Baaghi TV

Tag: دل

  • کراچی کی عائشہ کو بھارتی شہری کا دل لگا دیا گیا، کامیاب آپریشن

    کراچی کی عائشہ کو بھارتی شہری کا دل لگا دیا گیا، کامیاب آپریشن

    دہلی کے شہری نے کراچی کی لڑکی کو دل دے دیا،لڑکی کا آپریشن بھارت میں ہوا ہے،

    19 سالہ عائشہ کراچی کی رہائشی ہے جس کا بھارت میں کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہوا ہے،آپریشن چنئی میں کیا گیا، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق عائشہ کو دہلی کے ایک شہری نے دل دیا ہے جس کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے، عائشہ کے سینے میں اب بھارتی باشندے کا دل دھڑک رہا ہے

    19 سالہ عائشہ رشید کو 2019 میں دل کی بیماری کی وجہ سے دورہ پڑا تھا، عائشہ علاج کے لئے بھارت گئیں، اورعلاج کے بعد واپس آ گئیں، دوبارہ تکلیف ہوئی تو عائشہ جون 2023 میں دوبارہ چنئی بھارت پہنچیں،عائشہ کو مالی طور پر پریشانی کا سامنا تھا، دل کے معروف ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن نے پاکستانی لڑکی عائشہ کی مدد کی، 31 جنوری 2024 کو دہلی سے ایک دل چنئی لایا گیا جسے عائشہ کے سینے میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا،

    ڈاکٹر بالاکرشنن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ” کراچی کی عائشہ رشید پہلی بار سال 2019 میں ان کے پاس آئی تھیں، ہم نے سی پی آر کیا اور مصنوعی دل کا پمپ لگایا جس کے بعد وہ پاکستان چلی گئی لیکن کچھ عرصے بعد اسے دوبارہ تکلیف ہوئی،اسے ہسپتال میں‌داخلے کی ضرورت تھی، عائشہ کے ساتھ اسکی والدہ تھی اور انکی مالی حالت اچھی نہیں تھی ، ایشوریا ٹرسٹ نے انکی مدد کی ہے،عائشہ کا علاج مکمل طور پر مفت ہوا ہے، عائشہ کو جس شخص کا دل لگایا گیا وہ بظاہر تو زندہ تھا لیکن دماغی طور پہ مفلوج ہو چکا تھا

    عائشہ نے نئی زندگی ملنے پر ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا اور اس نے دوبارہ بھارت آنے کی خواہش ظاہر کی اس نے کہا، میں بہت خوش ہوں کہ میرا ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے میں ایک بار پھر بھارت آؤں گی میں ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ عائشہ کی والدہ صنوبر نے بیٹی کے ٹرانسپلانٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے.عائشہ کراچی میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد فیشن ڈیزائنر کے طور پر اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں،ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش راؤ نے بتایا کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کرکے ہم نے جزوی طور پر خطرہ مول لیا تھا لیکن ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ بھی نہیں بچا تھا۔

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • میں گھر پر تھراپی کراتا تھا وہ بند کردی گئی،پرویز الہٰی کی جج سے استدعا

    میں گھر پر تھراپی کراتا تھا وہ بند کردی گئی،پرویز الہٰی کی جج سے استدعا

    احتساب عدالت لاہور میں پرویز الہٰی کے خلاف گجرات منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی
    چوہدری پرویز الہٰی کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،نیب کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا تو عدالت نے دوران سماعت چوہدری پرویز الہٰی کو روسٹرم پر بلا لیا،جج نے کہا کہ آپ کو کھڑے ہونے میں مسئلہ تو نہیں جس پر پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ کھڑے ہونے میں مسئلہ ہے ،جج نے کہا کہ اس پر جج نے کہا کہ آپ بے شک بیٹھ جائیں۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے عدالت میں کہا کہ مجھے کچھ گزارشات کرنی ہیں پھر بیٹھ جاؤں گا میں گھر پر تھراپی کراتا تھا وہ بند کردی گئی ہے اور فیملی سے ملاقات بھی بند کردی گئی ہے بلڈ ٹیسٹ اور آنکھوں کا ٹیسٹ بھی ضروری ہے میری عمر 77 سال ہے اور مجھے 3 اسٹنٹ ڈلے ہوئے ہیں. استدعا ہے آپ اس پر حکم جاری کریں، اللّٰہ تعالیٰ کے بعد آپ کی عدالت ہے

