Baaghi TV

Tag: دعا زہرا

  • عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

    عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا

    کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیا-

    باغی ٹی وی : جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کیس میں نکاح نامہ غلط قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیدیا ،عدالت نے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

    نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست درخواست دعا زہرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی عدالت نے حکم دیا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم کو استعمال رجوع کیا جائے۔

    عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

    جوڈیشنل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ نے کہا کہ جب تک بچی بالغ نہیں ہوجاتی مستقل طور پر والدین کے ساتھ رہے گی، بچی کی فلاح وبہبود کومدنظر رکھتے ہوئے حقیقی والدین کےحوالے کیا جا رہا ہے بچی کی تمام ضروریات، تعلیم، خوارک کا خیال رکھا جائے اور بچی کوجب بھی عدالت طلب کرے پیش کرنا ہوگا۔

    عدالت نے کہا کہ بچی نے خوشی سے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہرکی ہے، ظہیر احمد ثابت کرنے میں ناکام رہے بچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہاریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے والدین نے بچی کو محفوظ رکھنے کی بھرپورکوشش کی اور سندھ ہائیکورٹ نے بچی عارضی کسٹڈی پہلے ہی والدین کے حوالے کرنے کا فیصلہ دیاعدالت نے کہا کہ تنسیخ نکاح کے لئے متعلقہ فورم کو استعمال رجوع کیا جائے-

    فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت

    واضح رہے کہ دعا زہرا نے نوجوان ظہیر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، دونوں آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ملے تھے عدالت نے دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا تھا شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی، دعا زہرا نے اپنے والد کے ذر یعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی-

  • ہم چاہتے ہیں چالان سے پہلے میڈیکل ہو،دعا زہرہ کے والد کی استدعا

    ہم چاہتے ہیں چالان سے پہلے میڈیکل ہو،دعا زہرہ کے والد کی استدعا

    سندھ ہائی کورٹ ،کراچی سے کم سن لڑکی دعا زہرہ کی لاہور کے ملزم ظہیرسے شادی کے کیس کی سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کیس میں دعا زہرہ کے والد کی جانب سے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،ظہیر، شبیر اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہیں، چالان جمع کروا دیا آپ نے؟ ڈی ایس پی سعید رند نے کہا کہ چالان پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرایا، اسکروٹنی پروسس چل رہا ہے، جسٹس صلاح الدین پنہور نے استفسار کیا کہ آپ چالان کب تک جمع کرا سکتے ہیں؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ آپ کہیں تو دو گھنٹے میں چالان جمع کروا دوں گا,جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں،وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں چالان سے پہلے میڈیکل ہو، وکیل ملزمان نے کہا کہ سینئر وکیل 18 اگست سے پہلے دستیاب نہیں، عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست کے لیے ملتوی کردی

    دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچی کم عمر ہے اسکا طبی معائنہ کروایا جائے، اغوا کا مقدمہ تھانہ الفلاح میں درج ہے

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

     دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

  • دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عدالت کے حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جسے اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے، دعا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق دعا زہرا کو فل پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے کسی کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 23 جولائی کو لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کیا۔

    عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں عدالت پیشی سےقبل کسی بھی فریق کو دعا زہرا سے ملاقات نہ کرنے دی جائے-

    لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے کراچی پولیس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا کے تحفظ اور عدالت میں پیشی کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔

    خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کے حکم پر پولیس نے دعا زہرا کی حوالگی کی درخواست دائر کی تھی جبکہ سندھ ہائیکورٹ بھی دعا کو پیش کرنےکاحکم دے چکی ہے۔

  • دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی کی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ پولیس نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کو عدالت میں پیش کیا جہاں جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

    دورانِ سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ لڑکی کو تو ہرصورت کراچی لانا ہے، جرم کراچی میں ہوا ہے توکیس کی سماعت بھی کراچی میں ہوگی، کیس اسی شہرمیں زیر التوا ہے،کراچی میں بھی شیلٹرہوم ہیں، کراچی میں بھی لڑکی کوکوئی خطرہ نہیں ہوگا،کراچی کے شیلٹر ہوم میں بھی حفاظتی انتظامات ہوں گے-

