Baaghi TV

Tag: درخواست

  • اسحاق ڈار کی درخواست  پرسماعت کل سپریم کورت میں ہو گی

    اسحاق ڈار کی درخواست پرسماعت کل سپریم کورت میں ہو گی

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے اثاثے منجمد قرار دیے جانے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

    اسحاق ڈار کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کل کرے گا۔ سپریم کورٹ کے اس بینچ کا حصہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی ہوں گے۔ ن لیگی سینیٹر نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مفرو ر قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا.

    سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مفرور قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،اسحاق ڈار نے استدعا میں مذید کہا کہ وکیل کے ذریعے نیب کورٹ میں اپنا کیس چلانے کی اجازت دی جائے، اسحاق ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ مئی2022میں مجھے پاسپورٹ دیا گیا.سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ 25اگست سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے.

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک (لندن) گئے تھے اور وطن واپس نہیں آئے جس کے بعد عدالت نے انہیں مقدمہ میں مفرور قرار دے دیا تھا.

    سپریم کورٹ میں کل سماعت ہونے والے اہم مقدمات میں منظور حسین وسان بنام رجسٹرار اپیلٹ ٹریبونل کورٹ کیس کی سماعت جو صوبائی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ہے
    کورٹ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 2 میں کل ہو گی،
    انکم سپورٹ لیوی ایکٹ 2013 کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت
    کورٹ نمبر ایک میں ہو گی، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال تین رکنی بینچ سیریل نمبر 9 میں سماعت کریں گے..جبکہ رحیم یارخان ہندو مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت
    کل کورٹ نمبر تین میں ہو گی جسٹس اعجاز الاحسن دو رکنی بینچ سیریل نمبر 4 سماعت کریں گے.

    نیب بنام حمزہ شہباز شریف وغیرہ کیس کی سماعت جو حمزہ شہباز شریف کو گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کےلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی دائر کردہ اپیل سے متعلق ہے کی سماعت بھی کل کورٹ نمبر تین میں ہو گی،جسٹس اعجاز الاحسن دو رکنی بینچ سیریل نمبر 8سماعت کرے گا.تاہم متزکرہ کیس کی سماعت کے موقعہ پر مناسب حفاظتی اقدامات کی ضرورت ست آگاہ کر دیا گیا ہے.

  • پشاور:نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

    پشاور:نواز شریف،مولانا فضل الرحمان سمیت پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع

    پشاور کے تھانے میں پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف ، مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ،عطا تارڑ،خواجہ سعد رفیق سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کے خلاف پشاور کےتھانے میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرادی گئی۔

    خاتون جج کیلئے توہین آمیز الفاظ،اسلام آباد میں خواتین کا مظاہرہ،عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست ایک وکیل نورشیر مہمند ایڈووکیٹ کی جانب سے تھانہ شرقی میں جمع کرائی گئی نورشیر مہمند کے مطابق ان کا تعلق انصاف لائرز فورم سے ہے۔

    پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیراستعمال کمرے پرچھاپہ ،پستول اور سیٹلائیٹ فون برآمد

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں وزیر اعظم شہباز شریف،سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز ، مولانا فضل الرحمان ، رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق ،عطا تارڑ اور پرویز رشید سمیت دیگر پی ڈی ایم کی شخصیات نے فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور تقاریر کیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے بیانات کے ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں ، درخواست کے مطابق نفرت انگیز بیانات دشمن ملک کی ایما پر دیئے گئے ہیں ۔

    عمران خان اور شہباز گل میں سچا کون؟

  • سپریم کورٹ نےلیگی ایم پی اے  کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

    سپریم کورٹ نےلیگی ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔

    بہت ہو گیا،یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے،مریم نواز

    سپریم کورٹ میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا۔فیصلے میں بتایا گی کہ ن لیگی رکن کاشف چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، انہوں نے مخالف فریق عبدالغفور کے ساتھ سمجھوتے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی۔

     

    جو رولنگ دی گئی وہ آئین سے مطابقت نہیں رکھتی،تحریک انصاف

     

    فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کے بعد نااہلی کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں میں چیلنج نہیں ہو سکتا، ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے پر سپریم کورٹ میں اپیل کا کوئی میرٹ نہیں بنتا۔فیصلے کے مطابق کاشف چودھری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

     

    سپریم کورٹ آخری امید ہے، پھر مرکز میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔ شیخ رشید

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا اور ہدایت کی تھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کاشف چودھری کو ڈی نوٹیفائی کرے۔

  • برطانیہ جانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر ویزا درخواست دیں

    برطانیہ جانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر ویزا درخواست دیں

    برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوش خبری.

    پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ جو پاکستانی موسمِ گرما میں برطانیہ جانا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر ویزا درخواست دیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو بیان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ویزا میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کی عالمی وبا کے بعد اب حالات معمول پر آئے ہیں اور پابندیوں کے بعد دنیا بھر سے ویزا درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوکرین کی صورتحال کے بعد وہاں کے لوگوں کو زیادہ ویزہ دیئے جارہے ہیں جس سے دیگر ممالک کے لیے ویزہ معاملات میں تعطل آیا ہے۔ٹرنر نے کہا کہ ویزہ کے حصول میں تاخیر پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مخصوص تھی۔ اس صورتحال میں ویزہ درخواستوں کا بوجھ بڑھتا گیا جس کے لیے اضافی اسٹاف کو بھرتی کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر سال موسم گرما میں پانچ لاکھ پاکستانی برطانیہ جاتے ہیں، موسمِ گرما میں سفرکے خواہش مند فوری طور پر ویزا درخواست جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر درخواست جمع کرانے کے بعد بایومیٹرکس تصدیق کے لیے چھ ہفتوں کا انتظار کیا جائے۔ انہوں نے پاکستانی طالب علموں مشورہ دیا کہ وہ جلد ہی اپنی درخواست جمع کرا دیں تاکہ پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔

  • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی درخواست،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا

    پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی درخواست،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا دیا

    سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے لیے پیشگی درخواست واپس کردی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کی ہے، رجسٹرارکا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعتراض میں کہا گیا ہےکہ درخواست میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، درخواست کے پیرا چار، پانچ، بارہ اور چودہ میں متنازع معاملات کو اٹھایا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت حکم دےکہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج اور اجتماع کی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کے احتجاج کے راستے میں کسی شہر میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ عدالت حکم دے کہ پی ٹی آئی کے کسی کارکن اور رہنما کو گرفتار یا اس پر تشدد نہ کیا جائے، پی ٹی آئی کے خلاف ڈرانے والے ہتھکنڈے اور گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں، عوام کی نقل و حرکت کو کسی طورپرکسی شہر میں نہ روکا جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکم دے کہ احتجاج اور دھرنے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔واضح رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے الیکشن کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

  • لاہور پولیس کا  یاسمین راشد کی وزیرداخلہ و دیگرحکام کیخلاف مقدمے کی درخواست لینے سے انکار

    لاہور پولیس کا یاسمین راشد کی وزیرداخلہ و دیگرحکام کیخلاف مقدمے کی درخواست لینے سے انکار

    لاہور میں تھانہ شفیق آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی وزیرداخلہ اور پولیس حکام کے خلاف مقدمے کی درخواست لینے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : یاسمین راشد نے درخواست میں الزام لگایا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اور ایس ایس پی سٹی کی ایما پر پولیس نے زبردستی گاڑی سے کھینچا، گاڑی پر ڈنڈے برسائے، شیشے ٹوٹنے سے وہ زخمی ہوئیں بیٹی اور ہمشیرہ نہ بچاتےتو پولیس اہلکار جان سے مار دیتے۔

    سینیٹر اعظم سواتی اور یاسمین راشد حکومت کے خلاف تھانہ پہنچ گئے

    تھانے کے ایس ایچ او نے درخواست لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یاسمین راشد پر تشدد اور توڑپھوڑ کے الزامات کے تحت 2مقدمات درج ہیں، پہلے وہ ان مقدمات میں شامل تفتیش ہوں۔

    میڈیا سے گفتگو میں یاسمین راشد کے وکیل نے کہا کہ پولیس کی جانب سےد رخواست وصول نہ کرنا افسوسناک ہے۔

    قبل ازیں یاسمین راشد نے کہا تھا کہ اگر میڈیا کے کیمرے نہ لگے ہوتے تو شاید مار کٹائی قتل و غارت میں تبدیل کردیتے،ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں پر گولیاں مارنے والے لوگ بھی یہی تھے،ہمارے مشکل حالات میں میڈیا نے ہمارا ساتھ دیا،اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ فاشسٹ اور امپورٹڈ حکومت کا چہرہ دکھایا.