    عدالت میں پراسیکیوٹر نے کہا کہ پرویز الہٰی نے ان 15 دن میں تفتیش میں تعاون نہیں کیا شاید یہ سوچ رہے تھے کہ یہ رک جائے گا جب یہ وزیراعلیٰ بنے تو انہوں نے 200 اسکیموں کی لسٹ بنائی اور ان اسکیموں کی قواعد سے ہٹ کے منظوری کرائی گئی ان منصوبوں میں خورد برد ہوئی اوران کی کوالٹی بھی ٹھیک نہ تھی مہر عظمت کے ذریعے ان منصوبوں پر عملدرآمد ہو رہا تھا اس وقت کے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی یہی بیان دیا پرویز الہٰی کا 3 لوگوں پر اعتبار تھا جو سب کچھ کرتے تھے، ایک مونس الہٰی، دوسرے محمد خان بھٹی اور تیسرے مہر عظمت تھے۔ مہر عظمت ہمارے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں

    چوہدری پرویز الٰہی کا احتساب عدالت نے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے دو ستمبر کو چوہدری پرویز الٰہی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کر دی

    دوسری جانب پرویز الٰہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،پرویز الٰہی کی درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر فریق ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری ڈالی ۔نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹی گیشن میں غیرقانونی طور پر اپ گریڈ کیا۔نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قرار دے۔عدالت پرویز الٰہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • 200 سال قبل پرتگال سے برازیل کی آزادی کا اعلان کرنیوالے بادشاہ کا دل نمائش کیلئے برازیل پہنچا دیا گیا

    200 سال قبل پرتگال سے برازیل کی آزادی کا اعلان کرنیوالے بادشاہ کا دل نمائش کیلئے برازیل پہنچا دیا گیا

    200 سال قبل پرتگال سے برازیل کی آزادی کا اعلان کرنے والے پرتگالی بادشاہ کے دل کو دو سو سال کی تقریبات کے آغاز پر منگل کے روز برازیلیا میں ایک سربراہ مملکت کے فوجی اعزازات سے نوازا گیا-

    باغی ٹی وی :"بی بی سی ” کے مطابق برازیل کےپہلےشہنشاہ ڈوم پیڈرواول کا دل پرتگال سے آزادی کے 200 سال مکمل ہونے پر دارا لحکو مت برازیلیا پہنچایا گیا اور اب اس ڈبل سینچری پر ایک بادشاہ کا اصلی دل برازیل لایا گیا ہے جسے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

    دل، جو فارملڈہائیڈ سے بھرے فلاسک میں محفوظ ہے، یہ قلب ایک سنہرے برتن میں رکھا گیا ہے پرتگال سے ایک فوجی طیارے سے برازیل پہنچایا گیا نیلے یونیفارم میں ملبوس افراد نے اس قلب کو نہایت احترام سے اٹھارکھا تھا۔

    اور طیارے کے اترنے سے قبل جیٹ طیارے کے ایک دستے نے دائیں بائیں اڑتے ہوئے اسے پروٹوکول فراہم کیا۔ واضح رہے کہ ڈوم پیڈرو اول کا انتقال 1834 میں ہوا تھا جب ان کی عمر صرف 35 برس تھی دل کو برازیل کے یوم آزادی کے بعد پرتگال واپس کر دیا جائے گا۔

    برازیل نے حکومتِ پرتگال سے آزادی کے 200 برس مکمل ہونے پر پرتگال سے قلب کی درخواست کی تھی اور پرتگال نے تین ہفتے کے لیے یہ دل برازیل کے حوالے کیا ہے۔ جو برازیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے ساتھ دارالحکومت برازیلیا لایا گیا ہے۔

    برازیل کے صدر ہائر بولسونارو بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ ایئرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے فوراً بعد اسے رائفل کے فائر سے سلامی دی گئی اور اب یہ قلب سات ستمبر تک برازیل میں موجود رہے گا۔ اس موقع پر برازیلی عوام نے بہت جوش و خروش سے دل کا استقبال کیا۔

