خدیجہ شاہ،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

    تھانہ گلبرگ میں درج عسکری ٹاور حملہ کیس ،عدالت نے 10 ملزمان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی

    عدالت نے خدیجہ شاہ اور فہمیدہ بیگم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج کی گئی، اعجاز چوہدری کی بھی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا ،بزرگ ملزمان ، بچوں ،ایڈووکیٹس کی ضمانت خصوصی رعایت کے تحت منظور کر لی گئی، عدالت نے ملزمان کو 1،1لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،

    گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ،جو آج عدالت نے سنایا ہے،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

    گزشتہ روز دوران سماعت اسپیشل ہراسیکیوٹر فریاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانتیں خارج ہونے کی استدعا کی ،جناح ہاؤس کیس میں 158 مرد اور 22 خواتین نے ضمانت کی درخواست دائر کی ،158 مرد ملزمان میں عباد فاروق سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں 22 خواتین میں خدیجہ شاہ٫صنم جاوید اورعالیہ حمزہ ملک سمیت دیگر شامل ہیں

    ملزمان کے وکلاء نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے ،اور کہا کہ جیو فینسنگ میں راستے سے گزرنے والوں کو گرفتار کیا گیا جن ملزمان کیخلاف شواہد نہیں انہیں ضمانت دی جائے ،اسپیشل ہراسیکیوٹر فریاد علی شاہ نے ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمان شناخت پریڈ میں شناخت ہوئے ملزمان جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں جلاؤ گھیراؤ کی فوٹیج موجود ہے ملزمان کا فون کال ریکارڈ موجود ہے ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں نامزد ہیں

    22 خواتین میں مریم مزاری٫فرحت فاروق٫ثانیہ ساجد٫عالیہ کشور٫ساجدہ بی بی٫فائزہ عظمت٫خالدہ حمید٫صنم جاوید٫ممتاز بی بی٫عائشہ مسعود٫ماہا مسعود ٫عالیہ حمزہ ملک٫طیبہ امبرین٫ہما سعید٫خدیجہ شاہ٫خدیجہ ندیم٫ شمائلہ ستار٫ماریہ خان ،فرح نثار٫صبوحی انعام٫ارم اکمل٫ خلعت عزیز شامل ہیں

  • ضمانت خارج، قریشی، اسد عمر نے عدالت سے دوڑ لگا دی

    ضمانت خارج، قریشی، اسد عمر نے عدالت سے دوڑ لگا دی

    اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کر دی گئی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔فیصلہ کے وقت اسد عمر اور شاہ محمود قریشی عدالت میں موجود تھے فیصلہ کے بعد گرفتاری کے خوف سے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے دوڑ لگا دی

    مقدمے میں اسد عمر ، شاہ محمو د قریشی کی درخواست ضمانت خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے 3 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 250 سے 300 مظاہرین نے جی ٹی روڈ بلاک کی ،مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور پولیس پر حملہ کیا تھا،
    مظاہرین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر، شاہ محمود قریشی کے کہنے پر احتجاج ہوا، مظاہرین نے پولیس کو زخمی کیا اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا،

    تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مظاہرین کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر احتجاج ہوا، مظاہرین کے مطابق اسدعمر اور شاہ محمود قریشی بھی احتجاج کرنے کا کہا، مظاہرین نے پولیس کو زخمی کیا، کٹس چھینیں، مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا،احتجاج کرنا آئینی حق ہےلیکن ریاست احتجاج کو محدود کر سکتی ہے ریاست کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کا حق کسی کو نہیں،9 مئی کو ملک بھر میں پرتشدد احتجاج ہوا،پلان کے مطابق ایجنسیوں اور فوجی تنصیبات پرحملہ کیا گیا،مکمل تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا کہ کیسے پرتشدد وقوعہ پیش آیا،اسدعمر اور شاہ محمود قریشی کے کردار واضح ہیں، دونوں رہنما پارٹی میں سینیئر عہدیداران کی حیثیت رکھتے ہیں دونوں کے ٹویٹس سے معلوم ہوتاہے کہ عوام کو ریاست کے خلاف اکسایا گیا،موجودہ صورتحال میں ضمانت منظور کرنا درست نہیں ہوگا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے بھاگنے کی ویڈیو ٹویٹ کی اور ساتھ پیغام میں لکھا کہ ” یہ ہیں ٹکر کے لوگ ،شاہ محمود قریشی جیل بھرو تحریک میں شرکت کے لئے دوڑ لگاتے ہوئے،خان کے ٹائیگر سب سے بہادر،”

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا معاملہ ،ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی ،وکیل علی بخاری کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دیئے گئے،وکیل علی بخاری کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کرنے کی استدعا کی گئی،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری کے دلائل مکمل ہوئے،عدالت نے پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ ملزم کا 109 میں کیا کردار ہے، پراسیکوٹر زاہد آصف نے کہا کہ ایک ٹویٹ ہے شاہ محمود قریشی کا جس میں ان نے کہا نکلو پاکستان کی خاطر،شاہ محمود قریشی کیخلاف میٹریل موجود ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آئی او صاحب بتائیں کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف کیا ثبوت ہے،پراسیکوٹر زاہد آصف نے کہا کہ اسد عمر کا اسلام آباد حلقہ ہے اور یہاں ان کے چاہنے والے ہیں اور ان کہ کہنے پر نکلے،

    کیس میں شریک ملزم خان بہادر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکوٹر زاہد آصف کی جانب سے خان بہادر کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ خان بہادر موقع پر موجود تھے،خان بہادر سے کیس میں مزید انویسٹیگیشن کرنی یے،پراسیکوٹر زاہد آصف کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دئیے گئے پراسیکوٹر زاہد آصف کی جانب سے اسد عمر کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسد عمر کیخلاف کوئی ریکارڈ نہیں ہے تو انکی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کیسے کر سکتے ہیں آپ پروفیشنل وکیل ہیں اور اس طرح کی بات آپ کر رہے ہیں ،پراسیکوٹر زاہد آصف نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اتنے خوش کیوں ہو گئے ہیں ،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ میں نے سمجھا آپ نے دلائل مکمل کر لئے،

    دوران سماعت شاہ محمود قریشی روسٹرم پر آ گئے، شاہ محمود قریشی نے عدالت میں کہا کہ میرا کلپ نکالیں اور سنیں،میں نے کہا کہ پرامن رہ کر احتجاج کرنا ہے جو آئین مجھے اجازت دیتا ہے،میں نے کہا کسی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا ،

     

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،اسد عمر فیصلہ دوبارہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پہنچ گئے ،اسد عمر نے جج طاہر عباس سپرا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب فیصلہ کب سنائیں گے ؟ جج نے کہا کہ تین بجے ہم فیصلہ سنائیں گے، اسد عمر نے سر پکڑ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری چار بجے کی فلائٹ ہے لگتا ہے اب اور فلائٹ لینی ہوگی،کیا یہ ممکن ہے کہ میں یہاں سے چلا جاؤں یا فیصلے کے وقت موجود ہونا ضروری ہے ،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا فیصلہ سناتے ہوئے موجود ہونا ضروری ہے، اسد عمر نے کہا کہ سر آپ لوگوں کی ہمت ہے کہ یہاں پر گرمی میں کیسز سن رہے ہیں،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچپن میں سنتے تھے کہ اللہ کہچری اور ہسپتال سے بچائے وہ اسی تناظر میں کہا گیا،اسد عمر نے کہا کہ نئی بلڈنگ میں حالات بہتر ہوں گے ، اسد عمر دوبارہ کہچری سے روانہ ہو گئے

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • حریم شاہ کی جب نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں،وکیل

    حریم شاہ کی جب نازیبا ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں،وکیل

    اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد، حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس،ملزم صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی ،اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں ملزمہ صندل خٹک کے وکیل مصدق برقی پیش ہوئے، اور کہا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیا گیا،حریم شاہہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی،صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی، خود ریکارڈنگ نہیں کی ،صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملا،ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا وڈیوز اپلوڈ نہیں کی جا سکتیں ،حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں،جس نے بھی بنائیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ان کی رضامندی سے بنائی گئیں،صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا، تفتیش میں درکار بھی نہیں صندل خٹک نے موبائل دے دیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیا گیا،

    واضح رہے کہ صندل خٹک کو پچھلی سماعت پر عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے صندل خٹک کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا تھا ،قبل ٹک ٹاکر صندل خٹک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے ,ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی صندل خٹک کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی سیشن جج اشفاق تاج نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی

    صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

    حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    واضح رہے کہ پاکستان کی متنازع اور معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے دعوی کیا تھا کہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ و ٹک ٹاکرحریم شاہ نے داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی شیخ رشید کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوںکہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے-حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔

  • عمران خان کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    عمران خان کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    لاہور:انسدادِ دہشتگردی عدالت ،چیرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دے دیا، علیمہ خان نے ایڈوکیٹ رانا مدثر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا،جناح ہاؤس موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا،جناح ہاؤس لوگوں کو اندر جانے سے روکا،تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں،خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی،عدالت ضمانت پر منظور کرے ، علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں درخواست ضمانت دائر کی ہے

    علیمہ خان کی امریکہ کے ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون سے ملاقات

    علیمہ خان،فرح خان کو این آر او میں نے دلوایا؟ وزیراعظم

    جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، کل بھی ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

  • شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

    شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب

    شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری ، یاسمین راشد کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ملاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے شاہ محمود کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی لسٹ دینے کی درخواست پر سماعت کی ،تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، خدشہ ہے کہ 9 مئی کے بعد درج کسی خفیہ مقدمے میں پولیس شاہ محمود کو گرفتار کرلے گی

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات کے بعد والد کے خلاف درج خفیہ مقدمات کی معلومات فراہم کی جائے عدالت شاہ محمود قریشی کو نو مئی کے بعد خفیہ مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے .

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت ، گلبرگ میں عسکری ٹاور میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،سیاسی رہنما اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی ،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،اعجاز چوہدری مقدمہ نمبر 1271 میں جوڈیشل ہوچکے ہیں ،عدالت اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کا حکم دے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جناب اعجاز احمد بٹر صاحب نے سماعت کریں گے ،عدالت نے درخواست ضمانت پر ہراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا مقدمہ ،علی امین گنڈا پور کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،’

    لاہور کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت اعجاز بٹر نے فیصلہ سنایا ،علی امین گنڈاپور کے خلاف ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے پی ٹی آئی رہنما پر پارٹی کارکنان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، علی امین کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام‌آباد منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،بھکر سے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا، اسکے بعد سندھ پولیس کے حوالے کیا گیا، سندھ میں ایک اور مقدمہ سامنے آیا جس کے بعد مٹھی پولیس نے علی امین کو گرفتار کیا، علی امین اس وقت سکھر جیل میں ہیں، عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ و دیگر سکھر جیل پہنچ چکے ہیں، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج علی امین کو رہا کر دیا جائے گا

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