    عدالت نے ملزم ظہیر کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ چاہتے ہیں لڑکی کو کراچی منتقل نہ کیا جائے؟ اس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ لڑکی کوکراچی منتقل نہیں کیا جاسکتا، لڑکی اگرکسی سے نہ ملنا چاہے توبھی کوئی اس سے نہیں مل سکتا، عدالت بھی چاہے تو لڑکی سے ملنے کا نہیں کہہ سکتی۔

    وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ لڑکی کم عمر ثابت ہوچکی ہے، اس کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں، ہم لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم نہیں دے رہے۔

    دورانِ سماعت سندھ اور وفاقی حکومت کے وکلا نے بھی دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی حمایت کردی جس پر عدالت نے لڑکی کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاعدالت نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

    واضح رہےکہ دعا زہرا کی بازیابی کے لیے والد مہدی کاظمی نے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ملزم ظہیر احمد کو نوٹس جاری کیا تھا-

  • اگر یہ لوگ شریف ہوتے تو رشتہ لے کر آتے ،دعا زہرہ کے انٹرویو پر ماں کا ردعمل

    اگر یہ لوگ شریف ہوتے تو رشتہ لے کر آتے ،دعا زہرہ کے انٹرویو پر ماں کا ردعمل

    اگر یہ لوگ شریف ہوتے تو رشتہ لے کر آتے ،دعا زہرہ کے انٹرویو پر ماں کا ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے شہر قائد کراچی سے گھر سے بھاگ کر پنجاب میں آ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد دعا کی والدہ کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے،

    دعا زہرہ کی والد کا کہنا ہے کہ میری بچی دباؤ کا شکار ہے عدالت میں اس نے خود ہم سے ملاقات میں کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ چلے گی لیکن یہ کہتے ہی وہ اسے اٹھا کر لے گئے کوئی اپنی بے عزتی نہیں کرواتا، ہم صرف بچی کی خاطر یہ سب کررہے ہیں تاکہ وہ بحفاظت گھر آجائے میں نے ظہیر کے بھائی کا انٹرویو دیکھا جس میں وہ کہہ رہا تھے کہ دعا کہتی ہے مجھے جان سے ماردو لیکن میں کراچی نہیں جاؤں گی، میں بتا دوں اگر میری بیٹی کو آپ لوگوں نے مارا یا اسے کوئی خراش آئی تو میں آپ لوگوں کو چھوڑوں گی نہیں

    دعا زہرہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ویڈیو میں دیکھا کہ 14 سالہ بچی کو گدی رکھ کر بٹھایا ہوا ہے سب کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں گدی پر بٹھایا ہے تاکہ وہ بڑی نظر آئے وہ جیسی ہے اسے ویسے ہی دکھائیں اس یوٹیوبر نے دعا کا میک اپ کرکے اپنے جیسی عورت بنا کر بٹھا دیا جب یہ کراچی میں تھے تو کسی میڈیا والے کو دعا کا انٹرویو نہیں لینے دیا گیا اب اس زنیرہ نامی لڑکی نے کیسے انٹرویو کرلیا اسے یقیناً ظہیر کے گھر والوں نے پیسہ کھلایا ہوگا تبھی وہ باآسانی ان تک پہنچ گئی

    دعا زہرہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم شریف لوگ ہیں کسی گینگ کے بندے نہیں ہیں تو یہ لوگ رشتہ لے کر آتے اگر یہ شریف ہوتے تو جب میری بچی ان کے پاس اکیلے گئی تو ظہیر کی ماں ہم سے رابطہ کرتیں پوچھتیں کہ اس طرح بچی آگئی ہے اب کیا کرنا ہے لیکن انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا

    دعا زہرہ کیس اور کڑوا سچ، مافیا اور گینگ قانون سے کھیلنے لگا

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے،دعا زہرہ کے والد کا انٹرویو پر بڑا ردعمل

  • میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے،دعا زہرہ کے والد کا انٹرویو پر بڑا ردعمل

    میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے،دعا زہرہ کے والد کا انٹرویو پر بڑا ردعمل

    میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے،دعا زہرہ کے والد کا انٹرویو پر بڑا ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے شہر قائد کراچی سے گھر سے بھاگ کر پنجاب میں آ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد دعا کے والد مہدی کاظمی کا رد عمل سامنے آیا ہے،

    دعا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ انٹرویو کرنے والی خاتون اینکر کے خلاف عدالت جائیں گے اور قانونی کاروائی کریں گے، دعا کے والد نے اپنی بیٹی کے انٹرویو پر رد عمل میں کہا کہ مجھے اس کا اندازہ تھا کہ اس قسم کی ویڈیو سامنے آئیں گی اور ہو سکتا ہے کچھ دنوں میں مزید ویڈیوز سامنے آ جائیں بچی ان کے قبضے میں ہے وہ جو چاہے اس سے بلوائیں جو خاتون انٹرویو کررہی ہیں وہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ظہیر اور دعا سے ان کا رابطہ شروع سے تھا میں انہیں قانونی نوٹس بھیجنے کے لیے اس وقت سپریم کورٹ میں ہوں ابھی دیکھے گا یہ سب دوبارہ غائب ہوجائیں گے۔

    دعا زہرہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں جو باتیں تھیں سب جھوٹ کا پلندا تھا میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے اور ذہنی دباو کا شکار ہے

    دوسری جانب دعا زہرہ کیس میں دعا کے والد نے جبران ناصر کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے، جبران ناصر اب اس کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے، جبران ناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا کہ میں اب اس کیس مین عدالت میں پیش ہوں گا الطاف کھوسو نے اچھے سے کیس کو لڑا ہے لیکن اب یہ کیس ہائے پروفائیل کیس ہے ٹرائل کورٹ میں ہونے والی سماعت پر میں اپنا وکالت نامہ جمع کرائوں گا بچی کے حوالے سے سب حقائق دیکھ کر بات کروں گا

    دعا زہرہ کیس اور کڑوا سچ، مافیا اور گینگ قانون سے کھیلنے لگا

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

  • سندھ ہائی کورٹ کاآئی جی سندھ کودعازہرا کے حوالے سےبڑا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کاآئی جی سندھ کودعازہرا کے حوالے سےبڑا حکم

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ کاآئی جی سندھ کودعازہرا کے حوالے سےبڑا حکم ،اطلاعات کے مطابق دعا زہرا کا کیس بڑی اہمیت اختیار کرگیا ہے اور اس حوالےسے آج ہی سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو دعازہرا کو پیش کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

    کراچی سے آمدہ اطلاعات میں بتایاگیاہےکہ دعازہرا کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں دعازہرا کی کم عمری میں شادی اور مبینہ اغوا کے کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت دعا زہرا کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کااظہار کیا۔

    جسٹس محمداقبال کلہوڑو نے وکیل سے مکالمے میں کہا کیا ریاست اتنی کمزور ہے کہ ملک میں موجود ایک لڑکی کوکراچی نہیں لاسکتی، پولیس پریس کانفرنس کررہی ہے لیکن عملی اقدامات نہیں۔عدالت نے کہا کہ پولیس افسران وردی کامان نہیں کررہے، ایسے افراد بھرتی کریں جووردی کی عزت رکھیں، بچی ویڈیو بنا رہی ہے، پریس کانفرنس کررہی ہے لیکن پولیس کونہیں مل رہی۔

    سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمداقبال کلہوڑو نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا بچی کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسرنے بتایا کہ مذکورہ پتہ پربچی نہیں ملی تو جسٹس محمداقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کچھ نہ کچھ تو گڑبڑ ہے۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ ایس ایس پی ہیومین ٹریفیکنگ کانفرنس میں اسلام آبادگئےہیں، دعا زہرا کی گرفتاری نہیں ہوئی، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہگرفتاری نہیں ہم نےبچی کوصرف بلایاہے، ایس ایس پی کانفرنس اٹینڈ کر رہا ہے، عدالت کا حکم اہم نہیں؟ انسانی اسمگلنگ رک نہیں رہی اورکانفرنس ہو رہی ہیں۔

    تفتیشی افسر نے کہا ہمیں وقت دےدیاجائے، جس پر جسٹس محمداقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ پولیس صرف پریس کانفرنس اوردعوےکررہی ہے، ایک بچی نہیں مل رہی، ویڈیوآرہی ہیں، کیا ریاست اتنی کمزور ہوگئی ہے، اے جی صاحب ہمیں بچی چاہیے، یہ آپس میں گیم کھیل رہے ہیں۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر دعا زہرا کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس ایس پی اے وی سی سی زبیر نذیر شیخ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے آئی جی سندھ کو دعا زہرا کو پیش کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے سماعت 24 مئی کے لیے ملتوی کردی۔

  • دعا زہرہ پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں،ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا شہلہ رضا کوپیغام