    ایک ہی وقت میں منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی میں مبتلا

    قبل ازیں برازیل کی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول ایلن کوئلہو ڈی سیلوس نے کہا تھا کہ "دل کا استقبال ریاست کے سربراہ کی طرح کیا جائے گا، اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا جیسے ڈوم پیڈرو میں اب بھی ہمارے درمیان رہ رہا تھا توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر اور مکمل فوجی اعزازات ہوں گے۔

    مسٹر سیلوس نے کہا تھا کہ قومی ترانہ بجایا جائے گا اور آزادی کا ترانہ، جسے ویسے ڈوم پیڈرو اول نے کمپوز کیا تھا، جو ایک شہنشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے فارغ وقت میں ایک اچھا موسیقار بھی تھا۔”

    ڈوم پیڈرو 1798 میں پرتگال کے شاہی خاندان میں پیدا ہوئے، جو اس وقت برازیل پر بھی حکومت کرتا تھا۔ یہ خاندان نپولین کی حملہ آور فوج سے بچنے کے لیے اس وقت کی پرتگالی کالونی میں بھاگ گیا جب ڈوم پیڈرو کے والد، کنگ جان ششم، 1821 میں پرتگال واپس آئے، تو انہوں نے 22 سالہ کو برازیل پر ریجنٹ کے طور پر حکومت کرنے کے لیے چھوڑ دیا۔

    جنوبی کوریا جہاں پیدائش کم اوراموات زیادہ ہونے لگیں

    ایک سال بعد، نوجوان ریجنٹ نے پرتگالی پارلیمنٹ کی مخالفت کی، جو برازیل کو ایک کالونی کے طور پر رکھنا چاہتی تھی، اور ان کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا کہ وہ اپنے آبائی ملک واپس چلا جائے7 ستمبر 1822 کو انہوں نے برازیل کی آزادی کا اعلان جاری کیا اور جلد ہی تاج پوشی کے بعد شہنشاہ بن گئے-

    وہ اپنی بیٹی کے پرتگالی تخت میں شامل ہونے کے حق کے لیے لڑنے کے لیے پرتگال واپس آئے اور 35 سال کی عمر میں تپ دق کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے بستر مرگ پر، بادشاہ نے کہا تھا کہ ان کا دل ان کے جسم سے نکال کر پورٹو شہر لے جایا جائے، جہاں اسے ہماری لیڈی آف لاپا کے چرچ میں ایک قربان گاہ میں رکھا گیا ہے ان کی لاش کو 1972 میں آزادی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر برازیل منتقل کیا گیا تھا اور اسے ساؤ پالو میں ایک خفیہ خانے میں رکھا گیا ہے۔

    ڈوم پیڈرو اول پرتگالی بادشاہ تھے جنہوں نے برازیل کی آزادی کا اعلان کیا تھا۔ اب ان کا قلب یومِ آزادی کی تقریبات میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ ڈوم پیڈرو نے اپنے والد کی خواہش کے برخلاف برازیل کو آزاد کرایا تھا۔

    ترک سائنسدان کی دماغی کینسر کے علاج میں پیشرفت

  • ویلنٹائن ڈے منانیوالے ہو جائیں ہوشیار،واٹس ایپ پر دل بھیجنے والے بھی جا سکتے ہیں جیل

    ویلنٹائن ڈے منانیوالے ہو جائیں ہوشیار،واٹس ایپ پر دل بھیجنے والے بھی جا سکتے ہیں جیل

    ویلنٹائن ڈے منانیوالے ہو جائیں ہوشیار،واٹس ایپ پر دل بھیجنے والے بھی جا سکتے ہیں جیل

    ویلنٹائن ڈے منانیوالے ہو جائیں ہوشیار، واٹس ایپ پر بھی دل بھیجا تو جیل جانا پڑ سکتا ہے یا سزا ہو سکتی ہے

    ایسا پاکستان میں نہیں بلک سعودی عرب والوں کے لئے ہے، سعودی عرب کی حکومت سائبر قوانین آئے روز سخت کرتی جا رہی ہے، ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سعودی حکومت نے ایک اور نیا قانون بنایا ہے جس کے مطابق واٹس ایپ پر دل بھیجنے والے کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور دو سے پانچ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں جو نیا قانون بنا ہے اس قانون کے تحت واٹس ایپ پر دل کی ایموجی بھیجنے والے کے خلاف اگر کسی نے کوئی شکایت کی اور الزام سچ ثابت ہوا تو ملزم کو جرمانہ و سزا دونوں ہو سکتے ہیں، واٹس ایپ پر دل والا ایموجی بھیجنا ہراسانی کے جرائم میں شمار کیا جاتا ہے اگر موصول ہونے والے صارف کی جانب سے ایموجی بھیجنے والے صارف کے خلاف کارروائی کا کہا جائے تو آن لائن چیٹس کے دوران ایموجی اور تصاویر کا استعمال آن لائن ہراسانی کے جرم میں تبدیل ہوسکتا ہے

    سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن نے واٹس ایپ کے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی صارف کی اجازت یا رضامندی کے بغیر کسی کے ساتھ نا مناسب گفتگو سے گریز کرے جرم دوبارہ کیے جانے کی صورت جرمانہ 3 لاکھ ریال اور سزا 5 سال تک بڑھ سکتی ہے

    عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری

    ‏شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

    ‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

    عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ ‌دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.

    عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے

    ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

    وزیراعظم کا ویلنٹائن ڈے کے نام پرفحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم 

    ویلنٹائن ڈے، پولیس کی بڑی کاروائی، گیسٹ ہاؤس سے کتنے جوڑے کیے گئے گرفتار؟

    ویلنٹائن ڈے پر شاہین آفریدی کوملا گفٹ،مگر کس کی طرف سے؟

  • خیبر پختونخوا بازی لے گیا: سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن

    خیبر پختونخوا بازی لے گیا: سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن

    پشاور:خیبر پختونخوا بازی لے گیا: سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے امراضِ قلب کے سرکاری اسپتال کی بڑی کامیابی، پشاورانسٹییوٹ آف کارڈیالوجی میں سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنےکاکامیاب آپریشن کیا گیا۔

    اس حوالے سے مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے اٹھائے۔ ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے بعد مریض رو بہ صحت ہے۔

    پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 60 سالہ مریض کا بغیر کوئی کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔مریض کا آپریشن تاوی طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر آپریشن کیا گیا۔

    خیبرپختونخوا میں تاوی طریقہ کار کے تحت کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا ہے۔ مریض کا تعلق سوات کے علاقے خوزاخیلہ سے ہے ۔ آپریشن پر 30 سے 35 لاکھ روپے اخراجات آئے جو اسپتال انتظآمیہ نے برداشت کیے۔

    خیال رہے کہ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔ اسپتال میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 400 سے زائد اوپن ہارٹ سرجریز جبکہ 1600 سے زائد انجیوگرافی اور انجیو پلاسٹی پروسیجرز بھی کیے جاچکے ہیں۔

  • تخم بلنگوا، بڑھاپا بھگائیں، صحت بھی پائیں ۔۔۔ محمد نعیم شہزاد

    تخم بلنگوا، بڑھاپا بھگائیں، صحت بھی پائیں ۔۔۔ محمد نعیم شہزاد

    طاقت، صحت اور توانائی ہر ایک کے لیے پسندیدہ ہیں اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ بے پناہ طاقت و قوت حاصل کرے۔ اس کے برعکس بڑھاپا ایک غیر پسندیدہ چیز ہے اور ہر کوئی جوان نظر آنا چاہتا ہے۔

    اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار انعامات سے نوازا ہے مگر اکثر ہم ان قیمتی انعامات کی بے قدری کرتے ہیں۔ حالانکہ ان سے مستفید ہو کر ہم مہنگے علاج معالجے سے بھی بچ سکتے ہیں اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

    تخمِ بالنگوا جسے عام زبان میں تخم ملنگا بھی کہا جاتا ہے ایک نایاب  قدرتی نعمت ہے جسے عموماً نظر انداز کیا جاتا ہے اور کوئی اہمیت نہیں دی جاتی۔ حالانکہ تخم بلنگوا صحت کا ایک خزانہ اور طبی فوائد سے بھرپور چیز ہے۔

    اس کا اکثر استعمال تو مشروبات میں ہی نظر آتا ہے مگر یہ اس کے علاوہ بھی بہت سی خصوصیات کا حامل ہے۔ ازطق سپاہی جنگ سے پہلے اسے کھاتے تھے کیونکہ یہ توانائی سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی بنا پر تخمِ بلنگوا کو دوڑنے والے کی غذا بھی کہا جاتا ہے۔

    تخمِ بلنگوا کی 28 گرام مقدار میں 137 کیلوریز، 12 گرام کاربوہائیڈریٹس، ساڑھے چار گرام چکنائی، ساڑھے دس گرام فائبر، صفر اعشاریہ چھ ملی گرام مینگنیز، 265 ملی گرام فاسفورس، 177 ملی گرام کیلشیئم کے علاوہ وٹامن، معدنیات، نیاسین، آیوڈین اور تھایامائین موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ تخمِ بلنگوا میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

    اب تخمِ بلنگوا کے بعض نایاب فوائد کا ذکر کیے دیتے ہیں۔

    جلد نکھارے اور بڑھاپا بھگائے

    میکسکو میں تخمِ بلنگوا پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں قدرتی فینولِک (اینٹی آکسیڈنٹ) کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ جسم میں فری ریڈیکل بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس طرح ایک جانب تو یہ جلد کے لیے انتہائی مفید ہے تو دوسری جانب بڑھاپے کو بھی روکتا ہے۔

    ہاضمے کے لیے مفید

    فائبر کی بلند مقدار کی وجہ سے تخمِ بلنگوا ہاضمے کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ السی اور تخمِ بلنگوا خون میں انسولین کو برقرار رکھتے ہیں اور کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بھی لگام دیتے ہیں۔ طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فائبر پانی جذب کرکے پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور وزن گھٹانے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کا استعمال معدے کے لیے مفید بیکٹیریا کی مقدار بڑھاتا ہے۔

    قلب کو صحتمند رکھے

    تخمِ بلنگوا کولیسٹرول گھٹاتا ہے، بلڈ پریشر معمول پر رکھتا ہے اور دل کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال خون کی شریانوں کی تنگی روکتا ہے اور انہیں لچکدار بناتا ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی وجہ سے یہ دل کا ایک اہم محافظ بیج ہے۔

    ذیابیطس میں مفید

    تخمِ بلنگوا میں الفا لائنولک ایسڈ اور فائبر کی وجہ سے خون میں چربی نہیں بنتی اور نہ ہی انسولین سے مزاحمت پیدا ہوتی ہے۔ یہ دو اہم عوامل ہیں جو آگے چل کر ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کی وجہ بنتے ہیں۔ اسی لیے تخم بلنگوا کا باقاعدہ استعمال ذیابیطس کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    توانائی بڑھائے

    جرنل آف اسٹرینتھ اینڈ کنڈشننگ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق تخمِ بلنگوا ڈیڑھ گھنٹے تک توانائی بڑھاتا ہے اور ورزش کرنے والوں کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ جسم میں استحالہ (میٹابولزم) تیز کرکے چکنائی کم کرتا ہے اور موٹاپے سےبھی بچاتا ہے۔

    ہڈیوں کی مضبوطی

    ایک اونس تخمِ بلنگوا میں روزمرہ ضرورت کی 18 فیصد کیلشیئم پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کے وزن اور مضبوطی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس میں موجود بورون نامی عنصر مینگنیز اور فاسفورس جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اور یوں ہڈیاں اور پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ زنک اور دیگر اجزا منہ اور دانتوں کی صحت برقرار رکھتے ہیں اور قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔

    موسم گرما میں بآسانی اسے مشروبات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تو اگر اس قدر فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی سے اسے اپنی غذا کا حصہ بنائیں اور تندرستی و توانائی کے حصول کے ساتھ بڑھاپے کو بھی بھگائیں۔