Baaghi TV

Tag: دفعہ 144

  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے بارش کی موجودہ صورتحال کے باعث صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد ہو گی،گلیوں، سڑکوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ ڈیموں، دریاؤں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،صوبے میں دفعہ 144 کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہو گا۔

    دوسری جانب بہاولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے،بہاولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند

    اس کے علاوہ فیصل آباد میں بھی بارش کے باعث چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ حافظ آباد میں پانی کے نکاس پر جھگڑے کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری بارشوں کے دوران ہونے والے حادثات میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    مسلسل تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

  • پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ

    پنجاب میں ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد دفعہ 144 نافذ

    پنجاب حکومت نے 15 دن کے لیے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی، ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پا بندی عائد ہو گی، صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، اس کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے،مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری، 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

    احکامات صوبہ بھر میں قائم ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہوں گے، پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کیلئے سنگین خطرات کا باعث ہے، تمام ڈپٹی کمشنرزکو ائیرپورٹس اور گردونواح میں صفائی کا خاص انتظام یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی،ریڈ الرٹ جاری

  • کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نےقبائلی ضلع کرم میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ دفعہ 144 کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور ناقص امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ کرم میں دفعہ 144 کا اعلامیہ محکمہ داخلی امور خیبر پختونخوا نے جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ کرم میں ہر قسم اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی، پانچ سے زائد افراد ایک جگہ پر جمع نہیں ہو سکیں گے ، دفعہ 144 دو ماہ کے لیے مکمل طور پر نافذ العمل ہوگا۔دوسری جانب کوہاٹ اعلی سطح اجلاس ختم ہوگیا، ضلع کرم میں نامزد دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہولتوں کاورں کی بھی نشاندہی کرکے شامل مقدمہ کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورسز کے ساتھ اس معاہدہ پر من وعن عمل کیا جائے گا ، جلد ازجلد ٹل تہ پارہ چنار رو ڈ کو محفوط بنانے کے لیے ایپکس کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عمل ہوگا، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادروں کے تعاون سے امن وامان قائم کرنے کے لیے ٹھوص اور سخت اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ کرم میں جاری کشیدگی میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

    سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

    ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

  • کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    کراچی شہر میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی .

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں 2روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق شر پسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں،شرپسندوں کی وجہ سے خاص طور پرضلع وسطی میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب ڈبل سواری اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی،کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی،قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

    میئر کراچی کاہتھنی سونو کے اچانک انتقال پر تحقیقات کا حکم

    وزیراعلی سندھ سے مشیر اطالوی وزارت دفاع کی وفد سمیت ملاقات

  • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ  میں 3 دن کی توسیع کردی

    پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی: پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 سےجمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے،دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن وامان، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے،پنجاب میں 3 دن کے لیے ہرقسم کےاحتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی سفارش پرگزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےکل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات دے دی گئی ہیں، سب دوبارہ احتجاج کیلئے نکلیں گے۔

    قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہرنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں دوسرا راؤنڈ ہوگا، سب پی ٹی آئی رہنما وکارکنان اسلام آباد کا رخ کریں گے،نئی حکمت عملی کے مطابق کل پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دیدی ہے، اس حوالے تمام پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہیں۔

  • اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24نومبر کو حتمی احتجاج سے قبل انتظامیہ نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی،اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی حتمی کال دی ہوئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت تیاریوں میں مصروف ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا زیادہ افراد کےجمع ہونےپرپابندی عائد کردی گئی ہے، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی مذہبی و سیاسی اجتماع پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے اور کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا ہے،احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی خاصی متحرک نظر آرہی ہیں-

  • راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

    راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ

    راولپنڈی میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،دفعہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نافذ‌کی گئی-

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقا رچیمہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پولیس حکام کے علاوہ ضلعی افسران و انتظامی افسران نے شرکت کی۔

    ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر راولپنڈی میں 3 دن کے لیےدفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اضافی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں ہر قسم کے عوامی جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عوامی اجتماع سمیت دیگر تقریبات پر بھی تین دن کے لیے پابندی عائد رہے گی، پابندی کا اطلاق 8 سے 10 نومبر تک ہو گا۔

  • اسلام آباد: فضائی آلودگی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ، احکامات کا اطلاق فی الفور

    اسلام آباد: فضائی آلودگی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ، احکامات کا اطلاق فی الفور

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ فضائی آلودگی روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا۔

    با غی ٹی وی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نےفضائی آلودگی روکنے کے لیے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہےضلع بھر میں گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج، کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کا اطلاق فی الفور ہوگا اور آئندہ 2 ماہ تک اس کا نفاذ ہو گا، ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں سموگ کا خطرہ،پاک ای پی اے نے ضلعی انتظامیہ سے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی،بھٹوں سے دھویں کے اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کر جلانے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے،انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سموگ سے بچاو کیلئے چار ماہ تک دفعہ 144 نافذ کی جائے،خلاف ورزی کی صورت میں ای پی اے ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے، خشک اور سرد موسم کے دوران سموگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، مشرقی اور وسطی پنجاب سب سے زیادہ سموگ سے متاثر ہوتے ہیں، آنیوالے دنوں میں میدانی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں ایئر کوالٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے-

    سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ،4 خوارج ہلاک

  • کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

    کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

    کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد ہے۔کراچی میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے جبکہ جلسے اور ریلیاں منعقد نہیں کی جا سکیں گی۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 18 اور 19 اکتوبر تک عائد رہے گی۔کراچی میں اس سے قبل 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔واضح رہے کہ شہر میں مان و امان اور بغیر اجازت ریلی اور جلوسوں کو روکنے کے لیے حکومت نے دفعہ 144 ناٍفذ کی تھی.

    پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

    کراچی میں سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ساس شدید زخمی

    اوچ شریف: پرائس کنٹرول خلاف ورزی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی، متعدد دکانیں سیل

    بانی پی ٹی آئی سیاسی رویہ اختیار کرے تو مسائل چند ہفتوں میں حل ہوسکتے ہیں،وزیربلدیات سندھ

  • کراچی میں دفعہ 144  نافذ کردی گئی

    کراچی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کراچی:شہر قائد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کے باعث ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں 13 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفیکشن کمشنر کراچی نے باقاعدہ جاری کر دیا ہے نوٹیفیکشن کے مطابق کراچی، احتجاج، ریلیوں اور مظاہروں پر فوری پابندی عائد ہو گی،شہر میں 5 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ ہو گی، پابندیوں کا فیصلہ امن وامان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی شہر میں 30 سے زائد شادی ہالز کو 5 دن بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا، یہ فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 15، 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