    انہوں نے کہا تھا کہ 72 سالہ زندگی میں ایسی بربریت پہلے کبھی نہیں دیکھی،ڈی چوک میں 34 ہزار شیل فیملیز پر چلائے گئے،ہم نے دو دن سے کوشش کررہے تھے کہ شفیق اباد تھانے میں پرچہ درج کرائیں،جس طریقے سے ڈنڈے برسائے گئے وہ سب کے سامنے ہے،کونسے گلو بٹ تھے جو ہم پر ڈنڈے برسارہے تھے،ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی الٹا ہمارے اوپر ایف آئی آر درج کی گئی-

    حج آپریشن کے تمام کرائے امریکی ڈالرز کے مساوی پاکستانی روپوں میں ہونگے،پی آئی اے

    یاسمین راشد نے کہا تھا کہ مرد پولیس والا خواتین کو ہاتھ نہیں لگا سکتا لیکن یہ ہمیں کھینچتے رہے،ہماری ایم پی اے راشدہ کے گھرگھسے انہیں گھسیٹا،رانا ثناء اللہ جو قاتل ہے جس کے سر ماڈل ٹاؤن سانحہ بھی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہمارے سامنے آئیں تو ہم نے پکڑ نہ لیا تو کہنا،کسی بزرگ، کسی خاتون ،کسی بچے کا کوئی احساس نہیں ہوا،دس سال کی بچی کو منہ پرتھپڑ مارے گئے،فیصل شہید کی بیوی بتا رہی تھی کہ جائے نماز سے اسے کھینچا،ہم ممی ڈیڈی پارٹی نہیں ہیں ہم نے بتا دیا کہ ہم لڑنا جانتے ہیں،

    انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز کہتی ہے لوگوں کے بچوں کو مروا رہے ہیں،میری بیٹی میری بہن بھی میری گاڑی میں موجود تھیں،تمہاری آل اولاد اور بھائی لندن میں بیٹھے ہیں،سپریم کورٹ سے اپیل کرتی ہوں کہ ہم پر جو ظلم کیا گیااس پر سووموٹو لیں،پولیس نے جو غنڈا گردی کی ،لوگوں کو مارا پیٹا، ہمارا ورکر پل سے نیچے پھینکا ہمارا لیڈر عمران خان ہے انہوں نے جرت مندانہ فیصلہ کیا،اگر واپسی کا فیصلہ نہ کرتے تو تصادم ہوتا،یہ پولیس بھی ہماری اپنی پولیس ہے .ہم اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرائیں گی،عمران خان کا موقف اور بیانیہ بھی قبول ہوگیا ہے،یہ گھس پیٹیے اپنے آپ کو بچانے کے لیے نیب قوانین میں ترمیم کی-

    مارچ کے شرکاء مسلح تھے،عمران خان کا اعتراف

  • تاج محل پر درخواست خارج،عدالت برہم ، درخواست گزار کی سخت سرزنش

    تاج محل پر درخواست خارج،عدالت برہم ، درخواست گزار کی سخت سرزنش

    الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے تاج محل کے تہہ خانے میں بنائے گئے 20 کمروں کو کھولنے کی عرضی کو خارج کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق تاج محل کے حوالے سے پہلی سماعت جمعرات کو 12 بجے شروع ہوئی ہائی کورٹ نے تاج محل تنازع پر سخت موقف اختیار کیا ہے سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کی سخت سرزنش کی۔

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد ہندووں کے نشانےپر:عدالت نے سروے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کی درخواست گزار کو پی آئی ایل سسٹم کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے اگر کوئی آپ کو تحقیق کرنے سے روکے تو ہمارے پاس آجائیں کل آپ آکر کہیں گےکہ آپ نے ججز کےچیمبر میں جانا ہے تو کیا ہم آپ کو چیمبر دکھائیں گے؟ تاریخ آپ کے مطابق نہیں پڑھائی جائے گی پہلے یونیورسٹی جاؤ، پی ایچ ڈی کرو پھر عدالت میں آؤ۔

    واضح رہے کہ بی جے پی کے ایودھیا میڈیا انچارج ڈاکٹر رجنیش سنگھ نے 7 مئی کو عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں تاج محل کے22 میں سے 20 کمروں کوکھولنےکا مطالبہ کیا گیا تھا انہوں نے ان کمروں میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھنے کا امکان ظاہر کیا ہے بند کمروں کو کھول کر اس کا راز دنیا کے سامنے آنا چاہیے۔

    مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

    عرضی گزار رجنیش سنگھ نے ریاستی حکومت سے اس معاملے میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ملک میں تاج محل کے کمروں کے راز کو لے کر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے-

    بھارتی خبررساں ادارے "وائس دی آواز ” کے مطابق مورخین کا کہناہےکہ تاج محل عالمی ورثہ ہے اسے مذہبی رنگ نہ دیا جائے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےشعبہ تاریخ کےپروفیسر ندیم رضوی نےتاج محل کو مذہبی رنگ دیئےجانےپرناراضگی کا اظہارکیا کہا کہ تاج محل کے تہہ خانے اور دیگر حصے 300 سال تک کھلے رہے کئی نسلیں اسےدیکھ چکی ہیں یہاں کوئی علامتیں نہیں ہیں تاج کے جو حصے بند کیے گئے تھے وہ مذہبی وجوہات کی بنا پر نہیں کیے گئے تھے بلکہ تاج میں ہجوم اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیے گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یادگار کے تحفظ اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے اے ایس آئی نے ملک بھر میں یادگاروں کے کچھ حصوں کو بند کر دیا ہے تاج کے تہہ خانے کو کھولنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اسے عدالت کی نگرانی میں کھولا جائے اور ویڈیو گرافی کی جائےکوٹھری کھولنے کے بعد خدشہ ہے کہ کہیں کوئی مورتی رکھ دے اور جھگڑا مستقل ہو جائے۔

    رپورٹ کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر عرفان حبیب نے کہا کہ تاج محل جیسے عالمی ورثے کو مذہبی رنگ دینے کی سازش ہو رہی ہے میں نہیں چاہتا کہ تہھانے کھولے جائیں۔ کیا اس کا کوئی مقصد ہے؟ جس مقصد کے لیے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے کوئی کہیں سے آئے اور مانگے اور اس پر حکم ہو، یہ غلط ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نےبرطانوی دورکا غداری کا قانون معطل کر دیا

    ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے پروفیسر سوگم آنند نے کہا کہ تاج محل کے تہہ خانوں کے سروے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ ویڈیو گرافی ہو جائے تو جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ تہہ خانے کو سیاحوں کے لیے کھولنا آثار قدیمہ کے مطابق ممکن نہیں۔

    دوسری جانب وارانسی کی ایک عدالت نے جمعرات کو گیانواپی مسجد کے سروے کو مکمل کرنے اور 17 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے یہ حکم اس عرضی کی سماعت کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں عدالت کے مقرر کردہ ایڈوکیٹ کمشنر کو ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی جس میں سروے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ .

    درخواست گزاروں کے وکیلوں میں سے ایک، سبھاش نندن چترویدی نے کہا کہ عدالت نے مکمل سروے کرنے اور کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 17 مئی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہےعدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بہانہ بنا کر سروے میں تاخیر نہ کرے۔

    عدالت نے کہا کہ پرسوں سروے شروع ہونے کا امکان ہے عدالت نے پورے گیان واپی کمپلیکس کے سروے کا حکم دیا ہے۔ مسجد اور اس کے تہہ خانے کا سروے کیا جائے گا-

    بھارت:تاج محل کے پیچھے پڑے انتہاپسند بی جے پی رہنماؤں کا نیا دعوٰی

  • شیخ رشید احمد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    شیخ رشید احمد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

    راولپنڈی :شیخ رشید احمد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست،اطلاعات کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کا بدترین واقعہ پیش آنے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں جمع کرا دی گئی۔

    درخواست تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے سینئر نائب صدر شیراز احمد فاروقی اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر شرپسندوں کو مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی پر اکسانے اور اس کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے.