    دعا زہرہ پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں،ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا شہلہ رضا کوپیغام

    لاہور:دعا زہرہ کیس میں صوبائی وزیر سندہ شہلا رضا کے بیان پر ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دعا زہرہ اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں مقیم نہیں ہے۔

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ دعاہ زہرہ کے شوہر ظہیر کی والدہ اور بھائی پنجاب یونیورسٹی میں ملازم ہے ، ظہیر کی والدہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں لیڈی ایڈینڈٹ جب کہ بھائی کنٹرولر آفس میں بطور کلرک ہے۔

    ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ پولیس نے جو معلومات مانگی تھیں وہ انہیں سی ایس او (چیف سیکیورٹی آفیسر) کے ذریعے فراہم کر دی گئی ہیں جب کہ ظہیر کی والدہ اور بھائی دونوں گزشتہ کئی روز سے یونیورسٹی سے غیر حاضر ہیں۔

    خیال رہے کہ دعا زہرہ کاظمی 16 اپریل کو اپنے گھر کے نیچے سے غائب ہوئی تھی جس کے بعد اس کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں دعا کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے مجھے مارتے تھے، زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے جس پر میں راضی نہیں تھی لہذا میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔

    دوسری جانب دعا زہرہ کی والدہ نے بیٹی کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آ رہی ہے، ہو سکتا ہے بیٹی کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا گیا ہو۔

    واضح رہے کہ دعا زہرہ کا ظہیر سے نکاح 17 اپریل کو ہوا تھا جب کہ دعا اور اس کے شوہر کو پولیس نے پاکپتن سے تحویل میں لے لیا ہے، دونوں پاکپتن میں ظہیر کے چچا کے گھر میں موجود تھے۔

  • پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد عدالت پہنچ گئے

    پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد عدالت پہنچ گئے

    سندھ ہائیکورٹ پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    دعا زہرا کے والدین نے سندھ ہائیکورٹ میں درخؤاست دائر کی ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایچ او الفلاح اور تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرا کو بازیاب کرائیں تفتیشی افسر دعا زہرا کو ظہیر احمد سے بازیاب کراکے عدالت میں پیش کریں، دعا زہرا اور اسکی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے دعا زہرا اور ظہیر احمد کی 17 اپریل کو ہونے والی شادی غیر قانونی قرار دی جائے

    واضح رہے کہ دعا زہرہ کراچی سے خود آئی اور اپنی مرضی سے شادی کی تا ہم والدین نے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعا کی تلاش کے لئے ٹرینڈ بھی چلائے گئے تا ہم دعا کو پنجاب پولیس نے تلاش کر لیا،24 اپریل کو کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ مل گئی دعا زہرہ نے شادی کر لی ،کراچی پولیس نے جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا کہ دعا زہرا اغوا نہیں ہوئی بلکہ وہ خود گئی ہے، دعا زہرہ کے لاپتہ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلائے گئے،گزشتہ روز خبر آئی کہ دعا زہرہ کا نکاح نامہ کراچی پولیس نے لاہور پولیس کو بھجوایا ہے کیونکہ نکاح نامے پر لاہور کا پتہ لکھا ہے،نکاح نامے کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ خبرین چل گئیں کہ دعا زہرہ مل گئی ہےتا ہم بعد میں پولیس کو تردید کرنا پڑی کہ صرف نکاح نامہ ملا ہے،بعد ازاں آج دعا زہرہ سامنے آ گئی اور ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا، دعا زہرہ نے اس ویڈیو پیغام میں خود شادی کا اقرار کر لیا اور کہا کہ کوئی دباؤ نہیں ہے،

    لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری میں کراچی سے مبینہ اغوا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیاہے دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میری عمر 18برس ہے اور میں بالغ ہوں دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا عدالت نے لڑکی کے شوہر کو کمرہ عدالت سے باہر نکال کر لڑکی کا بیان ریکارڈ کیا جس میں دعا زہرا کا کہنا تھا کہ اپنی مرضی سے کراچی سے لاہور آئی مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا

    لڑکی کا بیان سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا کہ دعا زہرہ کو اس کی مرضی کیخلاف دارالامان نہ بھیجا جائے دعا کو آزاد کرتے ہیں اس کی مرضی جہاں چاہے رہے عدالت نے دعا کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دے دی

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

  • بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں: نور بخاری کا دُعا زہرہ کو پیغام

    بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں: نور بخاری کا دُعا زہرہ کو پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے دُعا زہرہ کے لیے پیغام جاری کردیا ہے۔اداکارہ نور بخارہ نے کہا کہ بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔

    نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ الحمداللّہ! دُعا زہرہ بالکل ٹھیک ہے لیکن کاش آپ سمجھ سکتی ہیں کہ آپ کی وجہ سے آپ کے والدین اور پورا پاکستان کتنی اذیت سے گزرا۔

    سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ہم سب بھی بیٹیوں والے ہیں اور ہم نے آپ کے لیے بہت دُعائیں کی۔اُنہوں نے کہا کہ بچوں کو سمجھنا چاہیے، بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔نور بخاری نے یہ بھی کہا کہ مجھے والدین کے لیے بہت افسوس ہے۔

     

    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق دعا زہرہ اور ظہیر نے مقامی عدالت میں ہراسمنٹ پٹیشن بھی دائر کی ہے، یہ پٹیشن سیشن جج حافظ رضوان کی عدالت میں دائر کی گئی۔

    دعا زہرہ کا ظہیر سے نکاح 17 اپریل کو ہوا، جبکہ پٹیشن 19 اپریل کو عدالت میں دائر کی گئی۔

    کراچی سے دس دن قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرا کے معاملے نے ایک نیا رُخ اختیار کر لیا ہے اور اب صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ دعا اور ان کا شوہر ہونے کے دعویدار لڑکا ان کی تحویل میں ہیں۔

    اوکاڑہ پولیس کی جانب سے ایک تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں اس جوڑے کو پولیس اہلکار کے ہمراہ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

    اوکاڑہ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر فیصل گلزار کے مطابق دعا اور اُن کے مبینہ شوہر اس وقت تھانہ حویلی لکھا پولیس کی تحویل میں ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا تھا دعا زہرا نے اپنے اہلخانہ کے خلاف لاہور میں ہراسانی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے اور اسی لیے انھیں ابھی کراچی پولیس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

    ادھر لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر کو ڈی پی او آفس اوکاڑہ سے لاہور پولیس کی ٹیم کی حفاظت میں لاہور لایا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے کراچی پولیس کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے اور آئی جی کی ہدایات کے مطابق کراچی پولیس سے تعاون کیا جا رہا ہے۔

    ڈی پی او اوکاڑہ فیصل گلزار کے مطابق دعا نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔ اس بیان میں دعا کا موقف ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر آئی تھیں اور انھوں نے ظہیر نامی لڑکے سے کورٹ میرج کی ہے۔

    فیصل گلزار کا مزید کہنا ہے کہ تین سال قبل پب جی ویڈیو گیم کے ذریعے دعا زہرا اور ظہیر کی دوستی ہوئی تھی۔

    پولیس کی جانب سے ریلیز کی گئی ویڈیو میں دعا بتا رہی ہیں کہ ان کے والدین زبردستی ان کی شادی کسی اور سے کروانا چاہ رہے تھے جس پر وہ راضی نہیں تھیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھیں گھر میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے بعد وہ اپنی مرضی سے اپنے گھر سے آئی ہیں۔

    ‘مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا۔ میں اپنے گھر سے کوئی قیمتی سامان نہیں لائی تھی۔ میرے گھر والے میری عمر غلط بتا رہے ہیں۔ میں بالغ ہوں، میری عمر 18 سال ہے۔ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے کورٹ میرج کی ہے۔ کسی کی کوئی زور زبردستی نہیں ہے۔ خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے، میں اپنے گھر میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں۔’

    تاہم دوسری جانب دعا کے والد مہدی کاظمی نے منگل کی صبح ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی کی عمر 18 برس ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ ان کی شادی کو ابھی 18 برس نہیں ہوئے۔

    مہدی کاظمی کا کہنا تھا کہ ان کی شادی سات مئی 2005 کو ہوئی تھی اور اس حساب سے دعا کی عمر ہرگز 18 برس نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کا جعلی نکاح نامہ تیار کروایا گیا۔

    دعا کے والد نے درخواست کی کہ ان کی بیٹی کو واپس کراچی لایا جائے اور یہاں بیشک انھیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا جائے۔ انھوں نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    خیال رہے کہ دعا زہرا کراچی کے علاقے الفلاح سے 16 اپریل کو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں۔

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…