Baaghi TV

Tag: دفتر خارجہ

  • اسحاق ڈار کل امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ

    اسحاق ڈار کل امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو وضاحت کی گئی ہے کہ اگر اس نے کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایک بار پھر بھرپور جواب دیا جائے گا –

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہشپاکستان بھارت کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت نے کسی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا پاکستان نے معرکہ حق میں بھی بھر پور جواب دیا ، ایران ہمارا قریبی دوست ملک ہے، ایرانی صدر کے دورے کا شیڈول ابھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں ایران کی صورتحال، علاقائی حالات اور دو طرفہ امور پر گفتگو ہو گی،اسحاق ڈار کی پاکستانی کمیونٹی اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیںِ، واشنگٹن میں غیر ملکی میڈیا سے انٹرویوز بھی نائب وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔

    عمران خان کے بیٹے سیاسی مہم چلانا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی نہیں روک رہا،عطا تارڑ

    اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ روبیو کی کل ملاقات ہوگی، یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی،امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے کچھ ہفتے قبل صدر ٹرمپ کو جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے ان کی ’غیر معمولی خدمات‘ کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا، یہ درخواست خود اسحاق ڈار کے دستخط سے ناروے کی نوبیل کمیٹی کو بھیجی گئی تھی صدر ٹرمپ نے ماضی میں مسئلہ کشمیر کو ایک دیرینہ اور حل طلب تنازع قرار دیتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کی تھی، جسے پاکستان نے فوری طور پر سراہا، جبکہ بھارت نے یہ تجویز مسترد کر دی اور مذاکرات سے مسلسل گریزا ں رہا۔

    خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

  • پاکستان سے مفرور 2 ملزمان اسپین میں گرفتار

    پاکستان سے مفرور 2 ملزمان اسپین میں گرفتار

    دفترِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سے مفرور 2 اہم ملزمان کو اسپین میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں نوازش علی ہنجرہ دہشت گردی، قتل، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں ملوث اورت 23 مقدمات میں مطلوب ہے جبکہ دوسرا ملزم ہارون اقبال بھی متعدد مقدمات میں مطلوب ہے.

    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں افراد کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس پر اسپین میں گرفتار کیا گیا۔پاکستانی حکام نے اسپین سے مزید ملزمان کی جلد حوالگی کی توقع ظاہر کی ہے۔

    گلگت بلتستان: گلیشیئر پگھلنے سے خطرناک صورتحال، کئی علاقے زیرِ آب

    ایشیا کپ 2025، 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان

    کراچی: سمندرپر دفعہ 144 کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

    شمالی وزیرستان: کل صبح سے شام تک کرفیو نافذ، دفعہ 144 بھی لاگو

  • بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان

    بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان

    بھارتی جارحیت پر بلاول بھٹو کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے دوروں پر دفتر خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی کثیر الجماعتی وفد 2 جون 2025 سے نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا دورہ کرے گا، اس سفارتی مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ جارحیت پر پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنا ہے۔

    بیان کے مطابق نو رکنی وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں وفد میں وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اطلاعات و ماحولیات سینیٹر شیری رحمان، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سابق وزیر تجارت و دفاع انجینئر خرم دستگیر خان، سابق وزیر برائے بحری امور سینیٹر فیصل سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سابق سیکرٹری خارجہ اور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، اور سابق سیکرٹری خارجہ سفیر (ر) تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں، اسی دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کی قیادت میں ایک اور وفد 2 جون سے ماسکو کا دورہ کرے گا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا

    دفتر خارجہ کے مطابق ان تمام دوروں کا بنیادی مقصد عالمی برادری کو بھارت کی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کرنا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، وفود دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان نے اس سنگین صورتحال میں بھی ذمہ دار انہ اور پرامن طرز عمل اختیار کیا ہے، اور وہ خطے میں امن کے لیے سنجیدہ سفارتی کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔

    پاکستانی وفود عالمی اداروں کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں، اعلیٰ حکام، پالیسی ساز اداروں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور بیرون ملک پاکستانی کمیو نٹی سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں وفود زور دیں گے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کو فوری اور مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

