Baaghi TV

Tag: دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں

  • نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    نئی نہروں کے خلاف سندھ کے علاقے ببرلوبائی پاس پر دھرنے کی وجہ سے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں، ایک ہزار کمرشل گاڑیاں اور 2 ہزار 500 آئل ٹینکرز پھنس گئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ میں احتجاجی دھرنوں کاسلسلہ نہ تھم سکا، خیرپور ببرلوبائی پاس پر وکلابرادری کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔ گھوٹکی اور پنوعاقل میں احتجاج کے باعث پیٹرول بحران پیدا ہوگیا جبکہ ڈہرکی میں قومی شاہراہ پر مظاہرین نے پنجاب جانے والے ٹرک روک لیے۔ٹھٹھہ میں مکلی اور گھارو کے 2مختلف شاہراہوں پرمظاہرین سڑکوں پر آگئے، قمبر شہداد کوٹ میں مرکزی شاہراہ پر سندھ، بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی، جس کے باعث گاڑیوں میں موجود سبزیاں خراب ہوگئی ہیں، جن گاڑیوں میں مویشی لدے ہیں ان کے ڈرائیور شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

    اس صورتحال کا فائدہ ہوٹل مالکان کو ہوا ہے ڈرائیور کو کھانا من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری جانب صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ببرلو مقام پر جاری دھرنے سے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں، ایک ہزار کمرشل گاڑیاں اور 2500 آئل ٹینکرز پھنس گئے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی بندش سے معاشی نقصان ہورہا ہے، صوبائی و وفاقی حکومتیں فورا حرکت میں آئیں۔

    عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی بھرپور مدد کرنے کو تیار ہے پنجاب اور دیگر صوبوں میں بندش کو تیسرا روز ہے اور 12,000 کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2,500 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں، سندھ، پنجاب اور کے پی کو راشن و خوراک کی فراہمی خطرے میں ہے جس سے کسٹمز میں تاخیر ہو رہی ہے۔عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ نے 3,000 سے زیادہ غیر ان ڈکلیئرڈ کنٹینرز کی اطلاع دی ہے، روزانہ ڈیمریج نقصانات 2 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں، گھریلو سپلائی شدید متاثر ہے۔

    قلات میں بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا پشاور کو 128 رنز کا ہدف

    اسلام آباد،مشتعل پاکستانی بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے،داخلے کی کوشش

  • محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات، امن و امان  پر بریفنگ

    محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات، امن و امان پر بریفنگ

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر بریف کیا۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، انہوں نے وزیراعظم کو افغانیوں کی اپنے ملک واپسی کے لئے جاری آپریشن بارے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان دریائے سندھ سے نکالی جانے والی نہروں پر عوامی ردعمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر بھی مبارکباد دی ۔محسن نقوی نے ملاقات میں امن و امان سمیت سیاسی صورتحال پر بریف کیا۔بلوچستان اور کے پی میں امن امان کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور امن امان کی صورتحال دن بدن ٹھیک ہو رہی ہے ۔

    میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

    ساڈا کتا،کتا ۔۔۔تے،تواڈا کتا ٹومی ،خدارا لوگوں کو جینے دو،تحریر:ملک سلمان

    اوچ شریف: تاریخ رقم،50 جوڑوں کی اجتماعی شادی، دلہنوں کو جہیز بھی دیاگیا

    غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کو واپس بھیجنےکاسلسلہ جاری