     

     

    درخواست میں شیخ رشید احمد وغیرہ کے خلاف مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کی پامالی کے واقعہ کا مقدمہ فوری طور پر درج کرتے ہوئے قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کی استدعا کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی مخالفت کے جنون میں مذہبی تقدس کی پامالی کا واقعہ پیش آیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیرِنارکوٹیکس کنٹرول نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی مسجدِ نبوی ﷺ آمد کے موقع پر بے ہودہ آوازیں کسی گئیں۔ مسجد نبوی کی حرمت کا خیال بھی نہ رکھا گیا، بعض افراد نے بدتمیزی کی انتہا کر دی، پوری دنیا کے زائرین کے سامنے اپنے ہی وزراء کا تمسخر اڑایا گیا، دونوں وزراء کو غدار اور چور کہہ کر ان کا پیچھا کیا گیا۔

    رمضان المبارک کے آخری ایام ہونے کے باوجود تماش بین بن کر لوگ اپنے موبائلوں سے ویڈیو بناتے رہے۔نوبت یہاں تک پہنچی کہ ایک شخص نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے سر کے بال نوچ لیے۔

  • دعا نے والد کیخلاف استغاثہ دائر کردیا، والد اور کزن پر اغوا کا الزام، شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو بیٹی کیسے 18 سال کی ہوگئی،والد دعا زہرہ

    دعا نے والد کیخلاف استغاثہ دائر کردیا، والد اور کزن پر اغوا کا الزام، شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو بیٹی کیسے 18 سال کی ہوگئی،والد دعا زہرہ

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور کی سیشن عدالت میں والد کے خلاف دائر درخواست میں دعا زہرہ نے شادی کے بعد والد پرلاہورمیں واقع گھر میں گھسنے اور کزن کے ساتھ مل کراغوا کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

    میں اپنے گھر میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں، دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام جاری

    دعا زہرہ کا درخواست میں کہنا ہے کہ پسند سے شادی کی ہے اور اپنےشوہر کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہوں میرے والد زبردستی میری شادی میرے کزن زین العابدین سے کرانا چاہتے ہیں 18اپریل کو والد مہدی کاظمی اور کزن زین العابدین اچانک گھر میں گھس آٸےاورمجھے برا بھلا کہا ۔محلے والوں کی مداخلت کی وجہ سے ساتھ لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

    دعا زہرہ نے عدالت سے استدعا کی کہ والد اورکزن کو مجھے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے لاہورکی سیشن عدالت نے دعا زہرہ کوہراساں کرنے سے روک دیا۔

    دوسری جانب دعا زہرہ کے والدین کا کہنا ہےکہ ہوسکتا ہے ان کی بیٹی کی ویڈیوز بناکر اسے بلیک میل کیا گیا ہو کیونکہ دعا ویڈیو میں خوفزدہ نظر آرہی ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے بیٹی کو کراچی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو اگر میرے پاس نہیں تو چائلڈ پروٹیکشن کےحوالے کیاجائے، مجھے ان پر پورا اعتماد ہے ہم غلط ہوتے تو میڈیا پرکیوں آتے۔

    کراچی سےلاپتہ تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا

    انہوں نے کہا کہ میری شادی 2005 میں ہوئی، شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو بیٹی کیسے 18 سال کی ہوگئی؟ 27اپریل 2008 دعا کی تاریخِ پیدائش ہے مہدی کاظمی نے پریس کانفرنس کے دوران دعا زہرہ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی دکھایا۔

    انہوں نے کہا کہ مکمل تفتیش کی جائے تاکہ معلوم ہوکہ اصل معاملہ کیا ہے، میری بیٹی سے جوکہلوایا جارہا ہے وہ اسی طرح بول رہی ہے، گیم کےاندرمیسجنگ سسٹم سے لڑکے نے میری بیٹی کوٹریپ کیا۔

    دعا زہرہ کی والدہ نے کہا کہ دعا کا جس نے نکاح پڑھوایا ، نکاح نامے پر اس کی مہر نہیں، میں وکیل کی بیٹی ہوں اتنا قانون میں بھی جانتی ہوں، ہوسکتا ہےمیری بیٹی کی ویڈیوز بناکر اسے بلیک میل کیا گیا ہو، میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آرہی ہے۔

    دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

  • پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی

    پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے سپریک کورٹ میں درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے شیڈول کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرد ی سیاسی جماعت کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عدالت میں آرٹیکل184 تھری کے تحت درخواست دائرکی-

    درخواست میں ادارہ شماریات، وفاق، الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کوفریق بنایا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    درخواست میں اپیل کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو کسی قسم کی انتخابی عمل میں تاخیرسے روکا جائےاور قرار دیا جائے کہ3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیرآئینی اور غیر قانونی قراردیا جائے، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے-

    اگر ججز کے خلاف منفی مہم ختم نہ ہوئی تو بار ایکشن لے گی،پاکستان بارایسوسی ایشنز