    مریم نواز کا سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیغام

    مزید برآں پاکستان ان دوروں میں سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے روابط کی فوری بحالی کا مطالبہ بھی مرکزی نکتے کے طور پر اجاگر کرے گا تاکہ پانی جیسے حساس مسئلے پر بھارتی یکطرفہ اقدامات کو روکا جا سکے۔

  • وزیراعظم  25 سے 30 مئی تک  مختلف ممالک کا دورہ کریں  گے

    وزیراعظم 25 سے 30 مئی تک مختلف ممالک کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی تک ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم ان ممالک کی قیادت سے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دوست ممالک کے تعمیری کردار اور سفارتی تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کریں گےوزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نئی جہت پیدا کرے گا، جس کا مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر پیشرفت کرنا ہے۔

    منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف مقدمے میں بڑی پیشرفت

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم 29 مئی کو ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور عالمی فورمز پر ملک کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم کا یہ دورہ چاروں ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور خطے میں پائیدار امن و ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

    آسٹریلیا: بارشوں اور سیلاب سے تباہی،150 مقامات پرفلڈ وارننگ جاری

  • پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ

    پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں، دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملوں، پاکستانی جنگی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری سے متعلق دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹ، سیاسی مفاد پر مبنی پروپیگنڈا اور خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا اور حکام کی جانب سے پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر مبینہ پاکستانی حملوں اور ایف-16 یا جے ایف-17 طیاروں کی تباہی کے دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی اور قابل مذمت ہیں۔ ان میں کسی قسم کی تحقیق یا ثبوت شامل نہیں اور یہ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم کا حصہ ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت سیاسی اور عسکری مقاصد کے لیے غلط معلومات کو استعمال کر رہا ہے تاکہ جھوٹے الزامات کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کا جواز پیدا کیا جا سکے۔ اس قسم کے اقدامات نہ صرف علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید بگاڑنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی اس خطرناک مہم جوئی کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور اسے تحمل اور بین الاقوامی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، جھوٹے الزامات یا جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو بھی سختی سے مسترد کیا کہ پاکستان کا کوئی ایف-16 یا جے ایف-17 طیارہ نشانہ بنایا گیا یا کسی پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایسی تمام خبریں بے بنیاد، گمراہ کن اور بھارتی عوام کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش ہیں۔ترجمان نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنے دفاع، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا جارحیت کا فوری، بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    ائیر ڈیفنس سسٹم کی بڑی کامیابی، بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    پاک بھارت کشیدگی کے بعد اسلام آباد میں ہنگامی انتظامات

    بھارت کا بزدلانہ حملہ، فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا

  • دفتر خارجہ کی پاکستانی شہریوں کیلئے بارڈر بند کرنے کی تردید

    دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا کے سوالات کے پر ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ واہگہ اٹاری بارڈر سے عبور کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل تھی اور اس تناظر میں ہمیں کچھ پاکستانی شہریوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے کی میڈیا رپورٹس کا علم ہے۔ترجمان نے کہا کہ اگر بھارتی حکام اپنی طرف سے پاکستانی شہریوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو ہم ان کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، واہگہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت سے 20 پاکستانی آج بھی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے گزشتہ روز واضع کیا تھا کہ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رہے گا۔بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو واپسی کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی تھی۔

    کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

  • بھارت سے کشیدگی، پاکستان سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا

    بھارت سے کشیدگی، پاکستان سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا

    پاک بھارت موجود صورتحال کے بعد پاکستان نے سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور ایشیا پیسفک سفارت کاروں کو طلب کیا گیا ہے، سعودی عرب، عمان، متحدہ عرب امارات، جرمنی، آذربائیجان کے سفیر بھی پہنچ گئے۔ ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ بھارت کی جانب سے اٹھائے کے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

    سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قطر، یورپی یونین، آسٹریلیا، ترکمانستان، ترکی، چین اور جاپان کے سفیر بھی پہنچ گئے، غیر ملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت اورپاکستان کے جوابی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ

    تلخ کلامی،محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا پشاور کو 128 رنز کا ہدف

  • بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے جوابی فیصلوں سےتحریری آگاہ کردیا

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے جوابی فیصلوں سےتحریری آگاہ کردیا

    دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا اور بھارت کے جارحانہ اقدامات پر احتجاجی مراسلہ تھما دیا جبکہ پاکستان نے اپنے جوابی فیصلوں سے تحریری آگاہ کردیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جس پر وہ دفتر خارجہ پہنچیں، دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تحریری طور پر پاکستان کے فیصلوں سے آگاہ کر دیا، پاکستان نے ایک ڈی مارش بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی فہرست بھی بھارتی ناظم الامور کے حوالے کی جبکہ بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا،بھارتی ڈیفنس، نیول اور ایئر اتاشی و سپورٹنگ سٹاف کو پاکستان چھوڑنے کے فیصلے اور پاکستان بھارتی ناظم الامور کو سفارتی تعلقات نچلی سطح پر لانے کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا ،اسحاق ڈار

    ذرائع نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو 30 افراد تک محدود کرنے کے فیصلے اور سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں پاکستان چھورنے، واہگہ چیک پوسٹ بند کرنے کے فیصلے سے متعلق بھی انتباہ جاری کیا۔

    علاوہ ازیں پاکستان نے بھارت کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی خبردارکر دیا جبکہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے جواب میں شملہ و دیگر پاک بھارت معاہدے معطل کرنے کے امکانات کا بھی عندیہ دیا، پاک بھارت تجارت بشمول بلواسطہ تجارت کی معطلی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا، فیصلے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت کی ہدایات کی روشی میں کیے گیے ہیں۔

    پہلگام تنازعہ:بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی

  • کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد: کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ٹی او آرز بھجوانے کا معاملہ چیک کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز دفتر خارجہ کو بھجوانے کا معاملہ چیک کریں گے نائب وزیراعظم کا امریکی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، افغا نستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ہے ، شفقت علی خان کا کہنا تھا امریکا کی جانب سے ٹیرف تبدیلی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

    شفقت علی خان نے کہا کہ تعلیمی ویزوں کی معطلی پر امریکا سے رابطے میں ہیں ، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابند ی نہیں ہےبھارت میں اوقاف قوانین میں تبدیلی ایک امتیازی سلوک اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستانی طلباء کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے سے ایک ایسے 15 سالہ تعاون کا اختتام ہوا ہے جس نے تعلیمی اور ثقافتی روابط کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا، اور تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی سطح پر روابط کو مرکز بناتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دی۔

  • پاکستان مخالف بھارتی بیانہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان مخالف بھارتی بیانہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کشمیر سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی وزیراعظم کے پوڈ کاسٹ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق نریندر مودی کے تبصرے گمراہ کن اور یکطرفہ ہیں، وہ مقبوضہ کشمیر کے تنازع کو آسانی سے نظر انداز کر دیتے ہیں، جو بھارت کی جانب سے گزشتہ 7 دہائیوں سے اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیری عوام کو یقین دہانیوں کے باوجود حل طلب ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا مظلومیت کا فرضی بیانیہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بھارت کے ریاستی جبر کو چھپا نہیں سکتا،بھارت پاکستان میں اپنی دہشت گردی چھپا نہیں سکتا، پاکستان مخالف بھارتی بیانہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے،بھارت کو دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے بیرون ممالک میں ٹارگٹ کلنگ، تخریب کاری اور دہشت گردی کے اپنے ریکارڈ پر غور کرنا چاہیے۔

    افغان وزارت داخلہ کی سراج الدین حقانی کے وزارت سے مستعفی ہونےکی تردید

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بنیادی تنازع سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کی وکالت کی ہے تاہم، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام بھارت کے سخت نقطہ نظر کی وجہ سے یرغمال بنا ہوا ہے، بھا ر تی وزیراعظم نے مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کربات کی، بھارت سے نکلنے والا پاکستان مخالف بیانیہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے اور یہ بیانات سے امن اور تعاون کے امکانات کو متاثر کرتا ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

    سیالکوٹ: پاکستان بیت المال کی جانب سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے افطار کا اہتمام