Baaghi TV

Tag: دفتر

  • اک سگریٹ نے تحریک انصاف کا مرکزی دفتر جلا دیا

    اک سگریٹ نے تحریک انصاف کا مرکزی دفتر جلا دیا

    تحریک انصاف کے لاہور دفتر میں آگ لگ گئی،

    لاہور کے علاقے جیل روڈ میں تحریک انصاف کے دفتر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، آتشزدگی سے ایک شخص زخمی ہوا ہے، اطلاع پر پولیس، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، آگ لگنے کا واقعہ صبح پانچ بجے کے قریب پیش آیا،لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے دفترمیں آتشزدگی کے باعث ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔جھلس کر زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    تحریک انصاف کے دفتر میں آتشزدگی کے واقعہ میں دفتر کی کرسیاں، میز، ایل ای ڈیز سمیت دفتر میں موجو دتمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو حکام نے آفس کو لگی سیل توڑ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا،آگ بجھانے کے عمل میں 7 سے زائد فائر ٹینڈر نے حصہ لیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے دفتر کو تالے لگے تھےنشئی سامان چوری کرنے آفس کے اندر داخل ہوئے تھے، اس دوران سگریٹ کے شعلہ سے ممکنہ طور پر آگ بھڑکی، واقعہ میں جو شخص زخمی ہوا اسکا بیان حالت بہتر ہونے پر ریکارڈ کیا جائے گا

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • واپڈا اہلکاروں کا لوگوں کیساتھ غلط رویہ

    واپڈا اہلکاروں کا لوگوں کیساتھ غلط رویہ

    قصور
    لیسکو چونیاں الہ آباد کے لوگ سخت پریشان،جائز کام کروانا مشکل تر ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق لیسکو چونیاں کے علاقے الہ آباد میں واپڈا اہلکاروں کا رویہ عوام کیساتھ انتہائی ترش ہے
    دو روز قبل نیو اقبال ٹاؤن الہ آباد کا ٹرانسفارمر 6 بجے صبح خراب ہوا تو مقامی پوگوں کے بارہا کال کرنے پر کوئی جواب نا دیا گیا الٹا کال کرنے والوں سے غلط رویہ سے بات کی جاتی رہی
    صبح سویرے خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کو شام کے قریب ٹھیک کیا گیا
    اتنی دیر لوگ سخت گرمی میں گزارہ کرتے رہے
    واپڈا اہلکاروں کا رویہ انتہائی ترش ہے جس کے باعث لوگ کال کرنے سے بھی ہچکچاتے ہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور و ایس ای لیسکو قصور سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے

  • دفتر میں ایک ایسا قانون  نافذ جس پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی ۔

    دفتر میں ایک ایسا قانون نافذ جس پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی ۔

    دفتر میں ایک ایسا قانون نافذ جس پر بہت سے لوگوں نے تنقید کی ۔

    باغی ٹی وی: یہ ہر ممالک کی بات یکساں ہے کہ ہرملک میں موجود دفاتر کا ایک ہی قانون ہوتا ہے۔ کہ دفاتر میں اگر کوئی ملازم اپنے مقررہ وقت سے تھوڑا سا لیٹ ہو جاۓ تو مالک اس کو کوئی نہ کوئی سزا یا غصے اور ناراضگی کا اظہار کرتا ہے ۔
    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ لیکن برطانوی شہر برمنگھم کے دفتر نے تو اس حوالے سے بڑا سخت نوٹس پیش کیا ہے ۔جس پر سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی بحث ہو رہی ہے ۔

    مزید یہ کہ اس دفتر میں کچھ دیر تو کیا اگر ایک منٹ بھی دیر ہو جاۓ تو اس پر سزا دی جاۓ گی۔اسی دفتر کے ایک شخص نے اپنے نام کو خفیہ رکھتے ہوۓ دفتر کے نوٹس بورڈ پر لگا تازہ حکمنامہ پوسٹ کیا ہے جس میں ایک منٹ کی تاخیر پر بھی سزا دینے کا کہا گیا ہے ۔
    اس دفتر میں ایک نیا قانون نافذ کیا گیا ہے جس میں ایک منٹ بھی لیٹ ہونے پر چھے بجے کے بعد آپ کو 10 منٹ مزید کام کرنا ہو گا۔مثال کے طور پر یوں اگر آپ 10 بج کر 2 منٹ پر آتے ہیں تو آپ کو مزید اور 20 منٹ کام کرنا ہو گا ۔اور آپ کو پھر یہ کام کرنے کے بعد 6 بج کر 20 منٹ پر چٹھی ملے گی۔
    مزید براں یہ کہ ملازم شخص جس نے یہ پوسٹ لگائی اس نے اس پوسٹ میں افسردگی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کام کرنے کی جگہ اچھی نہیں ہیں ۔جہاں پر صرف 1 منٹ کی سزا کے بدلے اتنا زیادہ کام کرنا پر سکتا ہے ۔اور یہاں پر تنخواہ بھی کم دی جاتی ہے ۔

    اس دفتر کے اس قانون پر بہت سے لوگوں نے تنقید کر کے اس کو غیر قانونی بھی قرار دیا ہے ۔کیونکہ صرف ایک منٹ کے پیچھے اتنا زیادہ کام ملازمین سے لیا جاتا ہے ۔اور بدلے میں نہ تو حوصلہ افزائی کی جاتی ہی اور نہ ہی تنخواہ زیادہ دی جاتی ہے ۔
    کچھ افراد نے دفتر کے اس قانون پر تنقید کی ہی اور کچھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ملازمین کو ڈھیل دے دی جاۓ تو یہ اس بات کا فائدہ اٹھا کر کام ٹھیک طرح سے نہیں کرتے ۔