اوکاڑہ (علی حسین) حویلی لکھا میں۔کورونا جیسی موذی مہلک اور عالمی وباء سے متاثرہ خاتون رضیہ بی بی جاں۔بحق ہو گئی جسے مقامی انتظامیہ نے حکومتی ایس او پیز کے مطابق سپردخاک کر دیا گیا جاں۔بحق ہونےوالی خاتون ڈی ایچ کیو اوکاڑہ ساوتھ سٹی کے قرنطینہ میں زیر علاج تھی جو جانبر نہ۔ہو سکی خاتون کے انتقال پر حویلی لکھا میں کورونا وباء کے حوالے سے شہریوں۔میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے اس حوالہ سے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈون میں مزید سختی کر دی گئی ہے تمام دکانوں اور کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا ہے شہریوں۔کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ۔نکلنے کی ہدایات جا ری کی گئی ہیں اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ اس موذی وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
Tag: دفن
نامعلوم لاش دفن لوگ حیران
قصور
پولیس اہلکار نے پوسٹ مارٹم شدہ لاش قبرستان میں دفنا دیتفصیلات کے مطابق بوائے ڈگری کالج روڈ قبرستان میں تھانہ صدر پ کے اہلکار نے ایک نوجوان کی پوسٹ مارٹم شدہ لاش کفن بمعہ کفن قبرستان میں لا کر دفنانا چاہی مگر علاقہ مکینوں نے ایک جواں سالہ پوسٹ مارٹم شدہ لاش دیکھ کر شور مچا دیا جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گٸی لاش لانے والے پولیس اہلکار نے پوچھنے پر بتایا کہ یہ نوجوان ایک حادثے میں فقیریے والا کے قریب جانبحق ہوا ہے حاکم نامی پولیس ملازم نے مذید بتایا کہ تین دن قبل اس کا انتقال ہوا تھا
اسی دوران مقامی صحافی کے فون کرنے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور چوکی انچارج لاری اڈہ بھی موقع پر پہنچ گٸے جنہوں نےعلاقہ مکینوں کو مطمٸن کر کے نامعلوم نوجوان کی لاش کوسپرد خاک کر دیا
دوسری طرف عوامی حلقوں نے اس صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ھوے صحافیوں سے اس معاملے کو اعلی حکام تک پہنچانے پر زور دیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں