Baaghi TV

Tag: دعا زہرہ

  • دعا زہرہ کیس میں نئی پیشرفت،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    دعا زہرہ کیس میں نئی پیشرفت،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے دعا زہرہ کو مستقل طور پر والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

    شہر قائد کراچی کی فیملی کورٹ میں دعا زہرہ کیس میں والد کی بچی مستقل والدین کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے دعا زہرہ کیے والد کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے لڑکی کی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے والدین کو 2 لاکھ روپے کےذاتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے کہا کہ جب تک بچی بالغ نہیں ہو جاتی مستقل طور پر والدین کے ساتھ رہے گی، بچی کی فلاح وبہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے حقیقی والدین کے حوالے کیا جا رہا ہے، عدالت نے دعا زہرہ کے والدین کو ہدایت کی کہ بچی کی تمام ضروریات،تعلیم،خوارک کا خیال رکھا جائے اور بچی کو جب بھی عدالت طلب کرے پیش کرنا ہوگا، بچی نے خوشی سے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہرکی ہے، ظہیر احمد ثابت کرنے میں ناکام رہے بچی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا،کورٹ کے مطابق ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے والدین نے بچی کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کی اور سندھ ہائیکورٹ نے بچی عارضی کسٹڈی پہلے ہی والدین کےحوالے کرنے کا فیصلہ دیا،عدالت نے بچی مستقل والدین کے حوالے کرنے کی والد کی درخواست نمٹا دی۔

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    گینگ نے دعا زہرہ کی نجی،نازیبا تصاویر لیک کر دیں

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

     دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

    کیا آپ سمجھتے ہیں لڑکی سے ریپ ہوا؟ دعا زہرہ کیس میں عدالت کا استفسار

  • دعا زہرہ کیس، سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    دعا زہرہ کیس، سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    دعا زہرہ کیس، سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    شہر قائد کراچی سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنیوالے دعا زہرہ کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    ملزم ظہیر کے پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور کیس کے تفتیشی افسر سعید رند کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کردی،وکیل مدعی مقدہ نے کہا کہ کیس کا چالان جمع ہوچکا ہے، ٹرائل شروع ہوچکا ہے ملزمان پر فرد جرم عائد ہونا ہے،

    ملزم ظہیر کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کو مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی تھی،ٹرائل کورٹ کیس کا چالان پیش کرکے توہین عدالت کی ہے،

    قبل ازیں کراچی کی ماتحت عدالت نے دعا زہرہ کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں تین درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے ملزم ظہیر احمد کی مغویہ سے ملاقات اور مغویہ کا بیان قلم بند کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ملزم ظہیر اور شبیرکی ضمانت منظورکرلی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کراچی کی کم عمر لڑکی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں عدالت نے 3 درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے ملزم ظہیر احمد کی مغویہ سے ملاقات کی درخواست مستردکرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے وکیل مغویہ سے ملاقات کا مقصد بتانے میں ناکام رہے ہیں اس حوالے سے 27 جولائی کو عدالت اس حوالے سے واضح احکامات جاری کرچکی ہے لہٰذا ملزم ظہیر کی مغویہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔عدالت نے ملزمان ظہیر اور شبیر کی 2 ،2 لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی، عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ ضمانت منظور کرنےکا مقصدملزمان کو فائدہ دینا نہیں ہے اور ملزمان کو ضمانت دیے جانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں کیس سے بری کیا جائے، اگر پراسیکیویشن چاہے تو ملزمان کو ضمانت دینےکے فیصلے کو چیلنج کرسکتی ہے

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

     دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

  • کیا آپ سمجھتے ہیں لڑکی سے ریپ ہوا؟ دعا زہرہ کیس میں عدالت کا استفسار

    کیا آپ سمجھتے ہیں لڑکی سے ریپ ہوا؟ دعا زہرہ کیس میں عدالت کا استفسار

    سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے جا کر لاھور میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا کیس کی سماعت ہوئی

    سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ مغویہ کے ایم ایل او فیصلے پر حکم امتناعی جاری کردیا ،عدالت نے سیشن عدالت کا فیصلہ معطل کردیا ، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ حکم تک ایم ایل او نہ کروایا جائے، عدالت نے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی کر دی

    دوسری جانب عدالت نے مبینہ مغویہ کے ایم ایل او فیصلے، ملزمان کی ضمانت درخواستوں کی سماعت کی، وکلا ملزمان نے کہا کہ ایم ایل او فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ آپ میڈیکل کیوں نہیں کروانا چاہتے؟ وکلا ملزمان نے کہا کہ مدعی وکیل نے 16, 17 اپریل کو زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ میڈیکل کروانے سے کیا لڑکی کے عزت پر حرف آئے گا؟ وکلا ملزمان نے کہا کہ میڈیکل لڑکی کی اجازت سے مشروط ہوتا ہے،لڑکی کی عمر کا تعین بورڈ کرچکا، عدالت نے مدعی مقدمہ وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں لڑکی سے ریپ ہوا؟ وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ نہیں میرے فاضل دوست کیس کو نہیں سمجھ رہے،

    کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے کا کیس مبینہ مغویہ لڑکی نے ایم ایل او سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست مین کہا گیا کہ سیشن عدالت کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے،ایک ہی درخواست پر دو عدالتیں فیصلہ نہیں کر سکتیں،جوڈیشنل مجسٹریٹ ایم ایل او کرانے سے متعلق درخواست مسترد کر چکی،مبینہ مغویہ لاہور اور کراچی میں بیانات دے چکی،مبینہ مغویہ کے مطابق اس نے مرضی سے شادی کی،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد ظہیر کی والدہ سمیت 6 دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعازہرہ کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں نامزد مفرور ملزمان نور بی بی سمیت 6 کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے چالان کی منظوری اور مدعی مقدمہ کی جانب سے ایم ایل او کرانے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے تحریری حکم میں مفرور ملزمان نور بی بی سمیت 6 کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ چالان میں زیادتی شامل نہیں کی گئی۔ چالان میں سندھ چائلڈ ایسٹرن میرج ایکٹ، اغوا، انسانی اسمگلنگ اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو متاثرہ بچی کا ایم ایل او کرانے کا حکم دیدیا

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

     دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

  • دعا زہرہ کے طبی معائنے کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    دعا زہرہ کے طبی معائنے کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے طبی معائنے کے حوالہ سے دائر درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے

    کراچی کی مقامی عدالت میں دعا زہرہ کی درخواست کے حوالہ سے سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت 13 اگست تک کے لئے ملتوی کر دی ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعا زہرہ کے طبی معائندے کی درخواست مسترد کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت مانگی کہ کہ ضمنی چالان جمع کروانے کے لئے مہلت دی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچی کم عمر ہے اسکا طبی معائنہ کروایا جائے، اغوا کا مقدمہ تھانہ الفاح میں درج ہے

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

     دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

  • دعا زہرہ کے شوہر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    دعا زہرہ کے شوہر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے شوہر کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی

    کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر اور اسکے بھائی شبیر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے اور 17 اگست تک ضمانت میں توسیع کر دی ہے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی نے دعا زہرا کیس میں ملزم ظہیر اور شبیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ،دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ دعا زہرہ کیس کے مقدمے کا چالان تاحال عدالت میں پیش نہیں ہو سکا. عدالت نے چھ اگست تک چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کر دی

    ظہیر کے خلاف دعا زہرا کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے،عدالت کے حکم پر دعا زہرا دارالامان میں رہائش پزیر ہے

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

     دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

  • گینگ نے دعا زہرہ کی نجی،نازیبا تصاویر لیک کر دیں

    گینگ نے دعا زہرہ کی نجی،نازیبا تصاویر لیک کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

    دعا زہرہ کو گینگ کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کا امکان ہے، اس بات کا خدشہ اقرار الحسن نے کیا ہے، اینکر زنیرہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر دعا اور ظہیر کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے پرائیویٹ تصاویر بھی اپلوڈ کیں، اس ویڈیو کے بعد اینکر اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ دعا اور ظہیر کی نازیبا پرائیویٹ تصاویر لیک کرنا گینگ کی ایک چال ہے،

    اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ بہت دکھ کی بات ہے کہ تصاویر پرسنل وائرل کی گئی ہیں،ہم گینگ کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، جبران ناصر سنجیدہ اقدامات کریں گے، کسی بچی کی عزت اچھالنا شروع کر دیں،پہلے بچی کو سہانے خواب دے کر اسکی عزت کے ساتھ کھیلیں پھر اسے بیچنے کی کوشش کریں اور پھر نازیبا تصاویر جو بچی نے اپنے طور پر بنائیں اسکو وائرل کر دیں، یہ گینگ کی بہت بڑی چال ہے،پاکستان کو یکجا ہو کر اس پر بات کرنی چاہئے، کوئی بھی نجی تصویر، ویڈیو سامنے نہیں آنی چاہئے

    اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس پر نوٹس لینا چاہئے جس نے یہ تصاویر شیئر کی ہیں اسکو قانونکے کٹہرے میں لانا چاہئے، اس گینگ کی طرف سے نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، نئی چال چلی جا رہی ہے

    دوسری جان سوشل میڈیا پر ظہیر احمد کے والدین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ دعا زہرہ کے والدین سے معافی مانگ رہے ہیں کہ بچوں کے دور ہوجائے سے کیسا محسوس ہوتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ظہیر احمد کو واپس لاہور بلایا جائے اور یہ کہ شادی کے معاملے میں صرف ان کے بیٹے کا قصور نہیں تھا بلکہ دعا زہرہ بھی شریک مجرم تھیں

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • سیکورٹی فراہم کی جائے،بینک اکاؤنٹس بحال کیا جائے، دعا زہرہ کا شوہر عدالت پہنچ گیا

    سیکورٹی فراہم کی جائے،بینک اکاؤنٹس بحال کیا جائے، دعا زہرہ کا شوہر عدالت پہنچ گیا

    سیکورٹی فراہم کی جائے،بینک اکاؤنٹس بحال کیا جائے، دعا زہرہ کا شوہر عدالت پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے شوہر ظہیر نے بینک اکاؤںٹس اور شناختی کارڈ کی بحالی کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے

    دعا زہرہ کے شوہر ظہیر اور شبیر کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست پر فوری سماعت کی بھی استدعا کی گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے ظہیر کی استدعا منظور کر لی ہے ، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کچھ دیر میں درخواست پر سماعت کرے گا

    ظہیر اور شبیر نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وہ کراچی میں دعا زہرا کیس کے ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، دونوں کو پیشی کے دوران سکیورٹی خدشات لاحق ہیں محکمہ داخلہ سندھ،آئی جی اور دیگر کو دونوں درخواست گزاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے بینک اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ بحال کرنے کا بھی حکم دیا جائے

    دعا زہرا کی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نادرا اور اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • دعا زہرا کو بیچنے کے لیے ورغلا کر کراچی سے بلوایا گیا، اقرارالحسن کا تہلکہ خیز انکشاف

    دعا زہرا کو بیچنے کے لیے ورغلا کر کراچی سے بلوایا گیا، اقرارالحسن کا تہلکہ خیز انکشاف

    دعا زہرا کو بیچنے کے لیے ورغلا کر کراچی سے بلوایا گیا، اقرارالحسن کا تہلکہ خیز انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے بارے میں اینکر اقرار الحسن نے اہم انکشافات کئے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اینکر اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ دعا زہرا کو ظہیر اور اس کے گینگ نے جسم فروشی کے اڈے پر بیچنے کے لئے ورغلا کر بُلایا تھا۔ والدین نے ہمت کر کے میڈیا پر آواز اُٹھائی تو اس گینگ کو مجبوراً اسے شادی ظاہر کرنا پڑا۔ میں نے اس ویڈیو سے پہلی دعا زہرا کیس پر بات نہیں کی۔ میری تحقیق اس ویڈیو میں،

    ویڈیو میں اقرار الحسن کہتے ہیں کہ ان کی تحقیق کے مطابق یہ معاملہ اتنا سیدھا نہیں ہے جتنا دکھائی دے رہا ہے دعا زہرہ کو اغوا کیا گیا ہے اور وہ ایک گینگ کے پاس موجود ہیں چونکہ یہ معاملہ اتنا زیادہ اچھل گیا اور والدین نے ہمت کرکے میڈیا پر آواز اٹھائی اسی لیے دعا زہرہ ابھی تک جسم فروشی کے کسی اڈے پر نہیں بکی اور اسے گھریلو بیوی بنا کر فی الحال رکھنا پڑا ہے لیکن دعا کا مستقبل اب بھی تاریک ہے وہ اللہ کی ذات کو حاضر ناظر جان کر کہتے ہیں کہ ظہیر احمد جیسے بدبخت لوگ دعا جیسی بچیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر بلاتے ہیں اور آگے انہیں گینگ در گینگ جسم فروشی اور بدکاری کے کاموں کیلئے بیچ دیا جاتا ہے اس کیس میں بھی ایسا ہی ہونے جا رہا تھا لیکن دعا کے والدین نے ہمت دکھائی اور معاملے کو سوشل اورمین سٹریم میڈیا پر اجاگر کیا

    اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ جب سے یہ معاملہ شروع ہوا ہے وہ اس پر خاموش تھے کیونکہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھے لیکن اب ان کے پاس شواہد آگئے ہیں آگے چل کر وہ ایک ایک کردار کو ثبوت کے ساتھ بے نقاب کریں گے آج سے وہ اس معاملے کو موضوعِ بحث بنائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ کوئی بھی بچی کسی کے بھی ورغلانے سے دعا زہرہ جیسی خطرناک صورت حال میں نہ پھنسے

    ایک اور ٹویٹ میں اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ جسم فروشی کے اڈوں پر بکنے کے لئے ورغلا کر بلائی جانے والی بچیوں کو تھوڑی بتایا جاتا ہے کہ انہیں اغواء کر لیا گیا ہے، انہیں تو پیار محبت سے رام کیا جاتا ہے یہاں تک کہ ان سے نکاح تک کیا جاتا ہے اور پھر انہیں اس آگ میں جھونکا جاتا ہے، یہاں ماں باپ کے شور کی وجہ سے یہ نوبت نہیں آئی

     دعا زہرہ نے والدین سے ایک بار پھر صلح کی اپیل کی ہے

    دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • والدین کو پتا ہے میں کہاں کیوں اور کس کی وجہ سے گئی تھی؟ دعا زہرہ

    والدین کو پتا ہے میں کہاں کیوں اور کس کی وجہ سے گئی تھی؟ دعا زہرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ نے والدین سے ایک بار پھر صلح کی اپیل کی ہے

    دعا زہرہ نے شوہر ظہیر کے ہمراہ نجی ڈیجیٹل ٹی وی کو ایک انٹرویو میں والدین سے درخواست کی کہ اب بس کریں مجھے مزید ذلیل کرنا بند کریں مزید کورٹ کچہری کے چکروں میں نہ پھنسائیں مجھے پتا ہے کہ میں لاہور سے کراچی پولیس موبائل میں پورا پورا دن کیسے سفر کرتی ہوں اگر والدین یہ سب کرکے مجھے مارنا چاہتے ہیں تو مجھے بتا دیں میں پہلے ہی مرجاؤں گی کراچی میں میری جان کو خطرہ ہے میں کسی صورت کراچی نہیں جاؤں گی

    دعا زہرہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین پہلے دن سے جھوٹ بول رہے ہیں انہیں پتا ہے میں کہاں کیوں اور کس کی وجہ سے گئی تھی؟ میرے والدین نے بھاگنے سے قبل میری اور ظہیر کی چیٹ پڑھ لی تھی جس کے بعد انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ میری گردن پر زخم بن گئے تھے عام روٹین میں بھی والدین میری بہنوں کے کہنے پر بھی مجھے مارتے پیٹتے تھے والدین سے یہی کہوں گی کہ سہولتیں ہی سب کچھ نہیں ہوتی والدین کو بچوں کا دوست بھی ہونا چاہیے میں جانتی ہوں لاہور آ کر کیسے وقت گزارا 3،3 دن ظہیر کے ساتھ بھوکی رہی پولیس سے بچنے کے لیے پارکوں میں اور سڑکوں پر بھی رہے لیکن اب اللہ کا شکر ہے حالات بہتر ہیں

    دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے شوہرکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے شوہرکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

    لاہور ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے ظہیر کے وکیل سے سوال کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے، اس پروکیل نے بتایا کہ 16 اپریل کو اغواکی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، عدالت نے پوچھا تو ابھی تک آپ کیا کررہے ہیں؟ آپ کوکیسے پتا چلا پولیس درخواست گزارکو گرفتارکرناچاہتی ہے؟-

    دعا زہرہ کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے تو ظہیر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے،والد

    اس پر وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسرکا بیان ہےکہ وہ معاملےکی دوبارہ تفتیش کررہے ہیں خدشہ ہے کہ پولیس درخواست گزار کو گرفتار کر لے گی لہٰذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔

    بعد ازاں عدالت نے ظہیر احمد کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے پولیس کو درخواست گزار کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔

    واضح رہے کہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ظہیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جارہا ہےکہ دعا کو اغوا کیا ہے، خدشہ ہےکہ پولیس گرفتار کرلے گی لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    یاد رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی-

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان